Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • کار پارکنگ مافیا کے خلاف گوجرانوالہ شہر میں کاروائی جاری

    کار پارکنگ مافیا کے خلاف گوجرانوالہ شہر میں کاروائی جاری

    کار پارکنگ مافیا کے خلاف گوجرانوالہ شہر میں کاروائی جاری

    گوجرانوالہ: اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرز شبیرحسین بٹ نے کار پارکنگ کےنام پرلوگوں کولوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    کمشنرذوالفقاراحمد گھمن اورڈپٹی کمشنردانش افضال کی ہدایت پر شہر بھر میں پارکنگ کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرزشبیرحسین بٹ نے سوموار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ مختلف مقامات پر بنے پارکنگ اسٹینڈ پر موٹرسائیکل پارکنگ پر 10 کی بجائے 30 روپے وصول کیے جا رہے تھے ۔ اس کے علاوہ بعض مقامات پر ناجائز پارکنگ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جہاں پر بھی موٹرسائیکل پارک کرنے پر 30 روپے وصول کیے جا رہے تھے ۔

  • پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

    پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ : آصف اینڈ کمپنی سٹیل شیٹ ٹریڈرز کے نام سے فراڈ کمپنی متحرک متاثرہ کاروباری شخصیت کے پچاس لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے شخص کے خلاف دادرسی کے لئے متاثرہ شخص نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق بینک کالونی کمشنر روڈ کے رھائشی میاں محمد افضل نے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دیتے ہوے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چوھدری محمد اکرام کے ساتھ زاتی کاروباری تعلق ہونے کی بنا پر کاروبار کی غرض سے پچاس لاکھ روپے وصول کیے اور 75 فیصد ماہانہ منافع ادا کرنے کا معاہدہ کیا مگر پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد چوھدری محمد اکرام کئے گئے تمام معاہدوں سے منحرف ہوگیا۔
    متاثرہ کاروباری شخصیت نے اپنی رقم واپسی کے لیے معززین سے رجوع کیا مگر الزام علیہ فریق پنچائت کے فیصلہ کو ماننے سے انکاری ہوگیا اور پنچائت سے راہ فرار اختیار کرلی جس کے ردعمل میں متاثرہ کاروباری شخصیت نے پچاس لاکھ روپے خرد برد کرنے میں ملوث کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

  • گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کے بارے اہم گفتگو ہوئی

    گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس کے بارے اہم گفتگو ہوئی

    سینیٹرسیف اللہ خان نیازی اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا فورم گڈ گورننس کے فروغ اور مشترکہ کوششوں اور مربوط کوآرڈینیشن سے عوام کو درپیش مسائل کے مقامی سطح پرحل کا بہترین ذریعہ ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس کے معاملات کی بہتری کے لیے اس فورم کے قیام کا فیصلہ کیا تا کہ حکومتی سروسز میں شفافیت،سائلین کی آسان رسائی اور خد مات کے معیار کو عوامی امنگوں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے علاوہ میگا پراجیکٹس(یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا قیام،چلڈرن ہسپتال،ٹراما سینٹر گکھڑ،موٹر وے لنک،شیخوپورہ روڈ،حافظ آباد روڈ)،صفائی،نکاسی آب،لاء اینڈ آرڈر کی بہتری،اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی،شہر و ضلع کی خوبصورتی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اس فورم سے جو ہدایات جاری ہوں ان پر وسیع تر عوامی مفاد میں فوری عملدرآمد کروایا جائے،ڈی سی سی کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کم از کم 2بار منعقد کیا جائے اور اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تمام تحصیلوں اور محکموں کی نچلی فارمیشنز تک منتقل کیا جائے۔
    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کے اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن، آر پی او راؤ عبدالکریم،ڈپٹی کمشنر دانش افضال،سی پی او سید حماد عابد،ٹکٹ ہولڈرزو ضلعی عہدیداران(رضوان اسلم بٹ،خالد پرویز ورک، رانا بلال اعجاز،چودھری یوسف مہر، رانا عمر نذیر احمد خاں،ظفر اللہ چیمہ،ندیم بھنڈر،جواد حسن منج،رانا ساجد علی خان،ڈاکٹر سجاددھاریوال، عثمان بسراء)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریونیو حسین رضا چوہدری،جنرل انجم ریاض سیٹھی)،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن،سی ٹی او سہیل فاضل،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی کامران حسین،صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ،کامونکی حراء رضوان،وزیرآباد رانا امجد محمود،نوشہرہ ورکاں عمران صفدر)،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ سمیت ایجوکیشن،کالجز،میٹروپولیٹن کارپوریشن،تحصیل کونسل،میونسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
    کمشنر ،آر پی او ،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ترقیاتی سکیموں،امن و امان،گورننس کی بہتری کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر جن سکیموں کی منظوری دی گئی تھی وہ باقاعدہ طور پر اے ڈی پی 2021-22میں شامل کر لی گئی ہیں اور ان کے لیے فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں ان سکیمون میں (یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا قیام،چلڈرن ہسپتال،ٹراما سینٹر گکھڑ،موٹر وے لنک،شیخوپورہ روڈ،حافظ آباد روڈ) اور دیگر منصوبے شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ 55لاکھ آبادی پر مشتمل ہے جو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ملک بھر میں اپنا مقام پیدا کر چکا ہے،ضلع گوجرانوالہ کے تمام محکمے باہمی روابط کے تحت کام کررہے ہیں اور پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشنز پرہیں انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی ستھرائی میں بھرپور کرداد ادا کر رہی ہیں حال ہی میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے سالانہ فنڈز میں سے بچت کرتے ہوئے 37نئے ٹریکٹرز کی خریداری کی جو کہ صفائی ستھرائی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں اور شہر کی صفائی ستھرائی مزید بہتر ہو چکی ہے۔ریونیو سروسز کی بہتری کے حوالے سے ڈیجیٹل گرداوری کا آغاز اور اس پر عملدرآمد،دیہی مراکز مال کا قیام اور دیگر ریونیو ریفارمز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پولیس ریفارمز کے حوالے سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کیے جانے والے اقدامات،جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،تھانوں میں سائلین سے اچھے اخلاق سے پیش آنے،ملازمین و افسران کی ویلفیئر بارے بھی بریگ کیا گیا۔بعد ازاں ضلعی عہدیداران و ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کشمیری رہنما بزرگ سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :جدوجہد آزادی کشمیر کا نڈر اور بے باک قائد جس نے اپنی پوری زندگی اس لازوال جدوجہد کے دوران جیل اور نظر بندی میں گزار دی اور جیل میں ہی انتقال کرگئے پاکستان میں مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی نماز جنازی ادا کی جائے گی 1- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اوقات :

    1- آج 2 ستمبر، بروز جمعرات تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز ظہر (نماز 1:30pm) منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب خطاب اور نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

    2- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی آج بروز جمعرات شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ شام 05:00 بجے ادا کی جائے گی-

    3- آج جمعرات 2 ستمبرpm 02:30 اسلام آباد میں بمقام نیشنل پریس کلب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

    4- کراچی میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نما ز جنازہ آج 5 بجے شام نیو ایم اے جنا ح روڈ نذد ادارہ نور حق میں ادا کی جائیگی۔

  • بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ سات افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسے،-

    دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان کار اور دو موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

    لیکن اسی دوران سڑک پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے میں 16 سالہ اوباش لڑکا 7 سالہ بچی کو مدرسے کے باتھ روم میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

    بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے رپورٹ آنا باقی ہے ، پولیس نے بچی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں –

    لاہورن لڑکی پر تشدد کی ویڈیو آزاد کشمیر کی نکلی

  • گوجرانوالہ : ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

    گوجرانوالہ : ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

    گوجرانوالہ میں بھارت کا ایک منٹ میں سینتیس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    11اگست کو ہونے والے تاریخی ایونٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی گئی ہے علاوہ ازیں اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

    یوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے سبطین خان

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا تھا کہ 21 لاکھ کا ہدف 14 اگست تک بہرصورت حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنانا ہے –

    اس حوالے سے وزیر جنگلات سبطین خان نے سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کی تھی جس میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اس ملاقات میں 14 اگست تک 21 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

    سبطین خان نے کہا کہ تھا مہم کے تحت 21 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہےیوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر سرپرائز دیں گے۔

    سبطین خان نے مزید کہا تھا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اور مقامی حکومتیں پلانٹ فار پاکستان کیلئے کردار ادا کریں، 14 اگست تک 21 لاکھ اور دسمبر تک 60 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مکمل کریں گے۔

  • شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    گوجرانوالہ: شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح پڑھوا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات اس کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی، دولہے رضوان کو اسپتال داخل کرا دیا گیا حادثہ کے بعد اس کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ اسپتال میں پہنچ گئی۔

    نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا،۔نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں-

    اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں مقیم ہے ،5 سال قبل اس کی گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور وہ شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔

  • تششد کرنے والے بیکری مینجرکو قرارواقعی سزا دی جائے گی، سرفراز احمد

    تششد کرنے والے بیکری مینجرکو قرارواقعی سزا دی جائے گی، سرفراز احمد

    گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسرسرفرازاحمد فلکی نے تھانہ پیپلزکالونی کےعلاقہ میں مالک کے بیکری ملازم پربہیمانہ تشدد کے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے، ایس پی سول لائن اسد الرحمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی اورملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے، گرفتارملزمان میں لیاقت، آصف اور رفاقت شامل ہیں، ابوبکر، مینجرسرفرازکی بیکری میں کام کرتا تھا، ملزمان نے ابوبکرکوبیکری سے چھٹی کرنے پرپائپوں سے مارا پیٹا تھا، مینجرسرفرازکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں، میرٹ پرتفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی.

  • گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس دوران جائے وقوع پر پہنچنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جس میں 2 روز قبل 11 سال کی بچی سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم مارا گیا۔

    وضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا تھا –

    گوجرانوالہ پولیس نے بتایا تھا کہ رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم بچی کا محلے دار تھا –

    دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اسے عبرت ناک سزا مل سکے-

    ٹنڈو آدم :15 سالہ لڑکی جنسی زیادتی و تشدد کا شکار، بہن بہنوئی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا 

  • سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ٹریفک وارڈن عزت رسول گرفتار

    سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ٹریفک وارڈن عزت رسول گرفتار

    سائبر کرائم کی بڑی کارروائی
    رپورٹ (کاشف تنویر) ضلع منڈی بہاوالدین میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے ایک سیاسی شخصیت کے لئے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر معروف پولیس وارڈن عزت رسول ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ مذکورہ نوسرباز نے ضلع منڈی بہاوالدین میں کافی لوگوں کو بلیک میل کررکھا تھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے معروف سیاسی سماجی شخصیت ناصر صدیق علوی کی درخواست پر آج گوجرانوالہ سے گرفتار کیا
    اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے 43 فیک آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن میں شاویز احمد، سورج بھٹی، رانجھا ایف عباس، لنڈا بازار وغیرہ بھی شامل ہیں