Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔

    فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے،رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے 2018 کے بعد ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچ گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ سابق حکومت کے دور میں ہوا، لیکن اگر یہ فیصلہ کرنا ہی تھا تو وقت پر کیوں نہ کیا گیا؟ موجودہ حکومت رواں برس عوام کو ریلیف اور سبسڈی دینا چاہتی تھی، مگر آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا، ہم نے دشمن ملک کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اب بھی امن کا خواہاں ہے اور حملہ نہیں کرے گا، تاہم دفاع ضرور کرے گا،ہمارے سپہ سالار نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا جواب پوری دنیا دیکھے گی اور اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر متحد تھی، جو دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

    تنگوانی:دو قبائل میں فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوگئی، پی ڈی ایم اے

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے

  • 6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    فیصل آباد کے تھانہ سیہانوالہ پولیس نے 6 ماہ کی حاملہ خاتون کے گینگ ریپ کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا داماد روزگار کے سلسلے میں دوسرے گاؤں میں رہتا ہے، داماد کے چھوٹے بھائی اور اس کے 2 ساتھیوں نے یکم ستمبر کو چائے میں نشہ آور دوا ملا کر ان کی بیٹی کو بے ہوش کر کے گینگ ریپ اور غیر فطری جنسی عمل کا نشانہ بنایا،ملزمان اور ان کے گھر والوں نے متاثرہ خاتون کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ماں اور شوہر سے رابطہ بھی کرنے نہیں دیا، بیٹی کے ہمسایوں نے انہیں فون پر واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،مقدمہ درج

    6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،مقدمہ درج

    فیصل آباد کے سہیاں والا پولیس نے منگل کے روز 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا داماد روزگار کے سلسلے میں دوسرے گاؤں میں رہتا ہے۔ اس کی غیر موجودگی میں، داماد کے چھوٹے بھائی اور اس کے 2 ساتھیوں نے یکم ستمبر کو اس کی بیٹی کو چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی۔ جب متاثرہ بیہوش ہوگئی تو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، مدعیہ کے مطابق، ملزمان اور ان کے اہل خانہ نے متاثرہ کو ایک کمرے میں قید کر دیا اور اسے ماں یا شوہر سے رابطہ کرنے کی اجازت نہ دی،اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بجلی چوری اور عدم ادائیگی پر فیصل آباد کے پورے گاؤں کی بجلی منقطع

    بجلی چوری اور عدم ادائیگی پر فیصل آباد کے پورے گاؤں کی بجلی منقطع

    فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری اور لاکھوں روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت اقدام اٹھاتے ہوئے فیصل آباد کے نواحی گاؤں 431 گ ب کی بجلی مکمل طور پر منقطع کردی ہے۔

    فیسکو حکام کے مطابق گاؤں 431 گ ب میں اکثر صارفین ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے، جس کی متعدد بار نشاندہی کے باوجود صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ حکام نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور گاؤں کے رہائشیوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بجلی بل واجب الادا ہیں۔فیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے بارہا وارننگز جاری کیں، لیکن اس کے باوجود بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    حکام نے واضح کیا ہے کہ جب تک صارفین اپنے بقایاجات ادا نہیں کرتے، گاؤں کی بجلی منقطع رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور کمپنی کسی صورت بجلی چوروں کے خلاف نرمی برتنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

    فیسکو کی اس کارروائی پر مقامی افراد کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض افراد نے اس اقدام کو درست قرار دیا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ پورے گاؤں کو سزا دینا زیادتی ہے، کیونکہ کچھ صارفین بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی صارف اپنی ادائیگیاں کلیئر کرتا ہے تو ان کا کنکشن انفرادی طور پر بحال کیا جا سکتا ہے، تاہم گاؤں کی اجتماعی بجلی بحالی صرف واجب الادا رقم کی مکمل ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔

  • جیل میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    جیل میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

    فیصل آباد: ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قیدیوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیے جانے کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کی اسپیشل برانچ کے ڈی آئی جی نے چند روز قبل محکمہ داخلہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جیل کے ٹھیکیدار شہباز زندہ مرغیاں تو لاتے ہیں لیکن کچھ دیر بعد ان کے ملازمین مردہ مرغیوں کا گوشت جیل میں لے آتے ہیں، جسے زندہ مرغیوں کے گوشت کے ساتھ ملا کر قیدیوں کو کھلایا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، جیل میں 2000 سے زائد قیدیوں کے لیے ہفتے میں پانچ دن روزانہ ساڑھے پانچ من گوشت فراہم کیا جاتا ہے، جس میں سے دو سے اڑھائی من گوشت مردہ مرغیوں کا ہوتا ہے جو غیر معیاری اور غیر صحت بخش ہے۔ یہ مردہ گوشت نیلے رنگ کے ڈرموں میں مرغی کے پروں کے نیچے چھپا کر ایک سلاٹر ہاؤس لایا جاتا ہے، جہاں زندہ اور مردہ مرغیوں کا گوشت مکس کیا جاتا ہے۔محکمہ داخلہ کو موصول رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیل کے افسران اور عملہ ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر کرپشن میں ملوث ہیں، اور اس غیر قانونی عمل کو چھپانے میں مدد دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک سٹنگ آپریشن کے دوران ٹھیکیدار کے ایک ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    اس انکشاف کے بعد 30 جولائی کو جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد محکمہ داخلہ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے دونوں افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیل میں مردہ مرغی کی سپلائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم کی مکمل انکوائری کے بعد یہ معاملہ حل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

    اس اہم واقعے کے حوالے سے ابھی تک محکمہ داخلہ کی طرف سے پیش کیے گئے ثبوتوں کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں، جس پر شفافیت اور جواب دہی کے حوالے سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ عوام اور انسانی حقوق کے ادارے اس معاملے پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس انکشاف سے نہ صرف جیل کے انتظامات پر سوالات اٹھے ہیں بلکہ قیدیوں کی صحت اور انسانی حقوق کی حفاظت کے حوالے سے بھی شدید خدشات پیدا ہوئے ہیں، جن کا فوری ازالہ ضروری ہے۔

  • فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

    فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹس چوری کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار گروہ جدید ڈیجیٹل طریقے سے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔

    ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گروہ کے 4 ارکان کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے درجنوں ڈیجیٹل فنگر پرنٹس، موبائل سمز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور برانچ لیس بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشانات ڈیجیٹل طریقے سے حاصل کرکے موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس جاری کرواتے تھے، جبکہ متاثرہ افراد کو اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے استعمال کا علم ہی نہیں ہوتا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فراڈ میں بعض سرکاری اداروں میں موجود عناصر کی مداخلت کا بھی شبہ ہے، جنہیں جلد بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس نوعیت کے فراڈ میں اب سلیکون کی بجائے ڈیجیٹل انگوٹھے کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ این سی سی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر  پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں-

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز جیسے ہی رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی، ایک پرندہ اچانک سامنے سے آ کر طیار ے سے ٹکرا گیا واقعے کے فوراً بعد جہاز کو واپس پارکنگ پر منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز نے جہاز کا مکمل معائنہ شروع کر دیا پائلٹ نے ابتدائی بیان میں تصدیق کی کہ پرندہ طیارے کے سامنے سے آ کر ٹکرایا،تاہم جہاز میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا، جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ۔

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”نو برڈ زون“ کی حدود میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور کے ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کے دائرے میں وائلڈ لائف، ای پی اے فورس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ کچرا ہٹانے، پولٹری شاپس کی نگرانی اور گھونسلے و پرندو ں کے ڈبے ہٹانے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب تک شالامار باغ، بھٹہ چوک، آر اے بازار، گیریژن گالف کلب، الفیصل ٹاؤن، جیل روڈ اور بہار شاہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں گھونسلے ہٹائے جا چکے ہیں جبکہ درجنوں شہریوں کو جرمانے اور گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، عالمی اعزاز جیت لیے

  • آن لائن فراڈ کیس ،149 ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے

    آن لائن فراڈ کیس ،149 ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے

    فیصل آباد کی اسپیشل مجسٹریٹ عدالت نے آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا۔

    نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملکی و غیر ملکی 149 افراد کو آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے ملزمان کے ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ترجمان سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار افراد میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ملزمان ایک بڑے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو عوام کو جعلی سرمایہ کاری اور منافع کے جھانسے دے کر کروڑوں روپے ہتھیا رہا تھا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرین سے بھاری رقوم وصول کی گئیں جو بین الاقوامی چینلز کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھیں۔حکام کے مطابق ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید معلومات حاصل کر کے اس بڑے نیٹ ورک کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان

    ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 119 افراد ہلاک، 173 لاپتہ

    مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

    کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا اسکینڈل، دو ملزمان گرفتار

    وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار

  • اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

    اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 149 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    حکام کے مطابق یہ کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، جسے ایک خفیہ کال سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہاں سے عوام کو جعلی آن لائن سرمایہ کاری کے جھانسے دے کر بھاری رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ کال سینٹر فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں قائم تھا، جہاں سے سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد، خصوصاً بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے جھانسے دیے جاتے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سائبر کرائم ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اب تک 7 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

    افغان طالبان کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فلیٹ سے برآمد، طبعی موت کا شبہ

    پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین

    10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری

  • خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے

    سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع بھکر کے علاقے دلے والی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ، شاہ گینگ کے اشتہاریوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کے چار خطرناک اشتہاری ہلاک ہو گئے،اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، سی سی ڈی کا اشتہاریوں کے خلاف پولیس مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا، اشتہاری پولیس کو قتل ڈاکے، راہزنی بھتہ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ ،حسن شاہ، اور بلال شاہ شامل ہیں ،چاروں ہلاک ملزمان فیصل اباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے. ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شاہ گینگ کے دیگر مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں. فیصل آباد ایس پی سی سی ڈی ملک طارق کی قیادت میں سی سی ڈی کی ٹیم نے کاروائی کی