Baaghi TV

Category: گجرات

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی با جماعت نماز اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ۔صرف امام مسجد موزن اور خادم ادا کر سکیں گے ۔

    ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی با جماعت نماز اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ۔صرف امام مسجد موزن اور خادم ادا کر سکیں گے ۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)پنجاب میں بھی با جماعت نماز اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ۔صرف امام مسجد موزن اور خادم ایک ساتھ باجماعت نماز ادا کر سکیں گے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدیں بھی ویران ہو گئ۔ مذہبی امور کمیٹی کا کہنا ہےکہ نماز سے منع نہیں کیا جا رہا کورونا وائرس سے بچنے کے احتیاط کی ضرورت ہے اس لیے التجاء ہے کہ نمازیں گھر میں ادا کریں ہم مسجدیں ہر گز بند نہیں ہونے دیں گے تمام لوگ نماز جمعہ گھروں میں ادا کریں۔۔

  • ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.

    ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
    کرونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے،
    گورنر پنجاب کی مدد سے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز، ہسپتالوں میں ہجوم کم کرنے کے لیئے ٹیلی فون پر رہنمائی دیں گے ۔

    آج سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات اور گورنر پنجاب چوہری محمد سرور کے اشتراک سے ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکا افتتاح کمشنر ڈویژن گوجرانوالہ جناب گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب نے کیا۔ ڈاکٹرز ہمہ وقت ٹیلی فون پر رہنمائی اور معلومات دیں گے۔

    UAN

    03041112101

    ملائیں اور متعلقہ شہر کے لیئے دیا گیا نمبر ڈائیل کریں۔

    تمام شہروں میں بات کرنے کے لیئے اوپر دیا گیا یو اے این نمبر ملائیں ۔

    ڈاکٹرز اور مریضوں کو آسان علاج کی سہولت مہیا کرنے میں مدد کرنے پر ہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کے شکر گزار ہیں۔

    *ڈاکٹر سعود افضل*
    صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات.

    *ڈاکٹر احتشام الحق*
    صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات

  • گجرات پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل کرنا شروع کر دیا پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔۔

    گجرات پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل کرنا شروع کر دیا پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گورنمنٹ آف پاکستان نے لاک ڈون پر عمل درآمد کروانے کے لیے دودھ دہی اور پیٹرول پمپز بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ سندھ حکومت نے کیا لیکن بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پنجاب حکومت نے نہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا پھر یہاں پٹرول کیوں بند کیا گیا کیوں پٹرول پمپز پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں عوام الناس کا اعلی احکام سے مطالبہ۔۔

  • ضلع گجرات میں ابتک کرونا کے 20 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں،

    ضلع گجرات میں ابتک کرونا کے 20 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں،

    گجرات(فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ابتک کرونا کے چار کیسز کنفرم ہو چکے ہیں، قرنطینہ میں رکھے گئے 80میں سے 62افراد کے ٹیسٹوں کی نیگیٹو رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر شادیوال قصبہ میں اینٹی وائرس سپرے کرادیا گیا ہے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں جن چار مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے تین کا تعلق شادیوال سے ہے جس کے باعث پورے قصبہ میں اینٹی وائرس سپرے کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی اکثریت کی نیگٹو رپورٹس حوصلہ افزا ہے، امید ہے باقی افراد کی رپورٹس بھی جلد موصول ہو جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قرنطینہ میں مقیم افراد ہمارے بہن بھائی ہیں، بروقت ادویات، خوراک، اشیائے ضروریات کی فراہمی کے ذریعے انکا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جارہاہے۔ دوسری طرف شہریوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خڑم شہزاد نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا کو وبا قرار دیا ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، میل جول بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اشیائے خورد و نوش کی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں لہذہ کسی چیز کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہر ایک گھنٹے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں، اپنے گھروں میں رہیں، کتابیں پڑھیں، قرآن مجید کی تلاوت کریں، اگرکسی کو کوئی مسئلہ ہو تو ایمرجنسی نمبر 0539260100/9260061اور موبائل فون نمبر 03127235565پر رابطہ کریں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • گجرات شہر میں رات کے 10 بجے مساجد سے اذانوں کی آوازوں سے شہر گونج اٹھا

    گجرات شہر میں رات کے 10 بجے مساجد سے اذانوں کی آوازوں سے شہر گونج اٹھا

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات شہر کی اکثر مساجد میں اذان دی جا رہی ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے اللہ سے خصوصی دعائیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت گجرات شہر کی اکثر مساجد میں اذان دینے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر اذانوں کی آوازوں سے گونج اٹھا ہے مساجد اور گھروں میں لوگ کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کر رہے ہیں۔ اذان دینے کی اپیل مختلف علماء کی طرف سے کی گئی تھی جس پر عمل کیا جا رہا ہے

  • گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی100 مشتبہ افراد کی رپورٹ کا انتظار

    گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی100 مشتبہ افراد کی رپورٹ کا انتظار

    گجرات ( طارق محمود سے) گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی، شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت، 100 کے قریب مشتبہ افراد کے ٹیسٹ بھیج دئیے گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی لسٹ نمائندہ باغی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق ضلع گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 تک جا پہنچی ہے جو کہ گزشتہ روز تک 4 بتائی جا رہی تھی مریضوں کی تعداد میں یک دم اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے نمائندہ باغی ٹی وی طارق محمود کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 100 کے قریب مشتبہ افراد کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ڈاکٹرز اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بار بار تلقین کی جا رہی ہے

  • آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، توصیف حیدر ڈی پی او گجرات

    آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، توصیف حیدر ڈی پی او گجرات

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، توصیف حیدر ڈی پی او گجرات،
    ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں پولیس ملازمان کی حفاظت کے پیش نظر کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کثیر تعداد میں حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں پولیس ملازمان کی حفاظت کی پیش نظر کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کثیر تعداد میں حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا۔حفاظتی سامان کی تقسیم ضلع بھر کے تھانہ جات،پولیس لائنز، ایس ڈی پی اوز دفاتر، چوکیات اور ضلع بھر میں موجود پولیس گاردات کے ملازمان میں کی گئی۔حفاظتی سامان میں 5000فیس ماسک، ہیڈسینی ٹائزرز، ہیڈ گلوز، ہینڈ واشر، جراثیم کش صابن، وغیرہ شامل ہیں۔جبکہ تمام پولیس دفاتر اور تھانہ جات وغیرہ میں ہاتھ دھونے کے بندوبست کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گجرات پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان اور عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچنے کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم جاری ہے جب کے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہوں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • گجرات:   تھانہ سٹی جلالپور  جٹاں کے علاقہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرنوجوانوں کو کان پکڑوانے والے تین پولیس اہلکاروں کو ڈی پی گجرات توصیف حیدر نے معطل کر کے انکوائری لگا دی

    گجرات: تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرنوجوانوں کو کان پکڑوانے والے تین پولیس اہلکاروں کو ڈی پی گجرات توصیف حیدر نے معطل کر کے انکوائری لگا دی

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات: تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرنوجوانوں کو کان پکڑوانے والے تین پولیس اہلکاروں کو ڈی پی گجرات توصیف حیدر نے معطل کر کے انکوائری لگا دی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ میں تین کنسٹیبلاں نے دوران ڈیوٹی علاقہ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر کچھ نوجوانوں کو کان پکڑوا دئیے جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے تینوں پولیس ملازمان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا معطل ہونے والے ملازمان میں کنسٹیبل ممتاز، علی رضااور علی حسنین شامل ہیں۔ جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کو ملازمان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدائیت جاری کر دی۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمان کو کسی صورت اختیارات سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ملک کی معروف جوتا ساز کمپنی سروس انڈسٹریز گجرات بھی پندرہ روز کے لئے بند۔۔۔

    ملک کی معروف جوتا ساز کمپنی سروس انڈسٹریز گجرات بھی پندرہ روز کے لئے بند۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات ملک کی معروف جوتا ساز کمپنی سروس انڈسٹریز نے پندرہ یوم کے لیے فیکٹری کو بند کر دیا. ملک میں جاری کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمہ کے لیے سروس انڈسٹریز کے مالکان کی جانب سے ایک بہت بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے. سروس انڈسٹریز کی انتظامیہ نے اپنے ورکرز کو پندرہ روز کی چھٹیاں دے دیں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے تمام ورکرز کو چھٹیوں کی تنخواہیں بھی ادا کر دی ہیں. فیکٹری میں چھٹیوں سے قبل انتظامیہ نے اپنے تمام ورکرز کو ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کیے ہیں.

  • ملٹی نیشنل کمپنی ٹیلی نار کا انقلابی قدم، لوگو کی تبدیلی نے سیکڑوں پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔۔

    ملٹی نیشنل کمپنی ٹیلی نار کا انقلابی قدم، لوگو کی تبدیلی نے سیکڑوں پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ملٹی نیشنل کمپنی ٹیلی نار نے سم کارڈ کے لوگو پر ٹیلی نار کی جگہ (STAY HOME) لکھ دیا۔ تمام ایسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ایسے رفاع عامہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس کٹھن مرحلے میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔۔