Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 976 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار182 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخو 1 لاکھ 3ہزاراور419، پنجاب 2 لاکھ 61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • شیخ رشید احمد گلگت پہنچ گئے،سکاوٹس ہیڈ کوارٹر آمد،کیا اہم اعلان

    شیخ رشید احمد گلگت پہنچ گئے،سکاوٹس ہیڈ کوارٹر آمد،کیا اہم اعلان

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گلگت بلتستان سکاوٹس ہیڈ کوارٹر آمد ہوئی ہے

    گلگت پہنچنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی سکاوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاوٹس ضیا الرحمن بھی موجود تھے،وزیر داخلہ نے جی بی سکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاچن بارڈر پر سکاوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کل ہنزہ بھی جائینگے

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1377913086640844803

    گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

     

    قبل ازیں کرونا سے صحتیابی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےگلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے

  • گلگت بلتستان کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیر اعظم نے کیا بڑا اعلان

    گلگت بلتستان کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیر اعظم نے کیا بڑا اعلان

    وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری

    مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےگلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کردی

  • آئی جی سندھ اور آئی جی گلگت بلتستان نے اپنے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ،

    آئی جی سندھ اور آئی جی گلگت بلتستان نے اپنے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ،

    آئی جی سندھ اور آئی جی گلگت بلتستان نے اپنے ماتحت افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ، وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ، سندھ پولیس کے 78 جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے 20 ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کا مناسب ازالہ نہ کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے 25 پولیس افسران کو تنبیہہ لیٹر جاری کر دیا گیا

    آئی جی گلگت بلتستان کی جانب سے ایک ڈی آئی جی اور دو ایس پیز سے وضاحت طلب کر لی ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی، ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد، ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی، ایس ایس پی خیر پور،ایس ایس پی نوشہروفِيروز، ایس ایس پی سانگھڑ ، ایس ایس پی لاڑکانہ، کشمور اور جیکب آباد کو تنبیہہ لیٹر جاری کر دیا گیا

    ایس پی شکار پور، کمبر، انویسٹی گیشن ایسٹ ون اور ایس پی صدر کو آئی جی سندھ کی جانب سے شاباش دی گئی ، آئی جی بلتستان کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس بلتستان رینج ، ایس پی ہنزہ ، ایس پی اسکردو سے وضاحت طلب کر لی گئی ، ڈی آئی جی گلگت رینج ، ایس ایس پی گلگت ، ایس ایس پی استور کو کارکردگی کی بنیاد پر شاباش دی گئی

  • پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ پاکستان کے اہم اعزاز کے لیے نامزد

    پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ پاکستان کے اہم اعزاز کے لیے نامزد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو سول اعزا ز نشان پاکستان کے لیے نامزد کردیا ہے۔

    وزیراعلی گلگت بلتستان نے محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    قبل ازیں گزشتہ روز موسم سرما میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہونیوالے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے کوہ پیما جان پابلو موہر کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سکردو میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما اب ہم میں نہیں رہے ۔

    کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں سمیت 5 فروری کو کے ٹو کی خطرناک چڑھائی بوٹل نیک کے قریب لاپتا ہوئے جن کی تلاش کیلئے 12 روزہ طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی سرکاری تصدیق پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ قوم کے عظیم سپوت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ ادھر گلوکار علی ظفر نے محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا پہاڑوں کی قسم عظیم کوہ پیما کے نام کردیا۔

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

  • محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما علی سدپارہ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے

    علی سدپارہ کے بیٹے نے صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان کے ہمراہ موت کی تصدیق کی ہے، علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کے بعد گلگت کے صوبائی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ لاپتہ کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، ‏حکومت، پاک فوج، لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں، محمد علی سدپارہ اور بیٹے کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا،وزیر سیاحت جی بی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کو اسکردو ائیرپورٹ علی سدپارہ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویزدی گئی ہے

    اس موقع پر علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا مشکور ہوں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کیےگئے۔ علی سدپارہ ہمیشہ انتہائی بلندی پر رہنا چاہتے تھے۔ کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیاہے۔

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔

    واضح رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

  • کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع

    کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

    سرولینس طیارے کے ذریعے کوہَ پیماوَں کو تلاش کیا جائے گا، کوہ پیماوَں کی زمینی تلاش کے لیے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں،

    انسانی جسم کے لیے ناقابل برداشت موسم، منفی پچاس ڈگری درجہ حرارت۔ آٹھ ہزار میڑ کی بلندی ۔۔اور نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی سرد ہوائیں۔اس خطرناک صورت حال میں ۔پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے ۔ دنیا کی خطرناک چوٹی کے ٹو پر ریسکیو و سرچ آپریشن کیا ۔۔

    ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھیوں کی تلاش کے لیے زمینی ریسکیو آپریشن پاک فوج کے جوانوں نے شروع کر دیا ہے۔ جوان C4 پہنچ گئے ہیں جہاں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ہوا کی رفتار بہت تیز ہوچکی ہیں — ٹریکر آخری دفعہ اس مقام پر پہنچ کر بند ہوگیا تھا۔

    محمد علی سدپارہ ، جے پی موہر اور جان سنوری کے ساتھ بوتل نیک کے نیچے آخری بار دیکھنے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ تجربہ کار محمد علی سدپارہ کا بیٹا ساجد سدپارہ اس چار رکنی ٹیم کا حصہ تھا جنہوں نے طبیعت ناساز ہونے اور آکسجن کینسٹر کے ریگولیٹر میں کچھ پریشانیوں کی وجہ سے وہاں ہی رکنا مناسب سمجھا ۔ ساجد نے وہاں ہی سب کا تقربیا بیس گھنٹے انتظارکیا اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کیمپ 3 پر پہنچے۔ تب تک ان تینوں کوہ پیماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھاکیونکہ ان کے مواصلاتی آلات کام نہیں کررہے تھے.

  • سکردو کے ٹو پر سرچ آپریشن زور  و شور سے جاری

    سکردو کے ٹو پر سرچ آپریشن زور و شور سے جاری

    سکردو: کے ٹو پر سرچ آپریشن, دوسرا روز،
    محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل، آرمی کے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم بلترو سیکٹر پہنچ گئے،چار مقامی کوہ پیماؤں کیz مدد سے آج سرچ آپریشن کیا جائے گا،
    ریسکیو ٹیم میں چار مقامی کوہ پیما بھی شامل ہیں،آج باقاعدگی سے زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا ، کے ٹو کی 8 ہزار بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے،
    سکردو: محمد علی سدپارہ اور ساتھی گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری براہ راست کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں.

  • کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے باعث سرچ آپریشن شروع

    کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے باعث سرچ آپریشن شروع

    کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے باعث سرچ آپریشن شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی سربراہی میں کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے باعث سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    علی سدپارہ اور ٹیم کو کے ٹو کی انتہائی بلندی سے رات 2 بجے تک کیمپ پہنچنا تھا۔ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے، ٹیم مقررہ وقت سے کئی گھنٹے بعد بھی کیمپ تھری واپس نہیں پہنچ سکی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کوہ پیماؤں کی واپسی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باعث دو آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔گزشتہ روز ایک غیر ملکی کوہ پیما واپسی پر رسی ٹوٹنے کے باعث گر کر ہلاک بھی ہو گیا تھا۔

    قبل ازیں ہاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ نے کے ٹوسر کرلیا ، محمدعلی سد پارہ نے کے ٹو کی چوٹی پرسبز ہلالی پرچم لہرادیا، کے ٹو کی چوٹی پر قومی پرچم شام 5 بجے کے قریب لہرایا گیا۔محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ ! دُنیا کی دوسری بڑی کوہ پیما سرکرکے پاکستانی پرچم لہرادیا ، میں بطور پہلا پاکستانی کوہ پیما جس نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا ! اب دُنیا بھر میں اپنے ملک اور اپنے علاقے سکردو کا نام روشن کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020ء سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور 16 جنوری 2021ء کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا۔

    گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں ‘کے ٹو’ سر کرنیکا ریکارڈ قائم کرنیکی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا ۔

    کے ٹو 8611 میٹر کی بلندی کیساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کو ’سیویج ماؤنٹین‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس چوٹی کو پہلی مرتبہ اطالوی کوہ پیما اچیل کمپگنونی نے 1954ء میں سر کیا تھا۔کے ٹو کو سر کرنیکی کوشش میں ابتک 86 کوہ پیما اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ آج سے قبل صرف 450 کوہ پیما ہی اس کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان میں سے کوئی بھی کوہ پیما موسم سرما میں یہ چوٹی سر نہیں کر سکا تھا۔

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو

    لاہور5فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی ملاقات.
    باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار. دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے معصوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
    پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب. پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹری عثمان احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. معاہدے کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈویلپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ویب پورٹل تیار کرنے میں تعاون کرے گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی. گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب کے نرسنگ کالجوں میں تربیت فراہم کرنے کا اعلان
    گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب میں تربیت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے کوٹے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی۔میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ مودی سرکار نے اپنے ہاتھ معصوم کشمیر کے قیمتی لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔عثمان بزدار

    بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی ”شانٹی“ پہنائی
    بیرسٹر خالد خورشید کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولو میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
    انشاء اللہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔عثمان بزدار
    گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا، کریں گے۔
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
    گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
    گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے گراں قدر تعاون پر شکرگزار ہیں۔بھارت کی شرانگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار اندرونی خلقشار کا شکار ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کیلئے متحد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔