باغی ٹی وی رپورٹ. ڈیرہ غازی خان ،ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی انوکھی کارروائی قومی بھائی کے موٹر سائیکل کی ریکوری دینے کے لیے یتیم اور بیوہ کے غریب بیٹے کوپرانی ایف ائی ار میںنامزدکردیا بیوہ کی آر پی او کودہائی اور تحریر ی درخواست زوہیب کا بھائی عدالت کے د روازہ پر پہنچ گیا اور عدالتی بیلف نے بھی کاروائی کی لیکن تھانے دار نے انوکوبھی پرانی ایف ائی آر پر انٹری ڈال کر رام کرلیا۔تفصیلا ت کے تھانہ سول لائن پولیس نے دن دیہاڑے شہری کو اُٹھالیا اور رہائی کے بدلے میں لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ ورنہ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں ٹاؤٹ کے ذریعے دینے والوں پر عدالتی بیلف کا چھاپہ پولیس نے خانہ پری کیلئے رپٹ روزنامچہ میں کچی پنسل سے بند ی ڈال رکھی تھی۔جبکہ تفتیشی کے پاس مقدمہ کی فائل تک موجودنہ تھی۔بیلف کی رپورٹ پر ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع نے ایس ایچ او کی سرزنش کرتے ہوئے فوری ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احکامات دئیے۔معروف قانون دان محمدکمیل حیدر ایڈووکیٹ کے مطابق محمد زوہیب محبوس کی برآمدگی کے حوالہ سے جسٹس آف پیس کو درخواست گزاری جس میں شعیب نے تحریر دی کہ اس کا بھائی اپنے گھر سے 10ستمبر کو کام کے سلسلہ میں مہران نامی شخص کے ہمراہ گیا۔ماڈل ٹاؤن کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجو د سول لائن پولیس نے ان دونوں کو روک لیا او ر شناختی کارڈ طلب کیے شناختی کارڈ دکھانے کے باوجود ڈیوٹی پر مامو ر عملہ نے رشوت کا تقاضا کیا انکار پر اسے حوالات بند کردیا۔مقامی معززین کے ہمراہ بھی تھانہ سول لائن کے اسٹیشن انچارج سے ملے۔جنہوں نے محبوس کی رہائی کے حوالہ سے مبینہ طورپر رشوت کا تقاضاکیا ،

محمدشعیب بلال کا کہناتھاکہ وہ غریب آدمی ہے اور اتنی رقم ادا نہ کرسکتاہے جس پر پولیس نے اسے تھانے سے نکال دیا زوہیب کی برآمدگی کے حوالہ سے جسٹس آف یپس کو درخواست گزار ی بیلف نے رپٹ روزنامچہ چیک کیا تو اس میں آخرمیں محمدزوہیب ولد محمدبلال کے نام پر کچی پنسل سے مقدمہ نمبر345/22 میں ملوث ہونے کی رپٹ درج کی۔جبکہ اس مقدمہ کے تفتیشی سے مثل مقدمہ بیلف نے طلب کی تو تفتیشی نے کہاکہ وہ اس کے گھر میں ہے سرکاری ریکارڈ کو گھرمیں رکھنے پر ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع نے ایس ایچ او کو طلب کیا اور سرزنش کرتے ہوئے زیر حراست محبوس کا فوری ریمانڈ حاصل کرنے کے احکامات دئیے علاقہ مجسٹریٹ نے دو روز کا فزیکل ریمانڈ دیدیا جبکہ مقدمہ کے مدعی مجیب الرحمن بزدار کے مطابق 8:15بجے رات فاطمہ جنرل اینڈکڈنی ہسپتال واقع بنک الفلاح کے عقب میں موٹرسائیکل کھڑی کی جسے نامعلوم افراد نے سرقہ کیا۔معروف قانون دان محمدکمیل حیدر اور سینئر وکیل محمدعلی صدیقی نے محمدزوہیب،بلال کو نامعلوم مقدمہ میں نامزد کرنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج عدالتی بیلف کا چھاپہ نہ پڑتا توشاہد پولیس محبوس کوڈیل کے بعد چھوڑدیتی یا پھر اس پر متعدد مقدمات میں نامزد کرکے مقدمات یکسو کرلیتی۔محبوس کے بھائی محمدشعیب بلال کا کہناتھاکہ اس کے بھائی پر آج تک کسی بھی تھانہ میں کوئی ایک مقدمہ بھی درج نہ ہے۔بلاوجہ رشوت نہ دینے پر چوری کے مقدمہ میں ناحق ملوث کیاگیا آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخا ن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کیلئے کسی دیانتدار پولیس آفیسر کو ذمہ داری سونپی جائے۔
Category: ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان ،ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے وردی کی آڑ میں قانون کے پرخچے اُڑا دئے

باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،محکمہ صحت کی ٹیم کوہ سیلمان کے ہیضہ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،محکمہ صحت کی ٹیم کوہ سیلمان کے ہیضہ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی
باغی ٹی وی رپورٹ : باغی ٹی وی پرچار روزقبل خبرشائع ہوئی تھی خبرجس میں بتایا گیاتھاکہ ڈیرہ غازیخان کی ٹرائبل ایریاپر مشتمل تحصیل کوہ سلیمان میںسیلاب سے تباہی کے بعد ہیضے کی کی وبا ء پھوٹ پڑی ہے اب تک ہیضے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، راستے بند ہونے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ہیضہ کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑرہاہے ، کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں ہیضے کی وباء پھوٹ چکی ہے بیماری کے باعث اب تک جھنڈی میں ایک خاتون سیمت چار افراد جاں بحق ہوگئے،جس پرمحکمہ صحت ڈیرہ غازیخان کے اعلیٰ آفیسران نے فوری ایکشن لیا اوروہاں پرمیڈیکل ٹیم بھیجی جنہوں نے وہاں156 مریض دیکھے ،سی او ہیلتھ نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ بلوچستان کے ضلع بارکھاں میں آتا ہے اس کے باوجود ہم وہاں ٹیم بھیجی اور مریض کاعلاج کیا مزید بھی ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اس علاقے کے متاثرین کوطبی امداد جاری رکھیں گے اورہم نے ڈبلیو ایچ او کو کہاہے وہ بلوچستان کے ضلع برکھاں کو بھی نوٹیفائی کررہے ہیں.
شاہصدردین ۔ پیرعادل میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 2 بیٹیوں سمیت زخمی، ڈاکو گرفتار
شاہصدردین ۔ پیرعادل میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر 2 بیٹیوں سمیت زخمی، ڈاکو گرفتار
باغی ٹی وی (شاہدعمران گاڈی کی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پیر عادل پیرن پر ہار پکی علاقہ تھانہ شاہ صدر دین پر موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکوؤں نے عباس لاشاری سے موٹرسائیکل چھین لیا اور چک جھنگیل کی جانب فرار ہو گئے تاہم ایس ڈی پی او صدر سرکل سید اعجاز بخاری پولیس تھانہ کوٹ مبارک اور پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا پولیس کے نزدیک آنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہگیر مرید حسین ولد محمد رمضان پولی اور اس کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے .عوام کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ پولیس نے ابتک گرفتار ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت کیوں چھپائی ہوئی ہے کہیں ان ڈکیتوں کو کسی بڑی شخصیت کی سرپرستی تو حاصل نہیں ہے.؟
ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے گئے اسلحہ بردار فوراََِ رہا
ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے گئے اسلحہ بردار فوراََِ رہاکردیاگیا.
باغی ٹی وی رپورٹِ. ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج ایم پی اے حنیف خان پتافی کے دفتر کے سامنے اکرم حجانہ نامی شخص کا درجن بھر مسلح افراد کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا شہریوں کے 15 پر کال کرنے پر پولیس نے اکرم حجانہ کو مسلح ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا اکرم حجانہ اینٹی کرپشن کو مطلوب ہونے کے باوجود رہا شہریوں کا آئی جی پنجاب سے ذمہ دارن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اکرم حجانہ نامی شخص نے مجرمانہ انداز میں مسلح افراد کے ہمراہ شہر میں انٹری ڈالی شہر کے گنجان آباد علاقہ میں مین روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا اور مسلح افراد کے ہمراہ خوف و ہراس پھیلایا شہریوں کی طرف 15 پر کال کر کے پولیس کو آگاہ کیا گیا پولیس نے اکرم حجانہ کو مسلح افراد سمیت گرفتار کرلیا اور بعد ازاں اکرم حجانہ نامی شخص جو پولیس کا چہیتا بتایا جاتا ہے اس کیخلاف قانونی کارروائی کے بغیر اسے رہا کر دیا جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے ذمہ دارن کیخلاف محکمانہ کارروائی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے اکرم حجانہ اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے اکرم حجانہ نامی شخص اینٹی کرپشن کو مطلوب تھا اسکے باوجود ڈیرہ غازی خان پولیس نے اسے رہا کر دیا.
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کس طرح اسلحہ بردار لوگوں نے روڈ بند کیاہواہے
زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے
زرتاج گل کی اقرباء پروری پر سیلاب متاثرین پھٹ پڑے
سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،متاثرین
باغی ٹی وی رپورٹ۔اس وقت دریائے سندھ پرسکون بہہ رہاہے ،ا س سے قبل گذشتہ ہفتے دریا میں آنے والے سیلابی ریلے نے ہزاروں ایکڑپرمشتمل فصلات تباہ کردیں،فصلات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھردریاکے پانی کی نظرہوگئے ،ان گھروں کے مکین دربدرہوئے ،سب سے اہم بات دریائے سندھ کے مشرقی کنارے ملتان روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں کاقبضہ ہے جن کے موٹرسائیکل پھٹے رکشے روڈ پر موجود ہیں جنہوں نے فرضی جھونپڑیاں بنائی ہوئی ہیں ،مخیرحضرات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے لائے گئے سامان پر یہ بھکاری جھپٹ پڑتے ہیں ،ان کی وجہ سے حقیقی سیلاب متاثرین امدادسے محروم رہتے ہیں اور شام ہوتے ہی یہ پیشہ ور بھکاری اپنے رکشوں پر بیٹھ کرچلے جاتے ہیں ،جس پر اعلیٰ حکام کونوٹس لیناچاہئے دوسری طرف سیلاب متاثرین سیاستدانوں کی اقربا پروری اور دھونس دھاندلی پرپھٹ پڑے ،سیلاب متاثرین سندھی خواتین نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیرزرتاج گل کئی ٹرک سامان لیکر آئی ہمارے گرے ہوئے مکانوں کیساتھ ہمارے فوٹو بنائے اور سارادن ہمیں امداددینے کے بہانے بٹھائے رکھا ،ہمارے مردوں کودھکے دیکروہاں بھگایاگیا،
امدادی سامان ہمیں دینے کی بجائے زرتاج گل نے اپنے خاص بندے ملک رفیق ارائیں نامی شخص کے حوالے کردیا جو تمام ٹرک اپنے فارم پرلے گیا،ملک رفیق ارائیں کے بارے میں ذرائع نے بتایاکہ وہ ڈیرہ غازیخان شہرکارہائشی ہے اور محکمہ انہارمیں ملازم ہے اور وہ زرتاج گل وزیرکاخاص آدمی ہے ،دوسری طرف گورنمنٹ ہائی سکول سرور والی میں بنایاگیا فلڈ ریلیف کیمپ خالی ہے جہاں ایک بھی سیلاب سے متاثرہ شخص نہیں ہے ،وہاں پرآنے والاسیلاب متاثرین کے نام پر سرکاری سامان مقامی ایم پی اے اورایم این ایزکی چٹوں پران کے فرنٹ مین رات کوگیارہ بجے کے بعد پھٹے رکشے لوڈ کرکے لے جاتے ہیں،امدادی سامان کسی متاثرہ تک نہیں پہنچ پارہا۔
آٹھ سال قبل قتل ہونے والی خاتون کاسگا بھائی قاتل نکلا۔
ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ شاہصدر دین آٹھ سال قبل مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل، اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔
باغی ٹی وی ، تفصیلات کے مطابق آٹھ سال قبل (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا اس کا اپنا ہی سگہ بھائی قاتل نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر نے بتایا مدعی مقدمہ نے سال 2016 میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس کی بیٹی مسماة (ر) بی بی کو کسی نامعلوم نے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ شاہصدردین میں مقدمہ نمبر 147/16 درج کر کے تفیش شروع کر دی تھی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری اور ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر معہ ٹیم نے اس مقدمہ پر جدید سائنسی طریقہ تفتیش پر کام شروع کیا اور دن رات محنت کر کے آخر کار تمام ثبوت اکٹھے کر کے مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کیا جو کہ اس کا سگہ بھائی غلام فرید ہی قاتل نکلا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سعودی عرب میں تھا اور چپکے سے اپنے علاقے کے کسی فرد کو بتائے بغیر پاکستان آیا اور اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد دوبارہ سعودی عرف فرار ہو گیاجبکہ مدعی مقدمہ جو کہ مقتولہ کی ماں ہے نے پولیس کو غلط بیانی کی اور قاتل سے تعاون کرتی رہی۔ملزم نے بتایا کہ اسی کی بہن پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا بوجہ گرفتاری بے عزتی سے پچنے کے لئے اپنی بہن کو قتل کیا ۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری نے کہا کہ پولیس کی بہترین کاوشوں کی بدولت ہی مسماة (ر) بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوا۔


کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4 جاں بحق،کئی بیمار
کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4جاں بحق،کئی اس خطرناک بیمارکا شکار بن چکے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈیرہ غازیخان کی ٹرائبل ایریاپر مشتمل تحصیل کوہ سلیمان میںسیلاب سے تباہی کے بعد ہیضے کی کی وبا ء پھوٹ پڑی ہے اب تک ہیضے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، راستے بند ہونے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا ہے ،ہیضہ کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑرہاہے ، کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں ہیضے کی وباء پھوٹ چکی ہے بیماری کے باعث اب تک جھنڈی میں ایک خاتون سیمت چار افراد جاں بحق ہوگئے،

راستے بند اور وسائل نہ ہونے باعث مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تونسہ کے متعدد علاقوں میں تاحال ریلیف کیمپ لگائے گئے اور نہ ہی سیلاب متاثرین کو خیمے دیے گئے ہیں ،امداد صرف سیاسی وابستگی رکھنے والے بااثرافراد جو سیلاب سے متاثرہ ہی نہیں ان کودی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور ہیں ، کوہ سلیمان کے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ سیاستدانوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے ،امداد سامان اور خیمے ایم این اے ،ایم پی اے یاسابق ضلعی چیئرمین کے رقعوں اور فون کالز کے ذریعے غیرمستحق افرادکودی جارہی ہے، بے یارو مددگار سیلاب متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار
یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار
باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،صحت کی جدید ترین سہولیات اب سیلاب متاثرین کی پہنچ میں ہوں گی۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈیرہ غازیخان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے شدید متاثرہ25یونین کونسلوں میں روزانہ 50 میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

ہر یونین کونسل میں ایک موبائل اور ایک ممتاز جگہ پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر،بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے لگائے گئے کیمپس میں متاثرین کومفت طبی سہولیات میسر ہونگی۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کا موقع پر معائنہ کرینگے۔25دنوں میں مجموعی طور پر1250میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

محمکہ صحت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی مکمل سپورٹ کیمپس انتظامیہ کو حاصل ہوگی۔میڈیکل کیمپس کا مقصد سیلاب کے بعد پھوٹنے والی بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے۔نئی پیش رفت کے مطابق علاج معالجہ کے علاؤہ غذائی کمی کے حامل افراد کو فوڈ سپلیمنٹس بھی دئیے جائیں گے۔تونسہ کی یونین کونسلوں پردان شرقی،سوکڑ،ہیرو شرقی،منگروٹھہ،ناڑی،موری جالی،نتکانی،جلووالا،لکھانی اور وہوا میں جدید سہولیات سے لیس میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوگا۔کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلوں چوٹی بالا،چوٹی زیریں،ناوا،چاچن،درخواست جمال خان میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔قبائلی علاقوں بارتھی،فاضلہ کچھ،تمن لغاری،تمن قیصرانی میں جب کہ ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک،چربی،معموری،پیگن،شادن لنڈ اور یارو کی یونین کونسلوں میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپس9ستمبر بروز جمعہ سے فنکشنل کردئیے جائیں گے۔
تشدد کرکے بیوی کو بچے سمیت گھر سے نکالنے والا پولیس کانسٹیبل معطل،تحقیقات ڈی پی او کے سپرد
آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم کا دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ خاتون کی درخواست پر فوری ایکشن ۔ شکایت پر کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان کو انکوائری کے احکامات جاری ۔
باغی ٹی وی رپورٹ:ڈیرہ غازی خان میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان محمدسلیم نے روزانہ کی بنیادپر ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔آر پی او نے کھلی کچہری میں کثیرتعداد میں سائلین کے مسائل سماعت کیئے ۔دوران سماعت خاتون شازیہ بی بی نے اپنے شوہر کنسٹیبل خادم حسین کے خلاف درخواست پیش کی کہ مذکورہ نے دھوکہ دہی سے اس کے ساتھ شادی کرکے اس کا مکان بیچ کرفروختگی کی رقم سمیت طلائی زیورات ہڑپ کرلیے ہیں ۔مزید جائیداد کی فروختگی سے انکار پر خاتون کو شدید تشد د کا نشانہ بنایا ہے اورخاتون سمیت ایک سالہ بیٹے کو گھر سے نکال دیا ہے ۔خاتون کی درخواست پر آر پی او محمدسلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کنسٹیبل خادم حسین کو معطل کرکے ڈپی او ڈی جی خان محمدعلی وسیم کو انکوائر ی کے احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے تشد د اور حراسمنٹ پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ۔کسی بھی غیرقانونی فعل کا ارتقاب کرنے والے شخص کو قطا معافی نہیں دی جائے گی ۔
فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور
فلڈریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈیرہ غازیخان میں اصل سیلاب متاثرین ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردئے گئے ہیں ،گورنمنٹ ہائی سکول سروروالی میں بنایا گیا فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوے کیلئے ہی بنایاگیا ہے ،اس فلڈ ریلیف کیمپ میں امداد کیلئے آئے ہوئے سیلاب متاثرین پھٹ پڑے ، لنک نمبر ون برجی نمبر138حیدروالا ریگولیٹرسپربندکے دریابرد ہونے کے نتیجے میں موضع سکھیرا آرائیں کی بیشترآبادی پانی میں ڈوب گئی ،موضع سکھیراآرائیں کے سیلاب متاثرین نے اپنے موضع کے پٹواری کے رویہ پرشدیداحتجاج کیا ، آئیے سنتے ہیں متاثرین کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔













