Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں ریلیاں اور تقریبات

    چنیوٹ : سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں ریلیاں اور تقریبات

    چنیوٹ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)چنیوٹ میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں تاجر برادری کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مختلف مارکیٹس کے تاجر رہنماووں نے کی ۔تاجر رہنما ملک شاہد گلوتر،چوہدری اسلام، تیمور مرزا ،یونس چوہان اور دیگر قابل ذکر تھے۔

    انجمن تاجران کی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کا متحمل نہیں ہو سکتا

    ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر معاشی نظام کو تباہ و برباد کردیا گیا گزشتہ چند سالوں سے ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کر دی گئی ہے اور منفی پروپیگنڈے جاری ہیں پاک فوج پاکستان کا فخر ہیں ، نو مئی کو ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر قبول نہیں

    ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی اور سانحہ نو مئی 2023 کی مذمت کے لیے ریلی نکالی گی۔

    چنیوٹ کے مختلف مقامات پر اراکین اسمبلی کی طرف سے بینرز آیزاں کئے گئے ہیں جن پر سانحہ نو مئی کی بھر پور مزمت کی گی ہے۔ اس کے علاوہگورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں 9 مئی کے کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبا اور اساتذہ کی طرف سے اس سانحہ کی بھرپور مزمت کی گئی پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔تا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں
    پرنسپل ظفر اقبال اور پروفیسر عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں اور ریاست کے ساتھ ہیں۔

    طلباء کی بڑی تعداد نے کالج سے مین گیٹ تک ایک ریلی نکالی پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

    دریائے چناب پر واقع یاد گار شہداء پر تقریب ،تکریم شہداء تقریب کا اہتمام جی سی یو کیمپس کی جانب سے کیا گیا۔یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

    کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر، سابق صدر بار ملک فتح شیر کھوکھر ،طلباء طالبات اور سول سوسائٹی کی شرکت۔

    ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر نے کہا کہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں،

    دفاع پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ،
    پاک فوج سے محبت حب الوطنی ہے،

  • چنیوٹ:لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    چنیوٹ:لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر رشید سیال کی رپورٹ )لاپتہ افراد کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے،زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں،لواحقین شہداء

    ضلع چنیوٹ کے شہدا کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ ہیں

    ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے پیاروں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے

    ہم تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

    ہم اس بات کی مثال ہیں کہ ہمارے پیاروں نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا،

    زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم تنظیموں کے لئے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔پاکستان میں ہو نے والے دہشت گردحملوں میں اکثر یہ لاپتہ افرادشامل ہیں جن میں ہمارے پیاروں سمیت دیگر پاک فوج کے جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں

    اکثر ایسے واقعات کے ہم گواہ ہیں کہ جن میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ لاپتہ کے خلاف لڑتے ہوئے ہمارے پیارے شہید ہوئے

    ہماری اپیل ہے کہ لاپتہ کے مسئلہ کو سیاسی نہ بنایا جائے کیوں کہ زیادہ تر لاپتہ افراد خود دہشت گرد تنظیموں کا حصہ ہیں.

  • یتیم خانے میں بھی بچے محفوظ نہ رہے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    یتیم خانے میں بھی بچے محفوظ نہ رہے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، یتیم خانوں میں بھی بچے محفوظ نہ رہ سکے،

    پنجاب کے شہر چنیوٹ میں کمسن بچے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آ گئی، پولیس نے ویڈیو بارے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ سیف اللہ ولد مظہر قوم کمہار، یتیم خانہ جھمرہ روڈ چنیوٹ میں بطور استاد ڈیوٹی دے رہا ہے،نے طالب علم ندیم جس کی عمر 13 چودہ برس ہے کے ساتھ نازیبا حرکات کی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مزید تحقیقات پر پتہ چلا کہ ویڈیو کم از کم چھ سات ماہ پہلے کی ہے، پولیس افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    fir

  • 3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے  چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.بلاول

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جس مشکل میں ہے آپ سب کو علم ہے،مہنگائی، غربت، بیروزگاری بڑھ رہی ہے ایسا ماضی میں نہیں ہوا

    بلاول کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں،پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے نقصان عوام اور معیشت کو ہورہا ہے،الیکشن اس لیے لڑرہا ہوں تقسیم، نفرت کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں،سیاست میں سیاسی دشمنی نہیں، سیاسی اختلاف ہونا چاہیے،سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نےکبھی انتقام کی سیاست نہیں کی،بینظیربھٹوجب وزیراعظم بنیں توکہاجمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، پیپلزپارٹی کےکارکنوں نےضیاکادوردیکھاہے،بینظیربھٹوعوام کی خدمت کرناچاہتی تھیں،تاریخ میں 5سال پہلی بارحکومت چلی،ایک بھی سیاسی قیدی نہ تھا،ہم اپنے منشور اور نظریے پریقین رکھتےہیں،میری حکومت میں کوئی کارکن سیاسی قیدی نہیں ہوگا،ملک سے پرانے سیاست دانوں کا خاتمہ کرنا ہوگا پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی،کسانوں کے حقوق کے لیے ہر جگہ پر آواز بلند کرتے رہیں گے ملک سے اشرفیہ کا خاتمہ کریں گے،مزدور کارڈ سے اپنے مزدوروں کو مدد پہنچائیں گے۔ خواتین اور طالب علموں کے لیے بینظر کارڈ متعارف کروائیں گے.بیٹیوں، بہنوں کو گرفتار کرنا نہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور نہ کبھی میری سیاست کا حصہ ہوگا،میری حکومت میں سیاست عوام کی خدمت ہو گی، کوئی سیاسی انتقام نہیں ہو گا۔3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، علاج دوں گا.میں کام کرنا چاہتا ہوں، خدمت کرنا چاہتا ہوں، نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں، چار نہیں، مجھے بس ایک موقع دیں ۔ہمیں ایک نئی سوچ اور نئی سیاست لے کر آنا پڑے گی جہاں سیاست میں اختلاف رائے تو ہو سکتی ہے لیکن ذاتی دشمنی نہیں ہو سکتی۔پی ٹی آئی کے کارکن سمجھتے ہیں کہ مشکلات ختم ہوگئی ہیں لیکن اگر میاں صاحب چوتھی بار بنا تو جو وہ انتقام لے گا آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے ان کی سیاست ہی یہ ہی ہے

  • چنیوٹ :  ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

    چنیوٹ : ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

    چنیوٹ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ ) ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    چنیوٹ میں پانچ روزہ پولیو مہم 8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہے گی۔چنیوٹ ضلع بھر میں 2لاکھ 91 ہزار 199 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جاٸیں گے۔

    سی ای او ہیلتھ ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سہیل طارق کے مطابق چنیوٹ میں پولیو قطرے پلانے کے لیے 1467 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں۔

    عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے کہا کہ والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں تعاون کریں۔

  • سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ،مقدمہ درج

    سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ،مقدمہ درج

    چنیوٹ: جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق موڑ منڈی کےقریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم اس دوران سابق وزیر رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    واضح رہے کہ تیمور حیات بھٹی اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 27 اگست 2018 کو صوبائی کابینہ کے سب سے کم عمرترین رکن بن گئے جب انہیں پنجاب حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے لیے صوبائی وزیر مقرر کیا گیا۔ 19 جولائی 2019 کو انہیں سیاحت کا اضافی وزارتی قلمدان دیا گیا۔

    غزہ پٹی میں جارحیت،یو اے ای کا تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ …

    رائے تیمورخان بھٹی 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 124 (جھنگ-I) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [2] انہوں نے اپنے انتخاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 27 اگست 2018 کو انہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل مقرر کیا گیا۔

    سائفرکیس :عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر

  • میڈیکل آفیسر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل

    میڈیکل آفیسر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ کے سرکاری ہسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسر کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو معطل کر دیا ہے،

    چنیوٹ کے سرکاری ہسپتال کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ڈاکٹر ذیشان مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا ہے،خاتون کون ہے اس بارے ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا تا ہم یہ ویڈیو میں واضح نظر آ رہا ہے کہ سب کچھ رضا مندی سے ہو رہا ہے، ڈاکٹر زیشان کی نازیبا حرکت کی ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کے بعد محکمہ صحت نے ایکشن لیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر ذیشان کو نوکری سے فارغ کر دیا

    https://twitter.com/aliimranabbasi/status/1646788275166670848

    علی عمران عباسی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چنیوٹ زرائع کےمطابق یہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسرڈاکٹرزیشان عباس ہےجوماہ صیام کےدوران خاتون کےساتھ نازیباحرکات کررہاہےاس ڈاکٹرکےساتھ ساتھ اس خاتون کوبھی گرفتارکرکے جیل بھیجنا چائییے۔

    ہسپتال کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر کے روپ میں جنسی بھیڑیئے موجود ہوتے ہیں انکے خلاف فوری سخت کاروائی کی ضرورت ہے تا کہ علاج کے لئے جانیوالی خواتین کی کم از کم عزتیں تو محفوظ رہ سکیں،

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی،

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کوگھریلو تشدد کی 110سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں سال 2022میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو جنسی ہراسگی کی 60 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں لین دین کے معاملات سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں چائلڈ ایبوز،ورک پلیس پر ہراسگی وغیرہ سے متعلق 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواستوں پر خواتین کی دادرسی،قانونی راہنمائی کو یقینی بنایاگیا خواتین کے مسائل حل کئے گئے

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے مختلف سکول ،کالجز کے سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ سے روشناس کروایا جارہا ہے ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 17 سالہ لڑکی اغوا کر لی گئی، مغوی کے اغوا کا مقدمہ والد غلام رسول کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ساجد ۔محسن اور نامعلوم عورت نے ثناء کو اغوا کیا، صبح لڑکی کی والدہ نے دیکھا ثناء گھر موجود نہیں تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری سے 3 لاکھ 25 ہزار بھی غائب تھے ملزم ساجد اکثر مغوی کا پیچھا کیا کرتا تھا آج صبع نامعلوم اغوا کار عورت ملزمان محسن اور ساجد گھر باہر آئے ملزمان نے مغوی کو اغوا کیا جن کے خلاف کاروائی کی اپیل ہے،

  • ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    چنیوٹ میں 8 سالہ منظم بی بی کا اندھا قتل چند دنوں میں ٹریس کر لیا گیا ,اس حوالہ سے چنیوٹ کے ڈی پی او عمران احمد ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ تھانہ چناب نگر پولیس نے 8 سالہ منظم بی بی کا اندھا قتل چند دنوں میں ٹریس کرلیا 5 اکتوبر کو تھانہ چناب نگر پولیس کو 8سالہ منظم بی بی دختر اورنگزیب سکنہ موضع برج باہبل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران،تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر کے قریبی فصل سے منظم بی بی کی نعش ملی منظم بی بی کو گلے پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں خود موقع پر پہنچا، تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا،متعلقہ افسران کو ہدایات دیں رانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا

    واقعہ کی تحقیق و اندھے قتل کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی ایس پی لالیاں ذوالفقار حسن کی زیرنگرانی ایس ایچ او چناب نگر انسپکٹرمحمد طاہر خان منج،انسپکٹر احمد خان،نصراللہ خان اے ایس آئی و ہمراہی ملازمان خالد نذیرہیڈ کانسٹیبل،کانسٹیبلان قاسم علی،مددعلی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جیو فینسنگ کروائی گئی۔ مشتبہ گان سے پوچھ گچھ کی گئی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے چند دنوں میں اندھا قتل ٹریس کرلیا ،8سالہ مقتولہ منظم بی بی کو اس کی سگی پھوپھی نورین نے قتل کروایا ، مقتولہ منظم بی بی کی پھوپھی نورین کا آصف نامی شخص سے ناجائز تعلق تھا،پھوپھی کو شبہ تھا کہ بچی اپنے والد کو اسکے ناجائز تعلق کا بتا دے گی پھوپھی نورین اپنی بھتیجی منظم کو گھر سے رفع حاجت کے بہانے قریبی فصل میں لے گئی فصل باجرہ میں آصف،آفتاب پسران مانک اقوام وینس سکنہ محلہ طاہر آباد کے ہمراہ مل کر تیز دھار آلے سے بچی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

    ڈی پی او نے اندھا قتل ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی،تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ملزم نے پولیس کو وجہ عناد بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھابھی پر عاشقی کا دم بھرتا تھا، 

  • آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ

    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ

    آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ کے علاقے میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا

    تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا،تھانہ رجوعہ پولیس کو چک 133 میں 8 سالہ بچی جگنی بی بی سے زیادتی کے واقعہ کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران, تھانہ رجوعہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا, فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں حالات وقوعہ مشکوک لگے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا, میڈیکل کروایا گیا میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی, خراش وغیرہ کی تصدیق نہ کی گئی ہے

    رجوعہ پولیس نے اہل علاقہ سے واقعہ کی بابت دریافت کیا, مدعی سے پوچھ گچھ کی مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مدعی اپنے مخالفین پر زیادتی کی ایف آئی آر درج کروانا چاہتا تھا مسمی رمضان احمد کی اپنے رشتہ داروں سے سابقہ لڑائی جھگڑا, دشمنی چلی آ رہی تھی رمضان نے انتقامی کارروائی کی خاطر سابقہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے خود ساختہ وقوعہ بنایا

    واضح رہے کہ چنیوٹ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی خبریں آئی تھیں، کمسن بچی کے والد رمضان کا کہنا تھا کہ 6 ملزمان میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ میری خون میں لت پت بیٹی ہسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ مجھے انصاف دیا جائے.

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے