Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • بجلی چوری،اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

    بجلی چوری،اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

    بجلی چوری،وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 13 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،11 چھاپہ مار کاروائیوں ساہیوال جبکہ خوشاب اور بھوانا ضلع چنیوٹ میں 1,1 کاروائی کی گئی،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 13 مقدمات درج کئے گئے،مقدمات میں نامزد ملزمان میں محمد کامران، عابد احسان، فیصل محمود اور ناصر علی شامل ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے،ملزم عابد احسان کے خلاف بجلی چوری کے 10 مقدمات درج کر لئے گئے،ملزم عابد احسان میٹر میں ٹمپرنگ کر کے ٹیوب ویلز چلا رہا تھا ،ملزم نے تمام میٹرز پر سوراخ بھی کئے ہوئے تھے،بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا ،چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ تھے،فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز ،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا

    وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی بڑی کاروائیاں،اووربلنگ میں ملوث فیسکو کے 3 افسران گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد امیر، غلام عباس اور شفیق احمد شامل ہیں،ملزم محمد امیر فیسکو میں بطور سپرٹنڈنگ انجینئرنگ تعینات تھا،ملزم نے سکارپ کے بل میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 58 لاکھ یونٹس سے زائد کی اووربلنگ کی،جبکہ ملزم غلام عباس اور شفیق احمد کے 30 سے زائد صارفین کو 59738 یونٹس کی اووربلنگ کی،ملزم غلام عباس فیسکو میں ایس ڈی او جبکہ ملزم شفیق احمد بطور میٹر انسپیکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے،،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،ایف آئی اے فیصل آباد زون میں اوور بلنگ کے جائزے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر اوور بلنگ کے حوالے سے میٹرز کا معائنہ کر رہی ہیں، اووربلنگ میں ملوث فیسکو اور میپکو عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

  • موٹر  وے  ایم تھری پر    لیویز  اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    موٹر وے ایم تھری پر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافر لُٹ گئے

    فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے، موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا، ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

    اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے گز شتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

    دوسری جانب سکھر میں نادرا آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور کچے میں امن و امان کی صورتحال کے مسائل کا حل نکالا جائےگا،یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں کام کرنے کا وقت ہے اور ہمیں کام کرکے دکھانا ہوگا، میں خود یہاں صورتحال کا جائزہ لینے آیا ہوں، سکھر میں پاسپورٹ اور نادرا کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کو بھی حل کریں گے، سکھر کا پاسپورٹ آفس جو 2007 سے زیر تعمیر ہے وہ 6 ماہ میں تعمیر کرکے عوام کو دیں گے اور نادرا کے آفس کے حوالے سے بھی مسئلہ حل کریں گے۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا کچے میں آپریشن کے لیے آرمی کو طلب کیا جاسکتا ہے؟ اس پر محسن نقوی کاکہنا تھا کہ جوصوبائی حکومت کہےگی اسے پورا سپورٹ کریں گے، سندھ میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کی ہر معاونت کو تیار ہیں۔

  • ماریہ قتل کیس، زیادتی ثابت نہیں ہوئی، پولیس

    ماریہ قتل کیس، زیادتی ثابت نہیں ہوئی، پولیس

    پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں والد اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے

    ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی، باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ بھی آئی ہے، ویڈیو اور آواز اصلی ہے، واقعہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا

    ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا

    ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل کر لی گئی،رپورٹ میں ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سےہوئی،مریم کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں موجود نہیں تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کانسٹیبل میرحسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قراردیا گیا،میرحسن کےخلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین اسٹاف، عینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

    دوران سفر ریلوے میں خاتون پر تشدد ، موت، پولیس اہلکار کیخلاف کاروائی شروع
    دوسری جانب ملت ایکسپریس میں خاتون پر پولیس اہلکار کے تشدد اور موت کی تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، تھانہ چنی گوٹھ میں ریلوے پولیس اہلکار میر حسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد ملزم میر حسن کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، ملزم میرحسن ریلوے پولیس کا ملازم اور سندھ کا رہائشی ہے

    پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے جس میں مریم کے بھائی، بھتیجا اوربھتیجی کو طلب کیا گیا ہے،مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو درج کیا گیا تھا جب کہ مریم کےگھر والوں کو 20 اپریل کو تھانہ چنی گوٹھ میں طلب کیا گیا ہے

    ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

    گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر دی گئی،7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا،8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء نےخاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی

  • ملت ایکسپریس،پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد خاتون کی موت،مقدمہ کی درخواست

    ملت ایکسپریس،پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد خاتون کی موت،مقدمہ کی درخواست

    ٹرین میں دوران سفر پولیس اہلکار کے تشدد کے بعد خاتون کی لاش ملنے پر قتل کے مقدمے کے لئے درخواست دے دی گئی

    ملت ایکسپریس میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لئے خاتون کے بھائی نے تھانہ صدر جڑانوالہ میں درخواست دی تا ہم جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مقدمہ یہاں درج نہیں ہو سکتا کیونکہ وقوعہ یہاں نہیں ہوا،خاتون کے بھائی افضل نے اندراج مقدمہ کے لئے بہاولپور کے تھانے کو درخواست بھجوا دی ہے،

    خاتون کا بازو غائب، دماغ باہر،لاش کے ٹکڑے، پوسٹ مارٹم رپورٹ
    ملت ایکسپریس میں پولیس تشدد کے بعد ہلاک ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو چونکا دیاہے، فیصل آباد کے ہسپتال میں خاتو ن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ٹکرے ہو چکے تھے، خاتون کا باوز بھی موجود نہیں تھا . خاتون کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھی جسم کے کچھ حصے الگ تھے، خاتون کا دماغ بھی باہر تھا ، خاتون کی موت ٹرین کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوئی.

    خاتون کا دماغی توازن خراب نہیں تھا، ریلوے میں خاتون پر تشدد اور موت کے بعد مالک مکان کا بیان
    ملت ایکسپریس میں خاتون پر ریلوے پولیس کانسٹیبل کے تشدد اور جاں بحق ہونے کا واقعہ، مالک مکان اور اہل علاقہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خاتون مریم بی بی کے دماغی توازن خراب ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے،مریم گذشتہ چند سالوں سے قیوم آبادسی ایریا میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی ، مرحومہ ڈیفنس فیز فور کے کسی بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی، گھر والے مرحومہ کی نماز جنازہ کے لئے پنجاب گئے ہوئے ہیں، مریم غیر شادی شدہ، ماں اور بھائی کے ساتھ رہتی تھی، مریم کی بہن بھی اسی علاقے میں رہائش پذیر ہے،

    دوسری جانب ڈی ایس پی جڑانوالہ متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئے،ڈی ایس پی نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور مقامی سطح پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، ڈی ایس پی ریاض نے متاثرہ خاندان سے وقوعہ کے متعلق بھی پوچھا، پولیس متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے

    خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،تشدد کا شکار خاتون کی موت پر ترجمان ریلوے کا ردعمل
    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی،دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایا،کانسٹیبل نے خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور اسے دوسرے ڈبہ میں شفٹ کر دیا،کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی،خاتون نے چلتی ٹرین سے چنی گوٹھ میں چھلانگ لگائی،خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی،خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے،پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہے،کمیٹی تین روز میں چیئرمین ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی

    ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

    گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر دی گئی،7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا،8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء نےخاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی

  • اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ لیڈر شپ انتہائی دیانتدار اور آزاد ہے،رانا ثناء اللہ

    اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ لیڈر شپ انتہائی دیانتدار اور آزاد ہے،رانا ثناء اللہ

    سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے عید کے بعد فیصل آباد میں‌پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے، سب عید منار ہے ہیں، سب کو مبارکباد، اللہ فلسطین کے مسلمانوں کو جو ان پر بدترین ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس سے نجات دلائے، کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی ملے اور پاکستان کے عوام جن مشکلات میں ہیں اللہ تعالیٰ انکی مشکلات دور کرے،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں قائد نواز شریف اور ن لیگ کی قیادت کی درازی عمر کی بھی دعا کرتا ہوں، اس وقت جو سیاسی‌صورتحال ہے یقینا اچھی نہیں ہے،ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے ان حالات میں مشکلات سے نجات دلانے کے لئے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مستحکم کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں، 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا، کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں موجود ہیں ہیں مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیداکر رہی ہیں،مراعات لینے کے باوجود سازشیں ساتھ ساتھ کر رہے ہیں،اپنی سوچ کو جو قطعی طور پر محب وطن سوچ نہیں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک معاشی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، 2018 میں ملک سیاسی طور بھی مستحکم تھا، قریب تھا کہ ملک سیاسی طور پر بھی مستحکم ہو جاتا اور معاشی طور پر بھی، لیکن بدقسمتی سے اس وقت کی حکومت کو ڈی ریل کیا گیا اور الیکشن میں دھاندلی کرائی گئی،عدلیہ کے لوگ اس میں ملوث تھے،ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا گیا جس سے معاشی حالات بھی خراب ہوئے،عمران خان کو کامیاب کروانے کے لئے مستحکم ملک کو غیر مستحکم کیا گیا،ابھی تک وہ صورتحال برقرار ہے، کوشش جاری ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے اور جس دلدل میں پھنسے ہیں اس سے نکالا جائے، شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں،سیاسی رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں سے ہی کامیابی ملے گی.

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عام عوام کا بھلا ہونا چاہئے، عام آدمی کا احساس کرنا چاہئے، پارٹی کے ساتھ اختلافات کا تاثر اور اندازے بالکل غلط ہیں، الیکشن کے بعد تمام پارٹی اجلاسوں میں شامل رہا ہوں، ہر سیاسی جماعت میں مختلف نقطہ نظر ہوتے ہیں، ہر کسی کو حق ہوتا ہے اپنا نقطہ نظر پیش کرے، پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری پوری کر رہا ہوں جبکہ پارلیمانی سیاست میں آگے آنے والوں کو ہی حکومتی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کا رول دنیا میں نہ کہیں ختم ہوا نہ ہوگا، اسٹیبلشمنٹ 2010 میں جو تھی 2018 میں نہ تھی جو تب تھی اب نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ لیڈر شپ انتہائی دیانتدار اور آزاد ہے جن کے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں، سب کی کوشش اور خواہش سیاسی استحکام ہے جس کیلئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور مل کر چلنے کیلئے تیار نہ ہو گی تو افراتفری ہو گی، ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ مسحن نقوی جو نیا عہدہ چاہیں لے سکتے ہیں، محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوارالحق کاکڑ کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ان تینوں کا کزن کہا جا سکتا ہے

  • مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    عید کے کپڑے نہ دلوا سکنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
    واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا ، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں باپ طاہر سے اسکی چار سالہ بیٹی کائنات نے کپڑے اور جوتے عید کے لئے مانگے تھے، والد کے پاس مہنگائی کی وجہ سے پیسے نہ تھے، بیٹی نے اصرار کیا تو والد طیش میں آ گیا، والد نے گلا دبا کر بیٹی کی جان لے لی،بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے بغیر نماز جنازہ بچی کو دفن کرنے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ سیخ پا ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دے دی، پولیس موقع پر پہنچی ، تو ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اقرار جرم کر لیا اور کہا کہ عید کے لئے کپڑے، جوتے بیٹی کو نہیں دلا سکا، بیٹی کے ضد کرنے پر کنٹرول نہ کر سکا اور بیٹی کی اپنے ہی ہاتھوں سے جان لے لی

    دوسری جانب پنجاب کے شہر کامونکی میں‌گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے گولیاں چلا دی، جس سے بہن کی موت ہو گئی، واقعہ نواحی گاؤں سنت پورہ میں پیش آیا، جہاں ملزم 22 سالہ رانا یاسر اور اسکی بڑی بہن 25 سالہ کوثر بی بی میں اکثر لڑائی رہتی تھی، گزشتہ شب بہن بھائی میں جھگڑا ہوا تو ملزم نے فائرنگ کر دی،ملزم کی بہن کو چار گولیاں لگیں جس سے موقع پر اسکی موت ہو گئی، ملزم یاسر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا،

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر سخت احکامات جاری کردیے گۓ۔

    آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر سخت احکامات جاری کردیے گۓ۔

    آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر زہر یلے مشروبات کی تیاری،فروخت اور استعمال کی روک تھا م،ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردئیے۔

    تفصیلات (شان رسول سے )

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زہر یلی شراب کی تیاری، فروخت اور استعمال کی روک تھا م، ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے چاروں ضلعی سربر اہان پولیس کو سخت احکامات
    جا ری کر دیے۔انہوں نے ہدایات جا ری کیں کہ زہر یلی شراب کی تیا ری اور فروخت میں ملوث افراد کی قبل از وقت نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف مربوط کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

    اورمنشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دی جائیں۔

    آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ ماضی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور زخمی ہونے کی وجہ سے مستقل معذوری کا شکار ہوئے لہذا سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔

    پتنگ بازی کے حوالے سے کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او/ایس ڈی پی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کا اہم قومی فریضہ ہے

    عید الفطر کے موقع پر سٹرکوں پر رش بڑھنے کی وجہ سے منچلے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ شروع کر دیتے ہیں۔ون ویلنگ، ہلڑبازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور انہیں پابند سلاسل کیا جائے اس سلسلہ میں ٹاؤن ایس پیز،ایس پی پٹرولنگ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پولیس گشت کو موثر بنائیں رش والی جگہوں پرسکیورٹی کے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    مناسب ٹریفک انتظامات عمل میں لائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش نہ آئیں اس سلسلہ میں قبل از وقت ٹریفک پلان جاری کیے جائیں۔ ہائی ویز،تفریحی مقامات،پارکس،رش والی جگہوں پر گشت کو یقینی بنایا جائے۔اور مشتبہ افراد پر کڑی نظررکھی جائے۔

    فورس کو بریف کریں اورہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

  • آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق مکو آنہ کے علاقہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب واقع آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 2 مزدور 15 سالہ ضیا اور 34 سالہ شہباز جھلس کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے 5 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، سرچ آپریشن کے دوران دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے ملیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا،سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، مل کر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کی ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا

    ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی اور صاف ستھرا پنجاب اور دیگر اختراعی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-
    https://x.com/PMLNDigital/status/1772473010861007014?s=20
    نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی، مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہے،آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے، ایسا اندوہ ناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے، بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے-

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں، مریم نوازشریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں-

    مریم نواز نے کہا کہ ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قانون لارہے ہیں، عمل بھی کرائیں گے فیصل آباد میں سو سپیڈو بسیں بھی لا رہے ہیں، فیصل آباد میں میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

    مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت، 5ایکسپریس وے اور 3موٹرویز بنائیں گے، صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی، پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔

    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، پنجاب بھر میں 48لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں، طلبہ اور طالبات کو 20 ہزار موٹر بائیکس دیں گے، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیک دی جائیں گی، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز بھی دیئے جائیں گے، دیہات سمیت تمام 36 اضلاع میں پی پی موڈ پر ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آئندہ 3 ماہ میں قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری آئی جی اور دیگر حکام موجود تھے ، سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر،ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر،جعفر علی ہوچہ،چودھری عارف گل،راؤ کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ،خلیل طاہر سندھو،عظمیٰ جبین اور قدسیہ بتول موجود تھے۔

    مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈر رانا ثناءاللّٰہ خان، آزاد علی تبسم، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، محمد قاسم فاروق، عرفان احمد، عابد شیر علی، حاجی محمد اکرم انصاری، دانیال احمد، شعیب ادریس، محمد اشرف چوہدری، محمد صفدر شاکر، خالد پرویز، محمد اجمل آصف، حامد رشید، فقیر حسین ڈوگر، اسرار احمد خان، علی عباس خان، محمد یوسف، محمد طاہر پرویز، احمد شیریار، محمد رضوان بٹ، محمد رزاق ملک بھی موجود تھے