Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا

    منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا

    ایف آئی اے فیصل آباد زون کی کارروائی، منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزاسنا دی گئی

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے سال 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج – I فیصل آباد اقبال ہرل نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی کی۔عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم خالد محمود کو 2 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی کمائی کی ضبطگی کی سزا سنائی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم خالد محمود غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔عدالت نے ملزم کو 2 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی رقوم کی ضبطگی کی سزا سنائی، ضبطگی رقوم میں 2,200 سعودی ریال، 1,400 عراقی دینار، 200 امریکی ڈالر اور 150 یورو شامل ہیں۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفیان دلبر نےمقدمے کی تحقیقات کو مکمل کر کے چالان جمع کرایا، جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عاصمہ سعدیہ نے کی۔یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ محمد ہاشم رضا کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔یہ کامیابی ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون پر عمل درآمد کے عزم کا مظہر ہے۔

  • غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈ

    غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈ

    عمرہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈکر دیئے گئے

    ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائیاں،ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 13 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا،مسافروں کو عمرہ کے بہانے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے پر آف لوڈ کیاگیا۔مسافر فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے تاہم دورانِ کلیئرنس مشکوک حرکات اور شواہد کی بنیاد پر انہیں روک لیا گیا۔مسافروں میں حمزہ علی، ذیشان علی، سمیع اللہ، شیراز حسن، عمران وارث شامل ہیں،مسافروں میں بلال حسن، سید یاسین حسین، محمد رضوان ،غلام رسول، حق نواز شامل ہیں،خاتون مسافروں میں فضیلت بی بی، زاہدہ بی بی اور سردارن بی بی شامل ہیں،اس سے قبل میں خواتین مسافروں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے مختلف ائرپورٹس سے عمرے ویزے پر یورپ جانے کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔دورانِ تفتیش مسافروں کے موبائل فونز سے مشکوک بین الاقوامی نمبرز پر رابطے برآمدہوئے

    مسافروں کے ساجد نامی ایجنٹ سے کالز اور مصر اور لیبیا سے متعلق چیٹس برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عمرہ کے بہانے لیبیا اور وہاں سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ائرپورٹس پر عمرے پر جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہےغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کی ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن عملہ متحرک ہوگیا۔

    ریٹرننگ افسر نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔عابد شیر علی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر گئے، ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ انتخابی قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانا اور ووٹ کی ویڈیو بنانا قانونی جرم ہے۔فیصل آباد میں ایک دیگر شخص کو بھی بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے پر پولیس نے گرفتار کیا، جس نے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ تاہم عابد شیر علی یا کسی لیگی کارکن کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق بیلٹ پیپر کی تصویر یا ویڈیو بنانا اور ووٹ کی رازداری کو افشا کرنا قانونی طور پر قابلِ سزا عمل ہے۔ریٹرننگ افسر نے عابد شیر علی کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں واضح طور پر بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

  • این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں آزاد امیدوار رانا عدنان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 اور 46 منظرِ عام پر آگئے، جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ تحریری شکایت ارسال کر دی ہے۔

    ان کے مطابق حلقے میں گنتی شروع ہونے سے قبل ہی فارم 45 جاری کیے جا رہے تھے۔ رانا عدنان کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر قبل از وقت دستخط کروائے گئے اور انہیں یہ فارم پولنگ اسٹیشن کے اندر سے ہی ملے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولنگ ایجنٹس سے زبردستی دستخط کرائے جا رہے تھے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن کو شکایت بھجوا دی ہے

    انٹرا پارٹی انتخابات، مرکزی مسلم لیگ کا ضابطہ اخلاق،ہدایت نامہ جاری

    وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا

    بنوں ریجن،3 ماہ میں 130 ڈرون حملوں کی کوشش،14 دہشتگردہلاک،22 زخمی

  • سیاستدانوں کے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے حق میں ہیں، رانا ثناء اللہ

    سیاستدانوں کے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے حق میں ہیں، رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی بات چیت کو تیار نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈیڈ لاک پیدا کیا، مخالفین پروپیگنڈا چھوڑیں اپنے ووٹرز کو نکالیں۔

    رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جب 10ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوئے، اس وقت کہا گیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، بانی پی ٹی آئی سیاست کر ہی نہیں رہے،بانی پی ٹی آئی جب برسراقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں تھا، لیکن ہم آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں، وزیراعظم نے پیشکش کی کہ آئیں میثاق پاکستان پر بات کریں، جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈلاگ کیا، بانی پی ٹی آئی اقتدار میں تھے تو بھی ہم پر مقدمات بناتے تھے، ہم آج سے سیاستدانوں کے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے حق میں ہیں، پورے حلقے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا، ترقی کا دور مریم نواز کی صورت میں واقع آچکا ہے، 70 ارب روپے کا فیصل آباد میں منصوبہ شروع ہورہا ہے، اس حلقے میں میرٹ کی بنیاد پر 7 الیکشن لڑے، 5 میں جیتا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے،10 مئی 2025ء کو معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، یہ پہلا موقع ہے جب دنیا نے تسلیم کیا کہ جنگ جیتی، پاکستان 99 کی طرح آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔

  • فیصل‌آباد فیکٹری بوائلر دھماکا: 20 افراد جاں بحق، مقدمہ درج

    فیصل‌آباد فیکٹری بوائلر دھماکا: 20 افراد جاں بحق، مقدمہ درج

    فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے بڑا سانحہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ آس پاس کے متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

    افسوسناک حادثے میں اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ مزید 7 زخمی افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔صبح سویرے ہونے والے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سانحے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل تھے۔ لواحقین کے مطابق دھماکے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے اور پوری عمارت اُن پر آ گری۔

    پولیس نے فیکٹری مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقے میں خطرناک کیمیکل کے استعمال سے متعدد بار روکا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود فیکٹری میں کام جاری رکھا گیا۔ پولیس نے فیکٹری منیجر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیکٹری مالک کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کے مطابق یہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ دھماکا بوائلر پھٹنے سے ہوا یا کسی شارٹ سرکٹ کے باعث، ابتدائی تحقیقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • فیصل آباد،کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    فیصل آباد،کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں ایک ہولناک صنعتی حادثہ پیش آیا جہاں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ خوفناک دھماکے نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا جبکہ فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے اثر سے نہ صرف فیکٹری زمین بوس ہوگئی بلکہ ساتھ موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی منہدم ہوگئیں، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔اب تک 14 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں،ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا،7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور ملحقہ گھروں کے ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر موقع پر موجود ہیں اور خود ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس، فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیموں کی اضافی نفری بھی جائے حادثہ پر تعینات کر دی گئی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر میں پریشر بڑھنے کے باعث دھماکا ہوا، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ فیکٹری کی حفاظتی اقدامات اور لائسنسنگ کے معاملات بھی چیک کیے جائیں گے۔

  • آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، طلال چوہدری

    آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، طلال چوہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، عدلیہ کا جب دل کرتا تھا سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز کا جب دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ آپ کا کام نہیں ہے، ججز کی تنخواہوں سے لے کر ایک ایک فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ نظر آنا چاہیے، ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا، پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں، فیصل آباد میں ن لیگ اپنی کارکردگی سے جیتے گی، جو تشدد کرتا ہے، وہ سیاست نہیں کرتا، فیصل آباد میں ن لیگ آسانی سے الیکشن جیتے گی، ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ترقی ہوئی۔

  • طالبہ سے زیادتی ،برہنہ تصاویر،ویڈیوز، دو وین ڈرائیور گرفتار

    طالبہ سے زیادتی ،برہنہ تصاویر،ویڈیوز، دو وین ڈرائیور گرفتار

    فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو وین ڈرائیوروں نے یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ یونیورسٹی جانے کے لیے روزانہ ایک نجی وین سروس استعمال کرتی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران دو وین ڈرائیوروں نے منصوبہ بندی کے تحت طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے واقعے کے بعد طالبہ کے موبائل فون سے ذاتی تصاویر چرا لیں اور ان تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کرکے زیورات بھی ہتھیا لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی یہ بلیک میلنگ کئی ماہ تک جاری رہی۔ طالبہ نے خوف اور شرمندگی کے باعث کسی کو کچھ نہ بتایا، تاہم مسلسل ہراسانی اور دباؤ کے بعد آخرکار اس نے اپنے والدین کو تمام حقیقت سے آگاہ کیا۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں وین ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کسی اور متاثرہ لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ نہ دہرایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف اس قسم کے جرائم ناقابل برداشت ہیں اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے کیس کو چالان کے مرحلے تک پہنچایا جائے گا۔

  • صاحبزادہ‌حامد رضا کو عدالت پیش کر دیا گیا

    صاحبزادہ‌حامد رضا کو عدالت پیش کر دیا گیا

    اسلام آباد سے گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو انسداد دہشتگری عدالت فیصل آباد میں پیش کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی مقدمہ میں گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ پشاور سے فیصل آباد جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا، مرکزی ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا حامد رضا اسلام آباد پولیس کو کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، ملاقات ہو گی تیمارداری بھی ہو گی تو اچھی خبریں آئیں گی، حامد رضا سے بات ہوئی تھی انکی گرفتاری نہیں ہوئی، انھوں نے خود کو سرینڈر کیا تھا،

    واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ مفرور تھے۔