Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

    شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

    سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دئے جاتے ہیں ،شہریوں کے رابطہ کرنے پر بھاری فیس لی جاتی ہے اور بعد ازاں نمبر بند کر دیا جاتا ہے.

    فیصل آباد کے درجنوں شہری شادی کے چکر میں لٹ چکے، آن لائن رجسٹریشن کرنے کے بعد ہزاروں روپے فیس کی مد میں لیے جاتے ہیں ،شہریوں نے پیسے جمع کروائے ،آن لائن شادی کروانے والا گروہ چینی باشندوں سے شادی کی بھی آفر کرتا ہے اور چینی باشندوں‌سے شادی کی فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ لٹنے کے بعد ہم نے ایف آئی اے کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں، شہریوں کو لوٹنے والے اس گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے.

    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریت کا بھی جھانسہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ ان سے رابطہ کر کے لٹ چکے ہیں.

    آن لائن رجسٹریشن کے لئے فیس بک کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی شہریوں کو میسج کئے جاتے ہیں.

  • شجرکاری سے مثبت ماحولیاتی اثرات کے ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، ترجمان فیصل آباد چیمبر

    شجرکاری سے مثبت ماحولیاتی اثرات کے ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، ترجمان فیصل آباد چیمبر

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف مذہبی نکتہ نظر سے ہر شخص کا فرض ہے بلکہ اس سے مثبت ماحولیاتی اثرات کے ساتھ ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن اس کے باوجود اس کا شمار دنیا میں بہت کم درختوں والے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں اُس کے کل رقبے کے کم از کم 31 فیصد پر درخت ہونے چاہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں یہ شرح صرف 1.91 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک میں مستقل بنیادوں پر ایگرو فارسٹری کی صنعت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ لکڑی کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارننگ کی وجہ سے جہاں موسموں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ہماری فصلوں کے روایتی موسموں میں بھی تبدیلی سے پیداوار متاثر ہور رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے شجرکاری کی خصوصی مہم چلانے کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے ممبران اپنے اپنے طورپر مختلف جگہوں پر پودے لگا رہے ہیں لیکن اُن کی حفاظت متعلقہ لوگوں پر عائد ہوتی ہے اور اُن کو یہ ذمہ داری بہرحال نبھانا ہو گی۔

  • لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتاہے، ماہرین

    لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتاہے، ماہرین

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9کروڑ لوگوں کا روزگار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اس لئے لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری مصنوعات کے فروغ اور ان کی زیادہ سے زیادہ برآمد کیلئے قومی ڈیری پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت کے دیگر اداروں کے اشتراک سے غریب کسانوں کو بھینسوں کی خرید کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں تواس شعبے کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ڈیری فارمز کے قیام، کولنگ ٹینکس کی فراہمی، کمیونٹی فارمنگ کے فروغ، بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب، رورل سروسز پرووائیڈر پروگرام کی افادیت کے ذریعے دودھ کی پیداوار کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث سالانہ 12سے14ارب لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں فوری طور پر کم ازکم 30سے 40 ہزار ملک کولنگ ٹینکس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت موجود 10سے 12ہزار ملک کولنگ ٹینکس دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے ناکافی ہیں۔ انہوں نے سفید انقلاب لانے کیلئے حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کی بھی اپیل کی۔

  • ن لیگ کے بڑے سیاسی خاندان کیخلاف اینٹی کرپشن کی کاروائی، سرکاری زمین کروائی واگزار

    ن لیگ کے بڑے سیاسی خاندان کیخلاف اینٹی کرپشن کی کاروائی، سرکاری زمین کروائی واگزار

    ےےاینٹی کرپشن کی طرف سے آج سرکاری زمین واگزار کروانے کیلئے بڑی کاروائی کی گئی ہے،

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے سابق ن لیگی ایم این اے عابد شیر علی کے بہنوئی قیصر ادریس کے قبضہ سے سرکاری زمین واگزار کروا لی ہے، محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبے پر عابد شیر علی فیملی نے ناجائز ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھا، اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبے پر بنائے گئے ناجائز ڈیرے کو گرا کر قبضہ واگزار کروا لیا ہے، ن لیگی سیاستدان چودھری شیر علی کے داماد قیصر ادریس نے ایک عرصے سے سرکاری زمین پر نا جائز قبضہ کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے عابد شیر علی فیملی سے زمین واگزار کروا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی،

    قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز فارم ہاؤس اور ڈیرے کو گرا دیا، اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز قبضہ واگزار کروایا،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم،ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورآفیشلز کو مبارکباد دی اورتوقع کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اس محنت سے کامیابی حاصل کرکے ڈویژن کانام روشن کرے گی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیراورڈویژنل صدر باسکٹ بال ایسوسی ایشن منوراحمدنے ڈویژنل کمشنر کو ونرٹرافی پیش کی۔ڈویژنل کمشنر نے سرگودھا میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ پروفارمنس اور ان کی بہترین تربیت پر کوچز ودیگر آفیشلز کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کے مقابلے تسلسل سے منعقد کرائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑی بھرپور تیاری سے قومی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بھرپور سرپرستی پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فائنل مقابلہ میں فیصل آباد نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 76-80پوائنٹ سے شکست دی۔فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم میں محمد اسرار،حسن خضر،عثمان طالب،حافظ عمر اور حسن طارق نے چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

  • ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے زیرتربیت افسران کی ملاقات

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی سے ان کے آفس میں فیصل آباد کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے زیرتربیت افسران نے ملاقات کی۔ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے زیر تربیت افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خطہ کی تاریخی وثقافتی اہمیت،زرعی وصنعتی امور،جغرافیائی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں افسران کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور جہد مسلسل ونیک نیتی سے محکمانہ امور انجام دیکر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر جمعہ کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اوپن ڈور پالیسی پر بھی روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمدجاری ہے۔انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم،انسداد تجاوزات مہم،انسداد ڈینگی اقدامات اوردیگر حکومتی ترجیحات کاذکر کرتے ہوئے تعلیم وصحت کے شعبوں میں جاری اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سپورٹس کی نرسری ہے اور یہاں سے مختلف کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جارہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینال روڈ پرٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے کشمیر پل انڈر پاس کی تعمیر جبکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انتظامی معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے فیلڈ وزٹس ترجیح ہے جس کی بدولت نہ صرف محکمانہ سروس کے بارے میں عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوام سے براہ راست رابطہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے ٹیم کے ارکان کی طرف سے پبلک سکولوں کے کردار سمیت دیگر مختلف شعبوں سے متعلق کئے گئے سوالوں کے بھی جواب دئیے۔افسران کی ٹیم نے مفید معلومات کی فراہمی پر ڈویژنل کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

  • فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم

    فیصل آباد( )فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے خواتین میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق نے ہسپتال کے مختلف ویٹنگ ایریازمیں مریضوں کے ساتھ آئی ہوئیں خواتین میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔میڈم عاصمہ مزمل اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان)خواتین میں پائی جانے والی سب سے عام کینسر کی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاط ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اور بالخصوص 40سال سے زائد عمر خواتین فوراً میموگرافی کرائیں۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لئے احتیاط لازم ہے اور بروقت علاج سے اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چھاتی میں درد،چھاتی میں گلٹی یارسولی،سوجن اور چھاتی کسی حصے سے خون یا رطوبت آنے کی صورت میں فورا متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

  • پاکستان کا انوکھا شہر

    پاکستان کو بنے ہوئے 72 سال گزر گئے مگر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصل کمالیہ کی عوام کے لئے لاری اڈا نہ بن سکا ۔عوام کے کروڑوں روپے سے خرید کی گئی زمین بنجر پڑی ہےکمالیہ کی عوام بھی ہر چیز خریدتے وقت اور دیگر گورنمنٹ کے تمام ٹیکسز ادا کرتی ہے مگر کمالیہ کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ اب تک عوام کے کروڑوں روپے لاری اڈا کمالیہ کی مد میں خرچ کئیے جا چکے ہیں مگر عوام کو سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ بھی حاصل نہیں۔

  • ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ چک 198ر ب منیانوالہ میں کھیلا گیا جس میں مختلف کلبز کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ملک اشتیاق،ملک غلام مصطفی،مہر اشرف،مہر عرفان اور عمر شہزاد کے علاوہ دیگر آفیشلز اورشائقین کبڈی بھی موجود تھے۔کبڈی ٹورنامنٹ میں منڈا پینڈ،مکوانہ،کشمیر کبڈی کلب،گڈیا،پکا جنڈیالہ،چک 204،جوہل بگہ،مرزا کبڈی کلب،جڑانوالہ کبڈی کلب،ڈھڈی والا،نشاط آباد،لوکھا کبڈی کلب اور فخر آباد کبڈی کلب کی ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

  • گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تربیتی سیشن برائے کلینکل سائیالوجسٹ کا انعقاد

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں فیملی ہیلتھ کلینک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیراہتمام تربیتی سیشن برائے کلینکل سائیالوجسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات کو اڈولسنٹ ہیلتھ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ہیلتھ سنٹر کی ٹیم نے بتایا کہ ماہر نفسیات کی طرف سے تولیدی صحت سے متعلق معلومات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہے جبکہ بچوں اورنوجوانوں سے متعلقہ تمام نفسیاتی،جسمانی،ذہنی اور جذباتی مسائل سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم نے فیملی ہیلتھ کلینک کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفید ومعلوماتی پروگرامز سے صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں جن کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا۔