Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم

    کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم

    کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم
    اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کوہ سلیمان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں کے آنے کے پیشِ نظر رات گئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کوہ سلیمان نے رونگھن مٹھاون وڈور سخی سرور سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کا دورہ کیا ہے۔ پی اے اکرام ملک برساتی ندی نالوں کے پیش نظر رات گئے خود حفاظتی اقدامات کی نگرانی ہر ممکن امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرکے قبائلی لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔


    برساتی ندی نالوں میں بی ایم پی کو تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے اکرام ملک نے قبائلی لوگوں کو حفاظتی مقامات میں منتقل کیا گیا ہے ،کوہ سلیمان میں برساتی ندی نالوں کے پانی کی مقدار حفاظتی اقدامات ریلیف قائم کا بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے صبح سویرے وزٹ کیا۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک صبح سویرے بارش تمام برساتی ندی نالوں کے روٹس لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ وڈور مٹھاون سخی سرور سانگھڑ سمیت دیگر برساتی ندی نالوں کے وزٹ کے بعد کمانڈنٹ محمد اکرام ملک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں۔اس وقت کوہ سلیمان سے بہنے والے ندی نالوں اور رودکوہیوں میں بہنے والی پانی تازہ پوزیشن کچھ اس طرح ہے درہ وہوا سے اس وقت 24000کیوسک پانی کاریلاگذررہاہے ۔سنگھڑ10394کیوسک ،سخی سرور10903کیوسک،مٹھاون ندی میں 19175کیوسک پانی بہہ رہاہے جبکہ رود کوہی وڈورمیں بھی بھی بڑاسیلابی ریلاآنے کی اطلاع ہے ۔ جہاں نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔راجن پور میںکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

    ادھرضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں کے تمام سکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تعلیم،ریونیو اور دیگر محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے آبادیوں کو بچانے اور سیلابی ریلہ کے محفوظ انخلا کیلئے بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو اپنی نگرانی میں کٹ لگا کر نکاسی کو بھی یقینی بنایا انہوں نے ضلع کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہرممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان انور نے وڈور اور سوری لنڈ کے سیلاب زدہ آبادی کیلئے نزدیکی سکولوں کی عمارتوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں سیلابی ریلے سے آبادی نے اور قیمتی املاک کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی یقینی بنادی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے آبادی، مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور سیلاب زدہ بھائیوں کے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے وڈور رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی گل محمد اور بستی ملنگا کا دورہ کیا انہوں نے پل وڈور کے پانی سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ماہرین کی تجویز اور آبادی کو بچانے کیلئے اپنی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے مانکا کینال کو کٹ لگا کر رود کوہی کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا ہے۔بستی ملنگا اور بستی گل محمد چانڈیہ کے نزدیک مانیکا کینال کو کٹ لگا کر نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

    ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

    ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار،پولیس اہلکار سمیت 8 افرادکی زیادتی ،تھانہ صدر میں مقدمہ درج
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار سمیت 8 افرادنے لیڈی ڈاکٹرکو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ صدر پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس ڈرائیور بلال سمیت6 نامزد ملزمان اور دو نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    لیڈی ڈاکٹرعائشہ کنول نے تحریری درخواست میں لکھاکہ سائلہ اپنی کلینک9:00 بجے رات نکلی تو الزام علیہان عدیل نواز ،حسن ولد محمد اشرف ، مظہر ، ملک عزیر نے زبردستی مجھے ڈالہ برنگ سفید ڈبل ڈورمیں ڈال کر اغوا کرکے گلبر گ کالونی ڈیرہ غازی خان میں مکان کے اندر لے آئے اور مجھے زبردستی شراب پلائی اورخاموش رہنے کا کہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تو اسی دوران الزام علیہان عدیل نواز ، حسن ، مظہر ، ملک عزیر سٹاپ اینڈشاپ نے زبردستی میرے ساتھ باری باری زنا بالجبر کرتے رہے اور مجھے نوچتے رہے اور میری ننگی ویڈیوز بناتے رہے جو کہ مسلح ہائے پسٹل تھے

    اسی دوران بلا ل اور اسحاق مستوئی اور دو کس نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر پہچا ن سکتی ہوں وہ بھی زنا بالجبرکی خاطر آئے اور میں بے ہو ش ہو گئی صبح جملہ ملزمان مجھے دھمکی دی اگر ہمارے خلاف قانونی کارروائی کی تو آپ کی ننگی ویڈیوز نیٹ پر uploadکردیں گے،جس پولیس تھانہ صدرنے مقدمہ نمبر291/22زیردفعہ376،365B اور292 ت پ درج کرلیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

  • کوہ سلیمان کے علاقے بغل چر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور آمد و رفت کا راستہ بند

    کوہ سلیمان کے علاقے بغل چر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور آمد و رفت کا راستہ بند

    کوہ سلیمان کے علاقے بغل چر میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور آمد و رفت کا راستہ بند ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے راستہ صاف کرنے کیلئے بھاری مشینری بھجوا دی ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند سخی سرور بغل چر روڈ صاف کرنے کیلئے بھاری مشینری لگادی ہے۔لودھی کے مقام پر ہیوی مشینری لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا رہی ہے۔بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری نے بتایا کہ بغل چر روڈ لودھی کے مقام تمام لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    بغل چر، ٹالیاں، رونگھن روڈ پر مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے.کوہ سلیمان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان شہر اور گردونواح کے میدانی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکاہے.
    اس کے علاوہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔رپورٹس کے مطابق حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے_فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا جبکہ چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ادھر چترال میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بادل برسے جبکہ بولان اور نصیر آباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزارسے زائد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا ہے۔

  • ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈنہ ہوسکے
    محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن گیا۔نان کباب کیلئے 32موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہ کئے گئے ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازیخان میں 300 کے قریب موضع جات ہیں ان میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے جنہیں پٹواری حضرات کمپیوٹر ائزڈ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھاہے ذرائع کا کہنا کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹر ائزڈ موضع جات میں اپنی تعیناتی کراتے ہیں اور پھر دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال اور دیگر کئی محکموں اور سرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی یہی ان موضع جات کے پٹواری ہی اٹھا تے ہیں اس لئے محکمہ مال اور دیگر بڑ ے افسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے اور پٹواری بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہیں اہل شہر عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے تاکہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو اذیت سے نجات مل سکے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

  • ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی

    ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی

    ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی
    ریسکیو 1122کا فوری ریسکیواپریشن ،کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کرکے موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔


    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے علاقے کرکنا،فاضلہ کچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے 5 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کے لیے ایمبولینس کی ضرورت ہے۔

    کنٹرول روم نے فوراََفاضلہ کچھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ایمبولینس درگ سٹیشن سے روانہ کر دی گئی۔موقع پر پہنچ کر پانچ لوگوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کیا گیا ۔جبکہ ایک مر یض کی موقع پر ہی وفات ہو چکی تھی۔ لواحقین کے اسرار کے بعد مریض کو تونسہ ہسپتال شفٹ نہیں کیا گیا۔

  • فورٹ منرو  میں امریکن خاتون سے زیادتی یا کچھ اور… ؟

    فورٹ منرو میں امریکن خاتون سے زیادتی یا کچھ اور… ؟

    ڈیرہ غازیخان:فورٹ منرو میں امریکن خاتون سے زیادتی یاکچھ اور ؟
    باغی ٹی وی رپورٹ۔پنجاب پولیس اور بی ایم پی سوتی رہی اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوانوں کو دادعیش دیتی رہی اور ٹک ٹاک بناتی رہی جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کسی بھی غیر ملکی کے داخلے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود امریکی خاتون کیسے ملزمان کے ساتھ گھومتی پھرتی اور لسانی تنظیم کے لوگوں سے ملاقاتیں اورغازی خان کے مقبرہ اور ٹریفک چوک پر بنائی گی تصویریں اور پھر فورٹ منرو تک پہنچ گئی۔

    دو اہم چیک پوسٹیں سخی سرور چیک پوسٹ اور غازی گھاٹ چیک پوسٹ کیسے کراس کرکے وہاں ملزمان کے ساتھ گھومتی پھرتی رہی ان ہی چیک پوسٹوں پر مقامی لوگوں اور پاکستانی شہریوں کو روک کر تو بہت تنگ اور خوار کیا جاتا ہے ایک غیر ملکی خاتون کیسے آتی جاتی رہی؟

    اور سب سے بہت اہم ایک اور بی ایم پی چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج جسے کراس کیے بغیر آپ فورٹ منرو نہیں پہنچ سکتے وہاں سے بھی یہ لوگ کیسے گزر گئے؟ کمانڈنٹ بی ایم پی اکرام ملک نے ایک نااہل دفعدر کو کسی اہم شخصیت کی سفارش کو ترجیع دے کر تعینات کر رکھا ہے حافظ یوسف کی دو ماہ میں کوئی کار کردگی نہیں ہے صرف اور صرف پنجاب سے بلوچستان کھاد کی سمگلنگ کی کاروائی کی گئی ہے وہ بھی محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر پکڑے ذرائع کے مطابق اعلی حکام تحقیقات کریں چیک پوسٹوں کے انچارجوں و اہلکاروں نے انھیں کیسے گزرنے دیا مبینہ مک مکا کیا یا غفلت کا ارتکاب کیا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے یاد رہے

    گزشتہ دن اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کے ساتھ فورٹ منرو میں زیادتی ہوئی جس ، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کا فوری نوٹس ملزم گرفتار۔ ہوے ۔ڈی جی خان میں غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوں ہے ایک اربیلا راجن پور، جام پور ڈی جی خان ہرنڈ، کوہ سلیمان ٹرائبل ایریا فورٹ منرو میں کئی روز تک ملزمان کے ساتھ گھومتی رہی کسی ادارے نے پوچھنا تک گواراہ نہ کیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈیرہ غازی خان کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں امریکی نیشنلٹی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتار بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ فورٹ منرو نے ایف آئی آر درج کرلی۔ امریکی خاتون اربیلا راجنپور کے رہائشی مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ ٹور گائیڈ بتایا جاتا ہے کے ساتھ سیر کے لیے فورٹ منرو آئی وہ کراچی سے راجنپور آئی اور وہاں سے ڈیرہ غازی خان پھر فورٹ منرو پہنچی ۔ دونوں نے فورٹ منرو کے انمول ہوٹل میں رہائش رکھی۔ ارابیلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مزمل شہزاد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ارابیلا نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ اذان نامی نوجوان کے ساتھ بھی اس کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے فیملی ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا۔ وہ مجھے بلیک میل کرچکا ہے اور بھاری رقم کا بھی تقاضا کیا گیا۔ مزمل شہزاد پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے جنسی زیادتی کی اور فوٹو ،ویڈیو بھی بنائیں جن کو وائرل کی گئیں ۔

  • پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ۔اویس لغاری

    پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ۔اویس لغاری

    پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ہیں۔اویس لغاری
    باغی ٹی وی رپورٹ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھاہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو جیت کا اور مسلم لیگ ن کو شکست کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔
    https://web.facebook.com/akleghari

    پولنگ کے آخری وقت تک دھاندلی زیادتی کا شور مچانے والی پی ٹی آئی اپنی حیران کن فتح پر ہکا بکا اور پر اعتماد مسلم لیگ ن اپنی غیر متوقع شکست پر ششدر زدہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھاکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہنگائی کے خلاف بھرپور ردعمل دیا ہے۔ اور دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پونے چار سال تک پی ٹی آئی حکومت کے ظلم جبر استحصال اور انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں نے اپنوں کی بجائے ماضی قریب کے مخالفین کو اپنانے کے فیصلے کو قبول نہیں کیا اور اختلافات کا شکار ہو گئےآئیے سبق سیکھیں اور ازسرنو صف بندی کرتے ہوئے نئ سمت کا تعین کریں۔

  • ڈیرہ ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

    ڈیرہ ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

    ڈیرہ ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
    کنٹرول رومز میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چار صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے۔کمشنرمحمد عثمان انور نے ڈ یرہ غازی خان کے ایک،مظفر گڑھ کے دو اور لیہ کے ایک صوبائی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے افسران کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں الیکشن کمیشن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرول رومز میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ شہریوں کو حق رائے دہی کے لئے پر امن ماحول فراہم کریں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ انتظامیہ تمام پولنگ سٹیشنز میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔تمام پولنگ سٹیشنز پر مثالی انتظامات کئے جائیں۔سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی پر امن انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ ہے۔اُدھر ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 282 کے پرامن اور شفاف انعقاد اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کے لئے اے ڈی سی جی قدسیہ ناز کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ڈی سی آفس کے کنٹرول روم میں معلومات کے لئے لینڈ لائن نمبر 0606920109 فکس کیا گیا ہے۔ اسی طرح تحصیل لیہ اور تحصیل چوبارہ میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور اے سی لیہ فیاض علی تحصیل لیہ جبکہ اے سی چوبارہ اویس مانگٹ تحصیل چوبارہ کے لئے فوکل پرسن نامزد کئے گئے ہیں۔ تحصیل لیہ کے کنٹرول روم کے لئے لینڈ لائن نمبر 0606920118 جبکہ چوبارہ کے لئے 0606440118 فکس کیا گیا۔

  • 17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ،الرٹ جاری

    17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ،الرٹ جاری

    17 جولائی تک مزید بارش، کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 17 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی ہے اورپی ڈی ایم اے کی طرف سے کوہ سلیمان کے علاقوں کی رود کوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیاہے ۔کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑوں میں بارش سے رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔دونوں اضلاع کے پولیٹیکل اسسٹنٹ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں۔ راستوں کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ کے مقامات پر متعلقہ مشینری کی جلد دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر راکھی گاج میں پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کیلئے حساس مقامات پر قبائلی فورس کی نفری تعینات کی جائے۔

    کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ ڈی جی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے قدرتی راستوں کو صاف کیا جائے۔رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے دریا تک محفوظ انخلاء کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔حساس آبادی کو بھی موسم اور رود کوہیوں کی صورتحال سے متعلق آگاہی دی جائے۔چاروں اضلاع میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کیلئے ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور ایندھن کی ڈسپوزل ورکس پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال

    ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال

    ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی
    شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ، محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔کمشنر
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان بارش کی وجہ سے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بلاک ہونے پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پر ایس ایچ او حافظ یوسف اپنی فورس سمیت بروقت موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مددآپ کے تحت روڈ کلیئر کرانا شروع کرادیا ،


    اس دوران کمشنر ڈیرہ غازیخان نے بھی لینڈسلائنڈنگ سے بین الصوبائی شاہراہ این 70 بند ہونے کافوری نوٹس لیااور بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری دونوں سائیڈ پر تعینات کرائی اور این ایچ اے کی بھاری مشینری سے پتھر اور مٹی کو ہٹادیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے روڈ کلیئر کرادیا گیابین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی۔کمشنر عثمان انورنے کہاکہ وزیر اعلی میاں محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسافروں کی آسانی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ،

    محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی راکھی گاج کے قریب نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے تین دن تک بین الصوبائی شاہراہ بند رہی اور مسافروں اورڈرائیوروں کو کافی مشکلات سامناکرناپڑاتھا اُس دوران گاڑیوں کے فیول بھی ختم ہوگئے تھے اور روڈکلیئرکراتے ہوئے بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی بھی لینڈسلائنڈنگ کی زد میں آگئی تھی تاہم وہ خود محفوظ رہے تھے، اُس وقت بھی بارڈرملٹری پولیس نے اپنے کمانڈنٹ کے حکم پرروڈکلیئرکرایااورمسافروں کیلئے کھانے پینے کاانتظام بھی کیا تھا۔