Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے علاقے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

    باغی ٹی وی :علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی تھی ریفائنری کے آگ والے حصے میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود ہےریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی-

    جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے …

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ریفائنری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریفائنری کے عملے کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

  • گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانولہ :2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نےپی ٹی آئی چھوڑ دی

    گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

    علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر

    خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں اب تک مجموعی طورپر220 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 50 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے 9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

    کوالالمپور میں روکا گیا پی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

    سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی 9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

  • گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،اس حوالے سے مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پربیان جاری کرتےہوئےلکھا کہ پہلےکرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہورکےایک اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسز میں پرویز الٰہی بری ہو گئے۔

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا


    مونس الٰہی نےلکھا کہ اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ہےصرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، پرویز الٰہی عدلیہ سےسرخرو ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی گوجرانوالا کی عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کےصدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا تھا اور گوجرانوالا کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شیخوپورہ: منت سماجت کے باوجود جیل انتظامیہ قیدی کوہسپتال نہ لے گئی ،قیدی جان …

    گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالا تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

  • چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    چودھری پرویز الہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا

    گوجرانوالہ :عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم سنا دیا فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کے پاس ناکافی ثبوت ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آرز میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں۔

    مقدمہ نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت لی گئی۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    مقدمہ نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک 10 ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض 2 ارب روپے رشوت لی گئی دونوں ٹھیکوں میں رشوت پرویز الہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر نے وصول کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

  • سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عمر سرفراز چیمہ اور تنویرصفدرچیمہ کے خلاف گوجرانولہ میں مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

    ایف آئی آر میں الزام ہےملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، زرعی زمین پرگئی توملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے اور اغوا کی کوشش کی گئی، وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایما پر ہوا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

  • تربوزبیچنے والے لڑ پڑے، باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت

    تربوزبیچنے والے لڑ پڑے، باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے واہنڈوبازار میں پیش آیا، تربوز فروخت کرنے والے دکانداروں کے مابین آپس میں لڑائی ہوئی اور پھر تین افراد کی جان لے لی گئی،، مرنیوالوں کی شناخت دکاندار ارشد، اسکا بیٹا نوید اور زبیر کے طور پر ہوئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ، اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دکاندار زاہد اور ارشد میں ایک روز قبل معملولی تلخ کلامی ہوئی تھی، بات کو ختم کر دیا گیا تھا مگر آج زاہد دکان پر آیا تو ساتھی دکاندار پر حملہ کر دیا،

    زاہد نے مبینہ طور پر خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد چل بسے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے،

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
    عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

    دوسری جانب شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کی موت ہو گئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، سب انسپکٹر اعجاز گرفتار کر لیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ جاں بحق لڑکی کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • ڈاکو  فیملی کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان زیورات اور نقد کیش لے اڑے

    ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان زیورات اور نقد کیش لے اڑے

    کراچی : ڈکیتی کے دوران ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان زیورات اور نقد کیش لے اڑے-

    باغی ٹی وی: پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے،واردات میں ڈاکو گھر سے 35 تولے سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو رسیوں سے باندھا اور مزاحمت پر تشدد بھی کیا، واردات کا مقدمہ تھانا سہراب گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قبل ازیں گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے-

    پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوئے تو پولیس نےان کا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئےجن کی لاشوں کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تینوں ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتیاں کرتے تھے، ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، تینوں ملزمان کو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔

    دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نوٹس لیا تھا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

  • عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،مریم نواز

    عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما ،چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس ہوا

    مریم نواز نے گوجرانوالہ تنظیمی کنونشن پر ڈویژن عہدیداروں کی کارکردگی کی تعریف کی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے، امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز چیلنج کو قبول کریں گے، تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں، شناخت اور جماعت کو مٹانے والےخود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے آج مشکل ضرور ہے لیکن معاشی اندھیرے ختم ہوں گے،سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے شیر قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والوں سے نجات دلائے گا،عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

    قبل ازیں گزشتہ شب مریم نواز نے کھلونا ٹرک اٹھائے گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب میں کہا تھا کہ جو کہتے ہیں نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ اس کنونشن کو دیکھ لیں، گوجرانوالہ والو کیا بات ہے،آج تم ٹرک بھرکر لے آئے ہو، فواد چوہدری کی آڈیو سنی ہے، عدالت کے آگے ٹرک کھڑا کردیا تھا، اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر لوگ خود سمجھ جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کےپانچویں مرحلےکاآج گوجرانوالہ سےآغاز

    پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کےپانچویں مرحلےکاآج گوجرانوالہ سےآغاز

    گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروتحریک کےپانچویں مرحلےکا آج آغاز ہوگا۔گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر جیل بھرو کیمپ لگا دیا گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنان کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

    سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر پہنچیں گے، ہر ضلع سے پارٹی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔جیل بھرو کیمپ سے پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پی ٹی آئی رہنما پیدل مارچ کرتے سینٹرل جیل جائیں گے، کارکن سنٹرل جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں گے۔

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کار کنوں کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

    جیل بھرو تحریک کے منتظم اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں بھی ہزاروں افراد گرفتاری دینے نکلے تھے مگر کسی نے انہیں گرفتار ہی نہیں کیا۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جیل بھرو تحریک میں پولیس کس قانون کے تحت کارکنان اور سپورٹرز کو گرفتار کرے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور سپورٹرز کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہی مممکن بنائی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کسی کے کہنے پر اسے گرفتار نہیں کرسکتے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کرنے کی صورت میں دفعہ 290اور 291 کے تحت مقدمات درج ہوں گے جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں وجہ لکھنا لازم

    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا

  • عمران خان سمیت 11 زخمیوں کے پولی گراف ٹیسٹ ،کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان سمیت 11 زخمیوں کے پولی گراف ٹیسٹ ،کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان سمیت 11 زخمیوں کے پولی گراف ٹیسٹ ،کیس کی سماعت ملتوی

    گوجرانوالہ، انسداد دہشت گردی میں عمران خان فائرنگ حملہ کیس میں متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سپیشل جج رانا زاہد نے عمران خان سمیت 11 زخمیوں کے پولی گراف ٹیسٹ کرانے اور موبائل فونز کے فرانزک کی درخواستوں پر سماعت کی ،ملزم نوید نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،سرکاری وکلاء نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے، آئندہ سماعت پر حتمی بحث کر دیں گے،ملزم نوید کے وکلاء نے بھی عدالت سے التواء کی استدعا کی، اختر علی چشتی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سینئر وکیل مصروفیت کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے متفرق درخواستوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس نقطے پر مطمئن کریں کہ کیا یہ درخواستیں قابل سماعت ہیں، ملزم نوید نے وکلاء کی وساطت سے 6 متفرق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں درخواستوں میں تمام زخمیوں کے پولی گراف ٹیسٹ کرانے اور موبائل فونز فرانزک کیلئے شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے درخواستوں میں عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قاتلانہ حملے کا ڈرامہ لانگ مارچ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا,،ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،