ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا.،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا. کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا. اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے. دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں۔. انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاء کے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے. وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاء دینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی۔ کمشنر اسداللہ فیض اورڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کیلئے اس مرتبہ موبائل رمضان بازار اور دسترخوان کا بھی اہتمام کیاگیا اور ماہ صیام کے دوران تمام علاقوں کو کور کیا جائے گا جس کیلئے شیڈول کے تحت ہر روز نئے علاقوں میں گاڑی بھجوائی جاتی ہے رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں 19اشیاء ہول سیل نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں اور پولٹری کے سٹال پر مرغی کا گوشت دس روپے عام مارکیٹ سے کم اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی نرخ پردستیا ب ہیں مارکیٹ میں نرخ زیادہ ہونے کے باوجود رمضان بازار میں لیموں 149روپے فی کلو فراہم کیا جا رہاہے خواتین اور بزرگوں کیلئے الگ کاونٹرز قائم کرنے کے ساتھ بیٹھنے کا بھی انتظام کیاگیا ہے ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ اور ریسکیو 1122کے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں. وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں قائم میڈیکل کیمپ،شکایت سیل اور دیگر سٹالز کا بھی معائنہ کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا.
Category: ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے..سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ
ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤ س میں قبائلی مقدمین اور معزز ین شہر سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے ہمارے وسیب کی زمینیں سونا اگلتی ہیں ہمارے پہاڑ معدنی ذخائر سے مالا مال ہیں وسیب کا ہر فرد محنتی ہے صوبے کے قیام کے بعد یہاں کے وسائل اسی دھرتی پر خرچ ہوں گے علاقے میں خوشحالی آئے گی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام اگر عمل میں آجا تا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں.ڈی پی او
ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروائیں ڈی پی او عاطف نذیر،ڈی پی او عاطف نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مہم شروع کر دی گئی ہے اس مہم کا مقصد کسی کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ یہ ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی شرح میں کمی کیلئے کرایہ داروں گھریلوو نجی ملازمین کے تھانہ اندراج کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سر چ آپریشن بھی کیے جائیں گے اس مہم کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ڈی پی او عاطف نذیر نے مزید کہا کہ کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے اندارج کی اہمیت جبکہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اور کرایہ داروں اورنجی ملازمین کاتھانہ اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کرایہ داروں کے بارے میں چھان بین شروع کر دی گئی ہے عمارت کے مالک پر لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی عمارت، دکان،فلیٹ یا مکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کرے گا اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروا سکتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی انیشیٹیوز کے تحت ضلع کے 50بنیادی مراکز صحت اور تمام دیہی مراکز صحت کو 24/7کیا جارہاہے.حنیف پتافی
ڈیرہ غازیخان ( ).مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی انیشیٹیوز کے تحت ضلع کے 50بنیادی مراکز صحت اور تمام دیہی مراکز صحت کو 24/7کیا جارہاہے جس کیلئے پانچ آر ایچ سی میں ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی بلاک کی سروسز فراہم کی جائیں گی. تعمیراتی کام اور افرادی قوت کی فراہمی کیلئے جولائی 2019کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے. انہوں نے یہ بات سی ای او ہیلتھ کے دفتر میں پرائم منسٹرانیشیٹوپروگرام کی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتائی. انہوں نے بتایا کہ پرائم منسٹرانیشیٹو کے تحت ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کے آٹھ اضلاع کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ ہو ں گے. منصوبہ کے تحت مراکز صحت میں ماں اور بچہ کی بہتر صحت پر توجہ دینے کیلئے تعمیراتی کام کے ساتھ جدید طبی آلات اور سپیشلسٹ فراہم کیے جائیں گے دیہی مراکز صحت چوٹی زیریں، سرور والی، شادن لنڈ، ٹبی قیصرانی اور وہوا میں عمارتوں کی تعمیر کا 90فیصد کام مکمل کر لیاگیا ہے اور ضلع کے 23بی ایچ یوز کو 24گھنٹے فنکشنل رکھا جائے گا اور چھ بی ایچ اوز میں 12گھنٹے کیلئے او پی ڈی کی سروس فراہم کی جائے گی.سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اورڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی یچ پروگران ڈاکٹر زوہیب حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائم منسٹر انیشیٹیو پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ چائلڈ سپیشلسٹ 23مرد وخواتین میڈیکل آفیسرز، 30نرسز، ڈسپنسرز،55 ایل ایچ ویز،97 آیا اور 57سکیورٹی گارڈ سمیت 259افرادی قوت کی بھرتی کی جارہی ہے. محکمہ صحت کو 2023تک انڈیکیٹرز کے حصول کیلئے ٹائم لائن بھی دی گئی ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی زاہدہ نواز، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر ریاض ملک، ڈاکٹر محمد سعید، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران اصغر اوردیگر موجود تھے. دریں اثنا ء مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی.
نئے بجٹ میں عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب جائینگے..مسز شہناز سلیم ملک
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)نئے بجٹ میں عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب جائینگے۔کٹھ پتلی حکمران جھوٹ کی سیاست اور جعلی مینڈنٹ سے حکومت میں آئے۔بزدل وزیراعظم قومی اسمبلی سے بھاگ گیا۔عید کے بعد تمام جمہوری قوتیں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرینگی۔نئے پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو اپنی نااہلی سے برباد کردیا۔پی ٹی آئی کی حکومت ماہ رمضان کے مقد س مہینے میں عوا م کا خون نچوڑ رہی ہے۔ایک سال میں کرپشن دگنی ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے شعبہ خواتین نوازلیگ کی عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔نئے قومی بجٹ میں تبدیلی سرکار اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگارہی ہے بجلی،گیس اور دیگر ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔لیکن حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول کر نئے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔بزدل وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپوزشن کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ کھڑا ہوا۔عوام کیلئے تبدیلی ڈراؤنا خواب اور مہنگائی سے جینا مشکل ہورہاہے عید کے بعد عوام کا سمندر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرکے کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانواں سے نکال باہر کریگا۔