Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان:انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ کی متحرک قیادت، واسا  کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

    ڈیرہ غازی خان:انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ کی متحرک قیادت، واسا کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا) ڈیرہ غازی خان کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ ایک انتہائی تجربہ کار، منجھے ہوئے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور سینیئر افسر ہیں۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور واسا ملتان میں طویل عرصے تک خدمات سرانجام دیتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں میں اپنی فنی مہارت، انتظامی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    ان کی مضبوط تکنیکی بنیاد، غیر معمولی محنت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے احساس نے انہیں ہمیشہ ایک نمایاں مقام دلایا۔ جولائی 2025 میں پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں واسا کے قیام کے ساتھ ہی انہیں اس نو قائم شدہ ادارے کا پہلا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت کو ان کی دیانت داری، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

    ڈیرہ غازی خان جیسے تاریخی اور آبادی کے لحاظ سے اہم شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج و سینیٹیشن کے مسائل طویل عرصے سے ایک سنگین چیلنج کی صورت اختیار کیے ہوئے تھے۔ واسا کا قیام شہریوں کے لیے ایک بڑے تحفے سے کم نہیں، تاہم ادارے کے ابتدائی مراحل میں عملے کی کمی، محدود وسائل، بنیادی ڈھانچے کی ضرورت اور عوامی توقعات جیسے کئی چیلنجز درپیش تھے۔

    انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ نے چارج سنبھالتے ہی ان تمام مسائل کا نہایت حوصلے، مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے ذریعے مقابلہ کیا۔ ان کی قیادت میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور بحالی کے کام تیز رفتاری سے شروع کیے گئے، شہر کے مختلف بلاکس، گلیوں اور گھروں میں جمع ہونے والے گندے پانی کے دیرینہ مسائل پر فوری توجہ دی گئی، جبکہ فیلڈ میں ٹیموں کی مسلسل موجودگی کو یقینی بنا کر شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔

    اسی تسلسل میں منصوبہ بندی کے تحت نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب اور واٹر سپلائی نظام کی بہتری کا عمل بھی جاری ہے۔ انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ کی مضبوط انتظامی گرفت، ٹیم کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن اور فیلڈ میں براہِ راست مانیٹرنگ کے باعث شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج اور سینیٹیشن کے مسائل میں نمایاں اور مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    عوامی شکایات میں واضح کمی اور شہریوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ واسا ڈیرہ غازی خان درست سمت میں گامزن ہے۔ انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ کی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری، متحرک طرزِ قیادت اور عوامی خدمت کا جذبہ اس امر کی ضمانت ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف سینیٹیشن کے دیرینہ مسائل پر قابو پائے گا بلکہ شہر کے پانی اور صفائی کے نظام کو ایک نئی، مؤثر اور پائیدار جہت دے گا۔

    ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے یہ یقیناً خوش آئند بات ہے کہ ایک اہم اور حساس ادارے کی قیادت ایک ایسے افسر کے ہاتھ میں ہے جو تکنیکی طور پر ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ انجینئر ڈاکٹر جواد کلیم اللہ کی قیادت میں واسا ڈیرہ غازی خان جلد ہی صوبے کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں شمار ہوگا اور شہر کو صاف، ستھرا اور صحت مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • دریائے کرم کا رابطہ پل بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

    دریائے کرم کا رابطہ پل بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

    ڈی آئی خان:دریائے کرم کے اہم رابطہ پل کو شر پسند عناصر کی جانب سےبارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم ایک اہم رابطہ پل کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے، جس کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کا میران شاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،پل کی تباہی پر اہلیانِ علاقہ نے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

    آپریشن سندور:پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

    مارشل لا لگانے پر جنوبی کوریاکے سابق صدر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    ملتان سلطانز کی نیلامی ،پی سی بی نے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا

  • سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات بے نقاب، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا دوٹوک مؤقف

    سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات بے نقاب، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا دوٹوک مؤقف

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سردار صادق خان بلوچ نے حالیہ پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن مواد کے حوالے سے اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔

    ڈی پی او سردار صادق خان بلوچ نے کہا کہ ان کا تعلق ایک معزز بلوچ خاندان سے ہے، جہاں خواتین کی عزت و احترام کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی ہے۔ ایک حساس اور ذمہ دار سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے ناطے ان کی بنیادی ذمہ داریاں عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہیں۔

    انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر “عائشہ” نامی آئی ڈی سے مسلسل جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ویڈیوز اپلوڈ کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ان کی ذاتی، خاندانی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ان کے خلاف پھیلایا جانے والا تمام مواد بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جون 2023 سے جون 2024 تک اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک رہے، تاہم باہمی اختلافات کے باعث جون 2024 میں باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے، جس کی کفالت اور پرورش وہ پوری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی اور طلاق سے متعلق تمام حقائق ان کے سینئر افسران اور قریبی ساتھیوں کے علم میں پہلے ہی موجود تھے۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ اس معاملے پر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں باضابطہ درخواست دائر کی گئی، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی اور انکوائری اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق انکوائری میں ان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں سے بھی رجوع کیا گیا، جہاں انصاف کے تقاضوں کے مطابق ان الزامات کو درست قرار نہیں دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے قانون، عدالتی نظام اور ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    آخر میں ڈی پی او سردار صادق خان بلوچ نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ، جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پر یقین کرنے کے بجائے حقائق اور ذمہ دارانہ صحافت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ ضلع میں امن و امان کے قیام، عوامی خدمت اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: دستی پل پر بس کی موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کو ٹکر، 3 جاں بحق، ریسکیو آپریشن پر سوالات

    ڈیرہ غازی خان: دستی پل پر بس کی موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کو ٹکر، 3 جاں بحق، ریسکیو آپریشن پر سوالات

    ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر)ڈیرہ غازی خان کے علاقے دستی پل پر 10 جنوری 2026 کو پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ایک مسافر بس کی موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ سے ٹکر کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو دن 11 بج کر 32 منٹ پر موصول ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے ڈیرہ غازی خان آنے والی بس کے ڈرائیور نے غلط موڑ لینے والی موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں اچانک لین تبدیل کی، جس کے باعث سامنے سے آنے والے چنگچی رکشہ سے تصادم ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی بس کی زد میں آ گئے۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بس کے نیچے پھنسے دو موٹر سائیکل سواروں کو نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسی حادثے میں چنگچی رکشہ ڈرائیور بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تینوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں حاجی محمد نواز ولد حافظ شیر محمد، عمر 55 سال، چنگچی رکشہ ڈرائیور، سکنہ رشید آباد نزد خدا بخش چوک شامل ہیں۔
    دوسرا جاں بحق شخص اللہ ڈیوایا ولد غلام یاسین، عمر 19 سال، موٹر سائیکل سوار، سکنہ لوہار والا ڈیرہ غازی خان تھا، جس کا سر کچلنے کے باعث موقع پر ہی انتقال ہو گیا۔
    تیسرا جاں بحق شخص ابراہیم ولد حافظ حنیف، عمر 17 سال، موٹر سائیکل سوار، سکنہ رشید آباد نزد خدا بخش چوک تھا، جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دوسری جانب شہریوں نے ریسکیو آپریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بس کے نیچے سے نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 نے موقع پر نہ تو کرین یا ایکسیویٹر منگوایا اور نہ ہی کوئی بھاری مشینری استعمال کی گئی، جس کے باعث امدادی کارروائی مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔ شہریوں کے مطابق صرف لفٹر کے ذریعے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی، جبکہ اگر بروقت کرین یا ایکسیویٹر طلب کیا جاتا تو ممکن تھا کہ کوئی قیمتی جان بچائی جا سکتی۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ممکنہ غفلت کا تفصیلی جائزہ لے کر ریسکیو 1122 یا ضلعی انتظامیہ کی سطح پر ذمہ دار افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے دوران بروقت اور مؤثر امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم

    ڈیرہ غازی خان: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کش ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی ورکرز میں راشن کارڈز تقسیم کیے گئے۔

    راشن کارڈز کی تقسیم کی تقریب میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ریجنل منیجر شاہزیب خان، کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی، ایچ آر منیجر محمد یعقوب اور تحصیل منیجر رانا عثمان نے شرکت کی اور ورکرز میں راشن کارڈز تقسیم کیے۔

    اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صفائی ورکرز کسی بھی شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    راشن کارڈز حاصل کرنے والے ورکرز نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، حکومتِ پنجاب اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

  • ڈیرہ غازی خان:ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم

    ڈیرہ غازی خان:ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ ایک جامع اور مؤثر منصوبہ ہے جسے نہ صرف صوبے بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں اس کے محنت کش ورکرز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

    اسی وژن کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کش ورکرز کے لیے راشن کارڈز کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

    ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی اور تحصیل منیجر رانا عثمان نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز میں راشن کارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ صفائی ورکرز شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومتِ پنجاب ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    راشن کارڈز حاصل کرنے والے ورکرز نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • ڈی جی خان:کرپشن پر سخت ایکشن، ستھرا پنجاب پروگرام میں چار سپر وائزرز فارغ

    ڈی جی خان:کرپشن پر سخت ایکشن، ستھرا پنجاب پروگرام میں چار سپر وائزرز فارغ

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ نہ صرف صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ایک مؤثر اور کامیاب منصوبہ ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس کے تحت شفافیت اور احتساب کا مضبوط نظام بھی عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔

    حال ہی میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اپنے چار سپر وائزرز کے خلاف سخت کارروائی کی۔ ادارے کی جانب سے نہ صرف متعلقہ اہلکاروں کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا بلکہ کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بھی مکمل طور پر ریکور کر لی گئی۔

    یہ کارروائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ میں بدعنوانی کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور ادارہ خود احتسابی کے ایک مضبوط اور مؤثر نظام پر کاربند ہے۔

    ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کیے جانے والے ایسے اقدامات عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور صوبے بھر میں شفاف گورننس کی ایک مثبت مثال قائم کر رہے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کا عملی ثبوت قرار دیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :ڈی سی کا دورہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

    ڈیرہ غازیخان :ڈی سی کا دورہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد اور چیف آفیسر جواد الحسن گوندل نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا عملی جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے صفائی سے متعلق آراء حاصل کیں۔ شہریوں نے مجموعی طور پر صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کو سراہا۔

    اس موقع پر محمد عثمان خالد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام اس عزم کی عملی مثال ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی مل گئی، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

    اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ریٹرننگ افسر کے مطابق ابتدائی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں سے 9 نے گزشتہ روز دستبرداری اختیار کرلی تھی، اور آج 10ویں امیدوار نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔

    یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق رکن محمود قادر لغاری قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئے تھے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 25 جنوری کو متوقع تھی۔

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : نیب نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

  • ڈیرہ غازی خان: کرسمس کے موقع پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے مثالی صفائی انتظامات، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ

    ڈیرہ غازی خان: کرسمس کے موقع پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے مثالی صفائی انتظامات، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر):ڈیرہ غازی خان میں 25 دسمبر کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے کے موقع پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سینٹ اینتھونی یونائیٹڈ چرچ اور مسیحی قبرستان میں صفائی و ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔

    چرچ، اس کے اطراف اور آنے جانے والے راستوں پر مکمل صفائی کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ اور چونا ڈالا گیا، تاکہ عبادات کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پرامن ماحول میں مذہبی رسومات ادا کی جا سکیں۔

    بین المذاہب ہم آہنگی اور غیر مسلم برادری سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر سینٹ اینتھونی یونائیٹڈ چرچ میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے افسران بالا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ منیجر توفیق عادل، تحصیل منیجر عمر مجتبیٰ لغاری، پی آر او جواد اکبر بھٹی، سپروائزر ملک جمشید، ملک سراج اور ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹ کر خوشیوں میں شرکت کی۔

    اس موقع پر چرچ کے منتظمین اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہیں۔