Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • کپاس کی فصل کی چنائی کرنے والوں کے لیے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

    کپاس کی فصل کی چنائی کرنے والوں کے لیے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

    فیصل آباد۔ (اے پی پی)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کاشتکار چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔ محکمہ کے ذرائع نے کہاکہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے50 فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ چنائی کا صحیح وقت 10 بجے صبح سے شام 4 بجے تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آسمان پر بادل ہوں اور بارش کا امکان ہو تو چنائی نہ کی جائے نیز چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اور اس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں۔اسی طرح چنی ہوئی کپاس کو گیلی جگہ پر نہ رکھا جائے۔ کپاس کی اقسام کو علیحدہ علیحدہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی پھٹی کو کھیت سے جننگ فیکٹری یا سٹور میں منتقل کرتے وقت سوتی کپڑے کے بورے استعمال کرنے چاہئیں۔

  • سات سالہ بچے سے زیادتی و قتل کے ملزمان کو عدالت نے دیا بڑا حکم

    سات سالہ بچے سے زیادتی و قتل کے ملزمان کو عدالت نے دیا بڑا حکم

    پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے

    سات سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ، ملزمان نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا

    انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں بچے سے زیادتی کے بعد قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،مقدمات کے 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے ایک ملزم کو6روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے7 سالہ بچے سعد اللہ کے قاتل ملزم قاسم کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ،

    عدالت نے زیادتی ،بھتہ خوری اور ویڈیوز بنانے والے 5ملزمان کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا،ملزمان اشفاق ، احد ، عمر ، محسن اور عبدالرحمان کو 14 اکتوبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سے تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچے کے لواحقین نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے.

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، قصور ،چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد پولیس متحرک تو ہے لیکن واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی

  • واسا کے ملازم اب جائیں گے جاپان !!! اہم خبر آگئی

    واسا کے ملازم اب جائیں گے جاپان !!! اہم خبر آگئی

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) مستقبل میں واسا فیصل آباد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور واسا افسران کی جدید خطوط پر جاپان میں تربیت کے حوالے سے واسا اور یوکو ہاما واٹر ورکس بیورو جاپان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت دونوں اداروں کے حکام ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے اور اس ضمن میں ترجیحی، سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر شہریوں کے مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلہ میں گزشتہ رو ز چیئر مین واسا شیخ شاہد جاوید اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا فقیر محمد چوہدری نے گزشتہ دنوں جاپان کا کامیاب دورہ بھی کیا ہے جس میں ان کے یوکا ہاما واٹر ورکس بیورو جاپان کے حکام سے مفید مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔ واسا کے ترجمان نے بتایاکہ جاپان نے باہمی ٹیکنیکل ایکسپرٹیز کے گورنمنٹ کی سطح پر تبادلہ کی پیش کش بھی کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس معاہدے کے تحت واسا انجینئرز کی 4رکنی ٹیم جلد 15روزہ ٹریننگ کیلئے جاپان جائے گی جس کے تمام اخراجات یوکوہاما واٹرورکس بیورو برداشت کریگا۔واسا کے حکام نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جائیکا ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور مستقبل میں 6 ارب روپے کی لاگت جائیکا گرانٹ کے تحت شروع ہونے والے پراجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

  • گندم کی فصل کو توانا کیسے کر سکتے ہیں زرعی ماہرین نے بتا دیا

    گندم کی فصل کو توانا کیسے کر سکتے ہیں زرعی ماہرین نے بتا دیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں، کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلات کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

  • جمعہ کے دن خوفناک حادثے کی خبر آگئی بیس سے زائد زخمی

    جمعہ کے دن خوفناک حادثے کی خبر آگئی بیس سے زائد زخمی

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) سمندری فیصل آباد روڈ پر 65والا بائی پاس کے قریب ملتان جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 21افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122فیصل آبا دکے ترجمان نے بتایاکہ زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد فراہم کر کے 4معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فارغ کر دیا گیا جبکہ باقی 17افراد کو مزید طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ زخمی ہونے والوں میں 30سالہ فوزیہ زوجہ پرویز ساکن جگت پور،38سالہ محمد افضل ولد محمد بوٹا ساکن ڈجکوٹ،35سالہ عائشہ زوجہ یاسین ساکن مذہبی والہ اور محمد احسن ولد توقیر ساکن 193 گ ب کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 30سالہ عاصم اخترولد اختر ساکن فیصل آباد، 35سالہ اعجا ز ولد اشرف ساکن ملتان، 50سالہ یاسین ولد شوکت ساکن موٹی کیکر،20سالہ طیب ولد یاسین ساکن موٹی کیکر،55سالہ اویس ولد ظفر ساکن 199گ ب، 45سالہ صابراں بی بی زوجہ ظفر 199گ ب، 40 سالہ صغراں بی بی زوجہ محمد احمد ساکن 59چک فیصل آباد، 33سالہ نورین کوثر زوجہ شاہد ساکن مانانوالہ، 50سالہ شمیم زوجہ ارشد ساکن منصور آباد، 18سالہ شہباز ولد ارشد ساکن فیصل آباد، 25سالہ سبحان ولد قاسم ساکن کمالیہ، 23سالہ محمد عاصم وبد اختر ساکن فیصل آباد، 35سالہ طیب ولد یاسین ساکن فیصل آباد،40سالہ سمیع اللہ ولد اللہ رکھا ساکن فیصل آباد، حسن خان و لد نصیب خان ساکن فیصل آبا د اور فرحان ولد یاسین ساکن ڈجکوٹ کو مزید طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کردیا گیا۔

  • تیز رفتار مزدا سڑک کنارے کھڑے مزدے سے ٹکر اگیا،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

    فیصل آباد۔(اے پی پی) فیصل آباد کے نواحی علاقہ سید والا کے قریب موٹر وے پل پر تیز رفتار مزدا سڑک کنارے کھڑے دوسرے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 23سالہ محسن علی ولد محمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ25سالہ آکاش علی ولد محمد علی اور 30سالہ عرفان ولد لیاقت علی زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امدا د فراہم کی اور انہیں مزید علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء پولیس نے تیز رفتاری سے مزدا ٹرک چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • وزیر اعظم  نے  بزنس کمیونٹی سے کونسا وعدہ کیا ہے، صدر فیصل آباد چیمبر نے بتادیا

    وزیر اعظم نے بزنس کمیونٹی سے کونسا وعدہ کیا ہے، صدر فیصل آباد چیمبر نے بتادیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مہنگائی پر فوری قابو پا کر عوام کے مسائل کے حل اور ملکی معیشت کو جلد از جلد ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے قومی معیشت پر طاری جمود ختم کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر ہمدردانہ غور کا بھی یقین دلایا ہے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ انہوں نے گزشتہ روز چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر سید ضیاء علمدار حسین اور آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد نواز کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے انتہائی توجہ کے ساتھ تاجروں کے مسائل حل کرنے کی تجاویز کو سنا اور بتایا کہ وہ ملکی معیشت کو جلد از جلد ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ فیصل آباد کا روزگار مہیا کرنے والا پاور لوم سیکٹر پہلے ہی تباہی کے دھانے پر کھڑا تھا جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی لازمی شرط نے ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے اس اہم ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی مکمل بندش کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس لئے جب تک ٹیکسٹائل کی پوری چین رجسٹر ڈ نہیں ہوتی اس وقت تک ان پابندیوں کو کم از کم ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے۔ رانا محمد سکندر اعظم خاں نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مثبت نتائج نکلنے کی بجائے ترقی کی شرح مزید کم ہو گئی ہے لہٰذا حکومت اور تاجر نمائندوں کو مل بیٹھ کر ایسی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی جس کے نتیجہ میں صنعتی اور کاروباری شعبہ کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ سید ضیاء علمدار حسین نے بتایا کہ کاروباری مندے اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتی کاروباری اورتجارتی سرگرمیوں پر جمود طاری ہے۔ چوہدری محمد نواز نے پاورلومز کو ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی قرار د یتے ہوئے کہا کہ مسلسل مندی کی وجہ سے مالکان پاور لومز کو لوہے کے ریٹ پر بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اُن کے مسائل کو انتہائی توجہ سے سنا اور کہا کہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر ملکی معیشت کی ترقی کی خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ تاجر راہنما حکومتی معاشی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکالا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں وہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر ہمدردانہ غور کریں گے۔

  • پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری

    پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد12کروڑ 50 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 45 فیصد کا تعلق پنجاب، 23 فیصد کا سندھ، 21 فیصد کا خیبر پختونخواہ اور 11 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اقتصادی ترقیاتی انسٹیٹیوٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حالیہ سٹڈی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں مڈل کلاس طبقے کی شرح 62 جبکہ دیہی آباد ی میں 38 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے سمیت روزگار کے نئے مواقع پیداکرکے متوسط طبقہ کی تعدا دمیں کمی لائی جاسکتی ہے۔

  • آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

    آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد نے شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی شہد کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائر یکٹر جنرل ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عابد محمود نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مذکورہ مکھیوں سے نہ صرف ملک میں اعلیٰ معیار کے شہد کی فراوانی بلکہ شہد کے فارمرز اس کو بیرون ملک برآمد کر کے اپنے اور ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب منصوبہ منظور کر کے فنڈز بھی ریلیز کر چکی ہے اور ہم منصوبے پر کام کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم شہد کی جو مکھیاں شہد بنانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ 20سال پرانی ہیں جبکہ آسٹریلیا سے درآمد شدہ شہد کی نئی مکھیوں سے نہ صرف اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو اعلیٰ معیار کا شہد بھی میسر آ سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ معیار کے حامل اس شہد کو بیرون ملک برآمد کر کے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں واقع کوہ سلیما ن کے پہاڑی علاقوں میں واقع قدرتی جنگلات میں کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں پر مختلف قسم کے پھولوں کے پودوں کی اقسام کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہد کی فارمنگ کرنے والے زمینداروں کو بھی شہد کے چھتے مفت فراہم کئے جائیں گے۔

  • ون ونڈو آپریشن کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کے لئے  قرضوں کی فراہمی کا آغاز

    ون ونڈو آپریشن کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کے لئے قرضوں کی فراہمی کا آغاز

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) حکومتی ہدایات کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے ون ونڈو آپریشن کے تحت قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 25ایکڑ آبپاش و 50ایکڑ تک بارانی رقبے کے مالک کاشتکاروں سے پیر کے روز سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ قرضے ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان شرائط پر پاس بکس کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بینک کے موبائل کریڈٹ آفیسرز ہر سوموار کے روز چھوٹے کاشتکاروں سے زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستیں وصول کر رہے ہیں جن پر متعلقہ زرعی ترقیاتی بینک کے برانچ منیجر ز 3روز کے اند ر اندر زرعی قرضے جاری کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، زرعی ترقیاتی بینک کے ذونل چیفس، ڈسٹرکٹ آفیسرز ایگریکلچر کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی عوامی شکایت پر فوری کاروائی یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے بیج، کھاداور دیگر زرعی ضروریات پوری کرنے سمیت سر سبز زرعی انقلاب لانے میں معاونت کیلئے تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے متعلقہ حکام پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔