Baaghi TV

Category: گجرات

  • منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

    رشوت لینے والے سرعام گھوم رہے ہیں اور بے گناہ کو سازش کر کے گرفتار کروا دیا گیا
    رپورٹ (بیوروچیف کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زاہد گوندل ایک فرض شناس اور ایماندار محرر ہیں اور ان کی گواہی علاقے کے سب لوگ دیتے ہیں. ان کو سازش کر کے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا.
    کل کا واقع جو ہوا سرا سر جھوٹا اور سوچاسمجھا پلان تھا سازش کے تحت زاہدگوندل کوپھنسایاگیا۔۔
    یوسف نامی شخص تھانہ سول لاٸن محرر کے کمرہ میں تین گھنٹے زاہد گوندل کے انتظارمیں بیٹھا رہا قیصر چھوٹے نشی نے دو بار چاۓ بھی پلائی. ایک تو زاہد کا مہمان سمجھ کر اس کی خدمت کی لیکن اسے کیا پتہ کہ یہ جناب کسی کے بچوں کا دشمن کسی کی روٹی روزی کا دشمن بدنامی کا دشمن اپنے پاس بٹھا رکھا ہے ایس ایچ او اور زاہدگوندل جب باہرسے تھانہ واپس آۓ ایس ایچ او اپنے کمرہ میں چلے گے اور زاہد محرر کےکمرہ میں جاکر بیٹھا ہی تھاکہ پیچھے سے مجسٹریٹ اور انکی ٹیم بھی داخل ہوگئی اور کرسی پربیٹھے شخص نے چارسےپانچ ہزار روپے زاہدگوندل کی کرسی کے نیچے پھینک دئیے جو اسکا جرم بن گیا ۔
    کیا یہ سب جو ہوا یہ ایک سچی حقیقت ہے اور موصول اطلاعات کے مطابق اس کے پیچھے گیمر جو ان دونوں پارٹيوں کا راضی نامہ کروا رہا تھا یہ سب اس نے کیا اب ایک بات سوچنے والی یہ ہے کہ ایسے مجسٹریٹ اور ایسی ٹیم اور اس انسان کے ساتھ کیا کیا جاۓ
    زاہدگوندل اس کیس میں بلکل بیگناہ ہے اس کیس کی تحقیق کروائی جانی چاہئے.
    #haqeeqikhabar #mandinews #phalia #malakwal #PunjabPolitics #dcmbdin #DCMBDin

  • ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی

    ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی

    بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت لیاقت عرف لیاقو تھانہ صدر پولیس مقابلے میں ہلاک
    رپورٹ (بیوروچیف کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونےوالا اجرتی قاتل پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔رات تقریبا2 بجے تھانہ صدر پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل جن پر 3 کس مشکوک افراد سوار تھے روکنےکی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔جس سے چوکی رسول کی گاڑی تباہ ہو گئی۔جوابی فائرنگ میں ایک کس ما را گیا اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مرنے والے کی شناخت لیاقت عرف لیاقو کے نام سے ہوئی جو کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مجرم اشتھاری تھا۔مرنے والے سے 1عدد کلاشنکوف مع 2 میگزین اور 40 ضرب زندہ روند بھی برآمد ہوئے۔مرنے والے سے برآمدہ موٹر سائیکل منڈی بہاؤالدین تھانہ صدر کے علاقہ سے دوران واردات گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی ۔
    #baaghitv #DCMBDin #dcmbdin #PunjabPolitics #punjabpolice #GujaratNews #haqeeqikhabar #mandinews #phalia #malakwal #pakistannews #MandiBahauddin

  • گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم 6 سال  بعد گرفتار

    گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار

    پنجاب پولیس نے 6 سال سے روپوش گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آنے والے اشتہاری ملزم شجر حسین کو وطن واپسی پر گرفتار کیا ملزم گینگ ریپ مقدمے میں نامزد ہے، جس نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    جاب سکینڈل تونسہ،خاتون سمیت جعلساز اور نوسرباز گروہ کے تین افراد گرفتار

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو زیادتی کے بعد بیرون ملک میں روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کوشش بھی کی گئی ،ملزم کو سی آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    دوسری جانب گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس تھانہ سول لائنز نے دو گھنٹے کے اندر بازیاب کروالیا گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون شاہدہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی مقتول ماجد پولیس کے محکمہ اے وی ایل ایس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا دونوں بھائیوں کو فائرنگ کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصرکو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں انہوں نےاپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کا بیان بھی قابل تسلیم گواہی قراردیا

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں متاثرہ کمسن بچی کے بیان کو بھی قابل تسلیم گواہی قرار دے دیا لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کامران کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 6 سالہ معصوم گڑیا کو اسکول جانے کے ایک ماہ بعد شیطان صفت کامران نے اسکول کے بیت الخلا میں زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی نے عدالت میں سارا وقوعہ بلند حوصلے اور مضبوط الفاظ میں قلمبند کروایا، بچی کا بیان مدعی اور شواہد کےساتھ مطابقت رکھتا ہے، ٹرائل عدالت نے بچی کا بیان تسلیم شدہ قرار دےکر درست فیصلہ کیا۔

    شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

    عدالت نے مزید لکھا کہ متاثرہ بچی کا بیان تسلیم کرنے کے اصول پر عمل کرنے کا بہترین وقت ہے، زیادتی سے متاثرہ فرد کا بیان زخمی فرد سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، مجرم کو سزا دلوانے کیلئے زیادتی سے متاثرہ شخص کا محض بیان ہی کافی ہے، مجرم کا وقوعہ کا مقدمہ تاخیر سے درج کرانے کا اعتراض ناقابلِ تسلیم ہے، والدین نے مقدمے کےنتائج پر غور و خوص کےبعد ہی بچی کا میڈیکل کرایا، ڈاکٹروں نے بھی بچی کےساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی،پراسیکیوشن نے بلا شک وشبہ مجرم کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی. مشہور قاتل اور ڈکیت پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی. مشہور قاتل اور ڈکیت پولیس مقابلے میں پار کر دیا گیا

    رپورٹ کاشف تنویر… گجرات میں پوليس مقابلہ بدنام زمانہ قاتل و ڈکیت عاطف نواز عرف عاطو ساہی پوليس مقابلہ میں پار۔تفصیلات کے مطابق چناب پل کے قریب مبینہ پوليس مقابلہ ہوا، جس میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ڈاکو دریائے چناب کے کنارے واردات کی پلاننگ میں مصروف تھے،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عاطف عرف عاطو ساہی کے نام سے ہوٸی ہے،جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ سے ہے، ڈاکو قتل،اقدام قتل،ڈکيتی،دوران ڈکيتی مزاحمت اور پوليس کانسٹيبل شہید کرنے کے 14 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا،ڈاکو ضلع منڈی بہاوالدین اور ضلع گجرات کے تھانوں کے مقدمات میں ملزم تھا،پوليس منڈی بہاؤالدین، CIA سٹاف منڈی بہاؤالدین اور ایلیٹ فورس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ریڈ کیا،تو ڈاکوؤں نے پوليس پارٹی پر اندھا دھند فاٸرنگ کردی،پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوا ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین کے صحافیوں کا اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے پرچوں کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان

    منڈی بہاؤالدین کے صحافیوں کا اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے پرچوں کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان

    احتجاج احتجاج احتجاج جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف احتجاج
    جھوٹی ایف آئی آر پر منڈی بہاؤالدین کے تمام سینئر صحافیوں کی میٹنگ میں 30 اگست کو پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاج کرنے کا فیصلہ
    رپورٹ (کاشف تنویر ) تفصیلات کے مطابق ملک اشرف چیف ایڈیٹر اخبار منڈی بہاوالدین اور اے ایم نیوز کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے نمائندے حاجی شبیر مغل کے خلاف عنصر ولد یوسف کو مدعی بنایا اور افتخار ولد یونس کو گواہ بنایا حالانکہ یہ دونوں وہاں موقعہ پر موجود ہی نہیں تھے دارا چودھری منظور گوندل میں چودھری منظور گوندل زاھدبھٹی سابقہ کونسلر ملک ارشد اشرف خان قصائی شبیر قصائی اور ملک اشرف موجود تھے فیصلے کے دوران زاھد بھٹی کو ملک اشرف کی بات نامناسب لگی اور وہ ناراض ھوکر جا نے لگا اور جاتے جاتے تھانے کی دھمکی دینے لگا اب فیصلہ تھانے میں ھوگا پھر وہ چلا گیا اپنا غصہ نکالنے کیلے عنصر کو مدعی بنایا اور زاھد کا چھوٹا بھائی وکیل ھے اس کی بنا پر تھانے میں دباؤ ڈال کر چھوٹی ایف آئی آر درج کروائی اور دو شریف آدمیوں کی پگڑی اچھالی ھے ھم ڈی پی او صاحب سے درخواست کرتے اس ایف آئی آر کی خود انکوائری کریں اور شکریہ کا موقعہ دیں

  • پی ٹی آئی حکومت  ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے   پرویز الہی

    پی ٹی آئی حکومت ڈی جی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے پرویز الہی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دس سال ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے گجرات کو نظر انداز کئے رکھا۔

    پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈیرہ غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی موجود ہے، احتیاط کریں ، ایس او پیز پر عمل کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے۔

  • : سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا،

    : سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا،

    سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 24 سالہ رب نواز میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوگئی، رب نواز کراچی کے علاقے بلاول چورنگی کا رہائشی ہے اور پیشہ ورانہ طور پر چرواہا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور رب نواز کو جب اسپتال لایا گیا تب خون کا بہاؤ (بلیڈنگ) جاری تھی۔ واضح رہے سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • کھاریاں کے علاقہ منڈیر میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد قتل

    کھاریاں کے علاقہ منڈیر میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد قتل

    گجرات ، کھاریاں کے علاقہ منڈیر میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد قتل، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل، عینی شاھدین کے مطابق حملہ آوروں نے پیچھا کر کے آگے جاتی گاڈی پر فائرنگ کی ، قتل ہونیوالوں میں 55 سالہ اسحاق 50 سالہ اختر حسین اور 52 سالہ خاتون پروین بی بی شامل جبکہ احسان نامی شخص زخمی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا

    فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب , ضلع بھر کی ناکہ بندی، تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیۓڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جاۓ وقوعہ پر پہنچ گۓ

  • یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کا تنظیمی اجلاس ہوا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جاتی نظرآرہی ہیں بطور اتحادی بہتری کیلئےحکومت کوجوضروری سمجھتےہیں مشورہ دیتے ہیں ،عمران خان سے ملاقات اچھی رہی،وہ گھربھی آئے،بہترین ماحول میں باتیں ہوئیں

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی عدم شرکت

    حکومت کیا کررہی ہے؟ حکومتی اتحادی ق لیگ کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی پھٹ پڑے

    ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے ایک بار پھر ناراض،بڑا اعلان کر دیا

    ایم کیو ایم بھی حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن یہ ضرورکہوں گا چیزیں بہترہورہی ہیں،ملکی معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان سرگرم ہیں، عمران خان اتحادی سیاست میں مشاورت سےچل رہے ہیں، عمران خان نے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنےکیلئے ہر پلیٹ فارم پرآوازبلند کی ،عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موثر آواز بلندکرنے کا کریڈٹ دینا چاہیے ،

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ کی بجائےترقی مارچ کی ضرورت ہے ،تمام کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاری کریں،

    حکومت کیا کررہی ہے؟ حکومتی اتحادی ق لیگ کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی پھٹ پڑے

  • گجرات کے  نواحی گاؤں لوہاراں پنڈی سے لدھا سدھ چوک تک ناموس رسالت مارچ۔۔۔

    گجرات کے نواحی گاؤں لوہاراں پنڈی سے لدھا سدھ چوک تک ناموس رسالت مارچ۔۔۔

    رپورٹ (فیضان ارشاد سے)فرانس میں سرکاری سطح پر گتساخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کےلئے گجرات کے نواحی گاؤں لوہاراں پنڈی سے لدھا سدھا چوک تک ناموس رسالت مارچ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا انعقاد لمبوڑ کرکٹ کلب نے کیا ۔ریلی کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے کی گئی اور نعت رسول مقبول اور صدائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مارچ شروع ہو گیا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا لدھا سدھا چوک میں اہتمام پزیر ہوا۔ اس مارچ میں نوجوان ہے ساتھ ساتھ بچے اور بزرگوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور لدھا سدھا چوک میں مختصر خطاب کے بعد دعا کی گئی۔