Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام ادارے تباہ کئے،رانا ثناءاللہ

    پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام ادارے تباہ کئے،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ساڑھے3 سال ملک پر مسلط رہنے والے نااہل اور نالائق ٹولہ نے ملکی ترقی و بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیااور اپنی ساری توجہ اپوزیشن کی کردار کشی اور بلاجواز الزام تراشیوں سمیت انتقامی کاروائیوں پر مرکوز رکھی جس سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا اور ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا جس پر ہمیں مجبوراً اقتدار سنبھالنا پڑا اوراپنی سیاست داؤ پر لگاتے ہوئے ریاست بچانے کیلئے نہ چاہنے کے باوجود مشکل فیصلے کرنا پڑے کیونکہ اگر ہم مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ جاتا۔

    فیصل آباد میں مہر حامد رشید کے ڈیرہ پر پارٹی ورکرز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ نے اپنے دور اقتدار میں اپنے انتخابی نعروں اور وعدوں پر عمل کی بجائے صرف اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات درج کروائے اور یہی کہتا رہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیازی اپنی انتقامی کارروائیوں میں اتنا آگے چلا گیا کہ امریکہ جا کر بھی ایسی ہی باتیں کرتا رہالیکن اسے جب مخالفیں کے خلاف کچھ نہیں ملا تو اس نے ان کے خلاف جھوٹا ہیروئن کی برآمدگی کا مقدمہ بنوادیا۔رانا ثناللہ نے کہا کہ انہی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کی طرف پہنچ گیا کیونکہ انہوں نے ملکی معیشت کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی۔

    انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جس کے اثرات مشکل فیصلوں کی صورت میں ہماری حکومت پر پڑ رہے ہیں لیکن اگر ہم یہ مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ جاتا اور سب جانتے ہیں کہ جب کوئی ملک ڈیفالٹ کرجا ئے تو اس ملک کا غریب اور متوسط طبقہ پس جاتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے قائد شہباز شریف اور ہماری جماعت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہرگز نہیں بڑھانا چاہتی تھی اسلئے ہم نے دوسرے ملکوں کو بھی آئی ایم ایف کے ساتھ بٹھایا کہ ہم کسی اور طرح سے آپ کے پیسے پورے کردیتے ہیں لیکن آئی ایم ایف نہیں مانااور اس نے کہاکہ جوپہلی حکومت نے معاہدہ کیا ہوا ہے اسے ہی پورا کرنا ہوگا تب جا کر یہ مشکل فیصلے کرنا پڑے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایالیکن ہم اب بھی اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ معیشت میں بہتری آئے اور پاکستان 2018سے پہلے والی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جبکہ اب جو لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے وہ وقت پر گیس نہ لینے کی وجہ سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں ڈی سی اور اے سی بھی رشوت دے کر لگتے تھے اس طرح تمام ادارے تباہ کئے گئے لہٰذا ایسے حالات میں عدم اعتماد کا فیصلہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے دھرنوں اور جلاؤ گھیراؤ کے ارادے بنائے تھے 25مئی کو ان کا شافی علاج کردیاگیا جبکہ پورے ملک کو ڈندے کے زور پراپنی صوابدید کے تحت چلانے کے ارادوں کو ہم نے ایساروکا کہ اب مارچ کا نام نہیں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے کسی علاقے میں بھی17یا 18سو سے زائد لوگ باہر نہیں نکلے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے پریڈ گراؤنڈ کو پر امن احتجاج کیلئے مختص کیا ہوا ہے اور چونکہ پرامن جلسہ و احتجاج ہر کسی کا حق ہے اسلئے کسی کو نہیں روکا جائے گالیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

  • مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کرینگے:سعد رضوی

    مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کرینگے:سعد رضوی

    فیصل آباد: مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کرینگے:سعد رضوی نے فیصل آباد میں ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اپنے مشن کا مقصد بیان کیا ،

    اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں سٹیج پر اس وقت پیر سید ظہیر الحسن شاہ، صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی سمیت دیگر قائدین بھی موجود ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر کی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ ناموسِ رسالت کانفرنس میں شرکت کررہا ہے

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ وزیر آباد آکر ہمیں ہاتھ جوڑ کر کہا گیا واپس جائیں آزادی سے سیاست کریں،انہوں نے فیصل آباد جلسے میں بڑی تعداد میں عوام الناس کی شرکت پر کہا کہ میڈیا کی چوری چھپی آنکھیں بھی دیکھ رہی ہونگی بتاؤ کبھی ایسا منظر دیکھا ہے ،

    علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اس نیت سے آئے ہیں کہ ستر سال سے اس ملک کو لوٹنے والوں بس اب سرخ لائن کھینچ دی گئی ہے ،جو ناموسِ رسالت کے مسئلہ پر جو لوگ خاموش بیٹھ رہے ہیں اللّٰہ ان کو بھی اقتدار میں لا کر ذلیل کردیا ہے ،ہم کربلا میں 72 شہید ہو کر مایوس نہیں ہوتے،جیلوں میں جا کر مایوس نہیں ہوتے،زین شہید کو دفنا کر بھی شہید نہیں ہوتے،

    حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بنی گالا ، بلاول ہاؤس کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر قرض دیکھاؤ پھر پتہ چلے گا تمہیں ملک کا درد ہے ، حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ابھی جو آپ کو گیارہ جماعتوں کا اتحاد نظر آرہا ہے بہت جلد آپ کو بارہ کا اتحاد ملے وہ بھی ان کے ساتھ ہوگا جو ابھی در بہ در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے میدان میں اکیلے پھر ان کا مقابلہ کرنے والے تحریک لبیک پاکستان والے ہونگے،

  • فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کو مدرسے میں کام کرنے والے مزدور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ اہلخانہ کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حتمی مؤقف دیا جاسکتا ہے۔

    تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار

    قبل ازیں کراچی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد ذبح کر دیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا او ر شبہ ظاہر کیا ہے کہ زیادتی میں کئی افراد ملوث ہوسکتے ہیں شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد نیشنل ہائی وے ایبٹ فارما میڈیکل کمپنی کے عقب میں واقعے عمر ماروی گوٹھ میں فیصل پبلک اسکول پیالہ ہوٹل کے قریب واقع ایک لائبری کی عقبی گلی سے 8 سالہ بچے کی لاش ملی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 8 سالہ شاکر حسین ولد عبد الرشید کے نام سے کی گئی، مقتول کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلے کے ذریعے بے دردی سے شہ رگ کاٹ کر ذبح کیا تھا۔

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

  • وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی چوہدری شیرعلی سے ملاقات ،کہا سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی چوہدری شیرعلی سے ملاقات ،کہا سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے
    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی چوہدری شیر علی سے ملاقات ہوئی، چوہدری شیر علی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د دی چوہدری شیر علی نے حمزہ شہباز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بزرگ ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں آپ کی رہنمائی سے آگے بڑھوں گا۔ فیصل آباد کے دورے میں سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ پارٹی کو مل کر مزید مضبوط بنائیں گے۔

    حمزہ شہباز نےعابد شیر علی کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اراکین اسمبلی طاہر جمیل، ماجد ظہور، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معیشت کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اتحادی جماعتوں سے مل کر عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کریں گے،عام انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں سابق دور میں لوگوں کو آٹا،چینی کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا، کچھ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، ہم انتقام نہیں لیں گے قانون حرکت میں آئے گا ان سے نیا پاکستان تو نہ بن سکا پرانے کا بھی بیڑہ غرق کردیا،عمران خان وہ شخص ہے جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے،گورنر پنجاب اپنی غیر قانونی حرکتوں میں مصروف ہیں،

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز فیصل آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی حمزہ شہباز فیصل آباد میں ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کی سے ملاقات کریں گے

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کریں گے

    عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کے بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا لیکن فیصل آباد سے منحرف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگی اورآج دعوت ولیمہ ہے جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے

    دوسری جانب ‏وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کا صوبے کے مخلتف اضلاع کے دورے کا پلان تیارکر لیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے دورے کریں گے وزیراعلی پنجاب عوامی مقامات پر مسائل و سہولتوں کا جائزہ لیں گے، وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ‏کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں، پنجاب میں بےشمار مسائل ہیں سب کو ٹھیک کریں گے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • ریجنل پولیس آفیسرعمرا ن  محمود اور سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کافیصل آباد پولیس  رائیڈنگ سکول کاافتتاح

    ریجنل پولیس آفیسرعمرا ن محمود اور سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کافیصل آباد پولیس رائیڈنگ سکول کاافتتاح

    ریجنل پولیس آفیسرعمرا ن محمود اور سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کافیصل آباد پولیس رائیڈنگ سکول کاافتتاح

    تفصیلات:

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    آر پی او فیصل آباد نے پولیس کے رائیڈنگ سکول کو دوبارہ فعال کرنے پر سی پی او فیصل آباد کی اس کاوش کو سراہا

    رائیڈنگ سکول کی بحالی پولیس حکام کا اچھا کارنامہ ہے ۔آر پی اوفیصل آباد

    سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے رائیڈنگ سکول میں گھڑ سواری بھی کی

    عوام کو مثبت سرگرمی کی جانب گامزن کرنے کے لیے رائیڈنگ سکول فعال کیا گیاہے ۔سی پی اوفیصل آباد

    عوام اور محکمہ پولیس رائیڈنگ سکول سے مشترکہ طور پر استفادہ کریں گے۔ سی پی اوفیصل آباد

    گھڑسواری انتہائی صحتمندانہ اور بہترین سرگرمی ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد

    فیصل آباد کے شہری اور انکے بچے گھڑسواری سے استفادہ کر سکیں گے ۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد۔

  • فیصل آباد پولیس کی کارواٸیوں کے دوران ہونے والی ریکوریوں کے حوالے سے تقریب تقسیم حوالگی مال مسروقہ

    فیصل آباد پولیس کی کارواٸیوں کے دوران ہونے والی ریکوریوں کے حوالے سے تقریب تقسیم حوالگی مال مسروقہ

    تفصیلات:

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے بڑھتی ہوئی وارداتوں (کارچوری،راہزنی،ڈکیتی،موٹرسائیکل چھیننا،موٹرسائیکل چوری)میں اضافہ کے باعث ضلع پولیس فیصل آباد کو ملزمان کی سرکوبی اور سراغ براری کیلئے خصوصی ٹارگٹ دیئے۔

    جن کو حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کی سرپرستی میں ایس پی لائیلپور ٹاؤن دانیال جاوید،ایس پی مدینہ ٹاؤن نعیم عزیز سندھو،ایس پی اقبال ٹاؤن نبیل احمد اور ڈی ایس پی سی آئی اے مدثر حنیف بھٹی کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر خصوصی ہدایات دی گئیں۔

    ان ہدایات کی روشنی میں تشکیل کردہ ٹیموں نے شب و روز محنت کرکے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ماہ فروری و ماہ مارچ سال2022؁ء میں بین الصوبائی کارچوری،موٹرسائیکل چوری،موٹرسائیکل چھیننا اور راہزنی و ڈکیتی کے 44گینگز ٹریس کرکے 392ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30عدد سرقہ شدہ کاریں (پاکستان کے مختلف علاقوں جن میں لنڈی کوتل،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان،ژوب،قلعہ سیف اللہ،شکارپور،سکھر،کراچی،ملتان،کبیر والااور لاہور سے برآمدگی)170موٹرسائیکلیں،4عدد رکشہ،1عدد ٹرالہ،1عدد ٹریکٹر ٹرالی،21موبائلز فون،طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت8,98,55300روپے کی برآمدگی عمل میں لائی۔

    دوران تقریب ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار شدہ ملزمان کا CROریکارڈ چیک کیا گیا ہے تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ،عادی مجرمان ثابت ہوئے ہیں جن سے مزیدانٹیروگیشن جاری ہے اور مزید مال مسروقہ کی برآمدگی متوقع ہے۔ضلع فیصل آباد پولیس کی اس کاروائی سے فیصل آباد ضلع میں کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    مزید اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

  • آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022؁ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022؁ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022؁ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    مزید تفصیلات :

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی سے)

    آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022؁ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    میچ کے مہمان خصوصی جناب صاحبزادہ شہزاد سلطان ایڈیشنل آئی جی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈپنجاب پولیس تھے۔

    میچ زیر سرپرستی جناب آرپی او فیصل آبادعمران محمودہوا جبکہ دیگر مہمانوں میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی،ایس ایس پی آپریشن محمد عبداللہ لک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل،ایس ایس پی RIBفداحسین،ایس ایس پی سپیشل برانچ احمد ارسلان و ٹاؤن ایس پیز صاحبان شامل تھے۔

    ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصل آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فیصل آبادکی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ڈیرہ غازی خان ریجن کی ٹیم کو205رنز کا ہدف دیا۔

    جس کے تعاقب میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے19اوورز میں 173رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ فیصل آباد نے 32رنز سے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈپنجاب پولیس صاحبزادہ شہزاد سلطان اور آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔

    میچ کی پہلی اینگز کے بعدآرپی او فیصل آباد عمران محمود نے کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھانے کیلئے بیٹنگ کی اور ایس ایس پی آپریشن،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی پی او جھنگ نے باؤلنگ کروائی۔

    ایڈیشنل آئی جی پی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈصاحبزادہ شہزاد سلطان نے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر آرپی او فیصل آباد عمران محمود کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ایسی سرگرمیاں فٹنس کو بحال رکھنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

  • آٸ جی پنجاب راؤسردار کے احکامات کی روشنی میں ڈی گراونڈ فیصل آباد میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    آٸ جی پنجاب راؤسردار کے احکامات کی روشنی میں ڈی گراونڈ فیصل آباد میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    آئی جی پنجاب راؤسردار کے احکامات کی روشنی میں ڈی گراونڈ فیصل آباد میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    تفصیلات:

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)

    آئی جی پنجاب راؤسردار کے احکامات کی روشنی میں ڈی گراونڈ فیصل آباد میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    اس موقع پر آر پی او فیصل آباد عمران محمود ، سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن ،ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ لک ،ایم این اے فیض اللہ کموکا اور ایم پی اے لطیف نذر موجود تھے۔

    اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کا کہنا تھا کہ خدمت مرکز پر پولیس ویرفکیشن سرٹیفکیٹ ، لرنرز ، وہیکل سرٹیفکیٹ ،اندارج گمشدگی کاغذات ،ایف آئی آر کاپی اور دیگر قسم کی 14 سہولیات دی جائیں گی

    مزید انکا کہنہ تھا کہ خدمت مرکز کا مقصد عوام کو پولیس کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

  • آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ 2022؁ء کاشاندار افتتاح کیا

    آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ 2022؁ء کاشاندار افتتاح کیا

    آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ 2022؁ء کاشاندار افتتاح کیا

    تفصیلات:(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)

    آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ2022؁ء کا شانداد افتتاح کیا

    اس موقع سابق قومی کرکٹرسعید اجمل،سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن،ایس ایس پی آپریشز عبد اللہ لک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل اور دیگر معز زمہمانان گرامی نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے بتلایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے پہلا پنجاب لیول پر ٹورنامنٹ جس کی نمائندگی کا اعزاز فیصل آباد ریجن کو دیا ہے۔

    جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ٹورنامنٹ کا مقصد پولیس جوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینا، ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو ابھارناہے۔

    بعدازاں آرپی او فیصل آباد عمران محمود،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،سابق قومی کرکٹر سعید اجمل اور دیگر معززمہمانوں نے دیگر اضلاع سے آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی۔

    بعدازاں آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغازکرتے ہوئے بیٹنگ کی اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن نے بولنگ کروائی۔

    امروزپول Aمیں ریجن فیصل آباد اور ریجن بہاولپور کے درمیان جبکہ پول Aکا ہی دوسرا میچ ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹریفک پولیس پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    اسی طرح پولBمیں ریجن گجرانوالہ اور ریجن سرگودھا کے درمیان جبکہ پولBکا ہی دوسرا میچ ایلیٹ پولیس پنجاب اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پول Cمیں ریجن ملتان اور CCPOلاہور کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ریجن ساہیوال اور ریجن راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پول Dمیں ریجن ڈیرہ غازی خان کا مقابلہ CTDپنجاب اور چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر کا مقابلہ فاروق پولیس ٹریننگ سنٹر سے ہوگا۔

  • فیصل آباد: زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبرسے غائب

    فیصل آباد: زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبرسے غائب

    فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبر کھود کر نکال لی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں 7 روز قبل انتقال کرنے والے شخص کو وصیت کے مطابق زرعی زمین میں دفن کیا گیا تھا تاہم اب قبر کھود کر لاش غائب کر دی گئی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے مرحوم کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فیصل آباد میں 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والےشخص کی میت قبر سے نکال لی گئی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ گڑھ فتح شاہ میں رات کو مسلح افراد پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے، پیربہادرشاہ کا 7 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھاجن کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کرکے ان کے چھوٹے بیٹے نے مزاربھی تعمیرکیا تھا جبکہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا۔

    میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا مرحوم کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں اس کے دونوں سوتیلے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا