گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسرسرفرازاحمد فلکی نے تھانہ پیپلزکالونی کےعلاقہ میں مالک کے بیکری ملازم پربہیمانہ تشدد کے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے، ایس پی سول لائن اسد الرحمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی اورملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے، گرفتارملزمان میں لیاقت، آصف اور رفاقت شامل ہیں، ابوبکر، مینجرسرفرازکی بیکری میں کام کرتا تھا، ملزمان نے ابوبکرکوبیکری سے چھٹی کرنے پرپائپوں سے مارا پیٹا تھا، مینجرسرفرازکی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں، میرٹ پرتفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی.
Category: گوجرانوالہ
-

گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
گوجرانوالہ میں بچی سے زیادتی اور قتل کا گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس دوران جائے وقوع پر پہنچنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا، جس میں 2 روز قبل 11 سال کی بچی سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم مارا گیا۔
وضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 11 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا واقعے کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاج کیا تھا –
گوجرانوالہ پولیس نے بتایا تھا کہ رات کو مذکورہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم بچی کا محلے دار تھا –
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اسے عبرت ناک سزا مل سکے-
ٹنڈو آدم :15 سالہ لڑکی جنسی زیادتی و تشدد کا شکار، بہن بہنوئی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا
-

سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ٹریفک وارڈن عزت رسول گرفتار
سائبر کرائم کی بڑی کارروائی
رپورٹ (کاشف تنویر) ضلع منڈی بہاوالدین میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے ایک سیاسی شخصیت کے لئے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر معروف پولیس وارڈن عزت رسول ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ مذکورہ نوسرباز نے ضلع منڈی بہاوالدین میں کافی لوگوں کو بلیک میل کررکھا تھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے معروف سیاسی سماجی شخصیت ناصر صدیق علوی کی درخواست پر آج گوجرانوالہ سے گرفتار کیا
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے 43 فیک آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن میں شاویز احمد، سورج بھٹی، رانجھا ایف عباس، لنڈا بازار وغیرہ بھی شامل ہیں

-

گوجرانوالہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر تشدد
گوجرانوالہ پولیس اہلکار ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر آپے سے باہرہو گئے ، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں نوجوان پر تشدد کر ڈالا
پولیس اہلکاروں نے ماسک ناک سے نیچے رکھنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایاپولیس اہلکاروں نے نوجوان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ویڈیو وائرل ہو گئی
گوجرانوالہ/پولیس اہلکار آپے سے باہر
گوجرانوالہ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر تشدد
گوجرانوالہ۔پولیس اہلکاروں نے ماسک ناک سے نیچے رکھنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا#Pakistan #UsmanBuzdar #PTI #PMLN @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/ZUNspOfbJq— Umair Zia (@UmairZia39) May 4, 2021
حاجی پورہ بازار میں شہریوں نے بیچ بچاؤ کروا کے نوجوان کی جان چھڑائی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
پولیس موقف کے مطابق واقعے کی تحقیقات ایس پی سٹی کر رہے ہیں ، بعد از تحقیقات حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-

با اثر افراد نے ایس ایچ او کے ساتھ ملکر معذور شخص کے خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی
گوجرانوالہ (کاشف تنویر )معزور شخص کو گھر کے درمیان میں سے راستہ نہ دینا مہنگا پڑ گیا
بااثر افراد نے ایس ایچ او کی موجودگی میں محنت کش کا گھر گرا دیا ،خواتین اور بچوں پر تشدد، متاثرہ افراد کا احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازی ، ایس ایچ او اروپ زاہد شاہ کو اس سے قبل پیٹرول پمپ پر پیسے لینے اور مفت پیٹرول ڈلوانے پر تھانہ ایمن آباد سے معطل کیا گیا تھا ،تھانہ اروپ کے علاقہ میں معزور شخص کا گھر گرانے اور بااثر افراد کی پشت پناہی کرنے پر سیالکوٹ روڈ پر خواتین ، بچوں سمیت شہریوں نے تھانہ اروپ پولیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ایس ایچ او زاہد شاہ نے با اثر افراد کے ساتھ مل کراپنی موجودگی میں گزشتہ روز55سالہ معزور شخص کا گھر گروا دیا تھامتاثرہ شخص یعقوب کا کہنا ہے کہ علاقہ کے بااثر افراد نے اپنی زمین کے راستہ کیلئے میرے گھر میں سے راستہ مانگا جس کے عوض اسے 8مرلے کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا انکار کرنے پر ملزمان نے ایس ایچ او زاہد شاہ کے ہمراہ موقع پر کھڑے ہو کر محنت کش کا گھر زمین بوس کر دیا گھر گرانے سے روکنے پر معزور شخص اور اس کے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،یاد رہے اس سے قبل ایس ایچ او زاہد شاہ کو پیٹرول پمپ سے مفت پیٹرول ڈلوانے اور مبینہ رشوت لینے پر تھانہ ایمن آباد سے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ افراد نے پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ -

فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ کا اچانک دورہ
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے بیرک، کچن، ڈسپنسری سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹینڈنٹ، ڈپٹی و اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ سمیت جیل عملہ سے گفتگو کی۔ فیاض الحسن چوہان نے جیل انتظامیہ کو قیدیوں کی بہتر دیکھ بھال اور جیل ریفارمز سے متعلق ہدایات بھی دیں۔ وزیر جیل خانہ جات نے بچوں کے خراب لباس کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات بھی جاری کیے۔ فیاض الحسن چوہان کا اس موقع پر کہنا تھا کے مناسب کپڑے کے متحمل نہ ہونے والے قیدی بچوں کو جیل انتظامیہ کپڑے فراہم کرے گی کیونکہ حوالاتی بچوں کی مناسب دیکھ بھال حکومت اور جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ جیلوں میں ڈسپلن اور قیدیوں کے حقوق میں توازن قائم کیا جانا ہمارا عزم ہے۔ کسی بھی قیدی کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ ہرگز برداشت نہیں گریں گے۔
-

بیٹیوں نے اپنی شادی سے پہلے باپ کے ساتھ کیا کر دیا ، سب حیران
گوجرانوالہ کے رہائشی چودھری شوکت کی دو بیٹیوں کی جب بارات آئی اور ان کی رخصتی ہوئی تو ان کا اپنا ولیمہ ہوا جس میں دس بیٹیوں، ایک بیٹے، 32 نواسے نواسیوں اور بھائی بہنوں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔
چودھری شوکت نے اس حوالے سے کو بتایا کہ ان کی اہلیہ وفات پاچکی ہیں تو ان کی بیٹیوں کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بھی شادی کریں تاکہ بیٹیوں کی رخصتی کے بعد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں
چودھری شوکت کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیاں چاہتی تھیں کہ ان کی رخصی کے بعد میری دیکھ بھال کرنے والی بھی گھر میں موجود ہو تو رشتہ تلاش کیا گیا اور پھر بیٹیوں کی خواہش پر ہی ان کی رخصتی اور میرا ولیمہ اکھٹے کیا گیا ہے۔
شادی میں شریک مہمانان نے اس موقع پر اپنی خوشی کے اظہار کے لیے خوب بھنگڑے ڈالے جب کہ چودھری شوکت کی بیٹیاں بھی خوشی سے نہال دکھائی دیں
چودھری شوکت کی بیٹی نے کہا کہ ہماری شرط تھی کہ ابو اپنی شادی کریں تاکہ ہمارے جانے کے بعد وہ تنہا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں ان کا خیال رکھنے والا کوئی نہ تھا اس لیے ان کی شادی کرائی ہے تاکہ ابو کا گھر بھی آباد رہے
-

اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سربراہی میں پنجاب پولیس کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس اسٹیشن صدر اور سیٹلاٸٹ ٹاٶن گوجرانوالہ تھانوں کے تعاون سے اپر چناب نہر سیالکوٹ، گوجرانوالہ ٹول پلازہ کامونکی اور پنجاب کالج کے گردونواح میں آپریشن کیا گیا۔ اس کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس اور پنجاب پولیس کے نمائندوں نے پنجاب کالج میں منشیات پر آگاہی لیکچر بھی دیا۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ جن میں باغبانپورہ ،دھرمپورہ ،
ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، رائیونڈ روڈ اور ایسٹرن باٸ پاس کے علاقے شامل ہیں۔ دوران آپریشن ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔تین ملزم بنام شہباز الیاس، اعظم الیاس اور آرون رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
مستقبل میں بھی مشترکہ آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔ -

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے بدو خلیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خواجہ سراؤں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کردی،
مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو خواجہ سرا جان کی بازی ہارگئے افسوسناک واقعہ مدوخلیل کے محلہ صادق آباد میں پیش آیا، جہاں خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ گولیاں لگنے سے ایک خواجہ سرا زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعشوں کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئیے جارہے ہیں،جائے وقوعہ کے اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
واقعہ کے بعد ساتھی خواجہ سرا تھانے پہنچ گئے خواجہ سراؤں کو دیکھ کر تھانے کے دروازے بند کر لئے ،پولیس کے عدم تعاون پر خواجہ سراوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا
انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی نے گوجرانوالہ بدو خلیل گاوں میں فائرنگ سے دوخواجہ سراؤں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او )گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے
خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
-

ریاست مدینہ میں شراب پکڑنا جرم بن گیا-
پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کی شوقین حکومت کے دور میں ایک پولیس آفیسر کو سرکاری خاندان کے ایک فرد سے شراب برآمد کرنا ا مہنگا پڑگیا۔
گجرنوالہ پولیس کے پڑھے لکھے پولیس آفیسر ٹی اے ایس آئی ذیشان مزمل کو نشے میں دھت سابقہ چئیرمین کے بھائی سے شراب برآمد کرنا اور سیاسی دباؤ کے باوجود ایف آئی آر درج کرنا بھاری بھر گیا۔ تبدیلی سرکار کا ورد کرنے والے اب پولیس افسروں کو اینٹی کرپشن کے ذریعے قابو کرنے لگے۔ تھانے دار کے خلاف درج مقدمہ کے گواہ تک اس پولیس افسر کو پہنچانے سے انکاری ہیں۔
ہماری پنجاب پولیس کے اعلی افسران سے اپیل ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے اصل گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آ ہلکاروں کو یوں رسوا کرنے سے بچایا جائے۔
