Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • پاکستان میں پیداہونے والے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار کتنے ملین ٹن سے تجاوز کر گئی بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں پیداہونے والے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار کتنے ملین ٹن سے تجاوز کر گئی بڑی خبر آگئی

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان میں پیداہونے والے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے لہٰذا کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو بچانے سمیت بعد ازبرداشت عوامل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹراپنے قیام سے اب تک پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے، پختگی کے معیار کا تعین کرنے اور ان کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1989ء میں پنجاب حکومت نے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر قائم کیاجس نے تاریخ ِتشکیل سے اب تک زراعت کے شعبہ میں گراں قدار خدمات سرانجام دی ہیں جن میں پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنا، مقامی پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانا اور آلو اور پیاز کی کھیتوں میں ذخیرہ کرنے کی کم قیمت ٹیکنالوجی متعارف کرانا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے اورایکسپورٹ کوالٹی کی تیاری کے لیے پری کولنگ ٹیکنالوجی و کولڈ سٹوریج ٹیکنالوجی کا قیام، گریڈننگ پیکنگ یونٹ کا قیام اور موبائل ائیر پلاسٹ ٹرک برائے ترسیل کے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شعبہ پوسٹ ہارویسٹ سنٹر کے زرعی سائنسدان کسانوں،کھیتوں اور منڈیوں میں کام کرنے والی افرادی قوت اور زرعی ایکسپورٹ سے متعلقہ کمپنیوں کے لوگوں کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں آم، کینو،امرود،آڑو، سٹرابیری،انگور،انار، لیچی، لوکاٹ،گاجر،پھول گوبھی،آلو، مرچ،پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچوں کی بعد ازبرداشت زندگی کو بڑھانے کے لیے تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ نے پنجاب زرعی تحقیقاتی بورڈ کی معاونت سے پھلوں اور سبزیوں کے لیے خوردنی تہہ تیار کی ہے او راس کی تیاری میں کم قیمت مقامی اجزا استعمال کئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی امپورٹ پر خرچ ہونے والے ہزاروں ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

  • سمندری میں لرزہ خیز واقعہ، 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ملزم گرفتار

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) سمندری کے علاقے ترکھانی میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔ بائیس سالہ شخص نے آٹھ سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ ملزم قاسم بچے سعد کو گھر سے لیکر گیا بعد میں کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی۔ بچے کا گلہ اور پیٹ تیز دھار آلے سے کاٹے گئے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔ چند روز قبل بھی ترکھانی کے علاقے سے بچوں کیساتھ زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کل وزیراعلی پنجاب عثمان بردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چونیاں میں قتل ہونے والے 4 معصوم بچوں کے سفاک قاتل کے پکڑے جانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ملت انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد کا مزدوروں کے لیے بڑا اقدام

    ملت انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد کا مزدوروں کے لیے بڑا اقدام

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ملت انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد میں 10 بستروں پر مشتمل سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ مذکورہ جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے مقامی صنعتکار بھی 60لاکھ روپے کا عطیہ فراہم کریں گے اور اس ہسپتال کی تعمیر سے ملت انڈسٹریل سٹیٹ کے مختلف صنعتی یونٹس میں کام کرنے والے مزدوروں و فیکٹری ورکرز کو کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہو سکے گی۔ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سبکدوش ہونے والے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے بتایاکہ مذکورہ ہسپتال کی منظوری چیمبر کی کوششوں کی مرہون منت ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اپنے دور صدارت میں انہوں نے بزنس کمیونٹی کو بجلی اور گیس کی مد میں 160ارب روپے کا ریلیف لے کر دیا جبکہ 50ارب کے ری فنڈ بھی دلوائے گئے اسی طرح رواں سال کے بجٹ میں بھی ریفنڈ کیلئے 48ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 17فیصد سیلز ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ طے ہوا تھا کہ سیلز ٹیکس 5سے 12فیصد کے درمیان ہو گا مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا جو فیصل آباد چیمبر کے نئے عہدیداروں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

  • ایوان صنعت و تجارت نے چھوٹے تاجروں کیلئے بڑا مطالبہ کردیا

    ایوان صنعت و تجارت نے چھوٹے تاجروں کیلئے بڑا مطالبہ کردیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے چھوٹے تاجروں کیلئے سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس کے موجودہ نظام کی بجائے فکسڈ ٹیکس رجیم کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ چیمبرکے عہدیداران و ممبران کاروباری، تجارتی و صنعتی طبقہ سے مل کر اس ضمن میں بھر پور جدو جہد کریں گے تاکہ تاجروں کے ٹیکس سے متعلق تحفظات دور کئے جا سکیں۔ایوان صنعت و تجارت کے صدر رانا محمد سکندر ا عظم خان نے کہا کہ افکسڈ ٹیکس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس سلسلہ میں فیصل آباد میں قومی تاجر کنونشن کے انعقاد سمیت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کا اجلاس بلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے دور صدارت کیلئے طویل روڈ میپ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریفنڈ کی فوری ادائیگی، بیمار صنعتوں کی بحالی، ہر سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کونسلوں کے قیام، انڈسٹری واکیڈیمیا رابطوں میں اضافے، پاور لومز کیلئے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں الگ زون،فیصل آباد شہر کی جامع ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ فورم کے قیام، چیمبر کی مختلف وفاقی، صوبائی اور مقامی کمیٹیوں میں نمائندگی، فیصل آباد میں پاکستان فیڈریشن آف چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے اجلاس اور تاجر کنونشن کے انعقاد، آر اینڈ ڈی کے شعبہ کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے اور ای کامرس کو روشناس کرانے کیلئے شعوری کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ایکسپو سنٹر کی جلد تعمیر، چھوٹے صنعتکاروں کیلئے رعایتی نرخوں پر قرض کی فراہمی اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے ڈویلپر فورم کے قیام کے علاوہ غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی فیصل آباد چیمبر میں مدعو کیا جائے گا جس کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے دوسرے ملکوں کیلئے تجارتی وفود بھیجے جائیں گے جبکہ چیمبر کی ممبر شپ میں اضافہ کیلئے بھی کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیمبر کی قائمہ کمیٹیوں کو مزید فعال اور متحرک کیا جائے گا نیز اہداف کے حصول کیلئے ایگزیکٹو اور سیکرٹریٹ کو بھی بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • فیصل آباد : ٹک ٹوک پر اسلحہ کی نمائش کرنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا

    فیصل آباد ۔۔۔
    ٹک ٹوک پر اسلحہ کی نمائش کرنے کا رجان بڑھنے لگا ۔
    فیصل آباد
    تھانہ رضا آباد کے رہائشی نوجوان کی جدید اسلحہ کے ساتھ شوشل میڈیا پر تصویریں سامنے آگیں ۔
    فیصل آباد
    رضا آباد کے رہاشی نوجوان بلاول اور حسن اسلحہ کے ساتھ پکس اور وڈیو منظر عام پر ۔
    فیصل آباد
    نوجوان سرعام فائرنگ کرتے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا تے ہیں
    فیصل آباد
    متعلقہ تھانہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔
    فیصل آباد
    چند روز قبل بھی تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا۔

  • سابق وفاقی وزیر رانا افضل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق وفاقی وزیر رانا افضل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق وفاقی وزیررانا افضل کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،

    ان للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان مسلم لیگ نون غم میں‌ڈوب گئی ، اہم رہنما رانا افضل دنیا فانی کو چھوڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نمازجنازہ میں لیگی رہنما احسن اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مسلم لیگ کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، فیصل آباد کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی، واضح‌ رہے کہ سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ایف آئی سی منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے،

    سابق وفاقی وزیر رانا محمد افضل کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وفاقی وزیر مملکت رہے ہیں،

  • معیشت کے ہدف براہ راست نہیں بلکہ کس سے حاصل کرنے ہیں؟ اسد عمر نے بتا دیا

    معیشت کے ہدف براہ راست نہیں بلکہ کس سے حاصل کرنے ہیں؟ اسد عمر نے بتا دیا

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کے ہدف براہ راست نہیں تاجروں کے ذریعے حاصل کرنے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ ،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے معیشت کے ہدف براہ راست نہیں تاجروں کے ذریعےحاصل کرنے ہیں، اقوام متحدہ میں وہ کیا جوپاکستان کو پہلے کرنا چاہیئے تھا،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ وزیرخزانہ کے عہدے پررہا،پشاور،کراچی سمیت 8 چیمبرزکا دورہ کیا .ملکی معشیت کو درست کرنے کی کوشش کی، اب ملک درست سمت چل پڑا،

    وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    قبل ازیں وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب اور اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایس این جی پی ایل، اوگرا، نیپر کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میٹروں پر عائد باپندی کے خاتمے پر بات چیت ہوئی اور قائمہ کمیٹی کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں پر کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان کو ختم کرنے کی سفارشات وفاقی وزیر توانائی کو دے گی۔

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  • کشمیر وومن الائنس کے زیراہتمام یکہجتی کشمیر خواتین ریلی نکالی گئی

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کشمیر وومن الائنس فیصل آبادکے زیراہتمام ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک بڑی یکجہتی کشمیرخواتین ریلی نکالی گئی۔کشمیر ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم اور کتبے تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن والی کیپ پہن رکھی تھیں،ریلی کی قیادت جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل نے کی۔ریلی کے اختتام پر ضلع کونسل چوک میں بڑی یکجہتی کشمیر کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔کشمیرکانفرنس میں ہزراوں خواتین،بچوں کے علاوہ کالجز و یونیورسٹز سے طالبات نے شرکت کی۔مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت،بچوں و خواتین کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،بچوں نے چہرے اور ماتھے پر سرخ و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔کشمیری ترانوں پر خواتین و بچوں کا جوش دیدنی تھی جبکہ اسٹیج سے بھارتی مظالم بیان کئے جانے پر ہر آنکھ آشکبار تھی،خواتین بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے نعرے لگاتی رہیں ؒ۔کشمیرکانفرنس سے جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل، میمونہ حسین رہنماء پاکستان تحریک انصاف،رابعہ مختار سوشل ورکر،ام اسماعیل،آسیہ عثمان،آفشین لطیف ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاتون رہنماؤں،وکلا،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی رہنماؤں نے خطاب کیا۔عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل وچیئرپرسن کشمیر وومن الائنس پاکستان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک مجاہد کی بیٹی ہوں اور ہم خواتین بھی اپنی کشمیری بہنوں کی مدد کیلئے جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔کشمیری خواتین مصائب،مشکلات کا سامنا کررہی ہیں،پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہی ہیں،خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑینگے۔ کشمیر کی اپنی بہنوں کو پیغام دیتی ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،فیصل آباد کی خواتین بہنوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری اپیل پر کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو مودی کو کرفیو اٹھانے کا چیلنج کرتے ہیں تنازعہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بندکرانے میں کردار ادا کرے، پوری امید ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

  • گھریلو سطح پر کھیرے اور دیگر سبزیوں کی کاشت انتہائی ارزاں قیمت پر ہوسکتی ہے،  ماہرین زراعت

    گھریلو سطح پر کھیرے اور دیگر سبزیوں کی کاشت انتہائی ارزاں قیمت پر ہوسکتی ہے، ماہرین زراعت

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ماہرین زراعت نے بتایا کہ کھیرا حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قدرت کاانمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم، 25ملی گرام فاسفورس، 1.5 ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزاء کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کیلئے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت 50روپے مالیت کے پیکٹ میں عوام کو موسم گرما کی جن 8سبزیوں کے 128 گرام وزنی اعلیٰ معیار کے حامل بیج فراہم کئے جا رہے ہیں ان میں کھیرے کا بیج بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر لوگ کھیرا کاشت کرکے سپرے کے مضر اثرات سے پاک کھیرا اور دیگر سبزیاں انتہائی ارزاں مالیت پر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ زراعت اور دیگر زرعی اداروں کے تعاون سے بیجوں کے ہزاروں پیکٹس فروخت کئے جا رہے ہیں۔

  • رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا

    رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا

    فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی) رواں سال پنجاب میں ایک کروڑ 67لاکھ 50ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کر کے ایک کروڑ 94لاکھ23 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پیداوار حاصل کی جائے گی۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ دنیا میں گندم کی کل کھپت642ملین ٹن سالانہ جبکہ پیداوار 701ملین ٹن ہے اور اس میں سالانہ 2فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں گزشتہ سال گندم کے زیر کاشت 9.039ملین ہیکٹر رقبہ سے 25.286 ملین ٹن جبکہ صوبہ پنجاب میں 6.778ملین ہیکٹر سے 19.13ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں دھان کے بعد26فیصد رقبہ پرکاشتہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے نئی اقسام کی دریافت کیلئے کالا شاہ کاکو میں گندم کا سب ریسرچ سٹیشن قائم کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ سال گندم کے پیداواری مقابلہ میں خوشاب کے ایک ترقی پسند کاشتکارنے 98من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ میں گندم کی نئی اقسام دریافت کرنے پر تحقیقی کام ہو رہا ہے اور سائنسدان بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی، زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے والی، کم پانی اور موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی حامل نئی اقسام تیار کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے آبپاش و بارانی علاقوں کے ماحول کے مطابق اور مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی اقسام تیار کریں۔انہوں نے بتایا کہ سمٹ اور مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ گندم کے زرعی سائنسدانوں کے باہمی اشتراک سے 1965ء میں گندم کی چھوٹے قد والی نئی قسم میکسی پا ک متعارف کرائی گئی جس سے پاکستان میں سبز انقلاب رونما ہوا۔