ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع بھر کے درجہ چہارم کے ملازمین سے پولیس لائن میں میٹنگ، ملازمین کے مسائل دریافت کئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع بھر کے درجہ چہارم کے ملازمین سے پولیس لائن میں میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ آپ اپنی اپنی تعیناتی کی جگہ پر حاضری کو یقینی بنائیں اور جو جو کام آپ کے ذمہ ہے اس کو ایمانداری سے سر انجام دیں آپ تمام لوگ ہمارے محکمہ کا حصہ ہیں آپ کی ویلفیئر SOP کے مطابق کی جائے گی آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز نے تمام ملازمین کے مسائل دریافت کئے اور حل طلب مسائل کو فی الفور حل کرنے کا حکم دیا۔
Category: ڈیرہ غازی خان
-
وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا…
ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس لے لیا اور محکمہ صحت کو ضروری کارروائی اور علاج معالجہ کی ہدایات جاری کردیں اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تونسہ کے المرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشی اللہ بخش ولد حامد کے ورثاء نے میڈیا کو بتایا کہ انکا مریض کانگو وائرس سے متاثر ہو کر کا فی روز سے بیمار ہے اسے سخت توجہ اور علاج کی ضرورت ہے جبکہ اسے معمول کی روایتی ادویات دی گئی جس سے کوئی افاقہ نہیں ہوااطلاع ملنے پر کمشنر مدثر ر یاض ملک نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کو ہدایت کی کہ مریض کا مکمل چیک اپ اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے جس پر مریض کے گھر پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی ہے کہ تونسہ کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں ساٹھ سالہ اللہ بخش میں ابتدائی طور پر کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے میڈیکل رپورٹس،ٹیسٹ اور علامات سے کانگو بخار معلوم نہیں ہوتا محکمہ صحت نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر روانہ کی ضروری علاج معالجہ کے بعد مزید تحقیقات کے لیے مریض کو سرکاری ایمبولینس پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید بتایا کہ مریض پہلے بھی نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہا ہے میڈیکل رپورٹس میں بھی کانگو بخار کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں مریض کے اٹنڈنٹس اور گھر کے نزدیک لوگوں کیلئے علاج معالجہ کے بھی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
-
شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک اور قوانین کی پاسداری نہ ہونے سے حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے..ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک اور قوانین کی پاسداری نہ ہونے سے حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کو روکنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرور ت ہے. محکمے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں. کم عمر ڈرائیور اور تیز رفتاری پر موثر کارروائی کی جائے. انہوں نے یہ بات ای لائبریری میں سڑک حادثات سے متعلق آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس فعال کردارادا کرے. ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. تقریب سے ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمداختربھٹہ، انچارج لائبریری شفقت رفیق او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے حادثات کی شرح، وجوہات او راقداما ت کے بارے میں روشنی ڈالی. دریں اثنا ای لائبیریری کے لان میں پودے بھی لگائے گئے.
-
وزیر اعلی کے مشیر برائے صحت محمد حنیف پتافی کی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال سے اہم میٹنگ..
ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد) وزیراعلی کے مشیر برائے صحت محمد حنیف خان پتافی کی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور پرنسپل میڈیکل کالج آصف قریشی کے ہمراہ سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ.ایم ایس شاہد حسین مگسی اور پرنسپل آصف قریشی نے مشیر صحت کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر مشیر صحت نے ٹراما سینٹر، ایمرجنسی وارڈ میں مدد گار کاؤنٹر، اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی سروسز کو بہتر کرنے کی کی ہدایت دی میٹنگ کے بعد مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی طبی سہولیات کا جائزہ لینے آفیسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیاانہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈزکادورہ کرکے صفائی چیک کی اور مریضوں کی عیادت کی انہوں نے نیو گائنی وارڈ، لیبررومز،بچوں کے وارڈ، اور ڈینٹل وارڈ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر حنیف خان پتافی نے کہا کہ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے گائنی وارڈزکواپ گریڈکیاجارہا ہے وزیراعظم عمران خان کے ویژن مطابق عوام کوصحت کے شعبہ میں معیاری سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے انصاف ہیلتھ کارڈز بھی دئیے جا رہے ہیں۔
-
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں ٹورسٹ سائٹ بنانے کا آغاز کر دیا گیا..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت تحصیل کوہ سلیمان میں ٹورسٹ سائٹ بنانے کا آغاز کردیا گیا۔مبارکی اور گلکی ٹاپ پر کام شروع کردیا گیا ڈیرہ غازی خان میں پانچ اور ضلع راجنپور کی دو پہاڑی مقامات سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے ٹی ڈی سی پی اور دیگر محکموں کا اجلاس منعقد کرکے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سیاحتی مقامات بننے سے قبائلیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں مبارکی،گلکی، مٹ چانڈیہ،یک بائی اور بارتھی میں ٹورسٹ ریزارٹ بنیں گے ضلع راجنپور میں ماڑی اور ہڑند قلعہ کو ڈویلپ کیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ مبارکی ٹورسٹ ریزارٹ کا پچیس ستمبر کو افتتاح کرایا جائیگا متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کرلیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء،پی اے سید موسیٰ رضا،ایکسین ہمایوں مسرور، رسالدار وقار عزیز قیصرانی، ٹی ڈی سی پی ملتان کے اشعر اقبال،شیخ محمد اعجاز اور دیگر موجود تھے.
-
وزیر اعلی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثہ افسوسناک خبر آ گئی
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوٹ چھٹہ بائی پاس پر ہیوی ٹرالر کی موٹر سائیکل سوار کوٹکر، میاں بیوی سمیت دو معصوم بیٹے موقع پر جاں بحق، تین سالہ بیٹی شدید زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ بائی پاس پر تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار بلاک 45 محلہ سادات کے 30 سالہ مجاہد عباس اسکی اہلیہ مسز مجاہد اس کے دوبیٹے آٹھ سالہ کاشان عباس اور چھ سالہ ذیشان عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ انکی ایک تین سالہ بیٹی علیشباہ کی حالت انتہائی خطرناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کرچاروں جاں بحق افراد سمیت زخمی بچی کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ادھر کوٹ چھٹہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
-
دس محرم الحرام کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماتمی جلوس کے دوران زنجیرزنی کرتے ہوئے کتنے افراد زخمی ہوئے تفصیلات آ گئی..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) یوم عاشورہ دس محرم الحرام کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماتمی جلوس کے دوران زنجیرزنی کرتے ہوئے کل 2529افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے 2478 افراد کو طبی امداد دی جبکہ 51 شدید زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق یوم عاشورہ دس محرم الحرام کوتحصیل ڈیرہ غازیخان کے مختلف مقامات پر ماتم کرنے کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے کل 1395 افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ریسکیو اہلکاروں نے 1373 افراد کو موقع پر طبی امداد مہیا کی جبکہ 22شدید زخمی افراد کو حالت خراب ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا اسی طرح تحصیل تونسہ شریف میں 592 افراد زخمی ہوئے 585افراد کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی اور7 شدید زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف منتقل کیے جبکہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں ماتم کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے542 افراد زخمی ہوئے جن میں 520 افراد کو موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دی جبکہ 22افراد کی حالت خراب ہونے پر انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا گیا۔
-
سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق،
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق، جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے،مین ہول میں زہریلی گیس اور اچانک سیوریج پانی آنے سے ہلاکتیں ہوئیں،دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے علاقہ مکین،کمشنر ڈیرہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کی دس،دس لاکھ مالی امدا د کی ہدایت، جاں بحق ہونے والے مزدور نجی کمپنی کے ملازم تھے جنہیں محکمہ پبلک ہیلتھ نے تمام شہر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا تھا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن کی حدود بلاک Zگورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول کے قریب علی الصبح نجی کمپنی کے مزدور مین ہول کی صفائی کررہے تھے پہلے محمد حیدر ماچھی مین ہول میں اترا جو کچھ ہی دیر میں زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گیا اس کو بچانے کے لئے اسکا بھائی محمد رمضان مین ہول میں چلا گیا وہ بھی ڈوب گیا پھر اسکا چچا زاد محمد ندیم مین ہول میں چلا گیا اس طرح یکے بعد دیگرے تینوں افراد دم گھٹنے اور ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثر ریاض ملک،چیف آفیسر اقبال فریداور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کو نکال کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر واقعہ پر کاروائی شروع کردی جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں محمد رمضان اور محمد حیدر سگے بھائی جبکہ محمد ندیم چچا زاد تھے جاں بحق مزدوروں کا تعلق فیصل آباد کے گاوں جمشیر چک 92 سے ہے تینوں کی نعشیں نجی کمپنی کے سپر وائزر کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال سے انکے گھروں کو فیصل آباد روانہ کردی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق مزدوروں نے دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام پرائیویٹ کمپنی کر رہی تھی جو کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے انہیں دو ہفتے قبل ٹھیکے پر دیا تھا کمشنر نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کے لئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک اقبال فرید اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے جس پر ذمہ داری کا تعین ہو نے پر کاروائی ہو گی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے تینوں جاں بحق افراد کے لواحقین کی قواعد و ضوابط کے مطابق دس،دس لاکھ روپے مالی امداد کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ہدایت کر دی ہے جنہوں نے متاثرہ خاندان کو مالی امداد کے لئے قانونی کاروائی بھی شروع کر دی ہے۔
-
پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر اعلی افسران کی حاضری،
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر اعلی افسران کی حاضری،6 ستمبر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے دن پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس لائن میں یوم دفاع کے حوالے سے یاد گار شہداء پر کمشنر مدثر ریاض ملک اور آر پی او عمران احمر، ڈی سی ڈی جی خان وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفراز نے حاضری دی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی کمشنر مدثر ریاض ملک، آر پی او عمران احمر، ڈی سی ڈی جی خان وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفرازنے یاد گار پر پھول پیش کیے بعد ازاں افواج پاکستان سندھ رجمنٹ کے حوالدار خرم علی اور پولیس کے شہید نور محمد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لواحقین کو پھولوں کا گلدستہ دیا لواحقین سے خطاب کر تے ہو ئے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہم بھلا کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایاآج کے دن پاکستان کی فورسز اور قوم نے بے دریغ قربانیاں دیں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے کشمیریوں کے ساتھ آج کے روز یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے آج کے روز دشمن کے لیے پیغام ہے کہ ہم کسی بھی صورت دشمن سے کم نہیں۔
-
ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری،
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری، مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے خیابان سرور کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کر تے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا میری واحد ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر حل کر سکوں ڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی پی او نے کہا کہ ہر شہری ذاتی طور پر اچھے شہری ہونے کا کردار ادا کرے محرم الحرام کے احساس ایام میں اشتعال انگیزی اور سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھریں بلکہ ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے سے ملکر رہنا چاہیے۔