Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    فیصل آباد: (باغی ٹی وی) فیصل آباد میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ بنگلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، مسافر بس میاں چنوں سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی ستیانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے   میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے جھنگ روڈ، فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ عامر حنیف کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا دھندہ شروع کر رکھا تھا۔ ملزم نے متاثرہ شہریوں کو جرمنی میں ملازمت دلوانے کے لیے کرغیزستان بھیجا اور اس کے بدلے میں 70 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔عامر حنیف نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر کرغیزستان بھیجا تھا، جہاں انہیں یورپ پہنچانے کے وعدے کیے گئے تھے۔ تاہم، یہ وعدے صرف دھوکہ دہی پر مبنی تھے اور متاثرہ شہری 6 ماہ کرغیزستان میں رہ کر واپس پاکستان آ گئے۔ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے نے اس کے قبضے سے متعدد اہم شواہد، بشمول فون اور دیگر دستاویزات، برآمد کر لیے ہیں۔ تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم ایک عالمی نیٹ ورک سے جڑا ہوا تھا، جس کے ذریعے وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے کا دھندہ کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق، خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔گرفتار ملزم عامر حنیف سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں انسانی سمگلنگ کے کاروبار کو ختم کیا جائے گا اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ،تیاریاں مکمل

    شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیاگیا

  • پاکستان سے یورپ تک پھیلا انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    پاکستان سے یورپ تک پھیلا انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    فیصل آباد: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا سراغ لگا لیا ہے۔

    اس کارروائی کے نتیجے میں ایک اہم سہولتکار عبدالغفار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق، عبدالغفار پاکستانی ایجنٹ ہے جو یورپ میں انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔پچھلے دنوں مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی آئی اور اس کے نتیجے میں پاکستان سے یورپ تک پھیلنے والے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا۔عبدالغفار کا شمار ان سہولتکاروں میں ہوتا ہے جو درجنوں افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کا کام کر رہے تھے۔ اس کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عبدالغفار کے ساتھ 7 مسافر بھی پاکستان پہنچے تھے جن کی نشاندہی پر اس کو حراست میں لے کر فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

    ملزم عبدالغفار سال 2023 سے موریطانیہ میں مقیم تھا اور اس نے انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عبدالغفار کا والد محمد سرفراز اور قریبی رشتہ دار منیر احمد بھی 2018 سے موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عبدالغفار اور اس کے ساتھیوں نے متعدد پاکستانیوں کو یورپ جانے کا جھانسہ دے کر کشتی میں سوار کیا، جس کے نتیجے میں کئی معصوم افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس گینگ کا ایک اور اہم رکن افریقی اسمگلر ابوبکر بھی تھا، جس سے ملزم عبدالغفار کے رابطے کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں عالمی سطح پر جاری ہیں اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک موجود اسمگلرز کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائیں گی۔ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اسمگلنگ کے کاروبار میں ملوث تمام افراد اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ "معصوم جانوں سے کھیلنے والے اسمگلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ہم عالمی سطح پر اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے اپنے اقدامات تیز کر رہے ہیں۔”

    شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون علاج کیلئے ہسپتال منتقل

    کیا اب بھی فضائی سفر محفوظ ہے؟ واشنگٹن حادثے کے بعد ماہرین کی رائے

  • انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت وقاص ریاض کے نام سے ہوئی،ملزم کو چناب نگر چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا،چنیوٹی گینگ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے،اس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 5 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزمان نے مجموعی طور پر 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کئے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے،ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے،ملزمان متعدد شہریوں سے رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں،چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    ڈائریکٹر فیصل آباد زون ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں،انسانی سمگلروں کی زیر استعمال کروڑوں مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کر دئیے گئے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

  • لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، لڑکی بن کر عمر رسیدہ امیر لوگوں کو لوٹنے والا گینگ بے نقاب،ملزمان خواتین کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر عمر رسیدہ لوگوں سے دوستیاں کرتے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد: ملزمان لڑکی کی آواز میں ان افراد سے ویڈیو کالز پر فحش ویڈیوز بنواتے تھے، پھر گینگ کے دوسرے 2 ممبر ایف آئی اے کے ملازم بن کر ان عمر رسیدہ افراد کو ویڈیوز سے بلیک میل کرتے، اس گینگ نے اب تک مختلف افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں۔ایف آئی اے نے مرکزی ملزم خاور عباس کو بھکر سے گرفتار کر لیا، ایف آئی اے سب انسکپٹر عامر سلطان کا کہنا تھا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

  • ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

    ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

    فیصل آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی لیکن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ سٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔

    مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اِس محبت سے انصاف کر سکوں، ایک بچی نے مجھے ایک دوپٹہ دیا، دکھانا مجھے وہ وائٹ دوپٹہ پلیز، اس پر میرے والد نوازشریف کی تصویر بنی ہے، لاہور سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھی تو پائلٹ نے کہا سخت دُھند ہے، ہیلی ٹیک آف نہیں کر سکتا، میں نے کہا اُڑاؤ، پائلٹ نے کہا میڈم بہت بڑا رِسک ہے، میں نے کہا میں رِسک لوں گی لیکن اپنے بچوں کے پاس جاؤں گی-

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں نہیں روئی لیکن بچوں کو جب ان کا حق سکالر شپ کی صورت میں ملتا ہے تو ان بچوں کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار سکالر شپ دیئے ہیں، یہ چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے-

    معاہدے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر بڑا حملہ،45 شہید

    انہوں نے کہا کہ میں جیل میں نہیں روئی، صرف تب روئی جب والد نیب کی تحویل میں تھے،اُن بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، جنہوں نے اُنہیں جیل کا راستہ دکھایا وہ آج اُنہیں پوچھنے نہیں آتے، میں ایک خاتون ہوں، مخالفین میرے خلاف جلسوں میں نعرے کستے ہیں، یوتھ کو کیا سبق دے رہے ہیں کہ کوئی خاتون راستے میں نظر آجائے تو اُسے آوازیں کسو، اُسے ذومعنی جملے بولو-

    نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند

    انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹو یہ کبھی نہ کرنا، ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، ایک دفعہ مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے جنید نے بہت تیز گاڑی چلائی، میں نے اُسے کہا کہ تمہیں احساس ہے کہ تم نے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالی، جو میری تمہارے اندر انویسٹمنٹ ہے تم اُسے خطرے میں ڈالنے چلے تھے-

    سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

  • قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں واقع صدر تھانے کی حوالات میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات صدر تھانے کی حوالات میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار تھے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 3 افراد کو قتل کیا تھا اور اس وقت حوالات میں بند تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر تفتیش تھا اور انہیں تھانے کی حوالات میں رکھا گیا تھا کہ اچانک مسلح افراد تھانے میں داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

    میڈٰا رپورٹس کے مطابق 6ملزمان تھانہ کی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئےتمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی، قتل ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ زیر حراست آصف نامی ملزم زخمی ہوا، مقتول ملزمان دو افراد کے قتل کیس میں زیر حراست تھے،فائرنگ مقتول ملزمان کے مخالفین کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد کامران عادل موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی،سی پی او کامران عادل نے مزید کہا کہ تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس واقعہ کی مکمل تفصیل سامنے لائی جا سکے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلح افراد کس طرح تھانے میں داخل ہوئے اور انہوں نے فائرنگ کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا، مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی عوام میں تھانے کی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

    سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی

  • موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے فیصل آباد سے ملتان تک موٹروے ایم 4 اور ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو بند کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں تاکہ دھند کے اثرات سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کی شدت کم ہو جاتی ہے، اس لیے یہ وقت سفر کے لیے بہترین ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفری منصوبے بناتے وقت موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اپنے اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

    سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

  • فیصل آباد، دھند کی وجہ سے حادثہ،چھ افراد کی موت

    فیصل آباد، دھند کی وجہ سے حادثہ،چھ افراد کی موت

    فیصل آباد ،تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، لاہور سے تاندلیانوالہ کی طرف آنے والی ایک کار میں خواتین، بچے اور ایک مرد سوار تھے۔ شدید دھند کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور ٹرالی کو نہ دیکھ سکا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اور اس کی بیٹیاں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، 1 سالہ موسیٰ اور رشتہ دار بچہ 1 سالہ رئیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے میں کار چلانے والا شخص شاہزیب، اس کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور ریسکیو حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے خاص طور پر دھند میں احتیاط کریں۔

    پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ٹرالی کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جلد ہی اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔یہ دلخراش حادثہ فیصل آباد اور اس کے اطراف میں تیز دھند کی وجہ سے پیش آیا، جس نے ایک پورے خاندان کی زندگیوں کو ختم کر دیا اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اس حادثے کی تفصیلات جمع کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

    دھند میں سفر کے دوران گاڑی کی رفتار کو کم کرنے، ڈرائیور کی مکمل توجہ رکھنے اور مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔

  • ملک کی تمام خرابیوں کی صرف  ایک وجہ  "الیکشن چوری”،شاہد خاقان عباسی

    ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ "الیکشن چوری”،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان پارٹی کے رہنما،سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے "الیکشن چوری”۔ جب تک عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جائے گا اور انتخابات شفاف نہیں ہوں گے، ملک کی ترقی ممکن نہیں۔

    فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ "میں وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا اور جو سوالات آپ لوگ یہاں اٹھا رہے ہیں، وہی سوالات سارا پاکستان کر رہا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام کی مکمل عدم موجودگی کے باعث حالات بہتر نہیں ہو رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "آج پاکستان میں کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، لیکن وہ ممالک جو اپنے نظام میں تبدیلی نہیں لاتے، وہ ترقی نہیں کر پاتے۔ ہمارے ملک میں آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں رہی، اور جب تک رول آف لاء (قانون کی حکمرانی) قائم نہیں ہوتی، ملک کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔”

    شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں سابق مشرقی پاکستان (آج کا بنگلہ دیش) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا کیونکہ ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں جہاں انتخابات چوری ہوں اور عوام کی رائے کا کوئی احترام نہ ہو، وہاں ترقی ممکن نہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ "آج کل رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں، جو نہ صرف قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہیں بلکہ قوم کے اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہیں۔”

    شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی خرابی کی اصل وجہ اس کا سیاسی نظام ہے، جہاں انتخابات کا عمل شفاف نہیں اور قانون کی حکمرانی مفقود ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا محض ایک سراب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام کو اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے قانون کی حکمرانی اور ایک ایسا نظام جس میں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی گھوٹکی آمد،صحافی نصراللہ گڈانی کے ورثا کا احتجاج

    نومئی مقدمے، زرتاج گل پر فرد جرم عائد