Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • نوری آباد:بارش نے مچائی تباہی،ایک موٹرسائیکل سوارکی جان گئی اور 15 سے زائد بکریاں بھی ہلاک

    نوری آباد:بارش نے مچائی تباہی،ایک موٹرسائیکل سوارکی جان گئی اور 15 سے زائد بکریاں بھی ہلاک

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)بارش نے مچائی تباہی،ایک موٹرسائیکل سوارکی جان گئی اور 15 سے زائد بکریاں بھی ہلاک

    تفصیل کے مطابق نوری آباد میں موٹروے ایم نائن پر شدید بارش کے باعث ایک موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت گارڈن کراچی کے رہائشی شہزاد ولد امین محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹرسائیکل سوار حیدرآباد سے کراچی جا رہا تھا جب بارش کی وجہ سے موٹرسائیکل سلپ ہو گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    نوری آباد اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث زندگی معمول سے باہر ہو گئی۔ طوفانی بارش کی وجہ سے ایک گھر کی دیوار گر گئی جس سے 15 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

  • حیدرآباد: درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری پر ماہانہ محفل نعت و میلاد  کا انعقاد ہوا

    حیدرآباد: درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری پر ماہانہ محفل نعت و میلاد کا انعقاد ہوا

    نوری آبد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)حیدرآباد سٹی میں واقع درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ پر ایک شاندار ماہانہ محفل نعت و میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل میں شہر بھر سے آنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

    محفل میں معروف نعت خواں نے اپنے نغموں سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ خصوصی خطاب میں حضرت علامہ طلعت محمود اعوان دامتہ و برکاتہ عالیہ نے حاضرین کو دینی تعلیمات سے روشناس کرایا۔

    اس موقع پر سنی تحریک کے رہنما شفی میو، رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 64 حیدرآباد محمد ناصر حیسن قرشیی، ڈسٹرکٹ ممبر سعید خان، ٹاؤن انچارج مختیار خان اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ سابقہ صدر مسجد خضرا گل شاہ بخاری محمد انوار عباسی ایڈوکیٹ کے علاوہ علماء، مشائخ، سماجی کارکنان، سیاسی و مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔

    محفل کے اختتام پر درگاہ حضرت سیدنا گل شاہ بخاری کے خادم محمد ناصر اویسی بخاری نے دعا کی اور بعد ازاں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

    درگاہ گل شاہ بخاری کے چیئرمین اور زکوۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین جاوہد بخاری نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ: درگاہ پر روزانہ بعد نماز عشاء درود پاک کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ ہر مہینے 10 اور 24 تاریخ کو خصوصی محفل نعت و میلاد شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سالانہ عرس مبارک اسلامی تاریخ 24 صفر کو بڑے عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

    خادم محمد ناصر اویسی بخاری نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے درگاہ کے انتظامات سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ سالانہ عرس مبارک کے دوران پولیس اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

  • نوری آباد: پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج،موٹر وے بند

    نوری آباد: پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج،موٹر وے بند

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) پولیس کی کارروائی کے خلاف گوٹھ قیصر جاکرو کے مکینوں کا احتجاج، ایم نائن موٹر وے بند

    تفصیل کے مطابق گوٹھ قیصر جاکرو کے مکینوں نے نوری آباد پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف آج ایم نائن موٹر وے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے حکم پر انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    مظاہرین کے مطابق، پولیس کی کارروائی کے دوران رسول بخش جاکرو، منور جاکرو سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زمین کے ایک معاملے پر ایس ایچ او مسلسل گوٹھ میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں پر تشدد کر رہا ہے۔

    مظاہرین نے ایم نائن موٹر وے کو بند کر دیا جس کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد جانے والی سارا ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

    بعد ازاں، ڈی ایس پی نوری آباد نے مظاہرین سے بات چیت کی جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

  • ٹھٹھہ:پولیس کی شاندار کارروائی، چھینی گئی کار برآمد

    ٹھٹھہ:پولیس کی شاندار کارروائی، چھینی گئی کار برآمد

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگار بلاول سموں): ٹھٹھہ پولیس نے ایک شاندار کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چھینی گئی ایک الٹس کورولا کار برآمد کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، کراچی سے ایک شہری محمد فواد فاروق سے گن پوائنٹ پر ایک الٹس کورولا کار نمبر BQG-727 چھینی گئی تھی جو کہ ٹھٹھہ کی طرف آرہی تھی۔ اس حوالے سے ٹھٹھہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ایس ڈی پی او ساکرو اور ایس ایچ او گھارو بمعہ اسٹاف نے بروقت ناکہ بندی کردی۔

    پولیس کی بروقت اور موثر ناکہ بندی کے نتیجے میں ملزمان نے پولیس کو پیچھا کرتے دیکھ کر پیر بخاری کے ڈی نالی پر چھینی ہوئی کار چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھینی ہوئی کار برآمد کرلی، اور کار کے مالک کے چھینے گئے دیگر دستاویزات بشمول شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد کر لئے۔

    پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائی،گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کی کامیاب کارروائی،گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)پولیس کی کامیاب کارروائی: گٹکا کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نے شہر میں چلنے والے گٹکا کاروبار کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گٹکا کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے اس دوران تین گٹکا فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر پولیس نے منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ گھوڑاباڑی کی پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا فروش غنی تنیو کے گٹکا کارخانے پر چھاپہ مارا۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران کارخانے سے 6000 پیکٹ گٹکا، 25 کلوگرام تیار گٹکا، چونا، ردی اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کیا۔ پولیس نے اس دوران عباس ملاح، پپو ملاح اور رحیم بخش منگنھار نامی تین گٹکا فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گھوڑاباڑی میں گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس پارٹی کو مبارکباد دی ہے۔

  • حیدرآباد میں رواں سال کا 16واں پولیو کیس رپورٹ

    حیدرآباد میں رواں سال کا 16واں پولیو کیس رپورٹ

    حیدرآباد میں رواں سال کا 16واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے

    29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اس وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک کا کوئی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں ،حیدرآباد میں چار ماہ سے پولیو وائرس موجود ہے،پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے -صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد ہو رہا ہے ستمبر میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد ہوگا –

    کوآرڈینیٹر, نیشنل ایمریجسنی آپریشنز سینٹر انوارالحق کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں،حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے -والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں – نو ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا انعقاد کر رہے تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو.

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • ٹھٹھہ: گٹکا مٹیریل کی سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ: گٹکا مٹیریل کی سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ کے علاقے میں سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مٹیریل کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2600 کلو گٹکا مٹیریل اور ایک ڈمپر برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس منشیات، جرائم پیشہ عناصر اور گٹکا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے تھانہ کینجھر کی حدود میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر میں گٹکا مٹیریل لاد کر لایا جا رہا تھا جسے موقع پر ہی روک لیا گیا۔

    پولیس نے ڈمپر کو حراست میں لے کر اس میں سے 2600 کلو گٹکا مٹیریل برآمد کیا اور ڈمپر کا ڈرائیور عبدالخالق ولد محمد بخش چنا رہائشی حب بلوچستان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کینجھر میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • ٹھٹھہ:پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ٹھٹھہ:پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں نئےایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں۔ ایس ایس پی نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔

    ایک خصوصی بریفنگ میں ایس ایس پی نے ڈیوٹی افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ یونیفارم میں ڈیوٹی کریں، شہریوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں اور فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کیے جائیں۔

    ایس ایچ او کی غیر موجودگی میں ڈیوٹی آفیسر بطور انچارج تھانہ کام کرے گا،تمام تھانوں پر تعینات ڈیوٹی آفیسرز 8 گھنٹے کی شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے،

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے زور دے کر کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

  • ٹھٹھہ:صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    ٹھٹھہ:صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں)صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

    صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے ٹھٹہ کے دور دراز علاقے میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) ٹھٹہ کیمپس میں نئے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس پاکستان پیپلز پارٹی کی تعلیم، خاص طور پر میڈیکل تعلیم کے لیے ترجیحات کا مظہر ہے۔

    صوبائی وزیر نے اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے سجاول سے لمس ٹھٹہ کیمپس تک یونیورسٹی پوائنٹ بس چلانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کیمپس کے طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا نام روشن کریں گے اور مقامی آبادی کو بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپس میں جلد ہی میڈیکل کے علاوہ نرسنگ کی کلاسز بھی شروع کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت ہائر ایجوکیشن کے لیے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بجٹ مختص کرتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ایک ایک درخت لگائیں اور اس کی پرورش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت طلباء کے لیے ایک تحفہ ہوگا اور کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

    تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے طلباء کے ساتھ پاکستان کا جشن آزادی بھی منایا اور ایک نیم کا پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کی کامیاب کارروائی، 6 بین الاضلاعی کریمنل گینگز کے 19 ارکان گرفتار

    ٹھٹھہ :پولیس کی کامیاب کارروائی، 6 بین الاضلاعی کریمنل گینگز کے 19 ارکان گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ )پولیس کی کامیاب کارروائی، 6 بین الاضلاعی کریمنل گینگز کے 19 ارکان گرفتار

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 بین الاقوامی کرمنل گینگز کو بکھیر دیا ہے۔ پولیس نے 19 خطرناک مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے چھینی گئی املاک سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس اسٹیشن دھابیجی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ انہوں نے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایس ڈی پی او ساکرو، واجد تھہیم کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

    گرفتار مجرموں میں ایاز چانڈیو، علی شاہ، سہیل آرائیں، عبداللہ بھٹ، دولت خان پٹھان، نثار شیدی، نبیل بھٹی، فرحان ملاح اور دیگر شامل ہیں۔

    پولیس نے ان کے قبضے سے 2 مزدا ٹرک، 2 بھینسیں، 1 الٹس کار، 8 موبائل فونز، 11 موٹر سائیکلیں، 1 کلاشنکوف، 5 پستول اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گینگز ضلع ٹھٹھہ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور گاڑیاں چرانے جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ پولیس نے گرفتار مجرموں کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔