Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا فری ہومیو میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ کے کمیٹی روم میں پہلا فری ہو میو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے فیتہ کاٹ کر کیا – اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمرقریشی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد جو تہ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈاکٹر میاں عمران اور میاں احسان ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر بھی موجود تھے ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ میں ڈی سی آفس کے سرکاری ملازمین کی سکریننگ اور علاج معالجہ کیلئے HN کیئر اینڈ کیور سنٹر، کینٹ فارما، مسعود فارما اور بلاسم فارما کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا اور ڈی سی آفس کے 175سرکاری ملازمین کی ڈور سٹپ پر سکریننگ اورمفت طبی سہولیات فراہمی مہیا کی گئیں –

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی آفس میں ہو میو پیتھک میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہاکہ بلاشبہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج پر لوگوں کو غلط فہمیاں ہیں لیکن اس کیمپ کے ذریعے آپ لوگوں کو بہتر انداز سے خدمات پیش کر کے انہیں مطمئن کر سکتے ہیں -ضلعی انتظامیہ ہومیو ڈاکٹرز کی بھرپور سر پرستی کرے گی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمر قریشی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج بہتر ہے دور جدید کے ساتھ اس میں مزید بہتری آ چکی ہے اور یہ بے ضرر طریقہ علاج بھی ہے کیونکہ ہومیو ادویات کے سائیڈ افیکٹ بھی کم ہیں ہومیو ڈاکٹرز لوگوں کو بہتر انداز میں مطمئن کریں – میڈیکل کیمپ سے ڈاکٹر میاں عمران، میاں احسان، ڈاکٹر محمدجمیل ڈاکٹر ضیغم حفیظ، ڈاکٹر عبدالقیوم ڈاکٹر کلیم صدیقی، ڈاکٹر نعیم اللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد طاہراور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ہومیو طریقہ علاج پر روشنی ڈالی اور اپنے درپیش مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا-

    مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج دنیا کادوسرا لارجرسسٹم آف میڈیسن ہے اور اس کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے اور ہم معیاری کام کررہے ہیں اور ڈاکٹر ز کی علمی فکر اور عملی تربیت بھی کر رہے ہیں ڈی سی آفس میں کیمپ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا شکریہ ادا کیا- مقررین نے مزید کہاکہ پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں بھی یہ طریقہ رائج ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ہماری معاونت کریں تاکہ ہم بلا خوف و خطر مزید بہتری سے لوگوں کا علاج کر سکیں کیمپ کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں –

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کو تعلیم کے بہتر معیار، سہولیات اور کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب کے پہلے پانچ اضلاع میں لائیں گے، اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، سکولوں کی چار دیواری، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترجیحاََ از نو تعمیر اور پینے کے صاف پانی فراہمی جیسے کارکردگی اعشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے

    ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش، عارفہ جمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فرنیچر کی فراہمی، چار دیواری، صاف پانی کی فراہمی کے لیے دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 14کارکردگی اعشاریوں کا تحصیل اور مراکز وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں میں دستیاب،عدم دستیاب سہولیات، حکومتی اہداف اور ا ن کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں 35ویں نمبر سے 11ویں نمبر پر لانے پر افسران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن اعشاریوں میں مقررہ اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکا ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جاسکے اور ضلع کوپنجاب کے پہلے 5اضلاع میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں امسال کے دوسرے کوارٹر اور مئی 2019تک کی کارکردگی اور ضلع کے تمام سکولوں، مراکز اور تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ افضل حیات تارڑ نے بتایا کہ14کارکردگی اعشاریوں میں سے 12کو مقررہ اہداف کو حاصل کیا گیا، ایل این ڈی (اردو، انگلش، ریاضی)ٹیسٹ اور مقررہ کارکردگی اعشاریوں کے ڈیٹا کے معیار کے لیے مقررہ اہداف کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ ضلع کے مجموعی سکولوں (1554) میں سے 1455کو وزٹ کیا گیا، افسران کے وزٹس اپریل میں 62فیصد اور مئی میں 75فیصد رہے، سکینڈری ونگ، ایلیمنٹری میل ونگ تحصیل صدر، وزیر آباد اور فیمیل ونگ تحصیل صدر اور کامونکی کو مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو مراکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ آئندہ کوارٹر میں ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔

  • گوجوانوالہ سے سی ٹی ڈٰی نے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے

    گوجرانوالہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا ،دہشت گردوں میں شمس الزماں،اشرف،نعیم شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرودں سے دھماکاخیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمدہوا ہے ،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں.

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

  • گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن لائبریری کا دورہ

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر اور مطالعہ کے رحجان کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے اور چلڈرن لائبریری کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر اور مطالعہ کی جانب راغب کیا جا سکے-

    یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی کو آرڈینیٹر روٹری بک پراجیکٹ انٹرنیشنل پاکستان ساجد پرویز بھٹی، انچارج کمپلیکس میڈم عفت کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاران ان کے ہمراہ تھے-

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے انچارج لائبریری کمپلیکس عفت بی بی کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی- انہو ں نے کہاکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو ا پ گریڈ کرکے بچوں کو بہترین ماحول میں تفریح فراہم کی جائے گی اور روٹری بک پراجیکٹ انٹر نیشنل پاکستا ن کے تعاون سے لائبریری میں بچوں کے لئے مزید کتابیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھ سکے – انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے-

  • پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
    گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔
    مزکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔
    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا

  • گوجرانوالہ فائرنگ سے زخمی لڑکی تاحال انصاف کی منتظر

    گوجرانوالہ میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے واقع جس میں جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ نہ درج کیا جا سکا

    تھانہ فیروز والا کے علاقہ ٹوکے والا بازار میں جمعے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شانی اور امتیاز نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی اقصی کو زخمی کر دیا تھا جس پر شمیل بٹ نے تھانہ فیروز والا پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تین روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا

  • گوجرانوالہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی

    گوجرانوالہ: ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ن لیگ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید بٹ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے جرم میں ایف آئی نے گرفتار کر لیا۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری عدالتی اجازت سے کی گئی

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اہم اجلاس۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر کی شرکت، ڈپٹی کمشنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر ناجائز قبضوں، فراڈ،جرائم، وفاقی و صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کے معیاراور محکموں سے متعلق شکایات پر فریقین کے موقف کی سماعت کی۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ ا ور پولیس سمیت دیگر محکمے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز پر ناجائز قبضے میرٹ پر ختم کیے جائیں،اصل مالکان کو انکا حق واپس دلایا اور فراڈ ودھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور اداروں پر انکے اعتماد کوبحال کیا جاسکے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس قانون کے نفاذاور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے پولیس سے متعلق شکایات پر مزید سماعت کے لیے فریقین کو اپنے دفتر طلب کیا تاکہ جلد فیصلے کیے اور حقدران تک انکا حق پہنچایا جاسکے۔

    ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اوور سیز کمیشن کے قیام سے ضلعی اوور سیز کمیٹی کوبذریعہ ڈیش بورڈ 518کیسز موصول ہوئے جن میں سے 339کوحل کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز واگزار، دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق واپس دلایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 179کیسز پر محکمانہ کاروائی جاری ہے جنہیں جلد حل کرنے اور رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اوورسیز کمیٹی کے فورم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی پراپرٹیز واپس دلانے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ز (صدر اور وزیرآباد)سے متعلق 4کیسز میں فریقین نے بتایا کہ انکے مابین معامالات اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی کاوشوں سے طے پاگئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کی کار کردگی کو سراہا اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے

  • گوجرانوالہ ایک شخص اپنی موٹر سائیکل سے محروم

    گوجرانوالہ چنداقلعہ جلیل ٹاون کا رہائشی راشد نام شخص اپنی موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق راشد نامی شخص گھر سے کچھ ضروری سامان لینے کے لیے گورمہ بیکری گیا بیکری کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر سے سامان لیکر کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب نظر آئی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر 15 پولیس کو کر دی گئ ہے. گوجرانوالہ تھانہ صدر کے علاقہ چنداقلعہ گورمہ بیکری کے آگے سے نہ معلوم افراد ہنڈا125CG. موٹر سائیکل. نمبر GAK 266 ماڈل 2018 لے کر فرار 15 کال کرنے پر پولس موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزم موٹر سائیکل لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا