Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • نوشہرہ ورکاں: جمعیت اہل حدیث گوجرانوالہ کا اجلاس 13 جولائی کو طلب

    نوشہرہ ورکاں: جمعیت اہل حدیث گوجرانوالہ کا اجلاس 13 جولائی کو طلب

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)جمعیت اہل حدیث ڈویژن گوجرانوالہ کا اہم اجلاس 13 جولائی کو نوشہرہ ورکاں طلب، فضائل صحابہ و اہل بیت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

    جمعیت اہل حدیث ڈویژن گوجرانوالہ کا ایک اہم اجلاس 13 جولائی بروز اتوار بعد نمازِ ظہر جامع مسجد خاتم النبین اہل حدیث، نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوگا۔ اس بات کا اعلان صوبائی و ڈویژنل ناظم اطلاعات و نشریات اور معروف روحانی شخصیت محمد عدنان اولیاء سلفی نے کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان *فضائلِ صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس* کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور حتمی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرکت کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں:

    * حکیم صفدر عثمانی (ڈویژنل سرپرست اعلیٰ)
    *پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ خاں مظفر(ڈویژنل صدر)
    *حافظ جاوید احمد گورائیہ (ڈویژنل سیکرٹری جنرل)
    *ڈاکٹر عبدالرحمن پن (ڈویژنل چیئرمین)
    *حکیم قاری محمود احمد عاصم شیخوپوری (ڈویژنل ناظم تبلیغ)
    *حکیم قاری محمد اسحاق ساجد (ڈویژنل سینئر نائب صدر)
    *حافظ شمشاد احمد ناہرہ(ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری)
    *محمد اعجاز علوی اعوان (ڈویژنل چیف آرگنائزر)
    *محمد عدنان اولیاء سلفی (صوبائی و ڈویژنل ناظم اطلاعات و نشریات)

    اجلاس میں دیگر علماء، تنظیمی عہدیداران اور مقررین بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔ اجلاس کا مقصد نہ صرف آئندہ کانفرنس کی منصوبہ بندی کرنا ہے بلکہ تنظیمی امور اور دینی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے بروقت پہنچنے اور مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • منڈی بہاءالدین: ساہنپال شریف میں شہدائے کربلا کانفرنس

    منڈی بہاءالدین: ساہنپال شریف میں شہدائے کربلا کانفرنس

    منڈی بہاءالدین (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد افنان طالب) یومِ عاشورہ کی مناسبت سے دربار نوشاہیہ شرافتیہ ساہنپال شریف میں شہدائے کربلا کانفرنس کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت پیر سید استبصار الحسن نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد ذکرِ اہلبیت اور شانِ امام حسینؓ بیان کی گئی، جس نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔

    کانفرنس میں ممتاز عالم دین علامہ سید استقرارالحسن نوشاہی نے خصوصی شرکت کی اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی بقاء کا راز انہی قربانیوں میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کا پیغام قیامت تک مظلوموں کے حق میں آوازِ بلند اور ظالموں کے خلاف مزاحمت کی علامت رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اور حق کا علم بلند رکھنا ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔

    سجادہ نشین پیر سید توثیق الحسن نوشاہی نے اختتامی دعا میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، اہلِ فلسطین و اہلِ کشمیر کی آزادی، اور ملکِ پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف نبی آخرالزماں ﷺ، اہلبیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ کے نقشِ قدم پر چلنے میں ہے۔ اختتام پر حاضرین میں نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا۔

    یہ محفل نہ صرف ایک روحانی تجربہ ثابت ہوئی بلکہ کربلا کے عظیم پیغام کو زندہ رکھنے کا عملی مظہر بھی بنی۔

  • گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

    گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

    گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوالا وڑائچ سے 5 زیرِ حراست ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہو گئے، پولیس کی بڑی غفلت سامنے آ گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مویشی چوری کے شبے میں گرفتار ملزمان نے حوالات کی سلاخیں توڑ کر تھانے کی چھت پر چڑھائی کی اور وہاں سے دیوار کے باہر لگے درخت کا سہارا لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لاپرواہی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور جلد فرار ہونے والے تمام ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

    یوم عاشور سیکیورٹی انتظامات، وزیراعظم کا وزیرداخلہ اور وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین

    یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

    روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل، ریلوے حکام خاموش

    غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ

    خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

  • بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

    بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)نواحی علاقہ ونیہ والا میں غربت اور بے بسی ایک اور جان لے گئی۔ بجلی بل کی عدم ادائیگی پر گیپکو حکام نے شہری انور کو گرفتار کروا دیا، جس پر اس کا بیٹا فراز دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق تین ماہ کا 38 ہزار روپے کا بل ادا نہ کرنے پر گیپکو نے انور کا بجلی میٹر منقطع کر دیا۔ انور نے وقتی طور پر ہمسایوں سے بجلی لینا شروع کی تو گیپکو حکام نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل تین دن تک گھر میں بجلی نہ ہونے اور والد کی گرفتاری سے متاثر ہو کر انور کا نوجوان بیٹا فراز شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور بالآخر تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    مرحوم کی والدہ نے بتایا کہ فراز والد کی رہائی اور بجلی کی بحالی کے لیے گیپکو دفتر کے چکر لگاتا رہا، مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    یہ افسوسناک واقعہ سوال چھوڑ گیا ہے کہ کیا بجلی چوری کے خلاف کارروائی انسانی جان سے زیادہ ضروری ہے؟ حکام بالا کی خاموشی اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے۔

  • گوجرانوالہ: بیٹیوں کے قتل کیس میں والدین ہی قاتل نکلے

    گوجرانوالہ: بیٹیوں کے قتل کیس میں والدین ہی قاتل نکلے

    گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں قتل کی جانے والی دو بہنوں کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، پولیس نے مقتولہ لڑکیوں کے والدین کو ہی گرفتار کر لیا۔

    ابتدائی طور پر یہ مقدمہ 19 مئی کو نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی اور قتل کے الزامات کے تحت والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکو 9 لاکھ روپے لے گئے اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران والدین ہی اصل قاتل نکلے۔ قتل کا آلہ اور وہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے متعلق والد نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکو لے گئے۔

    عدالت نے والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ والد کو جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کیا گیا۔ عدالت نے 26 جون کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 30 جون تک ریمانڈ منظور کر لیا۔

    تفتیشی افسر کا بیان
    ڈی ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ انصر موہل کے مطابق، تفتیش سے اب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف دونوں میاں بیوی اس قتل میں ملوث ہیں، اور کوئی تیسرا شخص اس کیس میں شامل نہیں۔

    📌 مقدمے کی ابتدائی تفصیل
    والد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 22 سال سے اٹلی میں مقیم تھے اور واقعے سے چند روز قبل پاکستان آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بینک سے 12 لاکھ روپے نکالے جن میں سے 9 لاکھ روپے بڑی بیٹی کے حوالے کیے، اور ڈاکو ان کی آنکھوں کے سامنے بیٹیوں کو قتل کرکے رقم لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران والد کے بیان میں تضادات سامنے آئے، جس پر شک کی بنیاد پر والدین کو گرفتار کیا گیا اور سچائی سامنے آ گئی۔پولیس نے عدالت کو ہدایت دی ہے کہ کیس کا چالان جلد مکمل کر کے پیش کیا جائے تاکہ باقاعدہ ٹرائل شروع ہو سکے۔

    Ask ChatGPT

  • گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور پتنگ فروش گرفتار، اسلحہ و چرس برآمد

    گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور پتنگ فروش گرفتار، اسلحہ و چرس برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف عرف اچھو کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو 580 گرام چرس، ایک رائفل 222 بور، ایک 30 بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔

    ایس پی سول لائن محمد عمران خان کی زیر ہدایت، ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر غازی عدنان اعجاز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت و ناکہ بندی کے دوران مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ گرفتار ملزم اشرف عرف اچھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیرونِ اضلاع سے منشیات لا کر گوجرانوالہ میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    اسی طرح پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم نعیم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضہ سے 27 عدد رنگ برنگی پتنگیں اور 2 عدد ڈور کی گوٹیں برآمد ہوئیں۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ قانون شکن عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس کا یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

  • وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    وزیرآباد: علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والا چٹھہ میں واقع غیر قانونی پیٹرول ایجنسی میں ٹینکی پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے مزید 5 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ 11 جون کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب ایک بڑے آئل ٹینکر سے پیٹرول کی منتقلی کے دوران اچانک ٹینکی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے بعد ٹینکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹینکر ڈرائیور فوری طور پر گاڑی بھگا کر دور لے گیا، تاہم قریبی دکان داروں اور عام شہریوں کو شدید جھلسنے سے روک نہ سکا۔

    ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں کھاریاں برن سینٹر، لاہور اور گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی طور پر دو زخمی، 48 سالہ محمد ریاض اور 31 سالہ اویس، 2 روز قبل جاں بحق ہوئے تھے۔ آج مزید 5 زخمی افراد — 32 سالہ عامر، 40 سالہ سرفراز، 15 سالہ منیب، 38 سالہ انصر اور 37 سالہ محمد سلیم — زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مزید 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج

    غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، امداد کے منتظر 74 فلسطینی شہید، 200 زخمی

    نائجیریا میں مسلح افراد کا خوفناک حملہ، بینو ریاست کے گاؤں میں 100 افراد ہلاک

    کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، بعض علاقوں میں ہلکی بارش

  • گوجرانوالہ: محمد طاہر طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے، سپرد خاک

    گوجرانوالہ: محمد طاہر طویل علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کر گئے، سپرد خاک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)جمعیت اہلحدیث پاکستان، تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے صوبائی و ڈویژنل ناظم اطلاعات و نشریات، صوبائی چیئرمین ملت پریس کلب مرکز ملت اسلامیہ انٹرنیشنل، معروف صحافتی، سماجی، مذہبی و روحانی شخصیت محمد عدنان اولیاء سلفی شہزاد امین اولیاء اور خاور امین اولیاء کے بہنوئی اور محمد آمین اولیاء مرحوم کے داماد محمد بابر کے بھائی محمد طاہر قضائے الٰہی سے کینیڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں محمد طاہر کو کینیڈا کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

    اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • گوجرانوالہ: اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)اسلامیہ گریجوایٹ کالج گوجرانوالہ کا گراؤنڈ، جہاں کبھی طلبہ کی صحت و سرگرمیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا، اب بدامنی اور ہوائی فائرنگ کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ حالیہ واقعے میں ایک فٹبال میچ کے دوران آزادانہ طور پر آتشی اسلحہ استعمال کیا گیا، جس سے نہ صرف شور و غل میں اضافہ ہوا بلکہ ہوائی فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ باغبان پورہ نے واقعے کا مقدمہ نمبر 1365/25 درج کر لیا ہے۔

    مقامی افراد اور عینی شاہدین کے مطابق گراؤنڈ کو فٹبال میچز کے نام پر کرائے پر دیا جا رہا ہے، جس میں بیرونی افراد سے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں۔ ان میچز کے دوران ہنگامہ آرائی، غیر اخلاقی حرکات اور قانون شکنی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ مقامی آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ کالج پرنسپل اکرم ورک کی مبینہ سرپرستی میں یہ تمام معاملات انجام پا رہے ہیں، جس سے تعلیم و تربیت کا یہ ادارہ ایک تجارتی سرگرمی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

    اہل علاقہ نے شکوہ کیا ہے کہ گراؤنڈ کا اصل حق دار، یعنی بزرگ شہری، مریض، خواتین اور بچے جو صحت مند سرگرمیوں اور چہل قدمی کے خواہاں ہیں، انہیں اس سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے، حالانکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی سہولیات تک رسائی ان کا قانونی حق ہے۔

    علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں بدامنی، اسلحے کے استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بزرگوں و شہریوں کے لیے گراؤنڈ کا سیر و تفریح کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ یہ مقام دوبارہ امن و سکون کا مظہر بن سکے۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

    گجرانوالہ:ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا-

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا حصہ تھے دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے اور مجموعی طور پر 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیائے، یہ شہری لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے، جس میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان خطرناک اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیئے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کارروائی کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی شہر ی ایسے دھوکے کا شکار نہ ہو۔

    پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا پروپگینڈا بے نقاب