Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری

    گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری ہے

    گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کمشنر دفتر سے سیالکوٹ روڈ دستگیر چوک تک شاندار صفائی آگاہی مارچ کا انعقاد کیاگیا، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چیئرمین کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے صفائی آگاہی مارچ کی قیادت کی،جی ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے کے افسران، سمیت سول سوسائٹی و شہری کثیر تعداد میں شریک ہوئے

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب مہم میں شہری و دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہر کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ کے دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز بنانے کا بھی مشن ہے۔پی ایچ اے اور جی ڈبلیو ایم سی کے اشتراک سے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے گئے

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھرپور معاونت کی جائے گی،صفائی نظام مثالی بنانے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی حدود میں اضافہ زیرو ویسٹ یقینی بنائیں گے، آگاہی واک، پمفلٹس تقسیم کا مقصد صفائی مہم میں عوام الناس کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔

    چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں، گوجرانوالہ کو صاف بنانا صرف جی ڈبلیو ایم سی نہیں بلکہ ہر شہری کی بھی ذمہ داری ہے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عوامی توقعات پر پوری اترنے کیلئے بھرپور محنت کررہی ہے،

    سی ای او نے کہا کہ شہریوں کو صفائی مہم میں شامل کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے اختتام پر گوجرانوالہ شہر کو زیرو ویسٹ بنانا ہے مشن ہے،صفائی آگاہی مارچ میں شرکاء اور شہریوں کو ستھرا پنجاب کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے: صفائی مہم کے آغاز سے اب تک 45 سے زائد بڑے کوڑا پوائنٹس کلیئر کئے گئے

    سی ای او شاہد عباس جوتہ نے کہا کہ کھلے پلاٹوں سے درجنوں گاڑیوں کے ذریعے سینکڑوں ٹن کوڑا اٹھایا گیا، شہر سے کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ بکھڑے والی منتقل کیاگیا،

  • گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر‘ پہچان اورشان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور اس کے تہذیبی‘ سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی روایتی پگ پہن کر گفتگو کے دوران کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس نے کمشنر اور دیگر افسران کو روایتی پگ پہنائی ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمر وڑائچ،اے سی جی تنویر یاسین،ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ کے علاؤہ دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے

    کمشنر نے کہاکہ ہرسال 14مارچ کو یہ دن منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان‘ علم و ادب‘ تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔

    امسال بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

  • گوجرانوالہ:ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    گوجرانوالہ:ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارمحمدرمضان)ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ سبزی و پھلوں کے نرخوں کے تعین، بولی کی نگرانی، ڈیمانڈ اور سپلائی کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، رمضان بازار فیئر پرائس شاپس پیپلز کالونی ماڈل بازار اور فوڈ کورٹ وزیرآباد میں قائم کئی ہیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سارا دن فیلڈ میں متحرک رہے ہیں

  • گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز کردیا،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی، یکم مارچ سے اب تک 14 ہزار 9 سو 40 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 293 اوور چار جنگ پائی گئیں،

    14 لاکھ 49 ہزار سے زائد جرمانہ جبکہ 07 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، 58 افراد کو گرفتار کروا گیا اور 38 دکانوں وگوداموں کو سیل کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، 12 سے 15 بنیادی اشیاء اور ضروریات زندگی کی چیزوں کے حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

    ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کریٹیکل مارکیٹوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم میں تیزی لائی گئی ہے،12 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے،
    آئندہ چند روز میں مزید تیزی لائی جائے گی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا.

  • گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان کی رپورٹ)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک 11 ہزار 92 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 228 ناجائز منافع خوروں، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو 10 لاکھ 62 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے گئے

    701 ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چھاپے مارے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف خلاف ورزیوں پر 6 مقدمات درج کرائے، 30 دکانوں، گوداموں کو سیل کیا گیا اور 36 افراد کو گرفتار کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین کی ہے.

  • اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے، بڑے کا ادب اور چھوٹوں کا خیال کرنے والی اصل یوتھ ہے نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرے دورمیں کرپشن کم ہوئی تھی۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دورمیں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

    سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہےتھے ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے شہبازشریف نے کام کیے اور نام میرا لے رہے ہیں، موٹروے شہبازشریف بنوا رہے تھے، بجلی کے کارخانے بھی شہبازشریف نے لگوائے ہیں۔

    مریم نواز کا خطاب
    جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، گوجرانوالا کی 20 کی 20 نشستیں ن لیگ جیتے گی، پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی، جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی، وائرل بیماری کا اب خاتمہ ہوچکا ہےگوجرانوالا کےعوام نے وائرل بیماری کو بھگا دیا تھا، نوازشریف عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا، قائد ن لیگ چوتھی بارملک کے وزیراعظم بنیں گے اور گھر بناکر دینے کا وعدہ پورا کریں گے، کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

  • فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا،ترجمان جماعت اسلامی

    فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا،ترجمان جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی آج گوجرانوالہ میں جلسہ کر رہی ہے، تاہم پولیس نے جلسے کو روکنے کی کوشش کی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بدتمیزی کی،

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی طرف سے جلسہ عام کو روکنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ،پولیس نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصر اللہ گورائیہ اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ بدتمیزی کی ۔جلسہ کرنا ہر پارٹی کا آئینی اور جمہوری حق ہے ،پر امن جلسہ عام کو روکنے کے لیے پولیس گردی افسوس ناک ہے ،حکومت تمام پارٹیوں کو کمپین کرنے کا برابر موقع فراہم کرئے،چیف الیکشن کمیشن گوجرانوالہ انتظامیہ کے رویے کا فوری نوٹس لیں ،جلسہ عام روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا، جلسہ عام کو خراب کیا گیا تو گوجرانوالہ میں دھرنا دیں گے ، گوجرانوالہ جلسہ عام ہر صورت میں سپورٹس کمپلیکس میں ہو گا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ساڑھے چار بجے خطاب کریں گے ،

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی، ناقص انتظامات سے اسٹیج گرنے کا خدشہ تھا اس لیے روکا،پولیس کے مطابق بدتمیزی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی طرف سے کی گئی ہے،

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

    آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

  • 8 فروری کو الیکشن کی ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،بلاول بھٹو

    8 فروری کو الیکشن کی ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،بلاول بھٹو

    گوجرانوالہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ پر فیصلہ چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ دے دیا-

    باغی ٹی وی: گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ذوالفقار بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا ہے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان نعرہ دیا تھا، آج ملکی مسائل کا حل بھٹو کے نعرے میں ہے الیکشن میں پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ان پرانے سیاستدانوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت اور بے روزگاری سے ہے، ہمارا مقابلہ کسی کھلاڑی یا کسی اور سے نہیں، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست میری سیاسی تربیت میں نہیں۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقے کی خدمت کرنا ہے، بی بی شہید نے ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں سکھائی، جب بھی پیپپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے روزگار بڑھتا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پیپلزپارٹی دور میں غریب خواتین کے لیے انکم سپورٹ پروگرام لائے، سندھ کے سیلاب متاثرہ خواتین کو پکے مکان بنا کر دئیے ، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنارہی ہے، ہم خواتین کو مکانوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، پنجاب کی کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت بنی تو ہم مزدورکارڈ لائیں گے، مزدوروں کو پنشن اور ان کے بچوں کو تعلیم دیں گے، مزدوروں کی مالی مدد اور علاج کی سہولت دیں گے، پیپلزپارٹی کا فلسفہ ہے کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال، زرداری نے کسانوں کے لیے جو کام کیا وہ آج تک یاد کیا جاتا ہے، حکومت بنائی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے کسانوں کو دوں گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے، بزرگ سیاستدانوں کی غلطیوں کا بوجھ نوجوانوں کو اٹھانا پڑے گا، نوجوانوں کے لیے مشکل ترین وقت روزگار کا حصول ہوتا ہے، روزگار کی تلاش نوجوانوں کے لیے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، یوتھ کارڈ کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کی مالی مدد کریں گے ہرڈسٹرکٹ میں یوتھ مرکز بنائے جائیں گے، یوتھ مرکز میں لائبریری اور کھیلوں کی سرگر میاں ہوں گی، یوتھ مرکز میں نوجوانوں کی تربیت کی جائے گی، یوتھ مرکز کا مقصد نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہے ہمیں سکھایا گیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پرانے سیاستدان سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن وقت پر ہوں گے؟ ن لیگ پر فیصلہ چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ دے دیا، ہم نے 8 فروری کو الیکشن کی تیاری کرنا ہے، ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،نواز شریف پانچویں بارحکومت چاہتے ہیں، جو 4 بار ناکام رہا وہ پانچویں مرتبہ کون سا تیر مارے گا، نواز شریف مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا کی سیاست کررہے ہیں، انہوں نے حکومت میں آکر پھر لڑنا ہے اور باہر آکر کہنا ہے مجھے کیوں نکالا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں 2024 میں نئے سیاستدانوں کے ساتھ سیاست کرنی چاہیئے، 70 سالہ شخص 70 فیصد آبادی کی نمائندگی نہیں کرتا، کرکٹ کھیلنے والاعوام کی نمائندگی نہیں کرتا، دوسروں کو چور چور کہنے والے پر چوری کا الزام ہے، ایک کو جیل سے نکلنا ہے اور دوسرے کو جیل سے بچنا ہے، مجھے جیل یا نیب کا کوئی ڈر نہیں، مجھے عوام کو مسائل سے نکالنا ہے پنجاب کے جیالوں کو معلوم ہے کہ سیاست کیسے ہوتی ہے، جیالے دمادم مست قلندر کرکے میدان میں نکلے، جیت آپ کی ہوگی، تیر کی ہوگی، پیپلزپارٹی الیکشن سے نہیں ڈرتی،الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، الیکشن آگے لے جانے کی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے۔

  • پولیس وین لوٹنے کے بعد  ڈاکوؤں کا اہلکاروں  پر بدترین تشدد

    پولیس وین لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

    گوجرانوالہ: تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ تھابل دوچھہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹنے کے بعد اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق 4 ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو واردات کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ڈاکو پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سڑک سے گزرنے والے متعدد افراد سے بھی لوٹ مار کی، ہمارے تھانے کے اہلکار اور گاڑی گشت پر تھی ان سے لوٹ مار تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سیالکوٹ میں ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے دو مسلح ڈاکو پکڑ لئے، شہری بینک سے رقم لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوارمسلح ڈاکوئوں نے روک کر لاکھوں روپے نقدی چھین لی شہریوں نے موقع پر ڈاکوئوں کو گھیر لیا،ڈاکوئوں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ڈاکو کی فائرنگ سے اسکا ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہو گیا ایک ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پہنچ کر زخمی ڈاکو کوحراست میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    چکوال مدرسہ میں زیادتی کیس، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی …

    سرگودھا: تفتیش مقدمات میں نئے قوانین اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جاننا بہت ضروری …

  • شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    شادی شدہ خاتون سے ملاقات کے لئے جانے والا بدفعلی کا نشانہ بن گیانوجوان کی سوشل میڈیا پر دوستی میں نیا موڑ اسوقت آیا جب نوجوان خاتون کو ملنے گیا تو خاتون کے شوہر نے بدفعلی کر ڈالی اور خاتون ویڈیو بناتی رہی، تھانہ صدر ننکانہ میں متاثرہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سولکھن آباد نئی آبادی کا رہائشی سوفٹ وئیر انجینئر ہارون ولد احسان اللہ آن لائن کام کے چکروں میں ضلع ننکانہ صاحب کے علاقہ 7چک کی رہائشی شادی شدہ خاتون کے عشق میں مبتلا ہو گیا، خاتون کے خاوند جاوید اقبال آرائیں کو جب عشق کا پتہ چلا تو اپنی بیوی کو قتل کی دھمکی دی اور کہا کہ اپنے عاشق کو گھر بلائے، خاتون نے کال کی اور نوجوان کو گوجرانوالہ سے ننکانہ بلایا، نوجوان گھر پہنچا تو خاتون کے شوہر نے اس کے ساتھ زیادتی کی، تشدد کیا، خاتون موبائل سے دوران بدفعلی، ویڈیو بناتی رہی،

    محمد ہارون نے تھانہ صدر ننکانہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے۔ کچھ ماہ قبل بذریعہ سوشل میڈیا میرا مسماۃ فوزیہ صابر زوجہ جاوید اقبال قوم آرائیں ساکن چک نمبر سات گ ب سے رابطہ ہوگیا۔ میں موبائل فون پر اس کے ساتھ بات کرتا رہا۔ 7 نومبر 2023ء بوقت آٹھ بجے رات فوزیہ صابر کے ساتھ ملاقات کا ٹائم بن گیا۔ میں گوجرانولہ سے موٹر سائیکل پر چک نمبر سات گ ب آگیا اور فون پر رابطہ کرکے فوزیہ کے گھر پہنچ گیا۔ میں اور فوزیہ کمرے میں بیٹھ کر گپ شپ لگا رہے تھے کہ اسی اثناء میں جاوید اقبال جوکہ فوزیہ کا خاوند ہے نے دروازے کھٹکھٹایا۔ فوزیہ صابر نے دروازہ کھولا تو جاوید اقبال نے مجھے پکڑ لیا اور چاقو نکال کر کہاکہ میں تجھے قتل کر دوں گا اور اپنی بیوی کو طلاق دے دوں گا۔ جس کے بعد اس نے چاقو میرے گلے پر رکھ کر مجھ سے زبردستی زیادتی کی۔عضو تناسل میرے منہ بھی ڈالا، اس دوران ایک نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا۔ پھر جاوید اقبال نے اپنی بیوی سے کہاکہ تم بھی اس کی ویڈیو بناؤ۔ پھر فوزیہ صابر نے بھی میری ویڈیو بنائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل