گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ہم یقیناََ اللہ ہی کےہیں ۔اور ہم یقیناََ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
حاجی غلام رسول تارڑ جوکالیاں (مرحوم) کے بیٹےاور چوہدری ارشاد اللہ تارڑ،چوہدری ظفر اللہ تارڑ،چوہدری منور حسین تارڑ،چوہدری افتخارتارڑ،چوہدری غضنفر تارڑ کے بھائی آفتاب رسول تارڑ قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔جن کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں جوکالیاں میں 25/02/2020 بروز منگل دن 2:30 بجے مائی فریاد جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔
Category: گجرات

گجرات کے نواحی علاقے جوکالیاں کی معروف شخصیت چوہدری آفتاب رسول تارڑ انتقال کر گئے۔۔۔۔

گجرات غیرت کے نام پر سگی ماں نے اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
تھانہ صدر کے علاقہ سمآں موہلہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات لڑکی کی والدہ نے 19سالہ بیٹی ربیعہ اور کو ملنے آئےآشنا عمیر کو فآئرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ لڑکے کے ورثاء کا کہنا ھی کہ عمیر کو ذبردستی گلی سے اغواء کرکے گھر کہ اندر لے جا کر قتل کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی والدہ آسیہ بی بی بھائی شاہ ذیب اور ماموں کو گرفتار کر لیا۔
ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے افتتاحی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر کی معاونت سے محکمہ صحت نے ملک بھر کیطرح ضلع گجرات میں انسدا د پولیو مہم کے لئے مائیکرو پلان تشکیل دیا ہے، سو فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 17فروری سے 19فروری تک گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، 20اور 21فروری کو دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی جس میں ایسے بچے جو کسی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکے انہیں پولیو سے بچاؤ کی ویکسئن پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پولیس نے اپنا جامع پلان تشکیل دیدیا ہے، انسداد پولیو مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کی اس مہم کیلئے علما کرام، این جی اوز، میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیدول میچز کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے گجرات میں شیڈول میچز کیلئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں 2میچز ظہور الہی سٹیڈیم گجرات میں شیڈول ہیں جس کے لئے پاکستان، انڈیا، آذربئیجان اور انگلیڈ کی قومی ٹیمیں گجرات آئیں گی۔
3000پولیس افسران و اہلکاران کبڈی مقابلوں کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں 03ایس پیز، 13ڈی ایس پیز،49انسپکٹر، 206اپر اسپارڈینٹس، 2014کنسٹیبل و ہیڈ کنسٹیبل، 262اہلکاروں پر مشتمل ایلیٹ پولیس فورس کی41 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 300اہلکاروں پر مشتمل 15ریزوز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
سٹیڈیم میں داخل ہونے والے شائقین کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی سٹیڈیم کے اطراف میں موجود ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔ سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ بھی کی جائے گی۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے گجرات میں مقابلے گجرات کے شہریوں کے لئے باعث فخر ہے۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔اور شائقین کو پر امن ماحو ل فراہم کرنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کریں گے۔شہری بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
نشیل لیول کبڈی فیسٹیول کے لیے ڈی پی او گجرات نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات شہر میں نشیل لیول کبڈی فیسٹیول کے لیے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ کہ 14 فروری 2020 کو ٹریفک کو کن متبادل راستوں سے گزرا جائے گا۔ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کی جواریوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کی جواریوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے دوران آپریشن ملزمان تصور شاہ ، وقاص احمد اور محمد اسحاق سکنائے جوڑا کرنانہ کو دھامہ پھاٹک کے قریب بذریعہ تاش جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزمان سے جوئے پر لگی رقم دس ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 4جواری بھی جوئے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض ولد محمد یونس سکنہ چاہ ترہنگ کو منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمد کر کے اسکے خلاف امتنائے منشیات کی دفعات مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا
دوسری کاروائی میں جواء کی اطلاع پر ایس ایچ اولاری اڈا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جواء کے اڈا سے 4جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 7ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا ظہور الہٰی سٹیڈیم کا دورہ سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ظہور الہٰی سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی میچ کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ڈی پی او گجرات توصیف حیدر اے سی گجرات محمد جمیل اےڈی سی جی قوقیر چیمہ چیف آفیسر محمود اقبال گوندل سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں.ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا کہنا کہ سیکورٹی کو ہر پہلو سے فول پروف بنایا جائے تمام شاہراہوں پر ناکہ بندی کی جائے ۔۔

گجرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 14فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے موقع پر تحصیل گجرات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 14فروری کو کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کے موقع پر تحصیل گجرات میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چودہ فروری کو تحصیل گجرات میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کبڈی کے عالمی مقابلہ کو دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم آئیں۔ واضع رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں آسٹریلیا او ر کینیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات: کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ موضع گھرکو سے ایک 12سالہ بچہ قاسم علی لاپتہ ہو گیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بچے کی تلاش شروع کردی۔واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی پی او سید توصیف حیدر کودی گئی جنہوں نے واقعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی اسد اسحاق اور ایس ایچ او مجاہد عباس کو ہدائیت دی کہ بچے کی تلاش کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں اور قانونی تقاضے بھی پورے کئے جائیں۔جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر پولیس ٹیموں نے مختلف جگہو ں پر بچے کی تلاش شروع کر دی۔ جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت چند دنوں کے اندر بچے قاسم علی کو تلاش کرکے والدین کے حولے کردیا۔ پولیس کی بروقت کوششوں پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او توصیف حیدر اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔









