Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کا تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ اور سٹالز کا جائزہ لیا

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے تحصیل جڑانوالہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز پر چکن وانڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ صارفین کو سستے داموں گوشت وانڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل ندیم نے ڈائریکٹر کو رمضان بازار میں چکن وانڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل کے فیلڈ افسران سے میٹنگ بھی کی اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ محمد اجمل چیمہ

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ تیزرفتار ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو معیاری اوربامقصد تعلیم کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں حکومتی سطح پر انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم طالب علموں کی صلاحیتیں نکھارنے میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔انہوں نے یہ بات پروین شاکر کمپلیکس میں محکمہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی پاک مکتب سکول غلام محمد آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سوشل ویلفیئرآفیسر محمد طاہر،پرنسپل پاک مکتب سکول دیبہ نورین،محکمہ سماجی بہبود کے دیگر افسران،اساتذہ،والدین اور پاک مکتب سکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم کا راستہ خوشحالی کا راستہ اور پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے لہذا بچوں کو تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ معیاری تربیت کی انجام دہی میں پاک مکتب سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی کمیونٹی کے تعاون سے چلنے والے سکول کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک مکتب سکول میں اضافی کلاس روزمز اور لیبارٹری کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ خوشگوار اور پرکشش ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں کے مزید اچھے نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے پاک مکتب سکول کے اساتذہ کے لئے 5/5ہزارروپے جبکہ دیگر سٹاک کے لئے 3/3ہزارروپے عید پیکج کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کی جدید خطوط پر تربیت جاری رکھیں تاکہ وہ چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے طلباء وطالبات کی طرف سے پیش کئے جانے والے ٹیبلوز اور تقریب کے کامیاب انعقاد کوسراہا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے پاک مکتب سکول کی تزئین وبحالی کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اضافی کلاس رومز اور میٹرک تک اپ گریڈیشن کے باعث سائنس لیبارٹری کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے جلد سٹریٹ چلڈرن سکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے مخیر حضرات اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے تقریب میں شرکت پر صوبائی وزیر سماجی بہبود محمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل ادارہ نے سکول کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارہ میں اس وقت 723طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن میں نرسری تاپنجم تک بوائز وگرلز اور ششم سے دہم تک گرلز کلاسز ہو رہی ہیں۔انہوں نے بھرپور تعاون پرصوبائی وزیر سماجی بہبودمحمد اجمل چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران طالب علموں نے ویلکم کے علاوہ معروف قوالی تاجدار حرم اور دیگر پروگرامز بھی پیش کئے۔

  • فیصل آباد، ستیانہ کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں پڑنے والے شگاف کو بند کردیا گیا

    فیصل آباد، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام امدادی ٹیموں کی مسلسل جدوجہد کی بدولت چک 129گ ب ستیانہ کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں پڑنے والے شگاف کو بند کرکے مضبوط بنادیا گیا ہے۔امدادی کارروائیوں کی نگرانی ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگراورسی پی او اظہر اکرم نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اورنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصورنیازی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق نہر میں شگاف پڑنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ انہار،مال،صحت،لائیوسٹاک،ہائی ویز،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،زراعت اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوموقع پر پہنچ گئے اور متعلقہ مشینری اور دیگر تمام وسائل کو یکجا کرکے 12گھنٹے کی طویل کوشش سے شگاف کو پُر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الحمدللہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شگاف کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران اردگرد کی آبادیوں اور مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور کوششیں کیں جس میں کامیابی ملی۔انہوں نے محکمہ انہار کے افسران سے کہا کہ وہ نہروں کے کناروں کی مضبوطی کاازسرنوجائزہ لیں اور اس جگہ پڑنے والے شگاف کی وجوہات کا پتہ چلا کر مستقبل میں انسدادی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کرنے پر اہل دیہہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں پر عوامی اعتماد ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے لہذاڈیوٹی افسران صاف ستھری اور معیاری اشیاء ہمہ وقت دستیاب رکھیں تاکہ کسی صارف کو شکایت نہ ہو۔انہوں نے یہ بات تحصیل سمندری میں رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔سی پی او اظہر اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سستے آٹے اور سستی چینی کے سٹالز کو چیک کیا اور سیل ریکارڈ کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان پیکج پر شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ طلب کی کچن آئٹیمز کی سپلائی میں تعطل نہ آنے دیں۔ڈپٹی کمشنر نے خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاء کی دستیابی اور معیار کے بارے میں دریافت کیاتو انہیں مطمئن پایا۔انہوں نے مختلف سٹالز پر پھل وسبزیوں کے معیار،دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور کوالٹی کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔سی پی او نے رمضان بازارمیں سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور سٹاف کو تاکید کی کہ وہ اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازار میں اشیاء کی دستیابی اورمعیارپر گہری توجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • کچری بازار فیصل آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

    فیصل آباد: کچہری بازار میں ٹیلرر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ کچری بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی۔ نجی ٹیلرر ،موبائل فون کی دکان کے شیشے اور کچھ سامان ٹوٹ گیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 1122 اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور مکمل سرچ آپریشن کرکے دکان کو کلیر کردیا۔

  • فیصل آباد میں کریٹو کرنسی کا کاروبار کرنیوالے ملزمان گرفتار

    فیصل آباد، موگھیاں میں کریٹو کرنسی کا غیر قانونی کاروبار پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ 2 ملزمان ناصر اور ہمایوں فرار ہو گئے۔ گرافک کارڈز، لیپ ٹاپ، ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں حویلی مالک اور سرغنہ امجد، جمیل، عمران، عارف شامل ہیں۔

  • سول اسپتال فیصل آباد کے بلڈٹرانسفیوژن سینٹر میں ڈاکٹر موت بانٹنے لگے

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) سول اسپتال بلڈٹرانسفیوژن سینٹر میں ڈاکٹر موت بانٹنے لگے۔ بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں ذائد المیعاد بلڈ بیگ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ بلڈٹرانسفیوژن سینٹر میں ذائد المیعاد بلڈبیگ استعمال کیے جا رہے۔ سول اسپتال بلڈٹرانسفیوژن سینٹر کےڈاکٹرز بانٹ رہے ہیں۔ پہلے سے بیمار بچوں کو مزید بیماریوں کا شکار بنایا جارہا ہے۔ تھیلا سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو زائد المیعاد بلڈ بیگ میں خون لگایا جارہا ہے۔ بلڈٹرانسفیوژن سینٹر حکام مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ مریضوں کو خون کی بوتلیں فراہم کرنے کے ہزاروں روپے نذرانے بھی وصول کئے جاتے ہیں۔ اسپتال حکام حالات سے غافل، مریض موت کے منہ میں جانے لگے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

    فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے کہا کہ لوگوں کےمسائل جاننےکیلیے بھکر،منکیرہ سےفیصل آباد پہنچا ہوں، اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کا مسئلہ نہیں ہے، پنجاب بھر میں رکےہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد میں کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے چانچ پڑتال کرکے ہر لحاظ سے مکمل کیسز منظوری کے لئے پیش کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) محبوب احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور احمد نیازی‘ چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ‘ میونسپل آفیسر پلاننگ خالد جاوید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ایف ڈی ای عاصمہ محسن‘ ڈی ایس پی ٹریفک عمران شریف و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرول پمپس‘ سکولوں اور دیگر کاروباری عمارات کے لئے زمینوں کے کمرشل استعمال اور نقشوں کے 22 کیسز منظوری کے لئے پیش کئے گئے اور تمام تفصیلات‘ متعلقہ قوانین و شرائط کا جائزہ لیتے ہوئے گیارہ کیسز کی منظوری دی گئی جن میں زیادہ تر کیسز پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کے امور زیر نظر جبکہ پٹرول پمپس کی منظوری کے کیسز میں متعلقہ کمپنی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل اداروں کے قیام کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں تاہم کسی کو قوانین و شرائط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

  • رمضان سپر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جناح سٹیڈیم جڑانوالہ میں آغاز

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) پہلا جڑانوالہ رمضان سپر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جناح سٹیڈیم جڑانوالہ میں کھیلا جارہا ہے جس میں تحصیل بھر کی 62ٹیمیں شریک ہیں۔ایم پی اے عادل پرویز گجر گزشتہ روز بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ چوہدری تیمورعلی،چوہدری عمران یوسف اور دیگر معززین کے علاوہ شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ایم پی اے عادل پرویز گجر نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کرکٹ نامور کھیل ہے جس میں پاکستان نے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔انہوں نے نوجوانوں کے کھیل کو سراہا اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی بدولت شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔چوہدری عمران یوسف نے بتایا کہ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن کی خصوصی کاوشوں سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا فائنل 19مئی کو کھیلاجائے گااورٹورنامنٹ کی ونرٹیم کو 50ہزارروپے کا نقدانعام دیا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔