Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن جاری، A320/A321 آپریشنز کی راہ ہموار

    ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن جاری، A320/A321 آپریشنز کی راہ ہموار

    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کی ایئر سائیڈ کی اپ گریڈیشن آئندہ سال کے اختتام سے قبل مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ پر ایئربس A320/A321 طیاروں کے آپریشنز ممکن ہوں گے۔

    وہ آج پی اے اے کی ای کچہری کی صدارت کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز سمیت مختلف اہم ڈائریکٹوریٹس کے سینئر افسران بھی ای کچہری میں شریک ہوئے۔ ای کچہری کے دوران مسافروں اور عوام نے ایئرپورٹ سہولیات اور خدمات سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، تاہم موجودہ ٹرمینل کی گنجائش فی الوقت A320 آپریشنز کے لیے موزوں ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی بڑی تزئین و آرائش کے ساتھ پروازوں کی شیڈولنگ اور سلاٹنگ سے متعلق اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل میں مزید توسیع بھی متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے اے ریڈ لائن بس سروس کے لیے پہلے ہی زمین فراہم کرنے کے ساتھ این او سی بھی جاری کرچکی ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ سروس ایئرپورٹ کے قریب سے گزرے گی، جس سے ایئرپورٹ آنے اور جانے والے مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

    پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں اور ملازمین کو قریبی سکیورٹی چیک پوائنٹ سے ایئرپورٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر کمرشل نے اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کے انتظام کی خاطر ٹینڈر جاری کرنے کی تجویز پیش کی۔

    ای کچہری میں انسانی وسائل سے متعلق مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔ حکام نے بتایا کہ بھرتیوں کے انتخابی معیار سے متعلق تجاویز پر غور کرتے ہوئے انہیں ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ مشتہر آسامیوں کے ٹیسٹ جاری ریشنلائزیشن کے عمل کی تکمیل کے بعد جلد منعقد کیے جائیں گے۔ بتایا گیا کہ ریٹینرشپ پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ سال 100 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مزید اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مسافروں کی جانب سے ایئرلائن سروسز، ٹکٹوں، پروازوں میں تاخیر اور ایئرپورٹ کی کمرشل سہولیات سے متعلق شکایات بھی پیش کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو شکایات کی تحقیقات اور ضرورت کے مطابق متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے کی ہدایت کی، جبکہ ریگولیٹری نوعیت کے معاملات متعلقہ مجاز ادارے کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔دیگر شکایات اور تجاویز میں پارکنگ فیس، کھانے اور ریٹیل سہولیات، ٹھنڈے پانی اور فوٹو کاپی کی سہولت، ایئرپورٹ تک رسائی، تعلیمی اداروں کے دورے اور روزگار کے مواقع سے متعلق امور شامل تھے۔

    اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رائے اور تجاویز ایئرپورٹ آپریشنز اور مسافروں کی سہولیات میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کچہری کے دورانیے میں اضافے کی تجویز پر غور کریں گ

  • ڈیرہ غازی خان: کوئٹہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈالے میں تصادم، دو نوجوان زخمی

    ڈیرہ غازی خان: کوئٹہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈالے میں تصادم، دو نوجوان زخمی

    ڈیرہ غازی خان: باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان) کوئٹہ روڈ پر میر چاکر رند یونیورسٹی چوک کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں 125 موٹر سائیکل اور ڈالے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زنگلانی قوم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں ایک نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں، جبکہ دوسرے نوجوان کو بھی زخمی حالت میں طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ حادثے کے بعد ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

  • ڈی جی خان،گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی، حاملہ ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج

    ڈی جی خان،گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی، حاملہ ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج

    ڈیرہ غازی خان کے علاقے دراہمہ میں ایک گونگی بہری 25 سے 26 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ایف آئی آر کے مطابق چاہ ڈھورے والا کی رہائشی نذیر مائی نے پولیس کو بتایا کہ یکم ستمبر کو صبح تقریباً 8 بجے اس کی گونگی بہری بیٹی شیلا بی بی کے پیٹ میں تکلیف ہوئی، جس پر وہ اسے چیک اپ کے لیے آر ایچ سی سرور والی لے جانے کی تیاری کر رہی تھی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اشاروں کی زبان میں والدہ کو بتایا کہ تقریباً 6 ماہ قبل وہ اپنی نانی کے گھر اکیلی جارہی تھی کہ راستے میں سعید احمد جڑھ کی کماد کی فصل میں مبینہ طور پر چھپے محمد خلیل نے اسے اکیلا پاکر زبردستی فصل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اشاروں میں بتایا کہ مبینہ زیادتی کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی۔ والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم واقعے کے بعد لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر متعلقہ افسر موقع پر پہنچا، جہاں متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے اور میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آر ایچ سی سرور والی روانہ کیا گیا۔پولیس نے ابتدائی بیان اور حالات و واقعات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

  • ڈی جی خان، پٹرولنگ پولیس کی ماہ اگست کی کارکردگی سامنے آگئی

    ڈی جی خان، پٹرولنگ پولیس کی ماہ اگست کی کارکردگی سامنے آگئی

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی رپورٹر شاہد خان

    پٹرولنگ ہائی وے پولیس پوسٹ تونمی موڑ نے ماہِ اگست 2026 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن، رانا جان محمد خان اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالمجید خان مستوئی کی خصوصی ہدایات اور کمانڈ میں، انچارج پوسٹ ساجد حسین نے ٹیم کے ہمراہ بھرپور کارروائیاں کیں۔ ماہِ اگست کے دوران ریکارڈ 800 سے زائد چالان کیے گئے جبکہ ای-ایپ کے ذریعے 6000 سے زائد افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ کارروائیوں کے دوران مختلف دفعات کے تحت 02 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ایک انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پوسٹ انچارج ساجد حسین نے اسپیشل ناکہ بندی کے دوران شہریوں، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین اور سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے۔ انہوں نے شہریوں کو سمجھایا کہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور سڑکوں پر سپیڈ مقابلہ بازی سے گریز کریں کیونکہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے۔

    ایس ایس پی رانا جان محمد خان کی حکمت عملی کی روشنی میں پٹرولنگ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بھی جرائم کے خاتمے اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔

  • ڈی جی خان،قبرستانوں میں صفائی آپریشن، جنگلی جھاڑیوں کی کٹائی جاری

    ڈی جی خان،قبرستانوں میں صفائی آپریشن، جنگلی جھاڑیوں کی کٹائی جاری

    ڈیرہ غازی خان () وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کی سخت اور واضح ہدایات پر ستھرا پنجاب کے ورکرز شہر کے مختلف قبرستانوں میں خصوصی صفائی آپریشن میں مصروفِ عمل ہیں۔

    صفائی آپریشن کے دوران قبرستانوں میں اُگنے والی جنگلی جھاڑیوں، خودرو پودوں اور غیر ضروری گھاس کی کٹائی کی جا رہی ہے، جبکہ قبرستانوں کے مختلف حصوں سے کوڑا کرکٹ اور دیگر آلائشیں بھی اٹھائی جا
    رہی ہیں۔

    ستھرا پنجاب کے ورکرز افسران کی نگرانی میں قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے دوران صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آسکے۔

    ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے اور قبرستانوں سمیت شہر کے تمام اہم مقامات پر صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کا مقصد نہ صرف شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہے بلکہ عوام کو ایک صاف، صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔

  • ڈی جی خان،ستھرا پنجاب پروگرام میں "زیرو ویسٹ آپریشن” تیز،

    ڈی جی خان،ستھرا پنجاب پروگرام میں "زیرو ویسٹ آپریشن” تیز،

    ڈیرہ غازی خان () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پر عملدرآمد بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کی سخت اور واضح ہدایات کی روشنی میں شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

    ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے افسرانِ بالا کی نگرانی میں ورکرز روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن محسن ریاض اور تحصیل منیجر ملک ندیم کی نگرانی میں خصوصی ڈیپ کلین آپریشن بھی جاری ہے۔ڈیپ کلین آپریشن کے دوران مرکزی شاہراہوں، مین بازاروں، گلیوں اور نالیوں کی صفائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن، یونیورسٹیوں اور کالجز کے اطراف خصوصی صفائی، ہسپتالوں، پارکس، ریلوے اسٹیشن، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور رہائشی کالونیوں میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کنٹینرز کی صفائی، مشینی صفائی، مشینی دھلائی اور ٹی سی پی پوائنٹس کی خصوصی صفائی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ شہر کو ہر سطح پر صاف، ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

    صفائی آپریشن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے شہریوں میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پر اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ محسن ریاض اور کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں صفائی کے تمام تکنیکی اور عملی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع صفائی آپریشن جاری ہے۔ ہمارا مقصد صرف صفائی کرنا نہیں بلکہ ڈیرہ غازی خان کو حقیقی معنوں میں ’’ڈیرہ پھلا دا سہرا‘‘ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ ایک عوام دوست پروگرام ہے جس کا مقصد شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ عوام کی جانب سے پروگرام کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون اور اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ ستھرا پنجاب ایک مؤثر اور مقبول عوامی پروگرام بن چکا ہے۔انتظامیہ اور ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیرہ غازی خان میں زیرو ویسٹ کے ہدف کے حصول تک صفائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

  • ڈی جی خان،صدر پریس کلب اور ایس ایچ او گدائی کے مابین صلح

    ڈی جی خان،صدر پریس کلب اور ایس ایچ او گدائی کے مابین صلح

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی نیوز (رپورٹر شاہد خان )صدر پریس کلب شیر افگن بزدار اور ایس ایچ او گدائی سیدارشد علی کے درمیان صلح، صحافیوں سے ناروا سلوک برداشت نہیں ہوگا، صدر پریس کلب

    ڈیرہ غازی خان: صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان شیر افگن بزدار اور ایس ایچ او گدائی سیدارشد علی کے درمیان پیدا ہونے والے معاملے کا باہمی رضامندی سے خاتمہ ہوگیا، دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

    اس موقع پر صدر پریس کلب شیرافگن بزدار نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ صحافیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صحافی معاشرے میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران انہیں عزت و احترام ملنا چاہیے۔صدر پریس کلب کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کسی بھی صحافی کے ساتھ بدسلوکی یا غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا تو صحافتی برادری متحد ہو کر اپنا مؤقف سامنے رکھے گی۔

  • ڈی جی خان، "ستھرا پنجاب” پروگرام کو نئی رفتار، محسن ریاض نے چارج سنبھال لیا

    ڈی جی خان، "ستھرا پنجاب” پروگرام کو نئی رفتار، محسن ریاض نے چارج سنبھال لیا

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” پروگرام کو مزید مؤثر، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ ڈیرہ غازی خان میں ایک اہم انتظامی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ باصلاحیت، متحرک اور تجربہ کار افسر محسن ریاض نے بطور ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

    چارج سنبھالتے ہی محسن ریاض نے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آفس اسٹاف، فیلڈ افسران اور صفائی ورکرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے حاضری، آپریشنل نظام، صفائی کی مجموعی کارکردگی اور فیلڈ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ شہر کے ہر علاقے میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    اس موقع پر محسن ریاض نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈیرہ غازی خان کو صاف، سرسبز اور صحت مند شہر بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی، ضلعی انتظامیہ کی باہمی ہم آہنگی سے جدید، مؤثر اور دیرپا صفائی نظام قائم کیا جائے گا، جبکہ فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی، احتساب اور بہتری کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے گا۔میڈیا کو بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن محسن ریاض کا کہنا تھا صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے، مشینری اور افرادی قوت کے بہترین استعمال، بروقت مانیٹرنگ اور شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے جامع حکمت عملی بھی مرتب کر لی ہے، جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

    شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن ریاض کی متحرک قیادت اور قابل ٹیم کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی اور تحصیل منیجر ملک ندیم جیسے قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث "ستھرا پنجاب” پروگرام کو نئی جہت ملے گی، صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور ڈیرہ غازی خان پنجاب کے صاف ترین شہروں میں اپنی شناخت مزید مضبوط کرے گا۔

  • ڈی جی خان، 7 اگست کو جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا، پروفیسر رشید احمد کا اعلان

    ڈی جی خان، 7 اگست کو جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا، پروفیسر رشید احمد کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان ) 7 اگست کو جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا، پروفیسر رشید احمد کا اعلان
    ڈیرہ غازی خان: جماعت اسلامی کے دفتر میں پروفیسر رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 اگست کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران پروفیسر رشید احمد نے کہا کہ عوامی مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے 7 اگست کو بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی جائے گی اور دھرنے کے ذریعے متعلقہ حکام کی توجہ عوامی مشکلات کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور کارکنان سے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔پروفیسر رشید احمد نے مزید کہا کہ مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

  • ڈی جی خان،حاجی محمد زبیر خان لودھی نیشنل لیبر فاؤنڈیشن  پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

    ڈی جی خان،حاجی محمد زبیر خان لودھی نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی نیوز (رپورٹر شاہد خان )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی کا دورہ ڈیرہ غازی خان میں صوبائی مجلس عامہ نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان پنجاب جنوبی پروگرام کے اختتام موقع پر ڈیرہ غازی خان کے معروف گولڈ میڈ لسٹ فوٹو جنرلسٹ حاجی محمد زبیر خان لودھی کو میڈیا کواڈینیٹر نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان پنجاب صوبہ جنوبی مقرر کیا ہے

    نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی اس موقع پر ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی فاؤنڈیشن ھے یہ مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس وقت پاکستان بھر میں تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ مزدور ھیں ۔شمس الرحمٰن سواتی کے ساتھ مرکزی صدر نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مرزا محمد عیسیٰ نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ پنجاب جنوبی کے صدر جبکہ ، پروفیسر رشید احمد اختر، محمد حسنین فراز نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان سیکرٹری جنرل پنجاب صوبہ جنوبی سمیت دیگر یونینز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ عہدے داروں نے اور تنظیم کے ورکرز نے مل کر نئے عہدے دار نیشنل لیبر فاؤنڈیشن پاکستان میڈیا کوارڈینیٹر حاجی محمد زبیر خان لودھی کو مبارکباد پیش کی۔