Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • ٹھٹھہ:کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان لڑکا، لڑکی قتل

    ٹھٹھہ:کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان لڑکا، لڑکی قتل

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ سے30 کلومیٹر دور ٹھٹھہ حیدرآباد روڈ پر واقع کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں علی بحر میں رشتہ کے تنازعہ پرنوجوان لڑکا لڑکی قتل، کئی دنوں سے چلنے والی تکرار کے بعد آج سلمان سومرو نے اپنی بہن مسمات آمنت اور کزن آصف سومرو کو قتل کردیا ،قاتل اور مقتول ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردی گئی ہیں پولیس ذرائع،

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دوسری طرف ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے تھانہ کینجھر کی حدود گاؤں علی بحر پر سومرا برادری کے درمیان پیش آئے جھگڑے کے دوران قتل کی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوع پر روانہ ہونے کے احکامات دیے۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے، اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • ٹھٹھہ:مکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈکیت ہول سیل دکان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ:مکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈکیت ہول سیل دکان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) کمکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین مسلح افرادہول سیل کی دکان سے لاکھوں روپے کیش موبائل فون اور موٹر سائیکل لیکر فرار

    مکلی سنیری بینک غلام اللہ روڈ پر جہاں قریب میں پولیس چوکی بھی قائم ہے وہاں شفیع محمد سموں کی ہول سیل کی دکان پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد دکان میں موجود مزدوروں کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے کیش رقم تین موبائل سیٹ اور ایک موٹر سائیکل لے اڑے

    دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ایس ایچ او تھانہ مکلی اختیار حسین پھنور اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے ،ایس ایچ او مکلی اختیار حسین پھنور نے کہا کہ ڈکیتی کی واردات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے سخت نوٹس لیا ہے اور ہم نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کرادی ہے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے

    دوسری طرف ڈکیتی کی واردات کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما جلال شاہ اور دیگر کی قیادت میں مکلی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ،دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  • میرپورخاص:بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور  گرفتار

    میرپورخاص:بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں ،بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی خصوصی ہدایت اور سرپرستی میں میرپورخاص پولیس کی تین مختلف کامیاب کارروائیاں، اقلیتی برادری کے ڈاکٹرز سے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار، میرپورخاص میں سرگرم موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد ، میرپورخاص کا بدنام زمانہ منشیات فروش بھی گرفتار کرلیا گیا ہے

    پولیس کی کارروائیوں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مالہی کالونی کے ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی اور ڈاکٹر تیجارام کو مختلف حربوں سے بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم عبدالستار شر اور اسکا بھائی ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی ، ڈاکٹر تیجارام کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرتے رہے البتہ کل ڈاکٹر رائے چند ولد گنگا رام ذات میگواڑ کی شکایت پر ملزمان ستار شر اور عبدالرزاق شر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 26/2024 زیر 386,387,50611,34 کے اندراج کے بعد دونوں ملزمان کو انچارج سی آئیPPC, R/1025D, Tele Graph Act 6/7ATA Act, دفعہ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی بمعہ ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ اور ایس ایچ او مہران کامران ہالیپوٹہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    اسی طرح میرپورخاص سی آئی اے پولیس نے ایک اور اہم کارروائی میں موٹر سائیکل چوروں سے 06 موٹر سائیکل برآمد کیں اور موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا

    انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم بشمول ایس آئی اقبال جٹ، ایس آئی ھدایت اللہ ناریجو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ اور کامیاب کرتے ہوئے غریب آباد تھانے کی حدود ریلوے قبرستان کوارٹرز سے میرپورخاص سٹی سے چوری ہونے والی 06 موٹرسائیکل برآمد کر کے 01 ملزم پرویز ولد تھانو خان لغاری سکنہ تعلقہ کوٹ غلام محمد کو گرفتار کر لیا. دو ملزمان نجف عرف نجو ولد لاہوتی لانگھانی سکنہ جام نواز علی اور جاوید ولد غلام نبی لانگھانی سکنہ جونیجو کوارٹر میرپورخاص فرار ، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    میرپورخاص پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جھڈو کی سربراہی میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز عرف نیازو کھوسہ کو گرفتار کر لیا ، ملزم نیاز عرف نیازو کھوسہ ضلع بدین اور میرپورخاص کے درجنوں کیسز میں ملوث ہے، ملزم منشیات بالخصوص چرس کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے ، ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 2024/60 زیر دفعہ 9 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت جھڈو تھانہ میں درج کیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    میر پور خاص پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں شامل افسران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ایس آئی دانش احمد انچارج ڈی آئی بی، ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو ، ایس ایچ اوز سٹلائٹ ٹاؤن، مہران اور جھڈو کو بہترین کارروائی کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

  • ٹھٹھہ : پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ )جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئی ٹھٹھہ پولیس کی ایک اور اہم کامیابی،پولیس مقابلے کے دوران ایکٹوکریمنل زخمی حالت میں گرفتار

    تھانہ ٹھٹھہ کی حدود اٹک پٹرول پمپ ٹھٹھہ حیدرآباد روڈ اللہ کھائی کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت فضل شاہ ولد غلام مصطفیٰ شاہ رہائشی اصل لیاری کراچی حالیہ نئی آبادی گھارو سے ہوئی

    ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے

    گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے،ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے
    ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

  • صحافیوں کی فلاح و بہبود کوئی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، شرجیل میمن

    صحافیوں کی فلاح و بہبود کوئی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، شرجیل میمن

    سندھ حکومت بازی لے گئی، صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کر دیئے، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صحافیوں کو صحت کارڈ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت میں پریس کلب حیدرآباد نے درخواست کی کہ صحافیوں میں صحت کارڈ تقسیم کروں، صحافیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی، صحافیوں کی فلاح و بہبود کوئی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، آزادی صحافت سے جو رشتہ پیپلز پارٹی کا ہے وہ کسی اور کا نہیں، منشیات کے خلاف جہاد میں مجھے صحافی برادری کی مدد درکار ہے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آزادی صحافت کے لیے طویل جدوجہد کی،ہمارے ہاں لوگوں میں برداشت اور تنقید سہنے کا حوصلہ نہیں،کسی صحافی کو علاج کیلئے باہر بھیجناپڑے تو اس کےاخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی،صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن پر تمام کام ہورہے ہیں، ان تمام کاموں کو کرنا ہمارا فرض ہے، صحافیوں کو سہولت دینا کوئی احسان نہیں،صحافیوں کیلئے گرانٹس بھی بڑھائی جائیں گی،تحریک انصاف کا ایک شخص کندھوں پر بیٹھ کر آتا ہے، دھرنا دیتا ہے اور فرشتہ بنتا ہے،ملک میں مختلف سیاسی تنظیمیں رہی ہیں لیکن آزادی اظہار کی علمبردار پیپلز پارٹی رہی ہے، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کے دور حکومت میں آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کی، پیپلز پارٹی اور قیادت کے خلاف پرسنلائز کر کے مہمات چلائی گئیں۔

    آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی پاکستان پیپلز پارٹی نے دی، شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی کو برا بنا کر پیش کیا جائے، لیکن پیپلز پارٹی نے برداشت کا مظاہرہ کیا ،جتنے بھی تاریخی کام ہیں وہ پیپلز پارٹی نے کئے ، ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی پاکستان پیپلز پارٹی نے دی، کے پی کا نام، اٹھارویں ترمیم، میڈیا کو آزادی کا حق پیپلز پارٹی نے دیا ہے،کورونا وبا ہو، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت پیپلز پارٹی رہنماؤں نے دن رات کام کیا ، پورے پاکستان میں سندھ کے ہسپتالوں جیسے ہسپتال نہیں، سندھ کے ہسپتالوں میں دیگر صوبے اور ملکوں کے لوگ علاج کروا رہے ہیں، سائبر نائف سے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران و افغانستان سے بھی لوگ آ کر علاج کروا رہے ہیں،

    یہ کونسا جیل کا قیدی جسے سزا ہوگئی وہ پارٹی چلا رہا ، ٹکٹ بھی دے رہا ،شرجیل میمن
    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ کونسا جیل کا قیدی جسے سزا ہوگئی پارٹی چلا رہا ہے، ٹکٹ بھی دے رہا ہے، کبھی کسی کو یہ سہولت ملی، جیل سے حکومتیں اور سینیٹرز بن رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود اسے سزا نہیں ہوئی، ایک پاکستانی شہری کو بھارت اور اسرائیل سےکیوں فنڈنگ ہورہی تھی، عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، اسے سپورٹ کرنے والا کوئی غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے۔بلاول نے بھی کہا ہے کہ سب ساتھ مل کر بیٹھیں، پہلے سے حالات بہتر ہوں گے اور معیشت بہتر ہو گی، صدر زرداری نے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر بنانے کا کہا ہے، صدر نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے

    عمران خان کی اولاد لندن میں اور قوم کے بچے جیلوں میں، شرجیل میمن

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل میمن

    حکومت سندھ صحافی برادری کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا جلد بڑا اعلان کریں گے,سید مراد علی شاہ

    300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا جلد بڑا اعلان کریں گے,سید مراد علی شاہ

    حیدرآباد : سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں، بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے دوران 10 نکاتی ایجنڈا دیا تھا، یہ ایجنڈا پورے ملک کے لیے تھا، اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے 21 لاکھ مکانات کی تعمیر کا مںصوبہ تیار کیا تھا، ان مکانات کی تعمیر کے لیے مکمل فنڈنگ کا انتظام ہوچکا ہے، صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، اہلِ سندھ کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میں صحتِ عامہ سے متعلق سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

    وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کسان کارڈ کے اجرا کی طرف جارہی ہے، عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے جلد بڑا اعلان ہوگا، تھر سے کوئلہ برآمد کرنے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں، اکنامک زونز کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہےانسداد منشیات کے لیے سخت مہم چلائی جارہی ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت ہر سیاسی جماعت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، گور نر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، گورنر کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم کو حاصل ہے۔

    خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

  • ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی،ایس ایس پی

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی،ایس ایس پی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ )محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراھم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی،

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے پولیس لائن اسپتال مکلی میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا، جس میں حیدرآباد سے 20 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 400 مریضوں کے ٹیسٹ کئے ان کا معائنہ کیا اور ادویات بھی مفت میں دیں

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے میڈیکل کیمپ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیمپ سے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، 20 ڈاکٹروں کی ٹیم میں بچوں کے ماہر ، گردے ، پھیپھڑوں اور آنکھوں کے ماہر کے علاوہ جنرل فیشن بھی موجود ہیں جنہوں نے مریضوں کے ٹیسٹ کئے ہیں ان کو ادویات مفت دی ہیں

    انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ تو ایک روزہ ہے مگر آج کے کیمپ سے جن مریضوں کو علاج کی زیادہ ضرورت ہے ان کو ادویات اسی اسپتال سے مسلسل دی جائیں گی اور جو مریض خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ان کو حیدرآباد اسپتال بھی منتقل کیا جاسکتا ہے

    انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ میں 400 لوگوں نے ابھی تک اپنا معائنہ کرایا ہے اور زیادہ کیس ہیپاٹائٹس اور شوگر کے ظاہر ہوئے ہیں ایسے مریضوں کا علاج مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی محکمہ پولیس اس طرح کے مفت کمیپ منعقد کرتی رہے گی

    ایس ایس پی ٹھٹھہ کے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وقار میمن ، سینئیر آفیسر فیصل میمن ، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ ایس ایچ او جھرک امیر بخش کھوسو اور دیگر افسران موجود تھے

  • ٹھٹھہ:مکلی میں گرلز سکول کی طالبات اور اساتذہ کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ:مکلی میں گرلز سکول کی طالبات اور اساتذہ کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی کال پر محکمہ تعلیم ٹھٹھہ نے 9 مئی کو پرائمری کلسٹر اسکول کچی آبادی مکلی، گرلز پرائمری اسکول شاہ محمد مگسی میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی۔

    ڈی ای او ایجوکیشن ٹھٹھہ نظام کڈائی ڈپٹی ڈی اے ممتاز بجورو، ٹی ای او خاتون آپا رضیہ سلطانہ، عبدالجبار رودنانی بلوچ، مینا اکرم خاصخیلی کی قیادت میں ریلی ڈی ای او آفس سے شروع ہو کر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی جہاں ریلی میں طلباء، طالبات نے شرکت کی۔

    بڑی تعداد میں لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اور 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف نعرے لگائے۔

    اس موقع پر ڈی ای او نظام کھڈائی، ڈپٹی ڈی او ممتاز بجورو، ٹی ای او فیمیل آپا رضیہ سلطانہ، ہیڈ ماسٹر کلسٹر سکول کچی آبادی مکلی عبدالجبار رودنانی بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ملک میں کوئی بھی 9 مئی جیسے واقعات کو یاد نہیں رکھنا چاہتا۔

    ڈی اے او نظام کھڈائی نے مزید کہا کہ پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے ملک کی کچھ جماعتیں ملک کو بدنام کر رہی ہیں۔

    آج ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں اور 9 مئی جیسی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔جس میں شہباز جوکیو سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین نے شرکت کی

  • ٹھٹھہ: پولیس کی بدنام گٹکا فروش کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، دوگرفتار

    ٹھٹھہ: پولیس کی بدنام گٹکا فروش کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، دوگرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی زیرنگرانی ٹھٹہ پولیس کی بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی، پولیس ٹیم نے بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی کر کے گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں گٹکا مٹیریل، سامان و دیگر آلات برآمد، اور دو ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب، اور ڈی آئی جی حیدرآباد جناب طارق رزاق دھاریجو صاحب کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹرمحمد عمران خان کی زیرنگرانی ٹھٹہ پولیس نے حیدرآباد رینج کے دیگراضلاع کی پولیس ٹیمز کے ہمراہ گاؤں گلشیر بروھی ٹھٹہ میں بدنام گٹکا فروش شاھنواز بروہی کے گٹکا کارخانہ پر کامیاب کارروائی کرکےبھاری مقدار میں گٹکا مٹیریل، اور گٹکا تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان و آلات برآمد کرلیے، دو ملزمان حسن علی ولد صدیق بروہی اور حمید ولد صدیق بروہی کو گرفتار کر لیا،گٹکا فروش ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

    کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایات
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ایکٹو کریمینلز، منشیات، گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور منظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    ٹھٹھہ: زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کے ڈی اے موری پر گاؤں سومار خلیفہ میں زمین کے تنازعہ پر بیلیچا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہواہے ،دونوں برادریوں کے معصوم بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں وکیو، علیم، حاجی دیدار، اور دوسرے شامل،

    زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے، جس میں تین کی نازک حالت ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کردیا گیا