گجرات (طارق محمود سے) علامہ ناصر مدنی کے اغواء اور تشد د کرنے والوں کو گجرات 4مرکزی ملزمان کو جدید آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک کے معروف مقرر علامہ ناصر مدنی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیا اور بد ترین تشد د کا نشانہ بنایا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری طور پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں وقوعہ کے اصل حقائق اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کی CCTVفوٹیج حاصل کی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انتہائی مختصر وقت میں وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان جن میں غلام ربانی ولد محمد الیاس 2۔ علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ3۔ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ 4۔ آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ جدید آتشیں اسلحہ کلاشکوف، رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں روندبھی برآمد کر لئے گئے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا جن کی مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا.
Category: گجرات
-

ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟
گجرات (طارق محمود سے) ضلع گجرات میں سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ سے غائب، عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف آپریشن کب ہو گا؟ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر نمائندہ باغی ٹی وی نے آج گجرات کے مختلف علاقوں میں جا کر 10 جنرل سٹور اور 10 میڈیکل سٹور چیک کئے اور سرجیکل ماسک کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائزر خریدنے کی کوشش کی لیکن کہیں سے بھی مزکورہ بالا اشیاء نہ مل سکیں۔ وبائی مرض کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت سرجیکل ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا عوام کو مشورہ تو دے رہی ہے دوسری جانب مارکیٹ سے یہ دونوں اشیاء غائب ہیں جس سے ڈی سی گجرات اور دوسری ضلعی انتظامیہ کی گورنس کا پول کھل گیا ہے عوامی تکالیف سے فائدے اٹھانے والوں اور ان اشیاء کو مارکیٹ سے غائب کرنے والوں کے خلاف حکومتی آپریشن کب ہو گا اس کا جواب آنا باقی ہے۔
-

گجرات میں کرونا وائرس کا شکار پہلا مریض سامنے آ گیا بشارت کا تعلق شادیوال سے ہے
گجرات ( طارق محمود سے) گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کرونا وائرس کے شعبہ میں داخل 3 مریضوں میں سے ایک کی رپورٹ پازیٹو آ گئی مریض بشارت گجرات کے نواحی علاقے شادیوال سے تعلق رکھتا ہے اور حالیہ دنوں میں وہ سپین سے اپنے آبائی گھر آیا ہے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی ہنگامی میٹنگ جاری ہے یاد رہے کہ ماضی میں کرونا وائرس کے بارے میں گجرات کے مقامی صحافیوں نے کئی بار خبریں چلائیں لیکن باغی ٹی وی ان خبروں کی ترید کرتا رہا اور اب کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سب سے پہلے خبر بریک کر رہا ہے۔
-

پتنگ بازی کے متعلق غیر سنجیدہ اعلان کرنے والا کانسٹیبل معطل انکوائری لگ گئی
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات: تھانہ شاہین کے علاقہ میں کانسٹیبل کی طرف سے پتنگ بازی کے متعلق غیر سنجیدہ اعلان کا معاملہ،ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر نے ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شاہین اور اعلان کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کرکے انکوائری لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین میں تعینات ایک کانسٹیبل محمد افضل نے دوران ڈیوٹی ایک غیر سنجیدہ اعلان کرتے ہوئے ویڈیو بنوائی،جس میں وہ اعلان کررہا تھا کہ پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر پتنگ بازی کرنے والا بچہ چھوٹا ہوا تو اس کی امی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مذکورہ کانسٹیبل نے بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔جو ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل محمد افضل کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کو ہدایت دی کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے فوری رپورٹ دی جائے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دی رکھی ہیں کہ قانون اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ -

ملک بھر کی طرح گجرات شہر بھی کروانا کی لپیٹ میں۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 3 کورونا وائرس کے شعبہ میں داخل مریضوں میں سے ایک مریض بشارت شادیوال میں کورونا وائرس کی تصدیق رپورٹ پازیٹو آئی،ڈاکٹرز کی ہنگامی میٹنگ جاری۔ ذرائع کے مطابق بشارت نامی شخص جو دو دن پہلے سپین سے آیا تھا اس کی تصدیق کر دی گئی
-

گجرات پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری، 6 افراد گرفتار
گجرات(طارق محمود سے )پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 6پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن "نو کائیٹ سیو لائف” جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پتنگ بازی کرنے والوں میں عامر بٹ،حمید اللہ،بلال عصمت،اشرف خان، عرفان اللہ،راحیل ریاض سکنائے گجرات شامل ہیں، جن کے قبضہ سے مجموعی طورپر 37پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 4کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
-

گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ شاہین نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس نے کم عمر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ کو محلہ ٹاہلی پورہ کی رہائشی متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اطلاع دی کہ ملزم قیصر اقبال ولد ظفر اقبال مغل ساکن محلہ سلطان پورہ نے میری بیٹی کو گھر چھوڑنے کے لئے اپنے رکشہ پر بٹھا لیا اور بعد ازاں ریلوے لائن کے قریب ویران فیکٹر ی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے زیر دفعہ 376تعزیرات پاکستان فوری مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر چند گھنٹو ں کے اندر زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ -
کھاریاں: سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
گجرات (طارق محمود سے)جی ٹی روڈ کھاریاں پر ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پراپلوڈ کرنے والے گروپ کا سرغنہ اسلحہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں کچھ طلباء مین شاہراہ پر ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔جس پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ضلع بھر کے ایس ایچ او ز کو ایسے عناصر جو کہ طلباء یونین اور گروپس کی آڑ میں پر تشدد کاروائیوں اور ہلڑ بازی کے ذریعے عوام الناس کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں جبکہ معصوم طلباء کوورغلا کر گروپ بندی میں ملوث کر کے انکا مستقبل تباہ کرتے ہیں، انکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے GTروڈ پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے والے گروپ کے لیڈر حق نواز ولد رب نواز سکنہ کھاریاں کینٹ کو ٹریس کر کے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے” پنجتنی پچانوے سرکار” کے نام سے ایک سٹوڈینٹ تنظیم بنا رکھی ہے اور ہلڑبازی وغیرہ میں ملوث ہے۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ایسے عناصرکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-

گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، صفائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سید یوسف شاہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وہاں موجود سائلین سے افسران و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران میوٹیشن، فرد اجراء سمیت تمام زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں، نام درستگی سمیت معمولی نوعیت کی شکایات کا مقامی سطح پر ہی حل یقینی بنایا جائے۔ انجم کا لو نی مدینہ روڈ اور جیل روڈ کے اچا نک دورہ کے مو قع پر انہوں نے روڈ پر بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران فوری طور پر ہر قسم کی تجاوزات ختم کریں، اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ -

گجرات:گلیانہ کے علاقہ میں نوجوان کا اندھا قتل، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں واردات ٹریس کرکے شاطر قاتل گرفتار ۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات:گلیانہ کے علاقہ میں نوجوان کا اندھا قتل، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں واردات ٹریس کرکے شاطر قاتل گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق مسمی محمد یاسین ولدغلام حسین ساکن ڈھل گہڑ نے تھانہ گلیانہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 21 سالہ بیٹا محمد حسنین شام کو گھر سے باہر نکلا ہوا تھا، جو رات بھر گھر واپس نہیں آیا،ہمیں شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ عدنان عباس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی آگاہ کیا گیا جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر انہیں ہدائیت دی کہ مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جائے۔ ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ڈی ایس پی کھاریاں اور ایس ایچ او تھانہ گلیانہ عدنان عباس نے مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔جو دوران تلاش پولیس ٹیم کوموضع بیگہ کے قریب کھیتوں سے ایک موٹر سائیکل اور مغوی کا جوتا ملا، جس سے کچھ فاصلے پر کافی خون بھی پڑا ہوا تھا۔ پولیس ٹیم نے ان شواہد کو قبضہ میں لے کر واقعہ کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کی۔ جو پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں اغواء کاڈراپ سین سامنے آگیا۔مغوی محمد حسنین کو ملزمان محمد محسن ولد محمد اکرم اور ذیشان عرف شانی ولد محمد احمد اقوام بٹ سکنائے ڈھل گہڑ نے وقوعہ کی رات گھر سے بلا کراغواء کرلیا اور بعد ازاں کھیتوں میں لے جا کر بذریعہ فائر قتل کردیا تھا۔ شاطر ملزمان نے مقتول کی نعش کو زمین میں گڑھا کھود کر دفنا دیا تھا تاکہ کوئی سراغ نہ بچے،قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا کزن نکلا۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے واردات ٹریس کرکے مرکزی ملزم محمد محسن کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،جسے جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او گجرات توصیف حید ر نے کہا ہے کہ قاتل کتنا ہی شاطر اور چالاک کیوں نہ ہو،وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔قتل کی اس اندھوناک واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
