Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • کمشنر گوجرانوالہ کا اپنی ٹیم کو کون سی بہترین کارکردگی پر سراہا مزید اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ریجنل پولیس آفیسر گوجر انوالہ طارق عباس قریشی نے عید الفطر پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں امن و امان کے سلسلہ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ سرکاری محکمو ں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، اہل کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام افسران اور ان کی ٹیم نے عید الفطر کے ا یام میں لو گوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خصوصی ستائش اور حوصلہ افزائی کے حق دار ہیں – انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر دہشت گرد عناصر کی مذموم کاروائی کا خطرہ موجود تھا لیکن ہمارے خفیہ اداروں ، پولیس اور دیگر محکمو ں نے اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہو ئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر کام کیا- کمشنر گوجر انوالہ اور آر پی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتے ہو ئے عیدالفطر پر صفائی، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے تمام اداروں نے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا او ر تمام محنتی، فرض شناس افسران ہمارا اثاثہ ہیں –

    انہو ں نے ان خیالات کاا ظہار ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا- ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ نائلہ باقر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یسین اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شر کت کی-

    کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اسی حکمت عملی اور پیشہ وارانہ ذمہ دار ی کے احساس کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں – انہو ں نے کہا کہ ملک دشمن قو تیں اور دہشت گردعناصر، امن و امان کو تباہ کرنے کے مذموم ایجنڈے کے تحت کسی بھی وقت کاروائی کرسکتے ہیں اور ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہمہ وقت

    چو کس رہنے کی ضرورت ہے – کمشنر نے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کریں اور اس سلسلہ میں شہریوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے بر وقت اقداما ت کریں –

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا دیہی مرکز صحت سوہدرہ کا اچانک دورہ
    ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے لازمی قرار دی گئیں 32 ادویات کے سٹاک، ڈاکٹرز کی حاضری، مسائل کا جائزہ لیا ۔ لیبر روم،ریکوری روم، وارڈز، ادویات سٹور، ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔
    ڈپٹی کمشنر کا رجسٹری برانچ وزیرآباد کا بھی دورہ، ریکارڈ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کیمرے لگانے کی ہدایت کی
    تحصیل آفس میں رجسٹریشن، انتقال، فرد ملکیت اور دیگر خدمات کے حصول کے لیے آئے سائلین سے بھی معیار بارے استفسار کیا
    سائلین نے خدمات اور افسران کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    ڈپٹی کمشنر کا رجسٹریشن برانچوں میں ریکارڈ چوری اور ردوبدل کی روک تھام کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا اور سائلین کی درخواست پر بیٹھنے کا انتظام، پینے کاصاف پانی اور پنھکے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

  • گوجرانوالہ سے اغوا شدہ بچی کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ
    تھانہ گرجاکھ کے علاقہ سے اغوا ہونے والی تین سالہ ضمیر فاطمہ کی ایمن آباد سے لاش برآمد۔

    مبینہ طور پر بچی کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ذراٸع

    تین سالہ بچی ضمیر فاطمہ 11روز قبل محلہ سید پاک سے اغوا ہوٸی تھی ۔

    بچی دوکان سے چیز لینے گئ اور واپس گھر نہ پہنچی

    ضمیر فاطمہ کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لٸے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    زیادتی کی تصدیق کے لٸے سیمپل فرانک ساٸنس لیبارٹری بھجواٸے جاٸیں گے ۔پولیس

  • گوجرانوالہ میں گیارہ دن قبل اغوا کی گئی بچی کی نعش کہاں سے ملی؟ افسوسناک خبر

    گوجرانوالہ میں گیارہ دن قبل اغوا کی گئی بچی کی نعش کہاں سے ملی؟ افسوسناک خبر

    گوجرانوالہ کے علاقے سے گیارہ روز قبل اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کی لاش نہر سے ملی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کے علاقے محلہ سید پارک سے مبینہ طور پر تین سالہ ضمیر فاطمہ کو گیارہ روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے .ضمیر فاطمہ اپنے گھر سے دکان پر چیز لینے کے لئے نکلی اور واپس نہیں گئی. جس پر والدین نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا. گیارہ دن بعد بچی کی لاش آدھورائے نہر سے مل گئی ہے جس پر لواحقین میں کہرام مچ گیا ہے.ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ بچی کو کس طرح قتل کیا گیا ہے۔

  • ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات نے نجی ہسپتالوں کے دورے پر کیا ہدایات دی

    گوجرانوالہ( ) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عثمان اظہر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانا جرم ہے،ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ فضلے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات کو روکا جاسکے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندل ہسپتال اور فاضل میموریل ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران کیا – انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے- انہو ں نے دونوں ہسپتالو ں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اورہسپتال انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ فضلہ اٹھانے والی کمپنیوں کے کام پر نظر رکھے اوران کی پڑتال کی جائے کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو مناسب طریقے سے جلا یاجاتاہے یا نہیں -انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ اور فضلہ کی خرید وفروخت کے خلاف دس روزہ مہم شروع کررکھی ہے اگر کوئی اس کام میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

    گوجرانوالہ( ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبو ں کا معائنہ کیااورحکومت پنجاب کی شجرکاری مہم کے تحت ہسپتال کے احاطہ میں ربڑ پلانٹ کا پودا بھی لگایا-ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم، صدر روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی، ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد،ڈاکٹرنصیر احمد ودیگر افسران واہلکاران ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر صدر روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی نے ٹراما سنٹر میں آنے والے ایمرجنسی کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے درکار 70 ہزار روپے کی ضروری ادویات عطیہ کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں کی فلاح کیلئے روٹری انٹرنیشنل اقدامات جاری رکھے گی-
    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں لاکھو ں پودے لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ ماحول دوست پودے لگانا ہونگے- شہری ہر سطح پر شجر کاری کریں – پھل اور پھولدار پودے لگائیں تاکہ آلودگی کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے- انہوں نے ہسپتال کے احاطہ میں ربڑ پلانٹ کا پودا بھی لگایا اور ہسپتال میں مریضوں کی فلاح کیلئے روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے دی جانے والی ادویات پر روٹری کا شکریہ بھی ادا کیا-

  • محبوبہ کی خاطر نوجوان نے گردہ بیچا،محبوبہ نے اسکے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    محبوبہ کی خاطر نوجوان نے گردہ بیچا،محبوبہ نے اسکے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    پنجاب کے علاقہ عارف والا میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کو تین لاکھ دینے کے لئے اپنا گردہ بیچ ڈالا اور جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا محبوبہ بے نوجوان کی پٹائی کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامونکی کے رہائشی ہمایوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی عارف والا کی ایک خاتون کے ساتھ دوستی ہوئی خاتون نے تین لاکھ روپے نوجوان سے مانگے تو ہمایوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم اس کے پاس نہیں جس پرخاتون نے کہا کہ اگر وہ میرا سچا دوست ہے تو میرے لئے اپنا گردہ بیچ دو اور تین لاکھ مجھے دو نوجوان نے خاتون کے کہنے پر اپنا گردہ بیچ دیا، اور ساڑھے تین لاکھ روپے خاتون کو دے دئیے . ہمایوں کا کہنا ہے کہ جب اس نے دوست خاتون سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے گھر بلا کر چوری کا الزام لگا دیا اور رشتے داروں ، محلے داروں کو بلا کر پٹائی کروا دی . واقعے کے بعد پولیس نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے .

  • گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دس سالہ گھریلو ملازمہ کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ چن دا قلعہ کے قریب دس سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر شدید تشدد کیا گیا. متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالک نے گرم پانی سے جلا کرمیرے اوپر مرچیں پھینکیں،مجھے رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے بھی مارے گئے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک سابق سٹی ناظم جاوید کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں پولیس کی مدعیت میں درج ہوا ہے. پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کو اس کے ورثا علاج کے لئے لاہورلے گئے ہیں