Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ کا کے بی فیڈر منصوبے کا دورہ، کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا اعلان

    ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ کا کے بی فیڈر منصوبے کا دورہ، کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا اعلان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ )وزیراعلیٰ سندھ کا کے بی فیڈر منصوبے کا دورہ، کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے واضح موقف دیا ہے کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے، کالاباغ ڈیم کی طرح کینالوں کے بھی مخالف ہیں۔ دریائے سندھ سے نکلنے والے کینالوں کا معاملہ جب تک کسی فورم پر نہیں آئے گا، ختم نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کلری بگھار فیڈر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سعید غنی، جام خان شورو، سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان و دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔ نئے سال کے حوالے سے عوام سے درخواست کروں گا کہ ہر شخص اپنے حصے کا کام کرے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں دن رات کوشاں رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کے منصوبے سے کراچی کو یومیہ 7600 کیوسک سے بڑھ کر 9800 کیوسک پانی ملے گا۔ سندھ حکومت کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کلری بگھار فیڈر اپر سسٹم اور کینجھر جھیل کی بہتری پر کام جاری ہے۔ کے بی فیڈر اپر فیز ون کی کناروں کی پختگی اور لائننگ کا کام ہو رہا ہے۔ لائننگ کی پختگی کا منصوبہ ایکنک نے 19 جولائی 2023 کو منظور کیا۔ کے بی فیڈر کے لیے 39,942.559 ملین روپے منظور ہوئے، جن میں پچاس فیصد وزارتِ آبی وسائل اور پچاس فیصد حکومتِ سندھ خرچ کرے گی۔ کے بی فیڈر کی لائننگ سے 510 کیوسک پانی کے اخراج کو بچایا جا سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ پانی کے فور پروجیکٹ فیز-I کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔ کے بی فیڈر کی لائننگ کی پختگی کا منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا۔ کلری بگھار فیڈر کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ وفاق اور سندھ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس سال وفاق نے کم پیسے دیے ہیں۔ اس سال منصوبے کا 40 فیصد حصہ مکمل کر لیں گے جبکہ کے بی فیڈر کا منصوبہ اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو منصوبے پر کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ کراچی کو پانی ملنے کی وجہ سے کسی علاقے کا پانی کم نہیں ہوگا۔ کے بی فیڈر کی لائننگ سمیت نکاسی آب کا سسٹم بھی بنایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل کی فلنگ لیول کو آر ایل 53.50 سے آر ایل 56.00 بڑھا کر ذخیرہ کو 0.38 سے 0.42 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے بی فیڈر کے ذریعے کراچی کے لیے 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔ 22.734 کلومیٹر کے بی فیڈر کی لائننگ پختگی کے کام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 6 کلومیٹر طویل آر ڈی 0 سے 65 تک لائننگ پختگی کے کام پر 103 ملین روپے جاری ہونے ہیں، جبکہ 7.62 کلومیٹر طویل آر ڈی 65 سے 130 تک 1170 ملین روپے کی دس فیصد ادائیگی ہو چکی ہے۔ 9.144 کلومیٹر طویل آر ڈی 130 سے 189 تک 1182 ملین روپے کی دس فیصد ادائیگی کر دی گئی ہے۔

    اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارا چنار میں انسانی المیہ ہو رہا ہے، اس پر ہمیں افسوس ہے۔ حکومت سندھ نے گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست پر ہلال احمر کے ذریعے امداد بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن دھرنوں کے بالکل خلاف نہیں ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم سے مذاکرات جاری ہیں۔ دھرنے ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دھرنے والوں کو ایک جگہ پر دھرنا دینے کی پیشکش کی ہے۔ 8 جگہوں سے دھرنے ختم کرائے گئے ہیں، جبکہ 4 جگہوں پر اب بھی جاری ہیں، جو بات چیت یا ایکشن سے ختم کر دیے جائیں گے۔ دھرنوں کے خلاف ایکشن بھی لیں گے، جس سے کچھ لوگ ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارا چنار کے مسئلے کا حل وہیں ہوگا، ہمارے پاس نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی بسوں کو پورے سندھ تک توسیع دیں گے۔ پہلے ایس آر ٹی سی ہوتی تھی، اب بھی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کا اگلا مرحلہ بھی 2025 میں مکمل کر لیں گے۔ کراچی سے باہر جانے والوں کا سفر ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے بی فیڈر کی لائننگ پروجیکٹ کا دورہ کرکے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے بی فیڈر پروجیکٹ پر اہم پیشرفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

  • ٹھٹھہ: این جی اوز کی کارکردگی پر سوالات، مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے پر تشویش

    ٹھٹھہ: این جی اوز کی کارکردگی پر سوالات، مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے پر تشویش

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں اور جنرل سیکریٹری محمد عمر سرائی نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کے دفتر اور سینئر سٹیزنز شیلٹر ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خدا بخش بھرآنی سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز کی تفصیلات حاصل کیں۔

    اس موقع پر انہوں نے ٹھٹھہ میں کام کرنے والی این جی اوز کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو ملازمت میں نظرانداز کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز مقامی قابل نوجوانوں کو ملازمتیں دینے میں ناکام ہیں، جس کے باعث نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔

    بلاول سموں نے کہا کہ ضلع میں متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل این جی اوز کروڑوں روپے کے منصوبے چلا رہی ہیں، لیکن ان کی کارکردگی زمین پر کہیں نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کئی این جی اوز نے اپنے کام کو خفیہ رکھا ہوا ہے، یہاں تک کہ ان کے دفاتر پر نام کے بورڈ تک نصب نہیں ہیں۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان منصوبوں میں کرپشن اور خرد برد کی جا رہی ہے، جس کے باعث علاقے کی کمیونٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی ترقیاتی نتائج نظر آ رہے ہیں۔

    بلاول سموں نے کہا کہ این جی اوز کے فنڈز کا حساب لینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ صحافیوں کے وفد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے ملاقات کریں گے اور منتخب نمائندوں کو بھی اس معاملے پر نوٹس لینے پر قائل کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈونر اداروں، تھرڈ پارٹی آڈٹ، وفاقی و صوبائی محتسب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، اور دیگر متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مقامی کمیونٹی کو احتجاجی تحریک کے لیے موبلائز کیا جائے گا۔

    بلاول سموں نے خبردار کیا کہ آرٹیکل 19 اے اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تسلی بخش وضاحت نہ دینے والی این جی اوز کے این او سیز منسوخ کرا کر انہیں ضلع سے باہر نکال دیا جائے گا۔

    بعد ازاں انہوں نے سینئر سٹیزنز شیلٹر ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے جاری کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

  • ٹھٹھہ: بزرگ شہریوں کی پناہ گاہیں تاخیر اور ناقص میٹریل سے تباہی کے خطرے سے دوچار

    ٹھٹھہ: بزرگ شہریوں کی پناہ گاہیں تاخیر اور ناقص میٹریل سے تباہی کے خطرے سے دوچار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں) سندھ حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے قائم کی جانے والی پناہ گاہیں ناقص میٹریل اور تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان پناہ گاہوں کی حالت اب تک بدتر ہو چکی ہے۔ سندھ سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2014 کے تحت ان پناہ گاہوں کا قیام ایک دہائی پہلے منظور کیا گیا تھا، مگر اس قانون کی اہم شقیں اب تک نافذ نہیں ہو سکیں۔

    سال 2019 میں سندھ ہائی کورٹ نے ہر ضلع میں ایک اولڈ ایج ہوم قائم کرنے کا حکم دیا تھا، تاکہ بزرگ شہریوں کو رہائش، خوراک اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ تاہم، ان ہدایات پر عمل درآمد میں دانستہ تاخیر کی جا رہی ہے۔

    ٹھٹھہ کے مکلی میں سوشل ویلفیئر آفس کے زیر تعمیر سینئر سٹیزن شیلٹر ہاؤس میں ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر ضروری تاخیر کے باعث بارشوں اور دھوپ کی وجہ سے عمارت کی حالت خراب ہو چکی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی عمارت کے تباہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    بزرگ شہریوں اور سماجی کارکنوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے میں معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد پناہ گاہ کی تکمیل کی جائے تاکہ بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ساتھ ہی اس غفلت کے مرتکب افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • ٹھٹھہ:کیٹی بندرمیں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

    ٹھٹھہ:کیٹی بندرمیں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار، بلاول سموں) کیٹی بندر کے سمندر میں دو روز قبل ڈوبنے والے دو ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں پاکستان نیوی اور مقامی غوطہ خور مشینری کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے گھوڑا باری کے رہائشی ماہی گیروں کی لانچ مچھلی کے شکار کے دوران سمندر میں ڈوب گئی تھی۔ اس حادثے میں پانچ ماہی گیر ڈوب گئے تھے۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ایک ماہی گیر، مشتاق پارھیڑی، کو بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا جبکہ ان کے بھائی انیس پارھیڑی کی لاش برآمد کر لی گئی تھی۔

    دو دیگر ماہی گیروں کو بھی بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، تاہم دو ماہی گیر، مجید خاصخیلی اور منظور خاصخیلی اب تک لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے صبح سے شام تک مسلسل آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نیوی کے غوطہ خور جدید مشینری کی مدد سے گمشدہ ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    حادثے کے بعد علاقے میں گہرے دکھ اور پریشانی کی فضا قائم ہے اور متاثرہ خاندان حکام سے جلد از جلد لاپتہ ماہی گیروں کی بازیابی کی امید کر رہے ہیں۔

  • نوری آباد: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد پولیس نے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی ہدایات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او نوری آباد سب انسپکٹر ندیم سولنگی اور افسر لاشاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے ہوئے زیورات، قیمتی سوٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسلم پالاری، اصغر پالاری، نظام پالاری، یعقوب پالاری، رانجھو پالاری، نورو پالاری سمیت مزید دو روپوش ملزمان رزاق عرف پیار علی پالاری اور دلاور پالاری شامل ہیں۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں کئی وارداتیں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف نوری آباد تھانے میں مزید مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ:پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ:پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق فقیر گوٹھ لنک روڈ پر تھانہ ٹھٹھہ کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزم کی شناخت شبیر ولد جمن سروان رہائشی مکلی کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نے گزشتہ رات گھوڑاباڑی اسٹاپ پر مدعی کیمچند سونار سے کیش رقم چھیننے کی واردات کا اعتراف کیا۔

    پولیس کے مطابق شبیر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھیننے جیسے متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل، موٹرسائیکل اور مدعی کی چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

    ٹھٹھہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مکمل کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار،  موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار بلاول سموں) مکلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 210/2024 میں مطلوب مفرور ملزمان فیصل اوٹھو اور نواز کھوسو کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

    پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مکلی پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

  • ٹھٹھہ: فش فارم مالکان کو سرکاری فیس کی وصولی کے نوٹسز جاری

    ٹھٹھہ: فش فارم مالکان کو سرکاری فیس کی وصولی کے نوٹسز جاری

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں) فش فارم مالکان کو سرکاری فیس کی وصولی کے نوٹسز جاری

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات ٹھٹھہ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گاڑھکو فاریسٹ رینج میں فش فارم مالکان کو ٹیکس اور لیز فیس کے نوٹسز جاری کر دیے۔

    گاڑھکو فاریسٹ رینج کی سرکاری زمین پر مچھلی کے تالاب چلانے والے فارمرز کو سرکاری فیس کی ادائیگی کے لیے فاریسٹر رحمت اللہ خشک کی جانب سے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللہ خشک نے کہا کہ جو فارمرز فیس جمع نہیں کروائیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے فش پانڈز خالی کروا دیے جائیں گے۔

    محکمہ جنگلات نے گھوڑا باڑی تھانہ کے حدود میں موجود قبضہ شدہ فش پانڈز خالی کروانے کے لیے بھی متعلقہ حکام کو خطوط جمع کروائے ہیں۔

  • ٹھٹھہ: کرپشن کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے سخت اقدامات کا مطالبہ

    ٹھٹھہ: کرپشن کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے سخت اقدامات کا مطالبہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں) سندھ سجاگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ابراہیم ہیجب نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم CPD (سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹو) کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف کام جاری ہے۔ ابراہیم ہیجب نے اس موقع پر عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں بغیر رشوت قانونی کام کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ٹھٹھہ میں کرپشن کے مکمل خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری محکموں میں شفافیت لائی جائے۔ اس موقع پر ضمیر سولنگی اور شبیر سموں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

  • زرعی زمین کا 3 سالہ تنازعہ،12 ہلاکتوں کے بعد جرگہ،5 کروڑ جرمانہ

    زرعی زمین کا 3 سالہ تنازعہ،12 ہلاکتوں کے بعد جرگہ،5 کروڑ جرمانہ

    دادو میں زرعی زمین کے 3 سال پرانے تنازع کے حل کے لیے جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں فریقین پر 5 کروڑ 44 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس تنازعے میں اب تک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ جرگہ کے فیصلے کے مطابق دونوں فریقین کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا،

    ذرائع کے مطابق، دادو میں زرعی زمین کے تنازع نے گزشتہ تین سالوں سے علاقے میں شدید کشیدگی پیدا کر رکھی تھی، جس کے نتیجے میں کئی بار خونریز تصادم بھی ہوئے۔ ان تصادمات میں پولیس اہلکار سمیت 12 افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جس نے علاقے کی امن و سکون کی صورتحال کو متاثر کیا تھا۔جرگہ کی کارروائی میں شریک عمائدین نے دونوں فریقین کو اس تنازع کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور جانی نقصان کے حوالے سے ایک مالی جرمانے کا سامنا کروایا۔ فریقین پر 5 کروڑ 44 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جس کا مقصد متاثرین کو مالی معاوضہ فراہم کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار کو دونوں فریقین کی جانب سے 15، 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ اس رقم کی پہلا قسط 5 جنوری 2025 کو ادا کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے کسی قسم کی مزید خونریزی یا تنازعہ کی پیشکش نہ ہو اور علاقے میں امن قائم ہو۔

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل