Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج کی ضروت ہے۔ نواز ملک

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج جبکہ حکومتی ترجمانوں کودماغی علاج کی ضرورت ہے جوبیماری پربھی سیاست کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمدنوازملک کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے ہر پاکستانی دعاگوہے،اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائیںگے،میاں نوازشریف ایک باوقاراورمحب وطن لیڈرہیں جنہوں نے اپنے دوراقتدارمیں ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں انہیں عوام نظراندازنہیں کرسکتے مستقبل میں بھی قوم کوان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلے اپوزیشن میں اورسوال سال سے اقتدارمیں آنے کے بعدالزامات،پراپیگنڈے اورانتقام کی سیاست کی ہے،مفروضوں پرمبنی بنائے گئے کیسزمیں انہیں ان کی صاحبزادی اوردیگرارکان اسمبلی کوقیدی بنایاگیا ہے،حکومت کی سواسالہ کارکرردگی سے ملک کے تمام طبقات نہ صرف مایوس ہوئےہیں بلکہ مہنگائی اوردیگرمسائل کاشکارہیں،اب ایسےناکام اورنااہل حکمرانوں سےنجات کاوقت آگیا ہے،قوی امید ہےکہ بہت جلدعوام حقیقی جمہوریت اوراہل قیادت برسر اقتدارہوگی۔

  • یوم سیاہ ریلی

    فیصل آباد (محمد اویس کی رپوٹ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ جھنگ روڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدری نے کی۔پرنسپل ادارہ ڈاکٹر سائرہ خانم اور دیگر اساتذہ وطالبات بھی شریک تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل ادارہ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں گے۔انہوں نے کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کے غاضبانہ اقدامات کی شدید مذمت بھی کی جبکہ طالبات ن

    ے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

  • کشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلدطلوع ہونے والا ہے

    فیصل آباد(محمد اویس کی رپورٹ )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے کہا ہیکہ کشمیریوں کو قید کرکے ان کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے آزادی کے متوالے حریت پسندوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی اورکشمیر کی آزادی کا سورج بہت جلدطلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈجکوٹ میں یوم سیاہ کے موقع پر نکالے جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا اورپاکستان کے وجود کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر لہو لہان اور کشمیر پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر دنیا کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ بھارت نہتے اور بے گناہ
    کشمیریوں پر زمین تنگ کرکے اپنے ناپاک مقاصد ہر گز حاصل نہیں کرسکتا۔

  • کلین گرین پاکستان انڈیکس پر عملدرآمد کے لئے 24 رکنی فیصل آباد سٹی ایمپلیمنٹیشن کمیٹی تشکیل

    فیصل آباد( )حکومت پنجاب کی ہدایات پر کلین گرین پاکستان انڈیکس پر عملدرآمد کے لئے 24 رکنی فیصل آباد سٹی ایمپلیمنٹیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بطور سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے اس ضمن میں کمشنر آفس کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ، مینجمنگ ڈائریکٹر واسا ، اسسٹنٹ کمشنر ( صدر ) ، اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ، میجنگ ڈائریکٹر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، سی ای او ایجوکیشن ، سی ای او ہیلتھ ، ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ ، صدر پریس کلب ، ابرار رشید ڈھلوں ، ریاض کموکا ، مس شبانہ خرم ، حمزہ یاسین ، حبقوق گل اور ظفر ڈوگر شامل ہیں ۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی کی طرف سے کلین گرین پاکستان انڈکس پر عملدرآمد کے لئے مشاورت کے ساتھ ورک پلان ترتیب دیا جائے گا اور ورک پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے پندرہ روزہ اجلاس منعقد ہو گا جبکہ کمیٹی کے ارکان کی طرف سے دائرہ کار کے علاقہ میں مختلف بازاروں ، شاہراﺅں ، گلیوں ونالوں کا انفرادی طورپر معائنہ کیا جا سکے گا اور دئیے گئے ہر انڈیکیٹر کے مطابق جانچ کے طریقہ کار کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ کو اجاگر کیا جائے گا ۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد کلین گرین پاکستان انڈیکس کے لئے شہری درجہ بندی کرنا اور باہمی اشتراک سے اس انڈیکس پر عملدرآمد پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرنا ہے

  • یکجہتی کشمیر ریلی

    فیصل آباد(محمد اویس کی رپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی ۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاءنے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔دیگر مقررین نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر میں جاری انسانیت سوز کارروائیوں کو فورا بند کرایا جائے۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔

  • خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خواتین حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں۔ شیریں مزاری

    فیصل آباد() وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خواتین حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورے فیصل آباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خواتین حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں۔ مجھے خواجہ آصف نے اسمبلی میں گالیاں دیں، لیکن میں نے حالات کا مقابلہ کیا انہوں نے بات کرتے ھوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اگر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو کریں کوئی پابندی نہیں اور اگر اپوزیشن بھی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کریں ہماپوزیشن کو لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کنٹرینرز تو ہر حکومت میں احتجاج کو روکنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔ حکومتی ٹیمیں اپوزیشن سے مذاکرات بھی کررہی ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ھوئے کہا نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم عدالت فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

  • موٹروے پر تمام داخلی اور خارجی راستے بند

    فیصل آباد آزادی مارچ روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حرکت میں آگئی موٹروے کمالپور انٹرچینج پر کنٹینرز پہنچادیئے گئے

    موٹروے پر تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے

  • اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ناردرن نے بلوچستان کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا

    فیصل آباد(محمد اویس کی رپورٹ) ناردرن نے بلوچستان کو 52رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل بلوچستان کےکپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو تجربہ کار اوپنر عمر امین نے اننگزکے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا لیا۔ عمر امین نے38 گیندوں پر 6چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ا نہوں نےسہیل اختر اور علی عمران کے ساتھ بالترتیب49 اور 46رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں محمد نواز اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔محمد نواز 31 اور شاداب خان 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ اور حسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔ 168 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ناردرن کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کے سامنےزیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 18.2اوورزمیں 115 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔بلوچستان کی جانب سے عمران فرحت 32 اور اویس ضیاء 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے۔ناردرن کے تجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر محمد نواز اور شاداب خان نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جارحانہ اننگز کھیلنے پرفات

    ح ٹیم کےاوپنرعمر امین کو مین آف دی فائنل میچ کا انعام دیا گیا۔ 6 میچوں میں 215 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کرنے والے خیبرپختونخوا کےکپتان محمد رضوان کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کےتجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر کو بہترین باؤلرجبکہ276 رنز بنانے والےبلوچستان کے اوپنراویس ضیا نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ناردرن کےروحیل نذیر کوٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا یو این او کے کردار اور افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکٹر غلام مصطفی

    فیصل آباد(محمد اویس)اقوام متحدہ کا عالمی امن یقینی بنانے کیلئے کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کشمیر اور وسط ایشیا کے دوبڑے اور امن عالم کو کسی بھی وقت تباہ کردینے والے جھگڑے طے نہ کرسکنا یو این او کے کردار اور افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔ عالمی دنیا کو اس مسئلے پر سوچنا ہوگا۔ یہ دونوں مسئلے خاص طور پر کشمیر ایسا ایشو ہے کہ کسی بھی وقت چنگاری سے شعلہ بن کر دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف محقق اور ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کے انچارج ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشل ریلیشنز کے زیر اہتمام عالمی امن میں یو این او کے کردار بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این او کے قیام کا بنیادی مقصد ہی دنیا میں امن کا قیام یقینی بنائے رکھنا اور اقوام عالم کے مابین دوستانہ و مفاہمانہ تعلقات یقینی بنائے رکھنے اور دنیا بھر کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کئے رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکہ اور روس کے مابین ہتھیاروں کی دوڑ ختم کروانے میں اہم کردار ادا کرکے اقوام متحدہ نے یہ ذمہ داری نبھائی ہے اس کے علاوہ بھی متعدد معاملات میں اقوام متحدہ کا کردار مثالی رہا ہے مگر کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بائیس قراردادیں منظور کروانے کے باوجود مسئلے کو حل نہ کروا سکنا اس کی بڑی ناکامی ہے۔ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جو کسی بھی وقت عالمی امن کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ سیمینار سے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے انچارج ڈاکٹر غلام مصطفی نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے قیام اور اس کی ضرورت وافادیت پر روشنی ڈالی۔

  • پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں سہولیات کا فقدان طلبہ کا مستقبل تاریخ ہونے کا احتمال

    کمالیہ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں سہولیات کے فقدان سے طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا احتمال ہے تفصیلات کے مطابق پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں 2500 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کالج میں اسوقت جن کے لئے صرف 28 کلاس رومز ہیں اساتذہ کی سخت کمی محسوس کی جاتی ہے ۔کالج ہذا میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر عرصہ دراز سے آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کی کمی ہے اساتذہ کی آسامیاں پر نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ علاقے کی تعلیمی ماحول پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کالج کے تقریبا تمام راستے خستہ حالت میں ہیں جنکی طرف گزشتہ دس سال سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اس طرح کا بیمار ماحول تعلیم و تدریس پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور مقامی ایم این اے ریاض فتیانہ، ایم پی اے محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ سے اپیل کی کہ کالج میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔