Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں،طلال چوہدری

    فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلو میٹر تک ملا ہوا ہے، سرحدی کوئی ہموار زمین پر نہیں بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں، بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری دو ملکوں کی ہوتی ہے اور اگر ایک ملک کرے اور دوسرا نہ کرے تو پھر 2600 کلو میٹر کے اس بارڈر کی حفاظت اور ذمہ داری پوری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے پاکستان کے پاس ریسورسز اتنے نہیں ہیں، جتنے امریکا کے پاس ہیں، امریکا کا جو بارڈر میکسکو کے سا تھ ہے، امریکا اس بارڈر کو آج کے دن تک محفوظ بنانے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ بات بارڈر کی فینس کی نہیں ہے، فینس موجود ہے، چوکیاں موجود ہیں مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ کہنا کہ وہاں سے لوگ آ جاتے ہیں، وہاں سے لوگ آئے نہیں ہیں، وہاں سے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4 ہزار دہشت گردوں کو پا کستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے، علی امین گنڈا پور فرض نبھانے کے بجائے بہانے بنارہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود سرحد محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بارڈر فینس نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں ہے، اپنا گریبان جھانکیں، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہوتی ہے، کس دہشت گردوں سے ہماری لڑائی ہے، ہماری جنگ ان لوگوں سے ہے، جن سے مسجدیں محفوظ ہیں اور نہ نمازیں، جنہوں نے نہ رمضان شریف کا کوئی احترام کیا ہے، نہ نہتے عورتوں اور بچوں کا کوئی احترام کرتے ہیں یہ کونسا جہاد ہے کہ رمضان شریف ہو، نمازی نماز پڑھ رہے ہوں اور حملہ آور ہونے والے کہیں کہ وہ جہاد کر رہے ہیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ ان لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، جو اتنے بے رحم ہیں کہ نہ نہتے عورتیں اور بچوں کو چھوڑ تے ہیں اور نہ وہ رمضان اور مسجد کا کوئی خیال کرتے ہیں، پاکستان میں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس میں حساس اداروں کی ناکامی ہے، بارڈر صحیح طرح ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ذرا اس سے آگے بھی آ جائیں، صحت، تعلیم، امن و امان اور بہترین گور ننس کس کا فرض بنتا ہے؟ کس نے ادارے بنانے تھے؟ کس نے امن و امان کے لیے بہترین فورس کو کھڑا کرنا تھا؟-

    طلال چوہدری نے کہا کہ یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں، دہشت گرد روز مارے جاتے ہیں، وہ سافٹ ٹارگٹ پر حملہ کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کی کمی، کوتاہیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اگر صوبائی حکومت نے سیف سٹی کیمرے لگائے ہوتے، اگر حکومت خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی کا بہترین محکمہ بنایا ہوتا، تو سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ دہشتگردی پنجاب اور سندھ کی طرح وہاں بھی ختم نہ ہوتی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں، رمضان میں حملے کرنا جہاد نہیں، دہشت گردی ہے، بے گناہوں پر حملہ کرنے والوں سے ہمدرد ی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 10 سے 12 سال سے دہشت گردوں سے نہیں لڑرہی، دہشت گردوں نے کبھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا۔

  • دوران ڈکیتی  شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    دوران ڈکیتی شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، موٹروے کے قریب سڑک پر دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے. خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ موٹر وے کے قریب ساندل بار میں 2 روز قبل پیش آیا، جس کا مقدمہ3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے، 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے،خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکوؤں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

  • مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فیصل آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی –

    باغی ٹی وی : مولانا یوسف جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا مالی معاملات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا یوسف جمیل نے بتایا کہ ہم بنیادی طور پر زمیندار لوگ ہیں، مولانا طارق جمیل کے اثاثے وراثتی ہیں، زمینیں بھی وراثتی سلسلے کا حصہ ہیں، مولانا طارق جمیل کو تلنبہ کی حویلی اور زمینیں وراثت میں ملی ہیں-

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی مولانا طارق جمیل تقریباً 300 ایکٹر اراضی کے مالک ہیں، اس زمین پر کاشت کاری کی جاتی ہے جو آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ہم سب گھر والے بھی اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کو صدقہ و خیرات دیتے ہیں، ہم نے والد سے سیکھا ہے جب کبھی گھر میں کوئی بیمار ہو تو سب سے پہلے صدقہ کرو، لوگ اکثر اوقات میرے والد کی طرزِ زندگی پر سوال اٹھاتے ہیں، اب ہم کیا کریں ؟ اس کا کیا جواب دیں؟ کیا ہم ساری وراثتی دولت کسی کو دے دیں؟-

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

  • دہشت گردی پاکستان کے لئے ایک سنگین چیلنج بنا چکا،خالد مسعود سندھو

    دہشت گردی پاکستان کے لئے ایک سنگین چیلنج بنا چکا،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ اتحاد و اتفاق کی سیاست پہ یقین رکھتی ہے۔صدر مرکزی مسلم لیگ
    صحافیوں کے اعزاز میں افطارڈنر،مرکزی ترجمان تابش قیوم،محمد احسن تارڑ،محمد عبداللہ کی شرکت

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لئے ایک سنگین چیلنج بنا چکا،قیام امن کے لئے سیاستدانوں کا متحد نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے، ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑ کر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مرکزی مسلم لیگ اتحاد و اتفاق کی سیاست پہ یقین رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم،سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد محمد احسن تارڑ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد عبداللہ بھی موجود تھے.خالد مسعود سندھو کاکہنا تھا کہ پاکستان ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو چکا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمران و اپوزیشن لاشیں اٹھانے کے بعد بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ پاکستان کو دہشت گردی،معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔پاکستان میں قیام امن کے لئے صدر مملکت کو خط لکھا ہے جس میں تجاویز دی ہیں، تمام جماعتوں کو اپنےاختلافات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے لئے سوچنا ہو گا.پاکستان میں ہونے والے تمام دہشتگرد ی کے واقعات میں بلواسطہ یا بلا واسطہ بھارت ملوث رہا ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں،بھارت پاکستان میں افراتفری اور بدامنی دیکھنا چاہتا ہے۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ عید کے بعدآئی ٹی پروگراموں آغاز کر رہی ہے، ہم نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے،نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ عملی سیاست پہ یقین رکھتی ہے۔ ہمیں مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا،مرکزی مسلم لیگ قائد اعظم کی مسلم لیگ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ دنیا کے تمام مظلوم مسلمانوں کی آواز ہے۔

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ،ہم امن کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ،ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ مرکزی مسلم لیگ پورے پاکستان کے عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہی ہے،فیصل آباد میں صحافیوں کے لیے آئی ٹی کورسز کا جلد اعلان کریں گے ،صحافیوں کے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں، پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر ڈاکہ ہے،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے حقوق کے لئے انکے ساتھ کھڑی ہے.

  • یونان کشتی حادثہ  میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ مشتاق احمد اور اس کا ساتھی محمد توصیف شامل ہیں۔

    ملزمان کو منڈی بہاؤالدین اور میانوالی سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ یہ غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ اور خاص طور پر لیبیا سے یونان منتقل کرتے تھے، جہاں ایک المناک کشتی حادثہ پیش آیا تھا۔مشتاق احمد پر الزام ہے کہ وہ 2024 میں یونان کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث تھا، جس میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔ اس حادثے میں انسانی سمگلنگ کی غیر قانونی سرگرمیوں کا بڑا ہاتھ تھا۔گرفتار ملزمان کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشتاق احمد اور محمد توصیف انسانی سمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔ یہ ملزمان نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انسانی سمگلنگ کے گینگ کے ساتھ رابطے میں تھے اور مختلف طریقوں سے پیسے منتقل کرتے تھے۔

    مشتاق احمد سال 2023 سے اشتہاری تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس کے خلاف کمپوزٹ سرکل سرگودھا میں بھی انسانی سمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق مشتاق احمد کا بھائی اور بھابھی پہلے ہی انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشتاق احمد کے دیگر قریبی رشتہ دار بھی انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ اس کے دیگر ساتھی، جن میں یاسر بلال، مختار اور محمد نواز شامل ہیں، کے خلاف بھی سال 2023 اور 2025 میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کو ان غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ایئر پورٹ پر خاتون مسافر کو ہراساں کر کے رشوت لینے والوں کو بھجوایا گیا جیل

    ایئر پورٹ پر خاتون مسافر کو ہراساں کر کے رشوت لینے والوں کو بھجوایا گیا جیل

    پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر سے ہراساں کرکے اس سے رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ فروری 2024 میں پیش آیا، جس میں کسٹم انسپکٹر سمیت دیگر ملزمان نے خاتون کو غیر قانونی طور پر تنگ کرکے اس سے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) کی جانب سے کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران سینئر سول جج نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے پاس دو آئی فون دیکھ کر اسے ہراساں کیا۔ ان افراد نے خاتون سے 50 ہزار روپے کی رشوت طلب کی اور اس کے ساتھ ساتھ ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروا لی۔ ملزمان نے نہ صرف اس خاتون کو ہراساں کیا بلکہ اس سے غیر قانونی طور پر پیسے بھی حاصل کیے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔ اس کیس میں ملزمان کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

  • سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کےلیے حاضر ہوا ہوں 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی، جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کررہا تھا، پوری قوم کو اپنے شہداء اور غاز یو ں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیےاس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگرد وں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہی انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا، واقعہ کے چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا۔

    رانا ثنا نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کےلیے کھلا ہے، کوئی بھی وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، پہلے سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں آپریشن ہو رہے ہیں، دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا رہا ہے انشاء اللہ دہشتگرد جلد نست و نابود ہوں گے۔

  • سیاسی استحکام رہا تو پاکستان جلد ہی معاشی بحران سے باہر نکلے گا۔رانا ثناء اللہ

    سیاسی استحکام رہا تو پاکستان جلد ہی معاشی بحران سے باہر نکلے گا۔رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک پر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر کی طرح کا بحران مسلط نہ ہوا تو پاکستان دو سال میں اپنے معاشی بحران سے نکل جائے گا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات کی بدولت ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اور دو سال میں پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی کی شرح 38 سے 40 فیصد سے کم ہو کر 3 سے 4 فیصد تک آ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی رفتار کو کنٹرول میں رکھا جا رہا ہے اور حکومت اسے مزید نیچے لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے منارٹی کارڈ اور دیگر سماجی فلاحی پروگرامز کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پروگرامز کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقوں کو سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانی آئے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں اور انہیں بنیادی سہولتیں میسر آئیں۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ جب بھی پاکستان کی خدمت کا موقع ملا ہے، حکومت نے بھرپور انداز میں اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کو آگے بڑھانے کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں اور اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین حکومت کی کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں تلاش کر پاتے، اس لیے وہ سرکاری اشتہارات کو موضوع بنا کر اسے مسئلہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اگر ملک میں سیاسی استحکام رہا تو پاکستان جلد ہی معاشی بحران سے باہر نکلے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل سے نجات دلائی جائے، اور پاکستان ایک مضبوط معیشت کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہےلیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے ملک میں جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک نےترقی کی ہےمعلوم ہےان پیسوں سےساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں تاہم یہ پیسے آپ کےماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے، اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میر ے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں۔ اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے،وزیر خزانہ

    ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے،وزیر خزانہ

    فیصل آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے سے قومی خزانے کا بوجھ کم ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی پر بات کرنا چاہوں گا، ہمیں گزشتہ کچھ عرصے سے اس معاملے پر مشکلات رہی ہیں، شرح سود میں کمی آرہی ہے اور آٹو فنانسنگ میں تو آچکی ہے،رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، یہ سب چیزیں تب مہنگی ہوتی ہیں جب مڈل مین ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں آپ کو پتا ہے اس لیے جاتے ہیں کہ اکانومی کا ڈی این اے چل سکے، آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں، ہم جو اصلاحات لارہے ہیں وزیراعظم اس پر کلیئر ہیں، تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ پڑا ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیلری پرسن کو اپنا فارم جمع کروانا ہوگا، سات شعبہ جات سے منسلک تنخواہ دار طبقہ نومبر تک آن لائن اپنا فارم جمع کروا سکے گا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اس پورے سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں، آپ دیکھیں گے آنے والے دنوں میں مزید کام بہتر ہوگا، وزیر اعظم چیف جسٹس کے پاس اسی وجہ سے گئے تھے کہ ٹیکس کے کیسز کو فوری طور نمٹایا جائے، ہر سال ہمارا ایک ٹریلین خسارے میں جاتا ہے، مختلف ادارے یا مختلف وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت بہت مشکل فیصلے کررہی ہے، تین چیزیں ایسی ہیں جن پر ہمارا فوکس ہے، ہمیں آگے دیکھنا ہے پیچھے کیا کیا ہوتا رہا یہ نہیں دیکھنا، اس وقت حکومت کا پورا فوکس ہے کہ ہمیں کیسے گروتھ کی طرف جانا ہے ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جو پوری نہ کرسکوں، آپ سب میرے اسٹیک ہولڈرز ہیں میں چاہتا ہوں کہ سب مل کر آگے چلیں،ہمیں مل کر آگے چلنا ہے پیچھے نہیں دیکھنا۔