Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • انکوائرئ کرنیوالی جعلی ایس ایس پی آپریشن خاتون کو گرفتار

    انکوائرئ کرنیوالی جعلی ایس ایس پی آپریشن خاتون کو گرفتار

    فیصل آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایس ایس پی آپریشن خاتون کو گرفتار کر لیا
    ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار رضوان شوکت سب انسپکٹر نے ایک ایپلیکیشن کے سلسلہ میں پارٹیوں کو تھانہ بلایا تھا دوران انکوائری ایک خاتون ہمارے پاس آتی ہے اور اپنا تعارف حناء ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کے طور پر کرواتی ہے جس پر شک گزرنے پر ایس ایچ او ویمن مدیحہ ارشاد یہاں پر تشریف لاتی ہیں. اور ان سے انکوائری کرتی ہیں.

    دوران انکوائری اس خاتون نے کچھ ڈاکومنٹ ہمارے پاس پیش کئے جو کہ جعلی تھے اور وہ نوٹیفکیشن بھی جعلی تھے جس کے مطابق یہ سی ایس ایس پاس کر کے اے ایس پی کی پوسٹ پر ان کو آفر لیٹر ملا ہے. جو کہ جعلی تھا. اس کے بعد ان کے پاس نجی یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ کارڈ بھی تھا. وہ بھی انکوائری کرنے پر جعلی نکلا. ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے. قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    قبل ازیں نیب لاہور نے شہریوں کو دھوکہ دینے والے جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا- نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز،سروس کارڈ، شناختی کارڈز ، جعلی تصاویراور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

    لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

    دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم دیہاتیوں نے گولی مار دی

  • آر پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا تھانہ گلبرک کا سر پرائز وزٹ۔

    آر پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا تھانہ گلبرک کا سر پرائز وزٹ۔

    (شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد)

    آر پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا تھانہ گلبرک کا سر پرائز وزٹ۔انسداد جرائم کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی اختیار کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔

    آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے امروزتھانہ گلبرک کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ایس ایس پی آپر یشنز ڈاکٹر محمدرضوان بھی موجود تھے انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں،تھا نہ کا ریکارڈاور حوالات کو چیک کیا۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھا نہ کی صفائی پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھا نہ گلبر گ کی سرزنش کی اور ڈی ایس پی گلبرک کو روزانہ کی بنیا د پر تھا نہ کی صفائی چیک کر نے کے احکامات جاری کیں۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تھا نہ میں آئیں سائلین کی شکایات سنیں اور اس کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے بعدازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کی وصولی اور اندراج مقدمہ کی شرح کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

    فرنٹ ڈیسک اوردفتر ڈی ایس پی گلبرک میں تعینات لیڈی کنسٹیبلان کو وردی نہ پہننے پر سرزنش کی اور وارننگ دیتے ہو ئے احکامات جاری کیے کہ آئندہ کے بعد کار سرکار میں غفلت کسی صورت بر داشت نہ ہو گی۔

    SHOاور تفتیشی آفیسران سے مقدمات میں ہو نے والی پیشرفت کے متعلق بازپرس کی تفتیشی افسر محمد رمضان ASIکو ریکارڈ میں غفلت اور لاپر واہی بر تنے پر معطل کر تے ہوئے تھا نہ کی حدود میں کرائم کی بڑھتی ہو ئی شرح کو فوری کنٹرول کر نے کے احکامات جاری کیے۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ہدایات جاری کیں کہ جرائم برخلاف مال کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو موثر کیا جائے جبکہ تھا نہ میں آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے اندارج مقدمہ اور تفتیش کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے۔

    آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں۔اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔انسانی بنیادی حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے تھا نہ اور حوالات میں موسم کی شدت کے پیش نظر ٹھنڈے پانی اور دیگر سہولیات فراہم کر نے کے احکامات جار ی کیں۔

  • آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء اورشہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت

    آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء اورشہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت

    (شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد سے)

    آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء اورشہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت۔ شہید کا جوخون ہے وہ قوم کی حیات ہے

    (آرپی او)
    امروز آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا پولیس کے حوالے سے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آبادعثمان اکرم گوندل بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا کی مناسبت سے پولیس لائنز فیصل آباد میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور اس موقع ریجن بھر کے افسران کواحکامات جاری کیے کہ شجر کاری مہم کو حوالے سے اپنے اپنے تھا نہ جات دفاتر ہائے میں پودے لگائیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد نے شہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت کی جہاں شہدا پولیس کی فیملیز کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی سی فیصل آباد علی عنان قمر،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد رضوان،سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون،ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری،ایم ڈی واسا عامر عزیز،ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری،آرمی اور نیوی کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کی معروف شخصیت نے شرکت کی

    ۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہداء ہمار ے دل میں بستے ہیں یہ شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔یہ شہداء ہمارے سینے کے تمغے ہیں شہداء کی فیملیزکی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

    مزید میں فیصل آباد پولیس کی ویلفیئر برانچ کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے شہداء کی فیملز کی دیکھ بھال کے لیے مظبوط نظام بنایا ہوا ہے اور آئندہ بھی میں یہ امید کرتا ہوں کہ وہ شہداء کی فیملز کی دیکھ بھال کر تے رہیں گے۔

    اس موقع پر میں اس امر پر بھی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں کہ 2017؁ء کے بعد شہدا کی پالیسی تبدیل کی گئی اس میں جو بھی پیکج بنایا گیا وہ ان کی فیملز کو پہنچایا جا چکا ہے بچوں کا داخلہ یا سکول فیس،تنخواہ،پینشن کا معاملہ ہو حل کر وایا جا چکا ہے

    ۔آئی جی پنجاب کی پالیسی کیمطابق 2017؁ء سے پہلے شہید ہو نے والے جوانوں کی فیملز کے لیے گھر ؤں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکر گزار ہوں جو ہمارے شانہ بشانہ ہماری مد د کر رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے ایک اوررہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے ایک اوررہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    فیصل آباد: پی پی 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈربلال اشرف بسرا نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: بلال اشرف کی جانب سے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان کے ذریعے کیا گیا، بیان میں بلال اشرف بسرا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    باپ کی قید میں لوہے کی زنجیروں سے جکڑی جوان بیٹی کو پولیس نے آزاد …

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    امریکا سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کرے گا،محکمہ خارجہ

  • آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

    (نُماٸندہ شان رسول فیصل آباد سے)

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ۔روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری۔(آرپی او)

    امروز آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ڈی پی اوجھنگ ملک طارق محبوب اور ڈی سی جھنگ عبد اللہ خرم نیازی نے ان کا استقبال کیا۔ڈی سی آفس جھنگ میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ڈی پی اوجھنگ اور ڈی سی جھنگ نے کمشنر فیصل آباد اور آرپی او فیصل آباد کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا تمام حساس جلوسوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔جلوس کی برآمدگی سے قبل روٹس کی ٹیکنیکل کلیننگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ مناسب تعداد میں نفری تعینات کی جا ئے،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرسے چیکنگ عمل میں لائی جائے ا ور جلوسوں کے منتشر ہونے تک پولیس جوان و افسران مستعدد اور چاک و چابند رہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے قائم کردہ کنٹرول اورجلوسوں کے روٹ ہائے وزٹ کیے اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی جھنگ بھی موجود تھے آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چھت ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں کو متعدد وقت اور متیعنہ روٹس سے گزارا جائے تاکہ شرکاء اور اعزاء دار پر امن فضاء میں اپنی سر گرمیاں انجام دے سکیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاہم منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے قریبی روابط رکھتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جا ئیں۔

    رات کے جلوسوں میں لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا جائے۔روٹس کی صفائی و ستھرائی قبل ازوقت کروائی جائے اور ایمر جنسی سروسز ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔جلوس سے متعلق تمام پولیس افسران روابط میں رہیں تاکہ بہتر کوارڈینیشن سے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے،علاوہ ازیں سپروائزری پولیس افسران وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک کریں،بریف کریں اور ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔۔

  • جڑانوالہ  : سمارٹ سٹی دفتر ایس پی جڑانوالہ کرائم کنٹرول کے لیے کیمرہ جات کی مانیٹرنگ شروع

    جڑانوالہ : سمارٹ سٹی دفتر ایس پی جڑانوالہ کرائم کنٹرول کے لیے کیمرہ جات کی مانیٹرنگ شروع

    (شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد سے)

    جڑانوالہ فیصل آباد میں کرائم کنٹرول کے لیے سمارٹ سٹی قائم کی گئ جس میں پہلےکل 15کیمرے لگے ہوئے تھےجن میں سے 8 فعال تھے اور بقایاخراب تھے

    SPجڑانوالہ اور اس کی ٹیم نے تمام خراب کیمرے رپیئر کروا کر اس کا دوبارہ ویو سمارٹ سٹی میں بحال کروایااور مزید11عدد نیو کیمرے، 2عدد کیمرے نیا بازا علی پلازہ ٹاور،3عدد کیمرے مرکزی قصر بتول امام بارگاہ چوک میں،2عدد کیمرے سینما چوک اور4عدد ڈیفنس ویو میں نصب کروا کر ان کا ویو سمارٹ سٹی میں بحال کروایا۔

    اب شہر جڑانوالہ میں ٹوٹل 26 کیمرے کا ویو سمارٹ سٹی جڑانوالہ میں آ رہا ہے۔ سمارٹ سٹی SP آفس میں 24گھنٹےکیمرہ جات کی نگرانی کی جاتی ہے۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔اور بذریعہ وائر لس کنٹرول مشکوک افرادکوچیک کروایا جاتا ہے ۔ اور ناکہ جات پر موجود ملازمان کی ڈیوٹی کو بھی الرٹ کیا جاتا ہے ۔

    مزیدگشت کو موثر بنانے کےلیے بذریعہ Tavlایپ وہیکلز گشت ، ڈولفن سکواڈ ، ایلیٹ فور س جڑانوالہ ڈویژن میں موبائلز گشت ہائے کو بھی مانیٹر کیا جاتا ہے ۔

  • عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی طلبی ہو گئی

    عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی طلبی ہو گئی

    چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کی اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،

    ڈاکٹر عظمی خان کو اراضی ریکارڈ سکینڈل جھنگ میں20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 جولائی کو صبح دس بجے پیش ہوں،سابق اے ڈی ایل ار عرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کی بھی اراضی ریکارڈ سکینڈل میں 20 جولائی 2023 کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے

    عظمیٰ خان کیخلاف لیہ میں بھی اراضی سیکنڈل کی تحقیقات جاری ہیں، لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی ہے محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    notice

  • 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیل دار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں –

    اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا ۔

    دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا …

    قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم ، بہن اور بہنوئی کو طلب کرلیا ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو دوبارہ ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے،علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا۔

    پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہہ میں 5162 کنال زمین کی غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں 16 جون کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ٹیم نے طلبی کے دوسرے نوٹس کی زمان پارک میں تعمیل کروائی اور اسے دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

    تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو ، اب تجھے میں یاد آنا چاہتا …

  • فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    فیصل آباد سے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار

    غیرقانونی طریقےسے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی کشتی کو یونان میں پیش آنے والے حادثے پرچار مزید انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہےادھر ایف آئی اے نے کچھ عرصہ قبل پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی طرف یونان کشتی واقعے کی انکوائری رپورٹ تیارکرلی گئی ہے، جس کے مطابق 5 پاکستانی نژاد افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق ان میں چار ایجنٹ لیبیا اور ایک اٹلی میں مقیم ہے ایف آئی اے گجرات کی ایجنٹس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

    بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

    ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

    ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گوجرانوالہ ریجن اور ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تعداد 128 ہوگئی اور مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں دیگر علاقوں کے لاپتہ افراد اس کے علاوہ ہیں گوجرانوالا سے 38، گجرات سے 47، سیالکوٹ سے 11افراد لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی لاپتہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز لیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے 40 اور گجرات کے رہائشی 30 فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں گوجرانوالہ ایف آئی اے نے 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ گجرات میں 4 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں کوٹلی اور میرپور میں بھی مقدمہ درج کرکے میرپور سے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    آزاد کشمیر کے 9 مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے شہرون کے بھائی ابوبکر کی مدعیت میں 3 ایجنٹس شہزاد، حسام اور کلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

  • سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے،رانا ثنا اللہ

    سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے-

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگومیں کہا ہے کہ 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت رہی اس دوران 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ رہی دہشتگردی کا سامنا رہامگرمیاں نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت میں مرکزاور پنجاب میں حکومت قائم کی گئی،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا گیا سی ٹی ڈی نے بڑی محنت سے دہشت گردی پر قابو پایا-

    وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی طعنے دیئے کہ انہوں نے بجلی کے اتنے کارخانے لگا دئیے لیکن 2014 سے عمرانی فتنے نے نفرت کی سیاست کا آغاز کیااوراداروں کے افسران کے نام لے کر ان کو دھمکیاں دی گئی مخالفین کو گالیاں دینا ان کا وطیرہ رہا ہمارے دور میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بڑے بڑے پراجیکٹ بنے مگر اس نے 4 سال میں کیا کام کیا صرف یہ کہ ہمارے شروع کئے ہوئے پراجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں، نوجوانوں کو گمراہ کیا،50 لاکھ گھروں 1 کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا مگر کسی پر عمل نہیں کیا۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    وفاقی وزیر نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوکہا کہ یہ ایک فتنہ ہے، سیاست میں بات چیت اور ڈائیلاگ کے بغیرآپ ملک نہیں چلا سکتے، یہ کہتا تھا کہ مخالفین کے ساتھ بات کرنے سے بہتر ہے میں مرجاؤں ،اب اللہ کا انتقام دیکھیں یہ جن سے بات کرنا چاہتا ہے وہ اس سے بات نہیں کرتے۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی