Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگرکی ہدایت پر ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹربلال احمد کی زیرنگرانی ٹیموں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کے علاوہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی اور ذرائع کاصفایا کیا گیا۔اینٹی ڈینگی ٹیموں نے آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی تفصیلی چیک کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرلیا

    فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد مین بازار میں کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرتے ہوئے بااثر افراد نے اہلخانہ کو گھر سے زبردستی نکال دیا۔

    فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی جبکہ قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد صدر بازار میں واقع طارق نامی شہری کے مکان پر بااثر قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کرتے ہوئے اہلخانہ کو گھر سے بے دخل کر دیا۔ بااثر افراد کی جانب سے رجسٹری برانچ کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے مکان کی جعلی رجسٹری بھی تیار کروائی گئی جسے فرانزک لیبارٹری نے بھی جعلی ثابت کر دیا۔
    مکان پر قبضے کی وجہ سے طارق اور اسکے اہلخانہ کرائے کے گھروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اہلخانہ کہتے ہیں انصاف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ، اینٹی کرپشن اور پولیس سمیت دیگر دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر کہیں سے بھی داد رسی نہ ہوئی۔

  • فیصل آباد رمضان بازاروں میں منافع خوروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک بڑھا دی ہیں، حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

    فیصل آباد میں منافع خوروں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک بڑھا دی ہیں، رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہیں۔
    رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کے نام پر، منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے کمر کس لی۔ پھلوں، سبزیوں سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا۔ سیب 200 روپے سے بڑھ کر 350 روپے کلو ہو گئے، کیلا 150 روپے درجن تک جا پہنچا اور فالسہ 400 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔
    کجھور 70 روپے کے اضافے سے 250 روپے کلو تک پہنچ گئی، سبزیوں میں گرمی کی سوغات کریلے 70 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئے۔ کھانوں کا لازمی جز لہسن اور ادرک کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لہسن 100 روپے اضافے کے ساتھ 225 روپے کلو
    جبکہ ادرک 60 روپے اضافے کے ساتھ 190 روپے کلو ہو گیا۔
    گرمی کا توڑ لیموں 320 روپے کلو تک جا پہنچے، گاہک کہتے ہیں دکاندار مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے آویزاں کرنے کی بجائے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر کے پھل اور سبزیاں بیچتے ہیں۔
    دوسری جانب دکاندار حضرات کہتے ہیں اگر پھلوں سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے تو انتظامیہ آڑھتیوں کو قابو میں کریں۔

  • رمضان بازاروں میں سستی چینی کی خریداری کے سلسلے میں صارفین کی مشکلات کو دور کیا جائے

    فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں سستی چینی کی خریداری کے سلسلے میں صارفین کی مشکلات کو دور کیا جارہا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ضلع فیصل آباد کے لئے سستی چینی کے کوٹہ سے زیادہ سے زیادہ صارفین مستفید ہوں۔ انہوں نے یہ بات مختلف رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران سستی چینی کی خریداری سے متعلق صارفین کی شکایت سنتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے جسکا عام مارکیٹ کی نسبت فی کلو گرام ریٹ کم ہونے کی وجہ سے خریداروں کا رش زیادہ ہے جس کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر پھلوں‘ سبزیوں‘ دالوں اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کیا اور نگران افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے سستے آٹے کے معیار اور تھیلے کے وزن کی جانچ پڑتال بھی کی اور کہا کہ غیر معیاری آٹا ہونے کی ہونے کی صورت میں فلور ملز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے امور پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کا تاثر ابھرنا چاہئے۔ انہوں نے رمضان بازار سرسید ٹاؤن میں اشیاء کی سپلائی اور دیگر انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپ پر صبح بروقت فروخت کا آغاز ہو جانا چاہئے۔انہوں نے ضلع کے تمام رمضان بازاروں کو طوفان و بادوباراں سے محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آندھی یا بارش کی صورت میں رمضان بازاروں میں خرید و فروخت کے امور متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

  • کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فرخت کرنے کی پاداش میں 11 گرانفروشوں کو جرمانہ

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فرخت کرنے کی پاداش میں 11گرانفروشوں کو 19ہزارروپے کے جرمانے کئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ملت روڈ،گلستان کالونی،نشاط آباد،شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں میں گوشت،دودھ،پھل اورسبزیوں کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے.

  • فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کیا نقصان ہوا، افسوسناک خبر آ گئی

    فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کیا نقصان ہوا، افسوسناک خبر آ گئی

    صوبہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جس کے نتیجہ مین دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا.ساٹھ سالہ محمد منشا اپنے بیٹے رمیض کے ساتھ باہر جا رہا تھا ، آسمانی بجلی گرنے سے منشا جاں بحق جبکہ بیٹا رمیض زخمی ہو گیا ۔ایک دوسرے واقعہ میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ 272 سیم ناگہ میں اختر علی نامی شخص آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ چک 133 گ ب میں آسمانی بجلی گرنے سے نصرت زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چک جھمرہ کے علاقے 25 ج ب میں بھی دس سالہ عاطف بھی بجلی گرنے سے زخمی ہو گیا۔ عاطف کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں موسم خوشگوار ہے اور بادل بنے ہوئے ہیں، کئی شہروں میں بارش بھی ہوئی ہے.

  • خورد برد کیس: نیب نے لیگی رہنما رانا افضل کو بھی طلب کر لیا

    فیصل آباد کے سابقہ ایم این اے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا افضل کو نیب نے خوردبرد کیس میں طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان کو 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ نیب لاوہر کی جانب سے رانا افضل کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔ رانا افضل خحان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ رانا افضل نوازشریف دور میں وزیرمملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔

  • فیصل آباد میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثاء کا احتجاج

    فیصل آبادمیں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے ورثاء نے لاش تھانہ کھرڑیانوالہ میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے مالکان پر زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزمان بااثر ہیں، کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مظاہرین کے مطابق ملزمان لڑکی کی حالت غیر ہونے پر خود ہی اسپتال لے کر گئے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔

  • فیصل آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 23افراد کوگرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔
    تمام افراد کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں سوار تھے کہ ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرکے مزید کارروائی اور پوچھ تاچھ شروع کردی۔

  • پوری دنیا میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے آگاہی واک میں شرکت کی

    فیصل آباد، پوری دنیا میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے گلستان کالونی میں سندس فائونڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور مریض بچوں کی عیادت کی اور آگاہی واک میں شرکت کی ، سندس فائونڈیشن کے منتظمین کا کہنا تھا انکی فائونڈیشن کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر فیصل آبا د میں 2 سے زائدتھیلیسیمیا کے بچوں کو خون لگایا جاتا ہے۔