باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ، کوہلو حلوائی کی دکان میں دھماکہ 20 افراد زخمی ہوئے اس دھماکے میں منگڑوٹھہ شرقی کے جوان ساجدلاشاری بھی شہید ہو گیا ہے
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے وہ جوان ساجدلاشاری منگروٹھہ شرقی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان کا رہائشی تھا جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے, دھماکے کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیو پہنچ گئے وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے زخمیوں کی عیادت کی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا اسکی تحقیقات کریں گے، رپورٹ مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، دیگر علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے
Category: ڈیرہ غازی خان
-

کوہلو دھماکے میں تونسہ کا نوجوان شہید
-

ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بنانے کا فیصلہ ،کمشنر کا آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پڑھے لکھے شہریوں،ادیب اور شعراء کرام کےلئے ڈویژن کا پہلا ٹی ہاؤس ڈی جی خان میں قائم کرنے جارہے ہیں جس کےلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جگہ مختص کردی گئی ہے۔ایک ماہ کے اندر ڈی جی خان ٹی ہاؤس کا تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔آج ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہےڈی جی خان ٹی ہاؤس کے 15 روز کے اندر ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے منصوبہ پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی جاذب نظر عمارت بنائی جائے گی۔ادیب،شعراء اور پڑھے لکھے افراد کو ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی ممبرشپ دی جائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے۔ ایکسئین بلڈنگز اصغر علی نے بریفنگ دی
-

ڈیرہ غازیخان۔ انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔ (شہزادخان سے) انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو (01 من) چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر چرس سمگلرز عبدالرحمان ولد حاجی قوم کہیری سکنہ لاری اڈاہ، محمد اعظم ولد رمضان قوم سہرانی سکنہ چوک قریشی مظفر گڑھ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہائی ایس نمبری MLK/2455 میں چھپائی ہوئی چرس سمیت ملزمان عبدالرحان اور محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 40 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں۔ -

ڈیرہ غازیخان – 726 میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان .حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازیخان کی سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں،726میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔17مختلف گاڑیوں سے برآمد کردہ گندم کی مالیت5کروڑ80لاکھ،80ہزار روپے بنتی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبد الروف اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گزشتہ شب سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔گندم اور آٹالیہ،ملتان،کوٹ ادو،بہاولپور، راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے لوڈ کیا گیا تھا اور اسے تریمن چیک پوسٹ سے خیبرپختونخوا سمگل کیا جارہا تھا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین گاڑی نے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادئیے ہیں۔دوسری طرف محکمہ خوراک نے ایک اور کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی ایک ہزار گندم کی بوریاں بھی برآمد کرلیں ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گودام سیل کرکے مالک کیخلاف تھانہ کالا میں استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔ڈی ایف سی کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی گندم،آٹا اور کھادوں کے سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
-

تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان . ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ تونسہ کے علاقہ ناڑی جنوبی کے ساتھ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس میں8 لوگوں کے ذخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کنٹرول روم نے فوراً 3 ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل روانہ کر دیں۔ اطلاع کے مطابق حادثہ کار کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
ریسکیو 1122 تونسہ شریف موقع پر پہنچی تو 1 بچہ موقع پر دم توڑ چکا تھا اور 2 راستہ میں وفات پا گئے۔ تمام ڈیڈ باڈی کو THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا۔ باقی 5 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا -

ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 5 کس ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس کا پیچھا کرنے پر ڈاکووں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر طالب حسین معہ ٹیم نے ڈاکووں سے مقابلہ کیا۔ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئےموٹر سائیکل کو پولیس نے قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد علی وسیم خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی نگرانی کرتے رہے۔پولیس کی طرف سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔امن و امان قائم رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان الرٹ ہیں۔

-

تونسہ سیلاب ، ہلاکتوں ،سینکڑوں گھروں کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار کون؟ کیا اس انسانی المیہ پرسپریم کورٹ کا سوموٹو ایکشن ہوگا؟
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹ) رودکوہی سیلاب کو آئے ہوئے تقریباََ دو ماہ ہوچکے ہیں اس سیلاب نے تونسہ کے علاقہ بستی چھتانی ،گیدڑوالا سمیت کئی بستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا ،کئی انسان سیلابی ریلے میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئے ،جن کی لاشیں کئی دنوں بعد ملیں،ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر تھے جو اب تک موجود ہیں ۔یہ سیلاب اب تقریباَ َ ختم ہوچکا ہے لیکن اپنے پیچھے کئی کہانیاں اور سوالات چھوڑ گیا ہے ۔سب سے پہلا سوال تو یہ ہے کہ یہ سیلاب قدرتی تھا یا کسی انسانی غلطی یا خود غرضی اس کی وجہ بنی،اس کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں،آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں تونسہ کے علاقہ گٹا کُھردک یا مہوئی والا گٹا (بند)۔تاریخ میں پہلی باراس علاقے سیلاب آیا اوربند ٹوٹا جس نے بہت بڑے سانحے کو جنم دیا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے بااثر افراد سیف اللہ ولد حاجی صدیق ،حیدر ولد شاہل کھردکی جنہیں پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے اور ایم این کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ان لوگوں نے گٹا کھردک کے ساتھ واقع سرکاری رقبہ اور شاملات پر قبضہ کیاہوا ہے ۔ان لوگوں نے بند کے قدرتی راستے کے درمیان دو پشتے بنواکر قبضہ کیا گیا سرکاری رقبہ کو سیراب کرنے کیلئے اپنی مرضی سے تبدیل کیا اور غیر قانونی کھالا بنایا ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان بننے کے بعد اس وقت ایک آفیسر ملک عبدالعزیز کوریہ نے بیلوںکے ذریعے یہ بند بنوایا ،1987-88میں سردار امجد فاروق کھوسہ نے 20لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرائی اورپھر ہر دوسال بعداس کی مرمت کی جاتی رہی لیکن گذشتہ تین سال سے اس بند کی مرمت نہ ہوسکی ۔دو سال قبل اس بندکی مرمت کیلئے سرکار نے ایک بلڈوزر بھیجا ،مقامی لوگوں کے مطابق اس بلڈوزر کو بااثر لینڈ مافیا نے کا م نہ کرنے دیا رودکوہی دروغہ آیا لیکن اس کی بھی ایک نہ چلی، پھر رودکوہی تحصیلدار سرور ملغانی آیا جس نے لینڈ مافیا سے بکرے کی دعوت کھائی اور دس ہزار روپے نقد نذرانہ وصول کیا پھر انہیں سرکاری بلڈوزر کے ذریعے بند کاڈیزائن تبدیل کرنے کی کھلی اجازت دے دی ،جس سے بااثر افراد قبضہ شدہ رقبہ پر پانی لے جانے میں کامیاب ہوگئے اورفصلات کاشت کرنے لگے۔
دوسرا ظلم اس مافیا نے یہ کیا کہ اس بند پر ہزاروں کی تعداد میں درخت لگے ہوئے تھے،اس مافیاء نے سرکاری عملے کی ملی بھگت سے درخت لاکھوں روپے میں فروخت کردیے،رودکوہی کے راستے پر چھوٹے بند بنا کر ان میں فصلیں کاشت کرلی گئیں، اس سال بارشیں کچھ زیادہ ہوگئیں اور یہ منی ڈیم بھی پانی سے بھر گیا ،مسلسل چھیڑ چھاڑ ،فزیکل تبدیلی ،درختوں کی کٹائی اور بروقت بند کی مرمت نہ ہونے سے یہ بند پانی کا دباؤ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا ۔
٭۔اب سوال یہ ہے کہ کئی قیمتی انسانی جانیں اس سیلاب کی نذر ہوگئی ان ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے ؟
٭۔سینکڑوں خاندان سیلا ب سے متاثر ہوئے ان کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ان کے ذمہ داروں کا تعین کون کرے گا ؟
٭۔ ڈپٹی کمشنر یا کمشنر ڈیرہ غازیخان سیاسی دباؤ سے نکل کر آزادانہ تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کر سکیں گے ؟
٭۔کیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے محترم چیف جسٹس صاحب اس انسانی المیہ پر سوموٹو ایکشن لیں گے ؟
جوکہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ؟؟؟؟؟؟ -

سموگ بھٹوں میں غیر معیاری اشیاء جلانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے،آلودہ ماحول اور فضائی کثافتوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے.اکرام ملک
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان سے) پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ سموگ ماحول کو زہریلا بنانے کے علاوہ سانس کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ اجتماعی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں،ہر فرد قدرتی ماحول کو صاف و شفاف بناتے ہوئے تازہ آب و ہوا کیلئے اپنی حد تک وسائل کو خاطر میں لائے،فضائی کثافتوں کو کم کیا جائے۔انہوں نے یہ بات انسداد سموگ بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم کوریہ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد انور، کفیل الرحمن،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، انفارمیشن آفیسر خالد رسول،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،انسپکٹر ماحولیات اظہر نواز ودیگر نے شرکت کی۔محمد اکرام ملک نے کہا کہ سموگ بھٹوں میں غیر معیاری اشیاء جلانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے،آلودہ ماحول اور فضائی کثافتوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا سموگ سے نہیں نمٹ سکتی،ہمیں بحیثیت قوم اپنے بہتر مستقبل کیلئے انسداد سموگ کو ایک مشن کے طور پر لینا ہوگا،فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہیں جلانا چاہیئے،انہیں پراپر طریقہ سے تلف کرنا ہوگا، فصلوں کو روٹاویٹر سے ناکارہ بناکر بطور کھاد استعمال میں لانا ہو گا،بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مشتمل کرنا ہوگا،عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے پودے اور درخت لگائے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کیخلاف ہمیں شعور اجاگر کرنا ہوگا،اس حوالے سے مساجد میں اعلانات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر آگاہی سیشنزکاانعقاد کرناہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،آگاہی سیمنار میں شرکت کرنے والے کسانوں سے فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لینے کا حلف نامہ بھی لیا جائے،اس سے ہمارا ماحول بہتر اور شفاف ہوگا اور ہم قدرتی طور پر بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے۔اس موقع پر سموگ سے آگاہی کیلئے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
-

ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شزادخان سے) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سکول و کالجز میں ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع۔_
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات جیسی لعنت کی روک تھام کے لۓ مہم کا آغاز کر دیا ہے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کمر کس لی. اس مہم کا پہلا مرحلہ نوجوانوں کو اس نشے سے دور کرنے کے لیے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر کالجز و سکول ہائے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس حوالے سے طلباء میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئے جا رہے ہیں پولیس کو منشیات پر کنٹرول پانے کے لئے سوسائٹی کا تعاون درکار ہے اور ہم اپنی ساری توانائیاں اس کام میں لگا رہے ہیں . اس حوالے سے سکولوں و کالجز ہائے میں پرنسیپل سکول اور سکول کے طلبہ کے ساتھ منشیات سے متعلق آگاہی واک کی گئی ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبد الرحمان نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس معاملہ میں عوام نشاندہی کریں کاروائی کی جائے گی. -

کمشنر کا ڈسپوزل ورکس کی مشینری بروقت مرمت نہ کرانے پرٹھیکہ منسوخ،کمپنی بلیک لسٹ اور مقدمہ درج کرانے کا حکم
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈسپوزل ورکس کی مشینری کی بروقت مرمت نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ اور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کردئیے
تفصیلات کے مطابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مین اور سبزی منڈی ڈسپوزلز ورکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،سی او جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کرکے نئے ٹینڈر جاری کئے جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایڈوانس کئے جانیوالے ورکس کےواجبات کی ادائیگی کےلئے چیف آفیسر کارپوریشن براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ وہ اپنی جیب سے بھی ادائیگی کرنے کو تیار ہیں تاہم عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔ملتان میں مرمت ہونے والی مشینری فوری منگوائی جائے۔گاڑی پر موٹر اور پمپ نصب کرکے متبادل مشینری کا انتظام کیا جائے۔شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور افسران میٹھی نیند سو رہے ہیں۔
ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی روش ترک کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کام کرنے والوں کو بڑھ کر عزت دی جائے گی۔ڈسپوزل ورکس کی اپ گریڈیشن اور بھل صفائی ترجیحی بنیادوں پر کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے معائنہ اور کارپوریشن آفس میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرتا رہوں گا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ مین ڈسپوزل ورکس کی چاروں موٹریں خراب ہیں۔متبادل موٹر لگاکر مین ڈسپوزل سے پانی کی نکاسی شروع کردی گئی ہے۔موٹروں کی مرمت اور دیگر کام کےلئے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔