Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری

    پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری

    پنجاب بار کونسل کے غیر حتمی نتائج کے مطابق رانا معظم عباس 2268 ووٹ لے کر سرفہرست ہیں، جبکہ چنگیز خان کاکڑ 2130 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    قیصر نزیر ساہی 1866، امتیاز لونا 1769، میاں عبدالسلام 1606، شہزاد بشیر چیمہ 1599 اور میاں مہران طاہر 1470 ووٹوں کے ساتھ مقابلے میں شامل ہیں۔
    پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 2 فیصل آباد
    میاں مہران طاہر 48، رانا معظم عباس 46، امتیاز لونا 45، چنگیز خان کاکڑ 33، شہزاد بشیر چیمہ 34، قیصر ساہی 26 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
    جڑانوالہ غیر حتمی نتیجہ
    معظم عباس 111 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، قیصر نزیر ساہی اور امتیاز لونا 97، 97 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ چنگیز خان کاکڑ نے 91 اور میاں مہران طاہر نے 73 ووٹ حاصل کیے۔
    سمندری سے 150 ووٹوں کی گنتی مکمل
    ارشدمُنیر 89، میاں انوارالحق 67، امتیاز لونا 62، قیصر ساہی 55، چنگیز خان کاکڑ اور شہزاد بشیر چیمہ 46، جبکہ معظم عباس نے 45 ووٹ حاصل کیے۔ابتدائی نتائج کے مطابق رانا معظم عباس، چنگیز خان کاکڑ اور قیصر نزیر ساہی واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ شہزاد چیمہ اور امتیاز لونا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے

  • جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا یہی جواب بنتا تھا،رانا ثناء اللہ

    جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا یہی جواب بنتا تھا،رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے افغانستان میں دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جارحیت کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا، چھپے ہوئے دشمن کو آج ہم نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے.پاک فوج نے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نیست و نابود کر دیا، دنیا ہماری عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا یہی جواب بنتا تھا، جس طرح روز ہمارے جوانوں کے جنازے اٹھائے جا رہے تھے تو جوابی کارروائی کے حوالے سے سوال اٹھ رہے تھے اس لیے کل کی کارروائی وقت کی ضرورت تھی۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ استحکام پاکستان کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، بالخصوص پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ ہمیں بے شک گالیاں دیتی رہے لیکن پاکستان کے استحکام کے لیے ساتھ بیٹھے، آئیں آپ بھی اس کامیابی کا حصہ بنیں، مذہبی جماعت کے احتجاج پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا، مذہبی جماعت کے قائدین سے پاکستان اور مسلح افواج کا ساتھ دینے اور مارچ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

  • فیصل آباد،  چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

    فیصل آباد، چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

    فیصل آباد میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئی

    ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق فیصل آباد محمود ٹاؤن، اسٹریٹ نمبر 24، نواباں والا روڈ، مظفر کالونی کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر امدادی ٹیم روانہ کر دی گئی۔ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی خستہ حال چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ٹیم نے تمام متاثرین کو جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ میں زاہدہ بی بی زوجہ اللہ دتہ، عمر 55 سال کی موت ہو گئی جبکہ اللہ دتہ ولد محمد علی، عمر 55 سال، علیشبا دختر اللہ دتہ، عمر 19 سال ، وارث علی ولد اللہ دتہ، عمر 1 سال زخمی ہوئے.

  • وزٹ ویزے کی آڑ میں  مسافر کی غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام

    وزٹ ویزے کی آڑ میں مسافر کی غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام

    ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے

    وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر واصف علی فلائٹ نمبر FZ356 کے ذریعے آذربائیجان جا رہا تھا،مسافر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ایجنٹ سے رابطے میں تھا، مسافر نے آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانا تھاممسافر نے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے ادا کئے،مسافر کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں

  • مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی،رانا ثناء اللہ

    مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی،رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست سے مضبوط کیا، تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑے گی۔

    فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میڈیا کوریج بہت ہے، پنجاب حکومت کی عوامی خدمت پر کوریج میڈیا کی مجبوری ہے،الیکٹرک بس منصوبے پر پورا فیصل آباد مریم نواز کا شکر گزار ہے، الیکٹرک بس سے فیصل آباد کے بزرگوں اور خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچے گا،ڈیڑھ سال میں مریم نواز نے خدمت کی سیاست کو عروج دیا، انہوں نے پنجاب میں صحت کے مختلف منصوبے شروع کیے، پنجاب میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں، آج میزبان پنجاب حکومت اور مہمان عوام ہے۔

    رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوگوں کا استحصال کیا گیا، مسلم لیگ ن نے سیاست کے لیے قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے، پوری پارٹی قید تھی اور مریم نواز نے اس وقت پارٹی سنبھالی، کراچی سے کوئٹہ تک ن لیگ کو مریم نواز نے سنبھالا، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی یافتہ پنجاب بنے گا، پنجاب حکومت کی مصروفیت عوامی خدمت پر اور ناقدین کا وقت تنقید میں گزرتا ہے، مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی
    مسلم لیگ نون نے سیاست کے لیے قربانیاں دی ہیں،اور جیلیں کاٹیں ہیں ،

  • ایف آئی اے کاروائی،مارشل آرٹس  کھلاڑی بن کر بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

    ایف آئی اے کاروائی،مارشل آرٹس کھلاڑی بن کر بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

    ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد ائرپورٹ کی بڑی کارروائی،مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے

    مسافر فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہے تھے،آف لوڈ ہونے والے مسافروں میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ اور محمد سلیمان شامل تھے،مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے،مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسہ دے کر روس جا رہے تھے،ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا،کم عمر مسافر سمیع اللہ اور سلیمان کو جعلی کھلاڑی ظاہر کیا گیا،گرفتار ٹیم کے مبینہ ہیڈ اقبال مرتضی کے پاس کوئی رجسٹریشن یا روس سے دعوت نامہ موجود نہ تھا،گرفتار ٹرینرز شاہزیب خان اور عبدالوہاب کو بھی کھیل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں،مسافروں کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مزید تحقیقات جاری ہیں

  • صاحبزادہ حامد رضا  تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی

    صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں پارٹی کے کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر صاحبزادہ حامد رضا نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ قدم پارٹی ڈسپلن اور قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔ ان کے مطابق استعفے سے متعلق تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔

    فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے،رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے 2018 کے بعد ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچ گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ سابق حکومت کے دور میں ہوا، لیکن اگر یہ فیصلہ کرنا ہی تھا تو وقت پر کیوں نہ کیا گیا؟ موجودہ حکومت رواں برس عوام کو ریلیف اور سبسڈی دینا چاہتی تھی، مگر آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا، ہم نے دشمن ملک کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اب بھی امن کا خواہاں ہے اور حملہ نہیں کرے گا، تاہم دفاع ضرور کرے گا،ہمارے سپہ سالار نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا جواب پوری دنیا دیکھے گی اور اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر متحد تھی، جو دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

    تنگوانی:دو قبائل میں فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوگئی، پی ڈی ایم اے

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

  • 6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    فیصل آباد کے تھانہ سیہانوالہ پولیس نے 6 ماہ کی حاملہ خاتون کے گینگ ریپ کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا داماد روزگار کے سلسلے میں دوسرے گاؤں میں رہتا ہے، داماد کے چھوٹے بھائی اور اس کے 2 ساتھیوں نے یکم ستمبر کو چائے میں نشہ آور دوا ملا کر ان کی بیٹی کو بے ہوش کر کے گینگ ریپ اور غیر فطری جنسی عمل کا نشانہ بنایا،ملزمان اور ان کے گھر والوں نے متاثرہ خاتون کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ماں اور شوہر سے رابطہ بھی کرنے نہیں دیا، بیٹی کے ہمسایوں نے انہیں فون پر واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،مقدمہ درج

    6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،مقدمہ درج

    فیصل آباد کے سہیاں والا پولیس نے منگل کے روز 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا داماد روزگار کے سلسلے میں دوسرے گاؤں میں رہتا ہے۔ اس کی غیر موجودگی میں، داماد کے چھوٹے بھائی اور اس کے 2 ساتھیوں نے یکم ستمبر کو اس کی بیٹی کو چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی۔ جب متاثرہ بیہوش ہوگئی تو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، مدعیہ کے مطابق، ملزمان اور ان کے اہل خانہ نے متاثرہ کو ایک کمرے میں قید کر دیا اور اسے ماں یا شوہر سے رابطہ کرنے کی اجازت نہ دی،اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔