Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ :نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری

    گوجرانوالہ :نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی) ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کا نگہبان رمضان پیکج کی پیکنگ کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے نجی سپر سٹورز کے گودام کا دورہ ۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ۔

    اس موقع پر افسران نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ راشن تقسیم کرنے پر ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور ضلع میں آج کے روز 8 ہزار 392 اور اب تک 35 ہزار 767 راشن بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ راشن پیکج کی پیکنگ 04 گوداموں میں پیکنگ جاری ہے جس میں 24 گھنٹے پیکنگ کا عمل جاری ہے گوداموں سے پیکنگ کے عمل کے بعد راشن بیگز کو متعلقہ عملہ کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ رجسٹرڈ لوگوں تک بروقت پہنچ جائے ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت رمضان نگہبان راشن پروگرام شہریوں کو ان کی دہلیز پر پہنچے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جہاں پر شکایات موصول ہو رہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

    اس موقع پر انہوں نے افسران وعملہ اور سپر سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوام دوست پروگرام کے ثمرات مہنگائی سے تنگ افراد تک پہنچانے کے لیے مزید تیزی اور جانفشانی سے کام کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں اور رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی مستحق افراد اور گھرانوں کو فراہمی تک تمام افسران دن رات کام کریں ،اس میں سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    دورہ کے موقع پر چئیرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عثمان سکندر کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین وافسران موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ :صارفین کا عالمی،معلوماتی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

    گوجرانوالہ :صارفین کا عالمی،معلوماتی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (محمدرمضان نوشاہی نامہ نگار )صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نے پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ماڈل ٹاؤن میں صارفین کے حقوق کی آگہی کے لئے معلو ماتی سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حذیفہ نے مہمان خصوصی سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک عاصم علی اعوان و سنیئرنان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ کو سیمینار اور واک میں خوش آمدید کہا اس موقع پراساتذہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھیں نان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے سیمینار کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

    اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے سیمینار کے شرکاء کو قانون تحفظ صارف کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ حاضرین کو بطور صارف ان کے حقوق سے روشناس کیا علاوہ ازیں غیر معیاری مصنوعات و خدما ت کے خلاف درخواست ڈسٹرکٹ کنزیومر کونسل اتھارٹی و ڈسٹرکٹ کنزیومر کوٹ میں دائر کرنے کا طریقہ کار بتایا۔

    مہمان خصوصی شبیر حسینن بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا کہ صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر گوجرانوالہ کے عام صارفین غیر معیاری مصنوعات و خدمات کے خلاف اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے صلعی تحفظ صارف کونسل اتھارٹی و کورٹ سے رجوع کریں تاکہ صارفین کو معیاری مصنوعات و خدمات فراہم کی جا سکیں۔

  • گوجرانوالہ:صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا, احسان بھٹہ

    گوجرانوالہ:صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا, احسان بھٹہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا‘صارفین کا عالمی دن منانے کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دینا ہے۔

    ورلڈ کنزیومر ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صارفین غیر معیاری مصنوعات وغیر معیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات ضلعی تحفظ صارف کونسل / اتھارٹیز اور کنزیومر کورٹ میں درج کروائیں۔

    صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات،اشیاء کے معیار کے ازالہ کے لیے اس فورم کا متحرک ہونا بہت اہم اور ضروری ہے۔عدالتیں صارفین کا استحصال کرنے والوں کو سزائیں دیں تاکہ انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اس کے علاوہ عوام الناس کی قوانین سے متعلق آگاہی بھی بہت ضروری ہے

    ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل لاہور محمود احمد بھٹی نے صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور کورٹ اپنا رول بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہیں، عوامی آگاہی کے لیے مختلف طریقوں سے صارفین کو ان کے حقوق سے روشناس بھی کروایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماں کی گود سے لیکر مہد تک صارفین کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنا ہوگی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تحفظ صارف کونسل صارف کے تحفظ کا بہترین ادارہ ہے، صارفین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جاگیں اور حکومت پنجاب کے اس فورم سے فوری اور سستا انصاف حاصل کریں۔

  • گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری

    گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب صفائی مہم جاری ہے

    گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کمشنر دفتر سے سیالکوٹ روڈ دستگیر چوک تک شاندار صفائی آگاہی مارچ کا انعقاد کیاگیا، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چیئرمین کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے صفائی آگاہی مارچ کی قیادت کی،جی ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے کے افسران، سمیت سول سوسائٹی و شہری کثیر تعداد میں شریک ہوئے

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب مہم میں شہری و دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہر کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ کے دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز بنانے کا بھی مشن ہے۔پی ایچ اے اور جی ڈبلیو ایم سی کے اشتراک سے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے گئے

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھرپور معاونت کی جائے گی،صفائی نظام مثالی بنانے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی حدود میں اضافہ زیرو ویسٹ یقینی بنائیں گے، آگاہی واک، پمفلٹس تقسیم کا مقصد صفائی مہم میں عوام الناس کی شمولیت یقینی بنانا ہے۔

    چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں، گوجرانوالہ کو صاف بنانا صرف جی ڈبلیو ایم سی نہیں بلکہ ہر شہری کی بھی ذمہ داری ہے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عوامی توقعات پر پوری اترنے کیلئے بھرپور محنت کررہی ہے،

    سی ای او نے کہا کہ شہریوں کو صفائی مہم میں شامل کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے اختتام پر گوجرانوالہ شہر کو زیرو ویسٹ بنانا ہے مشن ہے،صفائی آگاہی مارچ میں شرکاء اور شہریوں کو ستھرا پنجاب کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے: صفائی مہم کے آغاز سے اب تک 45 سے زائد بڑے کوڑا پوائنٹس کلیئر کئے گئے

    سی ای او شاہد عباس جوتہ نے کہا کہ کھلے پلاٹوں سے درجنوں گاڑیوں کے ذریعے سینکڑوں ٹن کوڑا اٹھایا گیا، شہر سے کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ بکھڑے والی منتقل کیاگیا،

  • گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    گوجرانوالہ:پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر،پہچان اورشان ہے،نویدحیدر شیرازی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر‘ پہچان اورشان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور اس کے تہذیبی‘ سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی روایتی پگ پہن کر گفتگو کے دوران کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس نے کمشنر اور دیگر افسران کو روایتی پگ پہنائی ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمر وڑائچ،اے سی جی تنویر یاسین،ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ کے علاؤہ دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے

    کمشنر نے کہاکہ ہرسال 14مارچ کو یہ دن منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان‘ علم و ادب‘ تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔

    امسال بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

  • گوجرانوالہ:ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    گوجرانوالہ:ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارمحمدرمضان)ایم پی اے محمد نواز چوہان کا ڈپٹی کمشنر ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ

    وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ سبزی و پھلوں کے نرخوں کے تعین، بولی کی نگرانی، ڈیمانڈ اور سپلائی کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، رمضان بازار فیئر پرائس شاپس پیپلز کالونی ماڈل بازار اور فوڈ کورٹ وزیرآباد میں قائم کئی ہیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سارا دن فیلڈ میں متحرک رہے ہیں

  • گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز کردیا،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی، یکم مارچ سے اب تک 14 ہزار 9 سو 40 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 293 اوور چار جنگ پائی گئیں،

    14 لاکھ 49 ہزار سے زائد جرمانہ جبکہ 07 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، 58 افراد کو گرفتار کروا گیا اور 38 دکانوں وگوداموں کو سیل کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، 12 سے 15 بنیادی اشیاء اور ضروریات زندگی کی چیزوں کے حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

    ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کریٹیکل مارکیٹوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم میں تیزی لائی گئی ہے،12 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے،
    آئندہ چند روز میں مزید تیزی لائی جائے گی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا.

  • گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان کی رپورٹ)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک 11 ہزار 92 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 228 ناجائز منافع خوروں، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو 10 لاکھ 62 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے گئے

    701 ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چھاپے مارے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف خلاف ورزیوں پر 6 مقدمات درج کرائے، 30 دکانوں، گوداموں کو سیل کیا گیا اور 36 افراد کو گرفتار کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین کی ہے.

  • اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے، بڑے کا ادب اور چھوٹوں کا خیال کرنے والی اصل یوتھ ہے نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرے دورمیں کرپشن کم ہوئی تھی۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دورمیں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

    سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہےتھے ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے شہبازشریف نے کام کیے اور نام میرا لے رہے ہیں، موٹروے شہبازشریف بنوا رہے تھے، بجلی کے کارخانے بھی شہبازشریف نے لگوائے ہیں۔

    مریم نواز کا خطاب
    جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، گوجرانوالا کی 20 کی 20 نشستیں ن لیگ جیتے گی، پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی، جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی، وائرل بیماری کا اب خاتمہ ہوچکا ہےگوجرانوالا کےعوام نے وائرل بیماری کو بھگا دیا تھا، نوازشریف عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا، قائد ن لیگ چوتھی بارملک کے وزیراعظم بنیں گے اور گھر بناکر دینے کا وعدہ پورا کریں گے، کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

  • فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا،ترجمان جماعت اسلامی

    فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا،ترجمان جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی آج گوجرانوالہ میں جلسہ کر رہی ہے، تاہم پولیس نے جلسے کو روکنے کی کوشش کی، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے بدتمیزی کی،

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی طرف سے جلسہ عام کو روکنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ،پولیس نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصر اللہ گورائیہ اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ بدتمیزی کی ۔جلسہ کرنا ہر پارٹی کا آئینی اور جمہوری حق ہے ،پر امن جلسہ عام کو روکنے کے لیے پولیس گردی افسوس ناک ہے ،حکومت تمام پارٹیوں کو کمپین کرنے کا برابر موقع فراہم کرئے،چیف الیکشن کمیشن گوجرانوالہ انتظامیہ کے رویے کا فوری نوٹس لیں ،جلسہ عام روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی فٹ بال گروانڈ میں جلسہ روکا گیا تو پورا شہر جلسہ گاہ ہو گا، جلسہ عام کو خراب کیا گیا تو گوجرانوالہ میں دھرنا دیں گے ، گوجرانوالہ جلسہ عام ہر صورت میں سپورٹس کمپلیکس میں ہو گا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ساڑھے چار بجے خطاب کریں گے ،

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی، ناقص انتظامات سے اسٹیج گرنے کا خدشہ تھا اس لیے روکا،پولیس کے مطابق بدتمیزی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی طرف سے کی گئی ہے،

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

    آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے