وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا چکوال میں دھرابی جھیل کا اچانک دورہ۔
راجہ عثمان ہارون نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے دھرابی ڈیم کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
چکوال میں دھرابی جھیل کو سیاحتی مقام کے طورپر ڈویلپ کیا جائے گا۔عثمان بزدار
دھرابی جھیل کے قریب ریسٹ ہاؤس بنایا جائے گا اوررابطہ سڑکیں بھی بنائیں گے۔عثمان بزدار
میں نے گزشتہ روز دھرابی جھیل میں ریزارٹ کے قیام اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔عثمان بزدار
اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت نے8 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے ہیں۔عثمان بزدار
دھرابی جھیل میں ماہی پروری کو فروغ دیں گے۔عثمان بزدار
دھرابی جھیل میں واٹر سپورٹس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔عثمان بزدار
ان اقدامات سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔عثمان بزدار
دھرابی جھیل کو شاندار سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کر کے سیاحوں کیلئے تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے۔عثمان بزدار
دھرابی جھیل میں سیاحوں کی آمدورفت میں آسانی کے لئے مواصلاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
چکوال کے علاقے میں سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اورعلاقہ ڈویلپ ہوگا۔عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کی سیاحت کے شعبے میں شاندار خدمات کو سراہا۔اور چکوال کے لیے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کے شروع کئے گئے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت۔
Category: چکوال

ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی روز وزیر اعلی نے دوبارہ چکوال کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تلہ گنگ کا دورہ کیا اوراس دوران سٹی ہسپتال کا بھی وزٹ کیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی ہسپتال کا دورہ کئے جانے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر حافظ عماریاسر، ایم این اے چوہدری سالک حسین اور ایم پی اے سردار آ فتاب موجود تھے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں آ مد پر سیکیورٹی اہلکاروں نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو بھی سٹی ہسپتال میں نہیں جانے دیا اور اسی طرح مقامی صحافیوں کو بھی ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر بعض خواتین بھی انصاف مانگنے کی خاطر ان سے ملاقات کیلئے آئی تھیں تاہم انہیں بھی دور رکھا گیا، وہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر دور سے درخواستیں ہلاتی رہیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ خواتین کو وزیراعلیٰ کے قریب نہیں جانے دیا،
سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ٹراما کا یونٹ بنایا جا ئے گا اور ریسکیو 1122کو جلد فنگشنل کیا جا ئے گا، تلہ گنگ کی تمام روڈز کی مرمت کی جا ئے گی اور لاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا جائے گا، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ میانوالی روڈ کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز اے ڈی پی میں رکھ دئیے گئے ہیں اسی سال کام کا آ غاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دریں اثناء مقامی صحافیوں نے وزیراعلیٰکے سٹی ہسپتال دورہ کے موقع پر صحافیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ہے، مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سٹی ہسپتال داخل ہونے سے روکنا کسی طور درست نہیں ہے،

خبردار، وزیراعلیٰ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بدھ کے دن چکوال کا دورہ کیا اور صحت کارڈ تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ چکوال کے موقع پر تقریب کا اہتمام اک بڑے ہال کے اندر کیا گیا تھا، اس موقع پر پہلے تو اسٹیج عوام سے سو گز دور بنایا گیا، دوسری بات صحافیوں اور وی آئ پیز کو فرنٹ لائن میں بٹھا کر پیچھے عام افراد یعنی ورکرز کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی تاکہ کو ئی ورکر یا عام آدمی وزیراعلیٰ تک نہ پہنچ سکے، وزیراعلیٰ کی آمد کا سن کر چکوال کے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالہ سے درخواستیں لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی ان کے قریب بھی نہیں پھٹک سکا،
سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا
وزیراعلیٰ کی آمد پر عام لوگوں کو ملنے سے روکنے کیلئے خاردار تار لگانے پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، تقریب میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ کیا خاردار تار اس لئے لگائی تھی کہ کوئی عام آدمی سردار عثمان بزدار کو ریاست مدینہ کا وزیر اعلی سمجھ کر ان کے پاس جانے کی جرات نہ کر سکے؟ سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا تھا، شہریوں کا کہنا تھا کہ کل تک جو ہو رپا تھا اج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے نہ کل کوئی اس ظلم کے خلاف بولا اور نہ آج کوئی بول رہا ہے، وزیراعلیٰ کی اس تقریب کے حوالہ سے ایک شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے آج وزیراعلیٰ کا دورہ تلہ گنگ تبدیلی تھی یا بادشاہت، مجھے تو بادشاہت لگی، ایک اور شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ضلع چکوال کے منتخب نمائندگان ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟؟ عوام کے خادم اعلی کو عوام کی پہنچ سے دور دور رکھنے کی وجہ کہیں اپنے راز فشاں ہو جانے کا ڈر تو نہیں۔۔۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے کریں گے مختلف منصوبوں کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار چکوال روانہ اہم منصوبوں کا ہو گا افتتاح
وزیراعلیٰ چکوال میں چکوال اور جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔
چکوال کے 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ضلع چکوال کی 29 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔
جہلم کے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ضلع جہلم کی 27 فیصد آباد کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
نئے بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
11 کروڑ 18 لاکھ روپے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا
وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ چکوال میں اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی ہے،پنجاب میں ساڑھے 3کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے، صحت انصاف کارڈ سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہونگے ،اب تک ایک لاکھ سےزائد مستحق افراد صحت کارڈسے مستفید ہو چکےہیں،
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ چکوال میانوالی روڈ کےلئے وفاقی حکومت نے اے ڈی پی میں رقم رکھ دی ہے ،وزیر اعلی پنجاب نے لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے چکوال کے29فیصد افراد مستفید ہوں گے، چکوال کےعوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 26 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، چکوال میں مختلف منصوبہ جات شروع کئے ہیں وہ جلد مکمل ہوں گے،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،چکوال کو گھر کی طرح سمجھتا ہوں،چکوال کی سب تحصیلوں میں گیا ہوں، آج ایک ایک تحصیل میں جاؤں گا، لاوہ نئی تحصیل بنی وہاں بھی جاؤں گا، دس سال سے وہاں ہسپتال نہیں بنایا گیا، لاوہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کا اعلان کرتا ہوں، منتخب نمائندے مسائل پہنچاتے رہتے ہیں، جو ممکن ہوا ہم چکوال کے لئے کریں گے، ڈی ایچ کیو کے بھی مسائل ہین، یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کو بھی چکوال میں بنائیں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پورے پنجاب میں ایک سو ہسپتال ماڈرن بنائیں گے جہاں ٹراما کی سہولت موجود ہو گی، دیرینہ مطالبہ چکوال میانوالی روڈ کا ہے وہ وزیراعظم کا حلقہ بھی بنتا ہے، وفاقی حکومت نے اس سکیم کو شامل کر دیا ہے، مجھے امید ہے کہ اسی سال کام شروع ہو جائے گا، تلہ گنگ میانوالی کا علاقہ مستفید ہو گا، ترقی کا سفر جاری رہے گا، سڑکوں کے کافی پراجیکٹ ہیں، ہر تحصیل میں ہر پروجیکٹ کی خود نگرانی کروں گا، چکوال کے حالات بہت جلد تبدیل ہوں گے اسی طرح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا.
بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چکوال کے مقامی ہال میں پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز،ڈاکٹر یاسمین راشد اور حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے.
صوبائی سیکرٹری ہیلتھ آغا مومن نے ہیلتھ کارڈ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ایسے افراد جو غربت کی زندگی گزر رہے ہیں وہ کروڑوں ہیں۔28 اضلاع میں یہ پروگرام شروع ہو چکا ہے سات لاکھ بیس ہزار روپے کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔
کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان
تلہ گنگ(عمران رسول) پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد

محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محترمہ فوزیہ بہرام ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کی ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد کے گھر آمد جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سرکردہ شخصیات میں ہومیو ڈاکٹر غلام محی الدین ،عبد الرحمن شاد،نور حسین عاجز،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد، نور حسین عاجز نے شرکت کی۔نو ر حسین عاجز نے محلہ کو درپیش مسائل سے محترمہ فوزیہ بہرام،ملک فدا حسین اور شائستہ اکرام کو آگاہ کیا اور خصوصی طور پر محلہ کی گلیوں کی تعمیرات کا مطالبہ پیش کیا کہ اہل محلہ کو مسجد جانے میں دشواری ہو تی ہے جس پر محترمہ فوزیہ بہرام نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلی کامسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اہل محلہ کے درپیش تمام مسائل حل ہو ں گے ملک یاسر اعوان دندہ شاہ بلاول،انچارج پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف تلہ گنگ ملک اشفاق احمد،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد اور نور حسین عاجز کی کاوشوں ست پاکستان تحریک انصاف میں آنے والے تمام شخصیات کو خوش آمدید کہتی ہوں ۔اس موقع پر سردار شہزاد ٹمن،ملک اقبال بڈھیال ،ملک عنایت اللہ چینجی،عبد اللہ اعوان موجود تھے
تلہ گنگ پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں تاجر برادری کی پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات
تلہ گنگ ( عمران رسول) تلہ گنگ پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں تاجر برادری کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے ملاقات

۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ تاجر برادری نے پاکستان تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں ایم این اے فوزیہ بہرام ، رہنماءپاکستان تحریک انصاف حکیم نثار،سابق ایم پی اے کرنل رسلطان سرخرو سے ملاقات کی جہاں پر تاجران بررادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ ایم این اے فوزیہ بہرام ،حکیم نثار اور کرنل ر سلطان سر خرو نے تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی
تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتال ایم این اے فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری
تلہ گنگ (عمران رسول)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام کا عوامی شکایات پر بڑا ایکشن گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر مقامی قائدین کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا تو فتح خان تھوہا محرم خان نے ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی خالی آسامیوں کی طرف توجہ دلائی،جس پر ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا کہا،جس پر حکام نے عملدرآمد کرتے ہوئے خالی آ سامی پر گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے،اگلے چند روز میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی متوقع ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے محترمہ فوزیہ بہرام کی علاقائی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محترمہ فوزیہ بہرام نے ہمیشہ ضلع بھر کے مسائل پر بلا تفریق بات کی ہے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشش کرتی ہیں
"اگر ہل چلایا تو تمہیں جان سے ماردیں گے” متاثرین نے پولیس کو رپورٹ کردی
چکوال۔ (اے پی پی)قصبہ پنوال تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محمد نذیر ولد شیر خان سکنہ پنوال نے درخواست دی کہ واقع اراضی جبیرپور ان کے نام درج کاغذات محکمہ مال بخانہ مالیکت قبضہ موجود ہے جب بھی وہ ہل چلانے یا فصل کاشت کرنے جاتے ہیں تو ملزمان محمد بلال، خاور پسران محمد بنارس مسلح اسلحہ آجاتے اور کہتے ہیں کہ یہ اراضی ہماری ہے اگر ہل چلایا تو تمہیں جان سے ماردیں گے جو کہ ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اے ایس آئی عدیل شہزاد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تین افراد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج، کیا چیز ہتھیائی جان کر ہوں حیران
چکوال۔ (اے پی پی) تھنیل پھاٹک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں تین افراد کیخلاف دھوکہ دہی سے کار ہتھیانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نسفا عجائب ولد عجائب خان سکنہ میاں مائرنے درخواست دی کہ اس نے اپنی گاڑی ٹیوٹا کرولا GLI نمبری AKC 065 ملزمان سردار امیر خان ولد سردار مشتاق حسین سکنہ کوٹ چوہدریاں، کامران الحق ولد مظہر الحق سکنہ ستوال اور ضیاء ستوال کو بطور امانتاً عرصہ تین ماہ کیلئے دے رکھی تھی اور عرصہ پورا ہونے پر واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان ٹال مٹول کرتے رہے جو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی فروخت کردی ہے۔سب ا نسپکٹر سید محمد حسنین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔











