دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی،زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال لے جائیں ،صبح موقع دیکھیں گے ،پولیس چوکی دری میرو کے محرر کاحکم،
دراہمہ ،باغی ٹی وی (عبدالوحیدنامہ نگار)تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ دری میرو موضع نوریہ کوریہ میں عابد حسین ولد علی محمد قوم چندر نے رقبہ پر گندم کاشت کی ہوئی ہے ،گندم کی فصل کوسیراب کرنے کیلئے سولرپینل سے ٹیوب ویل چلاتا تھا ، گذشتہ رات آٹھ دس مسلح افراد پر مشتمل چوروں اور ڈکیتوں کا گینگ عابد حسین چندر کے ٹیوب ویل بور پر پہنچ گیا،اس گینگ کے چار بندوں نے عابد حسین کو گن پوائنٹ پر قابو کرلیا اور سٹینڈ پر لگے سولرپینل اتارنا شروع کردئے ،جس پر عابد حسین نے شورواویلہ اور مزاحمت کی تو ان ڈکیتوں نے عابدحسین کے سرمیں گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا،چورو ڈکیت گینگ سولرپینل کی پلیٹیں اٹھاکر لے گئے ،لیکن شورشرابا ہونے کی وجہ سے وہ سولر پلیٹیں راستے میں پھینک کرفرار ہوگئے ، صدام حسین چندر نے باغی ٹی وی سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقوعہ کی اطلاع بذریعہ موبائل فون پولیس چوکی دری میروکے محررکورات دو سے تین بجے کے درمیان دی، محرر نے موقع پر آنے کی بجائے حکم دیا کہ آپ لوگ زخمی کو ہسپتال لے جائیں ہم صبح موقع دیکھ لیں گے اور کارروائی بھی کریں گے،صدام حسین کامزیدکہنا تھاکہ پھرہم نے 15پرکال کی ،جس پر تھانہ دراہمہ پولیس اور اس کے ساتھ دری میرو پولیس کی گاڑی بھی موقع پر آئی ،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ پولیس دری میرو اگربروقت کارروائی کرتی تو لازمی طور کچھ چورڈکیت گرفتار ہوسکتے تھے ،لیکن پولیس نے روائتی تساہل سے کام لیا اور بروقت کارروائی نہ کی ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔
Category: ڈیرہ غازی خان

دراہمہ : دری میرو ،سولرپینل ڈکیتی ،مزاحمت پرنوجوان کو سرمیں گولی ماردی گئی

ڈی جی خان ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینکی بنانے کامرکز بن گیا
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ڈی جی خان ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے اورڈبل ٹینکی بنانے کامرکز بن گیا،
مستریوں اور سمگلروں کی موجیں ۔ بلوچستان سے آنے والی ٹرانسپورٹ جس میں ٹرک اور منی ٹرک سمیت ہر قسم گاڑیاں شامل ہیں۔ سبزی اور فروٹ کی گاڑیوں کی ڈبل ٹینکی لگوانے سے ایرانی ڈیزل لا نے میں آسانی ہوتی ہے، ذرائع کے مطابق مستری حضرات گاڑیوں میں. خفیہ خانے بھی بنا کر دیتے ہیں جن سے منشیات اور دیگر نان کسٹم پیڈسامان جس میں ایرانی ڈیزل ،چھالیہ، گٹا اور سگریٹ ،غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس سامان سمیت سکریپ اور سپیئر پارٹس ہوتے ہیں جن کی فراہمی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے مسلسل جاری ہے، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز ،کسٹم ،بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوں اورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا بآسانی پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے،محکموں کی اس شاندار شراکت داری اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلر اور ٹرک باڈی میکرمالامال ہوگئے ہیں ،ملتان روڈ پر موجود باڈی میکر سرعام ٹرکوں میں ٹینکیاں لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں اور انتظامیہ کے سامنے یہ دھندہ زور شور سے جاری ہے نہ توپنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او انڈسٹریز ،ڈی ایس پی ٹریفک اور نہ جس تھانہ کی حدود میں غیرقانونی ٹینکیاں بنانے کی کھلے عام روڈ ورکشاپوں میں یہ دھندہ ہورہاہے اس طرف کوئی توجہ دی ہے،بلکہ اب تو مسافروں کیلئے چلنے والی بسوں میں بھی ایرانی ڈیزل کی سمنگلنگ کاانکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کیلئے خطرے کاالارم بج چکا ہے، مستری اور باڈی میکرغیرقانونی طور پر الٹریشن کرکے غیرقانونی کام کررہے ہیں ان پرضلعی انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کیوجہ سے یہ غیرقانونی دھندہ دیدہ دلیری سے جاری ہے ،پوری دنیا میں کسی بھی گاڑی کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اسکو تیار کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے مگر یہا ں ڈیرہ غازیخان میں کوئی حکومتی ادارہ ایسا نہیں ہے جواس غیرقانونی کاروبارپر روک لگا سکے ،ڈیرہ غازیخان ایرانی ڈیزل وپٹرول سمگلنگ کیلئے ٹرکوں بسوں اور مزدا گاڑیوں میں خفیہ خانے، ڈبل ٹینکی بنانے کاپاکستان بھر میں مرکز بن چکا ہے ،غیرقانونی گیس سلنڈروں سے اب تک پوری طرح جان نہیں چھوٹی تھی کے اب یہ نیا عذاب پیدا ہوچکا ہے جو چلتے پھرتے بم انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ،یاد رہے کہ 2مارچ کوبلوچستان کے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زندہ جل گئے۔لیویزکے مطابق ایرانی ساختہ زامیاد پک اپ گاڑی ایرانی تیل سے لدی ہوئی تھی جو آگ لگنے کی وجہ بنی ،آتشزدگی کی وجہ سے گاڑی اور ٹرالر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے ۔اسی طرح 29جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر بس کے پل سے گرنے اور آگ لگنے کے باعث 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس المناک حادثہ سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے دعویٰ کیا تھا کہ لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے ذریعے کئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جا رہا تھا۔جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ،لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی بدستور مسافرگاڑیوں اور ٹرکوں میں بڑے ٹینک لگاکر ایرانی تیل کی سپلائی کھلے عام جاری ہے ،جو کی مسلسل حادثات کا باعث بن رہی ہے۔


ڈی جی خان : کار اور ٹرالر میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
ڈیرہ غازی خان :ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی جی خان انڈس ہائی وے پر پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان کا تعلق دری ڈھولے والے سے ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ادھردوسری طرف موٹروے پولیس 23-2022 میں دھند میں زیرو ایکسیڈنٹ پالیسی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت ریسپانس سے حادثات پر قابو پایا گیا اور مسافروں کی جانب سے محفوظ سفرکویقینی بنانےکے باعث بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں موٹرویز پر شدید دھند میں گزشتہ 12 سالوں میں 23 حادثات ہوئے جن میں سے 9 حادثات پچھلے 2 سالوں میں رونما ہوئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جدید تھرمل کیمروں کے استعمال اور دھند میں پھنسی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں بحفاظت باہر نکالا گیا۔
سگریٹ نوشی کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی،ایک شخص کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سگریٹ نے گھر کو جلا دیا، سگرٹ پینے والے کی بھی موت ہو گئی ہے
افسوسناک واقعہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا ڈیرہ غازی خان کے علاقے بلاک 46 چنڑ چوک کے قریب سگریٹ نوشی کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی.، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ لگنے سے ایک شخص آگ میں جھلس کر جانبحق ہو گیا ،جانبحق ہونے والا شخص فالج کا مریض تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا.چارپائی کو آگ لگنے کی وجہ سے جھلس کر فوت ہو گیا جانبحق شخص کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی. ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے.
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین
تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن
تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت
سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا
ایسا ہی ایک واقعہ حافظ آباد میں بھی پیش آیا تھا، پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی تھی حافظ آباد کے گاؤں میں 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی آگ نامعلوم شخص کے جلتی سگریٹ پھینکنے سے لگی۔ اس سے قبل بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔
تمباکو نوشی سے دنیا میں ہرسال 70 لاکھ افراد لقمہ اجل بنتے ہیں اور ان میں سے 20 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کے باعث دل کی بیماریوں، فالج اور ہارٹ اٹیک سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ طویل مدت تک تمباکو نوشی زندگی 12 سے 15 سال تک زندگی کو کم کردیتی ہے۔ یہ عام غلط فہمی ہے کہ طویل عرصہ تک سگریٹ نوشی کے بعد اس کو ترک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا حالانکہ جیسے ہی آپ سگریٹ نوشی ترک کرتے ہیں اس سے پھیپھڑوں کی شدید بیماریاں اور کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتےجاتے ہیں، تمباکو نوشی کے باعث ہارٹ اٹیک اور فالج کے ساتھ پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر بھی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں تقریبا 3 کروڑ افراد تمباکو نوش ہیں جن میں اکثر سگریٹ نوش ہیں۔ ملک میں لاکھوں دکانیں ایسی ہیں جہاں سگریٹ آسانی سے دستیاب ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تمباکو نوشی کی لت لگنا وہ بیماری ہے جس سے صحت اور دولت دونوں سے ہاتھ دھونے پہ مجبور کردیتی ہے۔ بیشتر تمباکو نوش کوشش کے باوجود بھی اس کو ترک نہیں کرپاتے اور خود کو بیماریوں کے حوالے کردیتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اس عادت سے جان چھڑانے کی کوششیں کی جاتی ہیں مگر آج تک پاکستان سمیت کوئی ایک بھی ترقی پذیر ملک ایسا نظر نہیں آتا جس نے اس لت کا مکمل طور نہیں تو ساٹھ ستر فیصد خاتمہ کیا ہو۔ پاکستان میں اس وقت مختلف اندازوں کے مطابق ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ کے درمیان افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں، بائیس کروڑ آبادی والے ملک میں جب تین کروڑ افراد تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہوں تو صورت حال کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تمباکو نوشی سے اجتناب کریں سلگانے سے پہلے سوچ لیں بجائے اس کے کہ سوچنے کے قابل نہ رہیں

عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کوسنایا جائیگا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان ،خصوصی عدالت میں عثمان بزدار کے مقدمہ کی سماعت،12جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا
ڈیرہ غازیخان کی خصوصی عدالت میں مقدمہ نمبر 05/22 اور 06/22 کی سماعت ہوئی ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوراس کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اس کے بھائیوں پر جعلسازی سے سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت آنے پر مقدمات کی اخراج رپورٹ مرتب کرلی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،
مقدمات کے اخراج بارے فیصلہ بارہ جنوری کو سنایا جائیگا ،خصوصی عدالت اخراج رپورٹ سے اتفاق یا اخراج رپورٹ رد کیے جانے کے بارے فیصلہ سنائے گی ۔
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب سے ریلیف مل گیا، نیب نے دونوں انکوائریاں بند کرنے کی سفارش کر دی ،نیب لاہور کے نوٹ میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عثمان بزدار کیخلاف انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے،عثمان بزدار کیخلاف ناکافی شواہد ہیں، انکوائری بند کر دی جائے،ریجنل بورڈ میٹنگ میں سردار عثمان بزدار کیخلاف دونوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ریجنل بورڈ میٹنگ میں حتمی منظوری چیرمین نیب سے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا عثمان بزدار کیخلاف نیب میں شراب لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی تھی،نیب لاہور نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے قبل عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، سردار عثمان بزدار آخری بلاوے پر پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں قبل از گرفتاری ضمانت لے لی،

ڈیرہ غازیخان : سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ) سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام. سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں ان منہ زور ٹرانسپورٹرز مافیاکے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دی رہی ہے ۔ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم سے تیار ہونے والا منصوبہ ہے جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ کا نام دیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر بھی ٹرانسپورٹرز مافیا اور ضلعی انتظامیہ اور افسر شاہی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کے کرپٹ ٹولے کے گٹھ جوڑ نے اس شاہکار کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کر دیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈی جی خان سٹی کےاس منصوبہ کو ٹرانسپورٹ کے چند ناسور بھتہ خوروں نے اپنی اجارہ داری اور لاکھوں روپے کھرے کرنے کیلئے ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی بنا کر ضلعی افسران کو ماموں بنا ڈالا ، ٹرانسپوٹر حاجی جہانگیر کا ملکیتی میخترٹرمینل جہا ں سے روزانہ سینکڑوں ٹائم نکلتے ہیں آج بھی سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل سے چند قدم کے فاصلے پر دھڑلے سے چل رہا ہے ، اسی طرح چوہدری اور رند برادرز اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے نئے ٹرمینل میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ذرائع کے مطابق حافظ نور محمد جو کہ راجن پور کا رہائشی ہے جس کی اپنی دو تین بسیں ہیں پرانے لاری اڈا پربیشتر شیڈز پر قابض تھا اب بھی نئے ٹرمینل پر بھی قبضے کیلئے کوشاں ہے، اسی طرح نئے ٹرمینل کے شیڈز پر قبضے کیلئے کوشاں اکثریت نام نہاد ٹرانسپورٹر ز کے نام پرایک گاڑی تک نہ ہے جبکہ فی روٹ پر ٹرانسپوٹرز کی ملکیتی گاڑیاں 7ہونی چاہیے ، جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکمے بھتہ وصولی کرتے ہیں ،کسی بھی اڈاے کا رقبہ پورا ہے نہ ہی ایس او پیز مکمل ہیں ، سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل بننے کے باوجود غیر قانونی قائم اڈے ڈھڑلے سے چلنے سے کرپشن کا بازار گرم ہے،بلوچ اور فیصل موورز کا رقبہ پورا نہ ہے جس پر انہوں نے بلوچ اینڈ فیصل مووز کا مشترکہ بورڈ لگا کر کام چلایا ہوا ہے ،جبکہ ان کی کسی گاڑی کے روٹ سمیت کسی جگہ ان کا ایک ہونا تحریرنہ ہے پل پیارے والی پر 250سے350فی ہائی ایس گاڑی سے بھتہ و صولی بھی جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی بارے شہر یوں نے اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے سردار عثمان خان بزدار کا تحفہ ہے جسے ناکامی سے بچانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جبکہ سابق کمشنر ڈیرہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ، انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے تاحال مکمل طور پر فکشنل نہ ہونے پر اسد خان چانڈیہ ایڈمنسٹرٹر انٹرسٹی بس ٹرمینل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ان کی اور بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکموں کے آفیسران کے کچن چلتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کہنا ہے کہ جب تک تمام ٹرنسپوٹرز کے مطالبات انتظامیہ کی جانب سے پورے نہیں کر دیئے جاتے ہیں اس وقت تک نئے ٹرمینل کی کامیابی دیوانے کا خواب ہے ٹرانسپورٹر کا کہناہے کہ شروع میں ہم نے بھی انٹرسٹی بس سروس کو کامیاب بنانے کے لیے غیر مشروط طور پراپنے تعاون کی یقین دہانی انتظامیہ کو کرائی تھی مگر تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے،دوسری طرف اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ والا غیرقانونی اڈہ سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس سٹینڈ سامنے موجود ہے . عوامی وسماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈوں کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کی جائے اور ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کامیاب کیا جائےاور غیرقانونی سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ٹرمینل ختم کراکرسرکاری زمین واگذار کرائی جائے-

ڈی جی خان، پرویز الہی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے، عدالتی حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر طارق زمان گجر کے بس اسٹینڈ پر لگے ہوئے پینا فلیکس کی تصویر وائرل ہو رہی ہےجس میں اس کا تذکرہ بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب موجود ہے-
باغی ٹی وی : ڈی جی خان میں وزیر اعلی پنجاب کی پشت پناہی ، قبضہ مافیا سرگرم، جھوٹی رپورٹس بنا کر قبضہ واگزار کیے جانے کا دعوی کیا جانے لگا لیکن تاحال زمین پر قبضہ موجود ہے۔ عثمان بزدار کے بعد پرویز الہی بھی قبضہ مافیا کے سرپرست نکلے عدالتی حکم کے باوجود قبضہ واگزار نہ کروایا جا سکا ۔شہری حلقوں نے اپیل کی ہے کہ قبضہ واگزار کروایا جائے راستہ کھلوایا جائے
بس اسٹینڈ کے پیچھے راستے کو کھلوانے کےلیے مختلف لوگوں نےہائی کورٹ میں پیٹیشنزدائرکیں سابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے ہائی کورٹ میں جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے
اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ میں راستہ بند کرکےقبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہےاس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے-
سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کےلیے قبضہ دلایا گیا اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے-






عثمان بزدار کی وزارت اعلی میں اس شخص طارق زمان گجر کو کسی بھی ٹینڈر / تشہیر کے بغیر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی ۔۔(اب گمان کیا جاسکتا ہے کہ اس وقت بھی اس شخص کی پشت پناہی پرویز الہی کررہے تھے )اور اس مقصد کےلیے اسے کارپوریشن کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ دلایا گیا۔یہ قبضہ کرتے وقت وہاں موجود۔ایک راستہ بند کردیا گیا جس کو کھلوانے کےلیے متعدد لوگ عدالت عالیہ گئے جہاں پر سابق کمشنر بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب طاہر خورشید نے ہائی کورٹ میں غلط بیانی کرتے ہوئے راستہ کھلوا دینے کا بیان دیا ۔۔
وویڈ کے دوران طارق زمان گجر نے اربن ٹرانسپورٹ بند کردی ( کھٹارا بسیں اڈے پر موجود ہیں ) لیکن وہاں سے فیصل موورز کے بینر تلے بین الصوبائی بس سروس چلانا شروع کردی اسسٹنٹ کمشنر کی دو رپورٹس میں آپ کو بھیج چکا سیکرٹری آر ٹی اے کی رپورٹ بھی شامل ہے۔لیکن مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی کا دباؤ یہ ناجائز قبضہ واگذار کرائے جانے میں رکاوٹ ہے-
اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے مطابق ایک رٹ پٹیشن نمبر 15096-17 محمد آصف فرید بنام گورنمنٹ آف پنجاب دائر ہوئی جو کہ کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پاس زیر سماعت تھی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذات خود موقعہ ملاحظہ کیا اور ساتھ پٹواری سے مورخہ 02-10-2018 کو رپورٹ طلب کی گئی اور فریقین کو طلب کر کے سماعت کیس جس میں جناب کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان نے05-10-2018 کورٹ پٹیشن نمبر15096-17 کا حکم سناتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا کہ وہ پٹیشن 2-1-351 برقبہ پندرہ مرلے جس کو بند کیا ہوا ہے کھول دیا جائے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نےروڈ نا کھولا-اسی بابت سائل نے جناب کمشنر صاحب کے خلاف توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبر172-10 محمد آصف فرید بنام طاہر خورشید دائر کی جس میں کمشنر صاحب کی طرف سے عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ جناب مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق کی کورٹ میں 14-09-2019 کو انڈر ٹیکنگ دی کہ بند روڈ کھول دیا گیا لیکن موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے روڈ نہ کھولا-
مابعد مورخہ 14-03-2019 کو توہین عدالت عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن نمبری 469-17 جناب جسٹس فیصل زمان صاحب کی عدالت میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے لیگل ایڈوائزر قاضی آصف حسین ایڈووکیٹ نے انڈر ٹیکنگ دی کہ بلاک روڈ کو کھول دیا گیا ہے لیکن چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے افسران بالا و عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات پر عمل نہ کیا بلکہ کمشنر صاحب ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے فیصلہ مورخہ 05-10-2018 کو عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان میں رٹ پٹیشن نمبر 2181 کےتحت چیلنج کیا –جو مورخہ 29-05-2019 کو جسٹس مجاہد مستقیم نے میونسپل کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازی کی پٹیشن خارج کی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان نے رٹ پٹیشن نمبر 15096 کےتحت کو جو فیصلہ کیا تھا وہ برقرار رہا اسی بابت ایس ایس پی سپیشل برانچ ریجن ڈیرہ غازی خان نے بھی موقع ملاحظہ کیا اور انہوں نے مورخہ 05-10-2018 کو افسران بالا کو رپورٹ بھجوائی جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ میونسپل کارپوریشن کےافسران نے عدالت عالیہ و کمشنر صاحب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فیصلہ جات کی نفی کرتے ہوئے حکم پر بھی روڈ نہ کھولا جس سے ڈیرہ غازی خان و ملحقہ آبادی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-
کھاتہ نمبر742 موضع گدائی شمالی ڈیرہ غازی خان خسرہ نمبر 2-1-35 برقبہ دو کنال دو مرلے پر مشتمل ہے موقعہ پر روڈ بند ہے عدالت عالیہ و افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد فرماتے ہوئے روڈ کو کھولا جانا اشد ضروری ہے-

ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید
ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-
ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے…
پولیس ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جبکہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔
دریں اثناء ٹانک میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع چوکی میاں لال شہید سمیع اللہ پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکار پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ثناء الرحمان زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔
ڈی آئی خان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،ٹی ٹی پی کادہشت…
حملہ کے فورآ بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بعد میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
حملہ آور ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کوگرفتار کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں ٹانک کی ضلعی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرا ر ہو گئے تھے بنوں سے لائے گئے خطرناک ملزمان پولیس وین سے اترتے وقت پولیس اہلکار سے مشین گن چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ٹانک: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار
۔فرارملزمان پولیس اہلکارسے سرکاری SMG بھی ساتھ لے گئے۔فرارہونے والے ملزمان میں نعمان جرم 324فرہاد احمد 302میں جبکہ عبدالرحمن 302کے دفعات کے تحت پولیس کی قید میں تھے اورانہیں عدالتوں سے سزائیں سنائیں گئی تھیں۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود باآسانی بھاگنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں خطرناک قیدی عدالتوں اورپولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرارہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک قیدیوں کے فرار پر تشویش کااظہارکیاہے اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقاراحمد سے ملزمان کی گرفتاری اورپولیس کوڈیوٹی احسن طریقے سے اداکرنے کامطالبہ کیاہے۔
ٹانک : گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کے زبردست فیصلے،ڈی سے لیکرتمام ماتحت سب ترقی کےلیے کوشاں
ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،فرخ جاوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی، یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، ڈی ایچ او،ڈی ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز255614بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں اور یوں پولیو کے پہلے دن کی کوریج102فیصد رہی ہے، انکار کرنے والے تین والدین میں سے دو کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ مہم جاری رکھی جائے،ایسے بچے جو گھروں میں موجود نہیں ہیں انہیں تلاش کرکے پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں،انکار کرنیوالے والدین کو قائل کیا جائے،افسران فیلڈ کے وزٹس جاری رکھیں۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ 73 ویں پنجاب گیمز میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 430 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا دستہ پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلہ میں شرکت کررہا ہے اورا بتک ہینڈ بال،کبڈی،فٹ بال،سکوائش،رورل سپورٹس اور والی بال کے ابتدائی میچز جیت لئے ہیں اب ان کے دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز محمد امتیاز بھٹی،محمد کلیم،محمد حفیظ،تحصیل سپورٹس آفیسرز محمد مسعود،محمد عامر،یاسر سعید،جاوید لودھی،وسیم گجر اور محمد علی لنڈ کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ساتھ مقابلوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے بتایا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے سپورٹس کٹ،ہوٹلوں میں قیام، ٹرانسپورٹ، ڈیلی الاونسز اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب گیمز کے انعقاد سے دو دن قبل شامل ہونے والے کھیلوں کی بھی یونیفارم کی بروقت فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
محکمہ اوقاف ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس جمعرات27اکتوبر2022 کو منعقد ہوگی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان رانا طارق علی کے مراسلہ کے مطابق کانفرنس ضلع کونسل ہال میں صبح دس بجے شروع ہوگی جس میں ڈیرہ غازی خان شہر سمیت دیگر اضلاع کے علمائے کرام حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت اقدس پر روشنی ڈالیں گے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو سروسزکی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا،تمام افسران اپنے محکموں سے متعلق ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں،بلا وجہ کسی کام کو التواء میں نہ رکھیں،کمشنرنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سرکاری افسران کے فرائض میں شامل ہے،ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت سرکاری محکموں پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے،جدید دور میں ہمیں ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے برق رفتاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں خود تمام محکموں کے عوامی ریلیف سے متعلق زیر التوا ایشوز کا جائزہ لوں گا اور اس سلسلہ میں سٹاف سے فیڈ بیک لوں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ون ونڈو اصول کے تحت مقررہ مدت میں ہی شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں،ان کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں،ہماری تھوڑی سی توجہ اور محنت سے شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ملتان آفس میں اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ملتان کے آفس میں اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی اور ڈیرہ غازی خان ،راجنپور اضلاع کے سیلاب زدگان کی مشکلات کم کرنے کےلئے امداد کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ ملتان میں یو این اے کے وفد نے تنویراحمد خان اور شمائلہ روحی کی قیادت میں ملاقات کی۔پی ڈی ایم اے اور احساس پروگرام جنوبی پنجاب کے افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب متاثرہ34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ڈیرہ غازیخان اور راجن پور بھی امداد حاصل کرنیوالے اضلاع میں شامل ہوں گےیو این او کے نمائندوں نے ورلڈ بنک کی امداد بارے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی کردی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام افراد واپس اپنے مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔گھروں سے محروم سیلاب متاثرین خیموں میں قیام پذیر ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔سروے ٹیموں میں انتظامیہ،پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ اور فوج کے نمائندے شامل۔انتہائی حقیقی سروے رئیل ٹائم اور لوکیشن کے ساتھ کیا جارہا ہے۔سروے کے لئے ڈی خان میں100 اور راجن پور میں 75 ٹیمیں مصروف ہیں۔ڈی جی خان اور راجن پور میں 95 فیصد نہری نظام بحال کرلیا گیا ہے۔رودکوہیوں سے تباہ ہونیوالے نہری نظام کی بحالی ایک چیلنج تھا۔حکومت پنجاب نے نہری نظام کی بحالی کے لئے75 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہ کی۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ دونوں اضلاع میں سیلاب سے300 سکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں اور 75 فیصد سکولوں میں کلاسسز بحال کردی گئی ہیں۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مستقبل میں جام پور،راجن پور اور روجھان کو رودکوہیوں سے بچانے کے لئے ڈرین کی تعمیر پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ڈی خان ڈسٹرکٹ میں بھی واٹر چینلز کو سٹریم لائن کیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد کی آسان ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا ہے۔سیلاب متاثرین کو میسج ملنے پربنک آف پنجاب سے کیش کی صورت میں ادائیگی ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یواین او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا
نمائندہ یو این او تنویر احمدخان نے کہا کہ یو این او انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطہ کار کے تحت کام کرنا چاہتی ہے۔ورلڈ بنک کی فنڈنگ کے لئے بہت جلد لائحہ عمل تیار کر لیا جائے گا۔یو این او کے نمائندوں نے صحت کی سہولیات، خوراک کی فراہم اور فصلوں کی کاشت بارے استفسار کیا















