Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے فیصل آباد سے ملتان تک موٹروے ایم 4 اور ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو بند کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں تاکہ دھند کے اثرات سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کی شدت کم ہو جاتی ہے، اس لیے یہ وقت سفر کے لیے بہترین ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفری منصوبے بناتے وقت موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اپنے اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

    سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

  • فیصل آباد، دھند کی وجہ سے حادثہ،چھ افراد کی موت

    فیصل آباد، دھند کی وجہ سے حادثہ،چھ افراد کی موت

    فیصل آباد ،تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے ایک خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، لاہور سے تاندلیانوالہ کی طرف آنے والی ایک کار میں خواتین، بچے اور ایک مرد سوار تھے۔ شدید دھند کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور ٹرالی کو نہ دیکھ سکا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اور اس کی بیٹیاں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، 1 سالہ موسیٰ اور رشتہ دار بچہ 1 سالہ رئیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    حادثے میں کار چلانے والا شخص شاہزیب، اس کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور ریسکیو حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے خاص طور پر دھند میں احتیاط کریں۔

    پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ٹرالی کے ڈرائیور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جلد ہی اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔یہ دلخراش حادثہ فیصل آباد اور اس کے اطراف میں تیز دھند کی وجہ سے پیش آیا، جس نے ایک پورے خاندان کی زندگیوں کو ختم کر دیا اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اس حادثے کی تفصیلات جمع کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

    دھند میں سفر کے دوران گاڑی کی رفتار کو کم کرنے، ڈرائیور کی مکمل توجہ رکھنے اور مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔

  • ملک کی تمام خرابیوں کی صرف  ایک وجہ  "الیکشن چوری”،شاہد خاقان عباسی

    ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ "الیکشن چوری”،شاہد خاقان عباسی

    عوام پاکستان پارٹی کے رہنما،سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے "الیکشن چوری”۔ جب تک عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جائے گا اور انتخابات شفاف نہیں ہوں گے، ملک کی ترقی ممکن نہیں۔

    فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ "میں وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا اور جو سوالات آپ لوگ یہاں اٹھا رہے ہیں، وہی سوالات سارا پاکستان کر رہا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام کی مکمل عدم موجودگی کے باعث حالات بہتر نہیں ہو رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "آج پاکستان میں کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، لیکن وہ ممالک جو اپنے نظام میں تبدیلی نہیں لاتے، وہ ترقی نہیں کر پاتے۔ ہمارے ملک میں آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں رہی، اور جب تک رول آف لاء (قانون کی حکمرانی) قائم نہیں ہوتی، ملک کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔”

    شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں سابق مشرقی پاکستان (آج کا بنگلہ دیش) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا کیونکہ ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں جہاں انتخابات چوری ہوں اور عوام کی رائے کا کوئی احترام نہ ہو، وہاں ترقی ممکن نہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ "آج کل رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں، جو نہ صرف قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہیں بلکہ قوم کے اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہیں۔”

    شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی خرابی کی اصل وجہ اس کا سیاسی نظام ہے، جہاں انتخابات کا عمل شفاف نہیں اور قانون کی حکمرانی مفقود ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا محض ایک سراب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام کو اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے قانون کی حکمرانی اور ایک ایسا نظام جس میں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی گھوٹکی آمد،صحافی نصراللہ گڈانی کے ورثا کا احتجاج

    نومئی مقدمے، زرتاج گل پر فرد جرم عائد

  • نومئی مقدمے، زرتاج گل پر فرد جرم عائد

    نومئی مقدمے، زرتاج گل پر فرد جرم عائد

    فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل پر دو مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔

    یہ مقدمات 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہیں جن میں حساس ادارے پر حملہ اور تھانہ غلام محمد آباد کے جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے دونوں مقدمات میں ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اس وقت 9 مئی کے چار مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں۔

    زرتاج گل نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے مختلف شہروں میں ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ زرتاج گل نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی، چاہے جتنا بھی جبر اور ظلم کیا جائے۔زرتاج گل نے کہا کہ "ہمارا واحد جرم عمران خان سے وفاداری ہے” اور "ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے رہیں گے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے قائد کو جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور بے گناہ افراد کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے،” انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کی بہتری کے لیے بات چیت کی جا سکے۔

    فرد جرم صرف خودداری کی بات کرنے اور ملک سے نہ بھاگنے پر عائد کی گئی ،زرتاج گل
    زرتاج گل نے کہا کہ "یہ ہمارے لیے کمزوری نہیں ہے، بلکہ ہم مذاکرات کے ذریعے انتخابات سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ "اگر عمران خان سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں تو پوری قوم ان کے ساتھ نکلے گی، کیونکہ ہم اپنے قائد کے اصولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔”پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ "عمران خان کا کوئی جرم نہیں ہے، ان پر فرد جرم صرف خودداری کی بات کرنے اور ملک سے نہ بھاگنے پر عائد کی گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب عمران خان کی جماعت توڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں کو نشانات الاٹ کیے گئے تو اس کے باوجود تین کروڑ سے زیادہ لوگ عمران خان کے نام پر ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔زرتاج گل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک چھوٹی سی سیاسی جماعت کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے، حالانکہ عمران خان کو ملک میں سب سے زیادہ حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "جتنا برا سلوک عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا جا رہا ہے، ویسا سلوک تو سزائے موت کے مجرموں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔”

    زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے سیاسی مشکلات آنے کے باوجود، پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری پارٹی مضبوط ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے قائد کی قیادت میں جلد کامیابی حاصل کریں گے۔”

    واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تھی، جن میں حساس اداروں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملے کیے گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور زرتاج گل سمیت کئی دیگر رہنما عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے دفاع میں بیانات دے رہے ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

    نوکری کا جھانسہ دےکر پیسوں کا الزام،زرتاج گل کی ضمانت منظور

    پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

  • بزرگ شہری کی لاش گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل

    بزرگ شہری کی لاش گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل

    فیصل آباد ساٹھ سال کا بزرگ روڈ اکسیڈینٹ میں انتقال کر گیا لاش کو گدھا گاڑی پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

    (تفصیلات شان رسول سے)
    فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر مزڈا اور سکوٹر سوار میں تصادم ہوا جس میں ساٹھ سالہ سکوٹر سوار بزرگ شہری موقع پر انتقال کرگیا

    موقع پرموجود لوگوں نے 1122 پر کال کی جسکے بعد 1122 اہلکاروں نے شہری کی موت کی تصدیق کر دی

    متعلقہ تھانہ میں اس حادثہ کے متعلق آگاہ کیا گیا پر افسوس اس واقع کو معمول کےمطابق نظر انداز کیا گیا اور لاش کو اس کے ورثہ کے حوالے کرنے یا ہسپتال پہنچانے کیلیے کوٸ انتظام نہیں کیا گیا

    بعدزاں اس بزرگ کی لاش کو گدھا گاڑی پر لاد کر ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ موجودہ حکومت کے دعووں پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

    ایک رستے سے گزرتے شہری نے گدھا گاڑی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جو کہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی

    ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سی پی او فیصل آباد نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلیے متعلقہ ایس ایچ او اور اے ایس آٸ کو معطل کر دیا

    اس سارے معاملے کے بعد ایک بات واضح ہے کہ جب تک معاملہ سوشل میڈیا پر واٸرل نہیں ہو گا انتظامیہ ہوش کے ناخن نہیں لے گی ۔

  • فیصل آباد،پیزا ڈکیتی کی چوتھی واردات،پولیس بے بس

    فیصل آباد،پیزا ڈکیتی کی چوتھی واردات،پولیس بے بس

    فیصل آباد: شہر میں پیزے کے شوقین ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو نشانہ بنایا اور اس سے پیزا چھین لیا۔

    یہ واقعہ گزشتہ دنوں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نہ صرف پیزا اور پیزا بیگ چھینے بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی،پولیس کے مطابق واردات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیزا ڈلیوری بوائے، امان اللہ، نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور ان سے پیزا، پیزا بیگ، موبائل فون اور تین ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یہ واقعہ فیصل آباد میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیزا خور ڈاکوؤں کی چوتھی واردات ہے۔ اس سے قبل تھانہ صدر اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی تین وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائز سے پیزا، نقدی اور موبائل چھینے تھے۔ اس کے باوجود پولیس ابھی تک ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    پیزا خور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے ڈاکو مزید وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس گینگ کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر مؤثر حکمت عملی اپنائے۔یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پیزا ڈلیوری بوائز کی حفاظت بھی ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ پیزا ڈلیوری بوائز کی حفاظت کے لئے فوری طور پر اضافی سیکیورٹی فراہم کرے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔فیصل آباد میں پیزا خور ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہی ہیں۔ پولیس کے لئے یہ ایک چیلنج بن چکا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

    یونان کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی داستان

    حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

  • خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملےکیے گے.

    وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سکھایا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں، لیکن پاکستان نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔ اگر ترقی کا یہ سفر جاری رہتا تو پاکستان آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔فیصل آباد میں ہونے والی ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے۔انہوں نے سیاسی مخالفین کی طرف سے کی جانے والی سخت زبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی یا انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے وفاق پر کیے گئے تین حملوں کا ذکر کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور احتجاج سے بھاگ گئے۔انہوں نے پنجاب میں تحریک انصاف کی مقبولیت پر بھی بات کی، اور کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف 10 بندے بھی جمع نہیں کر سکی کیونکہ پنجاب کے لوگ افراتفری اور گالم گلوچ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ پاکستان میں نفرت کی سیاست نہیں چل سکتی، عوام نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔

    کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

    پولیو وائرس ملک کے 8 اضلاع میں موجود

  • نومئی مقدمہ،صاحبزادہ حامدرضا سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    نومئی مقدمہ،صاحبزادہ حامدرضا سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    نومئی کو فیصل آباد میں تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 160 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی۔ صاحبزادہ حامد رضا پر بھی نو مئی کے مقدمے میں فردجرم عائد کر دی گئی ہے

    تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمے میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ تھانہ سول لائن کے دونوں مقدمات میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت، بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل، نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔زرتاج گل سمیت دیگر قیادت کو 14 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ ان کی طلبی کا مقصد ان کی موجودگی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، جیسا کہ ان کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں پر حملہ کرنے کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان تمام مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔حامد رضا نے مزید کہا کہ "ہمارا بائیو میٹرک کر لیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ کس کس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور سول نافرمانی ایک جمہوری حق ہے۔ "فیصل آباد میں ریاست کی طرف سے ظلم ہو رہا ہے اور ہمارا حق ہے کہ ہم احتجاج کریں۔” "پلیٹ لیٹس اسی کے گرتے ہیں جس کے خون میں کوئی ملاوٹ شامل ہو۔” انہوں نے کہا کہ اگرچہ پانچ کی بجائے سات سال بھی ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے موقف پر قائم ہیں، اور ممکن ہے کہ رانا ثناءاللہ کی پانچ سال والی بات اپنے لیے ہو۔ آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں اور مذاکرات جاری ہیں۔ "بشری بی بی کے شوہر جیل میں ہیں، اور ان کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے باہر نکلیں۔”

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

  • فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

    فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی

    پاکستان کے ٹیکسٹائل مرکز فیصل آباد کو ہنر مند کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے جس سے اس کی ترقی کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ جب تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے ادارے صحیح ہنر سکھانے کی بات کرتے ہیں تو وہ توقعات پر پورا نہیں اترے یہ ہنر مند افرادی قوت کے مسئلے کو حل کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے.انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا نصاب اکثر پرانا ہوتا ہے تعلیمی اداروں کے ساتھ صنعتی روابط بڑھانے کے بغیر ہم کھو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہارت کی ترقی کے لیے ناکافی پالیسی سپورٹ اور پبلک فنانسنگ بھی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے ہمارے پیشہ ورانہ اداروں میں جدید تعلیمی اداروں کے مقابلے میں جدید ترین تربیتی آلات کی کمی ہے ہمیں اپنے اصولوں اور اقدار کو بہتر بنانا ہوگا کیونکہ ہمارے معاشرے میں بلیو کالر تکنیکی کیریئر کے خلاف عمومی تعصب ہے اس کا مطلب ہے کہ لوگ ان ملازمتوں کو کم اہمیت دیتے ہیں جن میں ہاتھ سے کام یا تکنیکی مہارتیں شامل ہوتی ہیں، جیسے مکینکس، الیکٹریشن یا دیگر ہنر مند تجارت ہیں.انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ڈگریوں کو زیادہ عزت اور وقار دیا جاتا ہے چاہے ان کا براہ راست صنعت کی ضروریات سے کوئی تعلق نہ ہو جس سے زیادہ تر لوگ یونیورسٹی کی تعلیم کی طرف راغب ہوتے ہیں حالانکہ بہت سی تکنیکی ملازمتیں اچھی تنخواہ اور مستحکم کیریئر کے مواقع فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تعصب نہ صرف ان لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے جو تکنیکی شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہے ہنرمند کارکنوں کی کمی صنعتی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے اور پالیسی سازوں اور عوام کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بلیو کالر ملازمتوں کی قدر کو پہچانیں اور انہیں یونیورسٹی کی ڈگریوں کے برابر احترام دیں.فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن سہیل ملک کا کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں سے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے ڈھول پیٹ رہے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ سکل گیپ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی تشویش ہے. انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو تکنیکی ماہرین، انجینئرز اور مشین آپریٹرز تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے کیونکہ ان کا کردار اعلی پیداواری اور کارکردگی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے صنعت کاروں کو پیداواریت اور کارکردگی کی قیمت پر کم اہل امیدواروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تصفیہ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کاروبار کی بے لگام ترقی کے لیے صحیح ٹیلنٹ کی دستیابی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بے لگام مہنگائی کی وجہ سے صنعتکار مہنگے اندرون ملک تربیتی پروگرام شروع نہیں کر سکتے ایک ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے استاد احمد ریاض نے نوکری کے لیے تیار گریجویٹس پیدا کرنے میں بڑے چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کا پیشہ ورانہ تربیتی نظام متعدد ساختی چیلنجوں سے دوچار ہے.ان چیلنجوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے ایسے ہنر سکھا رہے ہیں جو صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے وقت اپنے نشان سے محروم رہے ان اداروں میں نصب آلات پرانے ہیں اور نصاب میں بھی سنجیدہ تبدیلی کی ضرورت ہے تکنیکی ترقی کو اپنائے بغیرہم صنعت کے لیے ایک موثر افرادی قوت پیدا نہیں کر سکتے انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ صنعت کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کا پروگرام شروع کریں.

    گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

    یوکرین جنگ،روسی صدر کو ٹرمپ سے امیدیں

  • گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ   مالیت کے زیورات چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

    گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

    فیصل آباد: پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، یہ واقعہ النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر کے ساتھ پیش آیا۔ محمد زبیر نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہو گئے ہیں۔ زیورات کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد تھی۔درخواست گزار محمد زبیر نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا، جس کی بناء پر پولیس نے فوری طور پر اس سے تفتیش شروع کی۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں سحر فاطمہ نے زیورات کی چوری کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اس کی تفتیش کے دوران چوری شدہ زیورات بھی برآمد کر لیے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمہ نے بتایا کہ زیورات کو وہ چھپانے کے لیے کسی محفوظ جگہ لے گئی تھی، جس پر پولیس نے برآمدگی کے دوران زیورات کو بازیاب کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی کے آغاز کا عندیہ دیا ہے۔

    یہ واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ گھریلو ملازمین پر اعتماد کرتے وقت محتاط رہنا ضروری ہے، کیونکہ بعض اوقات یہ لوگ ہی گھریلو مال و دولت کی چوری میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کے حوالے سے مکمل چھان بین اور احتیاط سے کام لیں تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف