Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات (طارق محمود سے ) نظام عدل پر مایوسی، انصاف کا متلاشی ناصر اعوان اپنے خاندان سمیت خودکشی کے لیے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود، تفصیلات کے مطابق گجرات کا ناصر اعوان اپنے بیوی بچوں سمیت گجرات کے فوارہ چوک کے قریب پانی والی بلند ٹینکی پر خودکشی کے لئے چڑھاچکا ہے ناصر اعوان کا کہنا ہے میں انصاف کے لیے پٹواری سے لے کر اعلی عدلیہ تک کے دروازہے کھٹکھٹا چکا ہوں لیکن افسوس کہ مجھے انصاف نہیں ملا، میں آج یہاں سے بیوی بچوں سمیت کود کر خودکشی کرنے والا ہوں، انہوں نے اپنا یہ پیغام سوشل میڈیا پر براہ راست شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچایا اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ناصر عوان کو اس کے بیوی بچوں سمیت نیچے اترنے پر رضامند کر لیا جائے۔

  • کسی  کے جنازے میں جانے والا خود میت بن گیا

    کسی کے جنازے میں جانے والا خود میت بن گیا

    لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی)جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالا 56سالہ موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق تفصیل کے مطابق دولت نگر کے قریب ڈمپر نے 56سالہ چوہدری امجد حسین پھلروان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ کے مطابق امجد حسین عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ خود حادثہ کا شکار ہو گیا

  • گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی گجرات کے نواحی گاؤں مچھیانہ سے تعلق رکھنے والا 23سالہ نوجوان عمران عباس یونان سے مقدونیا جاتے ہوئے مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آ کر جان کی باز ی ہار گیا ۔عمران عباس 4 برس قبل پاکستان سے ترکی گیا اورسات ماہ قبل ترکی سے یونان پہنچا۔اب عمران عباس کا ارادہ یونان سے اٹلی جانے کا تھا مگر راستہ میں مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ۔اہل خانہ نے حکام سے فریاد کی ہے کہ حکومت پاکستان انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان واپس لانے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔ کئی روز گزرجانے کےباوجود یونان میں موجودہ پاکستانی سفارت خارنہ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔پاکستان میں اگرکوئی غیر ملکی کسی بے گناہ پاکستانی کو قتل بھی کردیں تو غیرملکی حکومت اپنے باشندے کیساتھ کھڑ ی ہوتی ہے ۔۔مگر شاید پاکستانی سرکار کے نزدیک اپنی عوام کی کوئی اہمیت نہیں ۔۔اس لیے غمزدہ خاندان کیساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ۔حال ہی میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر میکسیکو سے جاتے ہوئے ایک باپ اپنی بیٹی کیساتھ دریائے میں ڈوب گیا تو امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس معاملہ پر کہرام مچا گیا تھا ۔۔مگر پاکستان میں اس معاملہ کو کوئی سنجیدہ لینےکو تیار نہیں ۔۔۔عمران کے والد محمد اسلم ایک انتہائی غریب کسان ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور ذلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان منتقل کرنےکیلئے اقدامات کیےجائے۔

  • گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی، نشیبی علاقے زیر آب، موسم مزید سرد، نکاس آب میں بہتری کے تمام دعوے پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی بھی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر اور اس کے گردونواح میں اندھیرا چھا گیا تیز بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں میں بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا، بارش سے موسم گرما کا باقاعدہ خاتمی ہو گیا ہے بارش کے بعد گجرات کی سڑکوں اور گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو جانا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن مسلم لیگ ق کے مقامی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پر بہت کام ہوا ہے اور اب گجرات میں نکاس آب کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا بارش نے ان دعوؤں کو پانی میں بہا دیا ہے

  • اب سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے گی، چودھری پرویز الہیٰ

    اب سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے گی، چودھری پرویز الہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ممالک تجارت چھوڑ کر کشمیر کو دیکھیں ، وزیراعظ‌م عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اٹھایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوھدری پرویز الہیٰ نے گجرات میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا، پاکستان کشمیریوں کی مدد کرتا رہے گا، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے ،وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے.

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نیتیں نیک ہوں تواللہ کی مدد اورنصرت شامل ہوجاتی ہے ،ہمیں آگے کی طرف بڑھنا ہے ،اب سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے گی ،شہبازشریف کی10سال حکومت رہی ہے ،نئی نسل کو کہتا ہوں ان کو پہچانوجوتمہاری جڑیں کاٹتا ہے،

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی کو آباد کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں، یہاں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، عوام کو سہولیات دیں گے، وزیرآباد کارڈیالوجی میں 200 بستر لائیں گے.

  • گجرات میں کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرجوش احتجاجی ریلی

    گجرات میں کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرجوش احتجاجی ریلی

    گجرات (طارق نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر گجرات اور پرنسپل گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات کی زیر قیادت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف گورنمنٹ زمیندار کالج کے طلبہ کی احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور پرنسپل گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات غلام عباس زیر قیادت گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات کے طلباء نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ طلبہ کا کشمیریوں سے محبت کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔

  • جلالپور جٹاں، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

    جلالپور جٹاں، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق 2 افراد شدید زخمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں گجرات روڈ پرحادثہ، 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک موٹر سائیکل سوار اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن جلالپورجٹاں کی گاڑی کا ڈرائیور علی رضا مریض کو لیکر گجرات جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر 3نوجوان سوار تھے وہ گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ گاﺅں جندھڑ کے رہائشی 2موٹر سائیکل سوار کم سن 17سالہ عدنان اور 21سالہ نوجوان تجمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی حبیب اور گاڑی کا ڈرائیور علی رضا شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم خطرناک حالت کے پیش نظر گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ گجرات روڈ پر واقع پنجاب کالج کے قریب پیش آیا۔

  • تھانہ ککرالی کی حدود میں غیرت کے نام پر بیٹا قتل ماں شدید زخمی

    تھانہ ککرالی کی حدود میں غیرت کے نام پر بیٹا قتل ماں شدید زخمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ککرالی کے گاؤں بیر کھرانہ میں غیرت کے نام پر قیصر عباس نامی شخص قتل جبکہ اس کی والدہ نور بی بی شدید زخمی۔ پولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیا اور زخمی نور بی بی کو سول ہسپتال کوٹلہ میں منتقل کر دیا گےا۔مقتول کی بےوہ نازےہ بی بی کی مدعےت مےں تےن نامز د نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لےاگےاہے ،اس موقع پرمقتول قیصر عباس کی بیوی نازےہ بی بی کا کہنا ہے کہ میرے خاوندکو وقوعہ کے مرکزی ملزم محمد سجاد نے اپنی بیوی (ش )کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ مےں قتل کےا ۔ ملزمان تینوں بھائیوں محمد سجاد ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح پسٹل ، محمد فاروق ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح پسٹل، محمد محفوظ ولد محمد شرےف قوم اعوان ساکن بےر کھرانہ مسلح ڈنڈااور تےن نامعلوم نے ہمارے گھر پر مسلح چڑھائی کر کے میرے خاوند کوقتل اور میری خوشدامن کو شدید زخمی کر دےاہے ،ملزمان نے مجھ بھی نشانہ بناےا۔فائرنگ کے ساتھ ساتھ مےرے زخمی خاوند اور خوش دامن کو زدو کوب بھی کےاگےا،وقوعہ کے بعد بےوہ کی درخواست پر پولےس تھانہ ککرالی نے تےن نامزد تےن نامعلوم ملزمان کے خلاف سر دست صورت جرم زےر دفعات 302/324/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لےاہے مقتول قیصر عباس ولد نزاکت حسین تھانہ ککرالی کے نواحی گا¶ں بیر کھرانہ کا رہائشی اور اپنے گا¶ں میں حجام کا کام کرتا تھا جس کی عمر تقریبا 38سال بتائی جاتی ہے ۔ اکلوتا بھائی تھا اور اسکے تین بیٹے ہیں،سب سے بڑے بیٹے کا نام چاند عمر تقریبا 10سال اور یہ کلاس ہشتم میں سرسال سکول پڑھتا ہے جبکہ اسے چھوٹے بیٹے کا نام علی عمر تقریبا 8سال اور یہ چہارم کلاس میں اپنے گا¶ں کے پرائمری سکول میں پڑھتا ہے جبکہ سب سے چھوٹے بیٹے کا نام حیدر ہے جسکی عمر تقریبا 4سال ہے وہ ابھی سکول داخل نہیں ہوا،پولیس تھانہ ککرالی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھاریاں ریفر کر دیا ہے اور جبکہ اس کی والدہ کو حساس حالت مےں عزےز بھٹی شہےد ہسپتال گجرات منتقل کر دےاگےاہے۔ پولیس تھانہ ککرالی مصروف تفتیش ہے۔

  • اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

    اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

    گجرات (طارق محمود سے) اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب اساتذہ کی تقریروں اور ملی نغموں پر طلباء کی پرفامنس نے شرکاء کا لہو گرما دیا، ہال پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تفصیلات کے مطابق آج اپیکس کالج گجرات میں 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تمام کلاسوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طلباء نے ملی نغموں پر انتہائی شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کیا اور جذباتی انذاز سے حاضرین کا لہو گرما دیا۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر قاری بابر نے انجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آکاش رضا نے کہا کہ مسلمان اپنے دوستوں کی قدر کرتے ہیں اور جن دوست ممالک نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کی تھی پاکستان کو بھی مشکل وقت میں ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایران نے پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا اور 1965 میں پاکستان کی مدد بھی کی تھی۔ پروفیسر کاشف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے سپاہیوں کی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنی زبان کٹوا سکتے ہیں لیکن پاکستان مردہ باد بھی نہیں کہتے اور پاکستان کے راز بھی کسی کو نہیں دیتے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اہڈمنسٹریشن آفیسر فیصل امین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر انڈیا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ جس کا ٹریلر 27 فروری کو دنیا نے دیکھ لیا تھا مسلمان جنگی قیدی واپس کر دیا کرتے ہیں اور ہم نے ابینندن کو بھی واپس اسی لئے کیا تھا۔ پروفیسر شبیہہ العباس نے کہا کہ جنگیی قوم اور فوج مل کر لڑتی ہیں ہماری قوم اپنے ٹیکس سے اپنی فوج کی دفاعی صلاحیت بڑھا رہی ہے اور جہاد بلمال کر رہی ہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید کامران امجد نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ پاک فوج جہاد فی سبیل اللہ، تقوی اور ایمان کے نصب العین پر کاربند ہے اور عوام کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد کرنا ہو گا طالب علم اپنے اپنے شعبوں میں دل لگا کر پڑھائی کریں اور اچھے ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور بزنس مین بن کر پاکستان کو مضبوط کریں۔ اپیکس کالج ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔

  • پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کی آزادی کیلئے بے تاب ہیں ،گجرات میں کشمیر کانفرنس

    پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کی آزادی کیلئے بے تاب ہیں ،گجرات میں کشمیر کانفرنس

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) اپیکس کالج گجرات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بوائز اور گرلز کیمپسز میں سیمینارز منعقد کیے گئے، کشمیر یوتھ الائنس کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، نوجوان سکالر تابش قیوم اور یوتھ ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے، عالمی ادارے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کیلئے بے تاب ہیں۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیر ی مردو خواتین ، نوجوان اور طلبہ ثابت قدمی ، جرأت اور دلیری کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یہ آزادی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام کی قربانیاں بے مثال، مبنی بر حق اور لائق تحسین ہیں ۔ ہندو برہمن کی اندھی اور وحشیانہ طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مغلوب کرنے میں ناکام ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تابش قیوم نے کہا کہ ہندوستانی ناجائز قابض فوج کو فورسز پاور ایکٹ کے تحت تشدد ، قتل و غارتگری ، پیلٹ گنوں کے ذریعے انسانوں کی بینائی چھیننا ، طاقت کے وحشیانہ اور بلاامتیاز استعمال اور اسرائیل کے طرز ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعاون سے دہشتگردی کے نت نئے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں یہ انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا المیہ ہے کہ جس پر عالمی برادری کی جانبداری اور عالم اسلام کی بے حسی سے انسانی المیوں کی المناک داستانیں رقم ہورہی ہیں ۔ خواتین کی عزتیں غیر محفوظ اور عورت ہر بنیادی حق سے محروم ہے۔ آخر میں نوجوان طلبہ نے کشمیری عوام کی جدوجہد کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیر کاز کیلئے اپنے تہیں کوششیں جاری رکھیں گے۔