Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

    چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

    ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے دوران سفر چلتی ٹرین میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے،

    ریلوے پولیس اہلکار نے دوران سفر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار جس کی شناخت میر حسن کے طور پر ہوئی دوران سفر ٹرین کی ایک بوگی میں بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں، خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں”، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل کا معاملہ ،ڈی آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو کراچی سے لالہ موسی جانیوالی ملت ایکسپریس میں پیش آیا، تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،

    مِلت ایکسپریس میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ،آئی جی ریلویز پولیس نے سخت نوٹس لے لیا،کانسٹیبل گرفتار، حوالات میں بند کردیا گیا، آئی جی ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ایسا بد اخلاق عمل کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں،اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی

    ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

    گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

  • ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی اور ہزاروں لوگوں کی شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قاسم جوکھیو گوٹھ میں جاں بحق افراد کی جنازہ نماز میں شامل ہوئے ،جاں بحق 17 افراد میں سے 15 افراد کی جنازہ نماز قاسم جوکھیو گوٹھ، ایک کی ترکش کالونی اور ایک کی بھروسر کالونی میں ادا کی گئی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کی میتوں پر اجرک چڑھائی اور جاں بحق افراد کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاءکا خیال رکھے گی.
    یہ بھی پڑھیں

    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین

    عید کے موقع پر ٹھٹھہ سے شاہ نورانی کے مزار بلوچستان میں زیارت ے لئے جانے والے ٹرک کو حادثہ، حادثے میں 18 افراد فوت اور تقریباََ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں،رات دیر سے ہونے والے حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوئیں مگر حادثے کی جگہ بہت دور ہونے اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں بہت مشکلات پیش آئیں

    جبکہ حادثے والے علاقہ میں کوئی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو پہلے حب چوکی ہسپتال اور بعد میں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا مگر بروقت اعلاج اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سےاموات میں اضافہ ہوگیا،

    کئی گھر اجڑ گئے، ٹرک ڈرائیور اور مالک غلام نبی جوکھیو کے گھر کے 12 افراد ان 18 فوت شدگان میں شامل ہیں اور وہ خود بھی اسی حادثے جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہیں،حادثے کی اطلاع اموات کا سن کر گاؤں قاسم جوکھیو کے لوگ اور لواحکین دھاڑیں مارتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور آہ زاری کرنے لگے جس کی وجہ سے پوراضلع ٹھٹھہ سوگ میں ڈوب گیا،

    واضح رہے کہ تقریباََ100ے زائد لوگ ٹھٹھہ شہر کے ہیڈکوارٹرمکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو کے رہائیشی غلام نبی جوکھیو کے ٹرک میں جارہے تھے کہ نورانی درگاہ سے 20 کلو میٹر پہلے ٹرک الٹ گیا، جب کہ اس وقت ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو میں ماتم کا سماں ھے اور فوت ہونے والے لوگوں کو دفنانے کے لئے اجتماعی قبریں تیار کی جارہی ہیں،جبکہ کے کراچی سے لاشیں گاؤں منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضایع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں،

    اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

  • درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب  اجتماعی تدفین

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ میں جاں بحق 17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب گاؤں قاسم میں اجتماعی تدفین کی گئی ،میتیں جوکھیو قوم کے سردار سابق ایم پی اے جام اویس جوکھیو اپنی نگرانی میں لائے ہیں، جہاں ان کی نماز جنازہ کے بعد اجتماعی تدفین ہوئی۔گاؤں قاسم جوکھیو کے 100 سے زیادہ افراد عید کے موقع پر بلوچستان میں واقع درگاہ شاہ نورانی کی زیارت پر گئے تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 35 سے زائد زخمیوں کو کراچی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرلایا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

    پولیس کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عید کے پہلے روز ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا، حادثہ ایک موڑ پر پیش آیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 120 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ ٹرک کے نیچے پھنس گئے جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا،
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کم از کم21 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوئے، مرنے والوں میں سے 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔

    حادثہ درگاہ شاہ نورانی سے 20 کلو میٹردور اور حب سول ہسپتال سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر 2 ٹرکوں کی ریس کی وجہ سے پیش آیا اور حب سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔پولیس اسے اتفاقی حادثہ قرار دے رہی ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ٹرک کے نیچے بھی کچھ مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے.

    زائرین ٹرک حادثہ، صدر مملکت، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے، صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شاہ نورانی روڈ پر زائرین کا ٹرک کھائی میں گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے،بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی.

    حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے،40 ڈسچارج کر دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، 40 کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 2 بچے بھی زیر علاج ہیں، حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں، ٹراما سینٹر کے پانچ زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویشناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے نام
    (1) خرم ولدیت گل شیر 30
    (2) دین محمد ولدیت اچار 25
    (3) پیارو ولدیت گل ابو 25
    (4) مشتاق ولدیت سلمان 20
    (5) واحد ولدیت رمو 30
    (6) اللہ پرایو ولدیت لونگ 40
    (7) امین ولدیت لونگ 28
    (8) محیب علی ولدیت رمضان 25
    (9) سہراب ولدیت صاحب ڈنو 22
    (10) گلزار ولدیت لال محمد 30
    (11) امام دین ولدیت موسی 30
    ,(12) جلال ولدیت محمد رفیق 15
    (13) غلام نبی ولدیت اچار 35
    (14) علی ولدیت رمو 19
    (15) صاحب ڈنو ولدیت اللہ ڈنو 55
    (16) نامعلوم ولدیت نامعلوم 15
    (17) ولدیت نامعلوم ولدیت نامعلوم 25

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،ایم کیو ایم کا معاوضے کا مطالبہ
    ایم کیو ایم کے نامزد اپوزیشن لیڈر برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا جائے,علی خورشیدی نے حب حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہ رہے حکومت بلوچستان واقعے کی تحقیقات کرے تاکہ وجہ معلوم ہو سکے،دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوس ناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان و بندوبست کیا جائے

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے،وزیراعلیٰ سندھ
    ٹھٹھہ سے نمائندہ باغی ٹی وی بلاول سموں کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضائع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

  • میرپور خاص: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے،حاجی محمد علی

    میرپور خاص: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے،حاجی محمد علی

    میرپور خاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے. اب تک ذاتی خرچ پر کئی لوگوں کو حج اور عمرے کرا چکا ہوں،پہلے میں دوسری سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا تھا اس کے بعد پیپلز پارٹی جوائن کی کیونکہ پیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا جو نعرہ ہے۔وہ میرے دل کو بھایا ہے۔اور اب پیپلزپارٹی میری روح میں رچ بس چکی ہے۔حاجی محمد علی

    سندھ میں سیلاب اور کورونا کی وبا نے جب ڈیرے ڈالے تھے تو میں نے میری ذاتی ملکیت زبیدہ ہائٹس کے دروازے غریب عوام کے لئے کھول دئیے تھے، تمام فلیٹوں میں غریب خاندان رہائش پذیر تھے۔جن کے کھانے پینے کے تمام اخراجات میں اپنی جانب سے کرتا تھا اس دوران میرے پاس کئی لوگ آئے اور مجھے آفر بھی کی کہ اس میں ہمارا حصہ بھی ملا لو مگر میں نے ان سے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنا عطا کیا ہے کہ میں نے ایک لمبے عرصے تک بھی کھلاتا رہوں تو مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المذاہب سندھ کے نائب صدر میرپورخاص پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل 8 حاجی محمد علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام "نور سحر” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پروگرام کی میزبان نے استفسار کیا کہ آپ اپنی نیکیاں گنا رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے انہیں برملا جواب دیا کہ میں نیکیاں گنا نہیں رہا ہوں بلکہ میں دوسرے شخص کو دعوت دے رہا ہوں کہ اگر اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی ہے تو اس طرح کے نیک کام کرو اللہ پاک کی ذات خود راضی ہو جائے گی۔

    پروگرام کی میزبان نے چیئرمین حاجی محمد علی سے یہ سوال بھی کیا کہ آپ کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس بارے میں آپ کیا کہیں گے۔چیئرمین حاجی محمد علی نے جواب دیا ہے کہ میں بچپن سے ہی کھیلوں کا بہت زیادہ شوقین ہوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرتا ہوں۔نور سحر پروگرام میں تین نعت خواں حضرات بھی بیٹھے ہوئے تھے پروگرام کی میزبان نے کہا کہ آپ ان کی کس طرح حوصلہ افزائی کریں گے۔حاجی محمد علی نے اسی وقت کہا کہ میں ان تینوں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں بھلے ان میں کسی کی بھی پوزیشن اول دوئم یا سوئم آئی ہو۔ ایک موقع پر پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی سے کہا کہ کیا آپ مجھے حج کرا دیں گے۔جواب میں حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ جی ہاں کیوں نہیں اگر آپ کرنا چاہیں اور آپ مستحق ہوں تو میری جانب سے کھلی پیشکش ہے آپ حج کرسکتی ہیں۔

    پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی کے خیالات کے بارے میں جاننا چاہا کہ آپ اپنے علاقے میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے جواب دیا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں کنکریٹ ، صحت و صفائی ، سولر لائٹیں ، اور پیور بلاک کا کام گلیوں اور محلوں میں کروا کے منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہماری یونین کونسل شہر کی دیگر یونین کونسلوں سے صاف ستھری نظر آتی ہے۔

    اس کے بعد آخر میں پروگرام کے تمام شرکاء کا چیئرمین حاجی محمد علی کے ساتھ اجتماعی اور انفرادی طور پہ فوٹو سیشن کرایا گیا

  • عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ)عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو نے کہا ہے کہ صحافت پیغمبری پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو اور اسسٹنٹ عبدالشکور میمن بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی ضرورت ہے، صحافت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے، تنقید برائے تنقید ہی نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، لہذا صحافی حضرات اچھی تجاویز دیں جو ضلع کی ترقی اور عوام کی سہولت سے متعلق ہوں تو اس پر عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کے تعمیر اور ترقی کیلئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

    قبل ازیں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں و دیگر ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔

    اس موقع پر بلاول سموں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ سے مل کر کام کریں اور ضلعی انتظامیہ کے اچھے اور مثبت کام کی حوصلہ افزائی کریں جبکہ کمزوریوں کی نشاندہی کریں تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔

    صحافیوں کے وفد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے دیگر مختلف امور اور مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو عوامی پریس کلب کے دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد پریس کلب کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

  • میرپورخاص:سٹیلائٹ ٹاؤن کی 50 سال کیلئے دوبارہ لیز منظور

    میرپورخاص:سٹیلائٹ ٹاؤن کی 50 سال کیلئے دوبارہ لیز منظور

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے سٹیلائٹ ٹاؤن کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔سٹلائٹ ٹاؤن کی 50 سال کے لئے دوبارہ لیز پر دینے سے متعلق چیئرمین حاجی فاروق ملک کی پیش کی گئی قرارداد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔منظور کی گئی قرارداد پر تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا انتہائی اہم اجلاس جس کی صدارت میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری کر رہے تھے۔مذکورہ اجلاس میں سٹیلائٹ ٹاؤن یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک جو کہ میرپورخاص کی "لیز کمیٹی میرپورخاص ” کے چیئرمین بھی ہیں۔ایک قرارداد جس کا تعلق میرپورخاص کے گنجان آبادی کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز سے متعلق تھا۔جبکہ دوسرا مسئلہ بھی میرپورخاص کے علاقے پاک کالونی کی لیز کا تھا۔جسے میرپورخاص لیز کمیٹی کے چیئرمین اور یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے گذشتہ روز ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں آئندہ آنے والے 50 سالوں کے لئے دوبارہ لیز پر دینے کے مسئلے کو قرارداد کے طور پر پیش کیا ۔جسے مذکورہ ایوان نے باہمی اتفاق و اتحاد اور کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

    جس پر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی اور اب یہ مسئلہ لوکل گورنمنٹ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔جس پربقایا کاغذی کارروائی بھی جلد از جلد مکمل کر لی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کا لیز سے متعلق دیرینہ مطالبہ تھا کہ حکمران پیپلز پارٹی سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ حل کرے۔یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے بھی اپنی الیکشن مہم کے دوران اور اس کے بعد بھی کئی جگہوں پر عوامی رابطوں کے جلسوں اور میٹنگوں میں اس بات کا برملا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ ہم جلد ہی حل کرائیں گے۔

    چیئرمین حاجی فاروق ملک کے وعدے کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کی لیز سے متعلق دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی ہے۔سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک انتہائی دیانت داری اور خوش اسلوبی سے اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں اور خاص طور پر سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ چیئرمین حاجی فاروق ملک کے دور کا مسئلہ نہیں ہے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ برسوں پہلے سے موجود ہے جسے حاجی فاروق ملک نے انتہائی محنت محبت اور خلوص کے ساتھ حل کرایا۔

    ہم سٹیلائٹ ٹاؤن کی عوام یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے برسوں سے سرد خانے میں پڑے ہوئے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز سے متعلق اس مسئلے کو حل کرایا۔اس بارے میں جب یونین کونسل چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے اجلاس میں میں نے سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کے لیز کے مسئلے کو میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں قرارداد کے طور پر پیش کیا جسے بھاری اکثریت اور کثرت رائے سے اسی وقت منظور کر لیا گیا۔

    چیئرمین حاجی فاروق ملک نے کہا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کی عوام کا یہ مسئلہ ان کا حق تھا جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کا حق عوام کو دے دیا چیئرمین حاجی فاروق ملک نے ان تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے مشکور ہوں ان تمام دوست ارکان کا جنہوں نے عوامی جذبات کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا ووٹ دیا۔

    اس موقع پر چیئرمین حاجی فاروق ملک کا کہنا تھا کہ میں میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالرؤف غوری کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کے لیز کے مسئلے کے لئے ان کی ہر وقت رہنمائی رہی۔انشاءاللہ تعالی ہم اپنی یونین کونسل کو انتہائی خوبصورت بنا کر دم لیں گے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین حاجی فاروق ملک اس سے پہلے سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرانے کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سٹیلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں شب و روز کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں

  • میرپورخاص:میونسپل کارپوریشن  کا اجلاس بلدیہ ہال میں میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں منعقد ہوا

    میرپورخاص:میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلدیہ ہال میں میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں منعقد ہوا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلدیہ ہال میں میئر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں منعقد ہوا .
    اجلاس میں خصوصی شرکت ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور ، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری ، ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ ، چیف میونسپل آفیسر رفیق احمد سیہڑ ، پی پی پی رہنما میر حسن دھونکائی، عبدالسلام میمن ، یوسی چیئرمینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

    اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے میرپورخاص شہر کی بہتری اور عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے متعلق 16 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں سب سے پہلےصدر آصف علی زرداری کو دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی کونسل خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی .

    دیگر ایجنڈا میں گلستان مصطفی ہاؤسنگ اسیکم کے معاملات ،سٹیلائٹ ٹاؤن اور پاک کالونی کی ختم شدہ لیز کی بحالی کی منظوری ، میرپورخاص کارپوریشن میرپورخاص کی مارکیٹس ، دکانوں ، ہوٹلوں اور کیبن ، اسٹال کے کرایوں میں اضافہ کرنا ، خستہ و زبوں حال گوشت مارکیٹ کی تعمیر و مرمت ، کھپرو بس اسٹینڈ اور شہر کے مختلف علاقوں میں موجود میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے خالی پلاٹوں پر نئے پروجیکٹ جیسے شاپنگ پلازہ اور رہائشی فلیٹس تعمیر کروانے ، میرپورخاص کی حد میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کروانا ،

    میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی گورنمنٹ آف سندھ سے منظور شدہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کی خالی آسامیوں پر اہل امیدواروں کو مقرر کرنا ، واٹر و صفائی ٹیکس کے کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشن کی شرح میں اضافے ، گلستان بلدیہ میں گراؤنڈ فلور پر ایک لائبریری ہال اور فرسٹ فلور پر جدید کمپیوٹر لیب کی تعمیر کروانا ،

    میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں واقع میونسپل ڈسپنسریوں کی تعمیر ، مرمت و بحالی ،میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں عوامی بیت الخلاء کی تعمیر و مرمت کروانا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حد میں موجود مویشی باڑوں کی شہر سے باہر مختص مویشی کالونی میں منتقلی کرانے ،

    میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی حدود میں واقع چوراہوں پر یادگار تعمیر اور قابل ذکر روڈز اور چوراہوں کو نامور شخصیات کے نام سے منسوب کروانا ، میرپورخاص کارپوریشن کے سکریپ کی نیلامی کرنا ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر ، ڈپٹی میئر اور میونسپل کمشنر کے گاڑیوں کی خریداری کرنا ، میرپورخاص کارپوریشن میرپورخاص کے عارضی لائسنس لیز پر دی گئی پراپرٹی سے قبضہ جات ہٹانے کے متعلق ایجنڈا پیش کئے گئے جو کہ متفقہء طور پر منظور کرلئے گئے .

    علاوہ ازیں میئر عبدالرؤف غوری نے ایجنڈا نمبر 2.3.4اور 5 پر کمیٹیاں بنانے کا بھی اعلان کیا جو متفقہء طور پر منظور کی گئیں . اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی ہر ممکن کوشش ہے کہ میرپورخاص شہر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے . جس سے عوام کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں بہتری آ سکے .

    اس موقع پر ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص نے میرپورخاص شہر کے بہتری کے لئے جو بھی ایجنڈے پیش کئے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے منشور کی عکاسی کرتے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی میرپورخاص شہر کی بہتری و فلاح ترجیحات میں شامل ہے اور ہم سب مل کر اس ضلع کے عوام کی خدمت اور شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے .

    اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے پیش کئے گئے ایجنڈاز پر عمل درآمد کرکے میرپورخاص شہر کو رول ماڈل شہر بنایا جا سکتا ہے .

    اجلاس میں ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کمیٹی نے عوامی مسائل کے نشاندہی پر ایجنڈا رکھے ہیں اور یقیناََان کی منظوری سے شہر میں بہتری آئے گی اور ہم سب مل کر میرپورخاص شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے .

    اس موقع پر پی پی پی رہنما میر حسن دھونکائی نے بھی خطاب کیا . اجلا س میں یو سی چیئرمین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی .

  • میرپورخاص:میئرعبدالرٶف غوری کو کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان

    میرپورخاص:میئرعبدالرٶف غوری کو کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرٶف غوری رات دن کارپوریشن کے لئے جس طرح محنت کر رہے ہیں یہ قابلِ تحسین ہے ہم انہیں شہری حقوق کمیٹی سے کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان۔

    عید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کئیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے میئر عبدالرٶف غوری۔

    ان‌خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران و شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی نگران عبدالجبارخان نے میرپورخاص کارپوریشن کے میئرعبدالرٶف غوری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا عبدالجبارخان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر و میئر میرپورخاص کارپوریشن عبدالرٶف غوری نے شہری حقوق کمیٹی اور عوام سے کیے وعدے دن رات انتھک جدوجہد کرنے کے بعد وفا کئے اور مسلسل کارپوریشن کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے یہ اسی طرح عوامی مسائل کے لیے اپنے فرائض کو سرانجام دیتے رہیں گے

    اس موقع پر میئر عبدالرٶف غوری نے کہا کےعید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے بعدازاں عبدالرٶف غوری نے عبدالجبار خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • میرپورخاص:ہائیکورٹ میں ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت

    میرپورخاص:ہائیکورٹ میں ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے مقامی پریس کلب کی جانب سے ضلع پولیس اور منشیات ڈیلرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی ،

    پی ڈی ایس پی پولیس کی جانب سے پولیس کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2000 سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں۔جس پر جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اتنے کیسز درج ہونے کے باوجود کرائم کا ریشو کیوں بڑھ رہا ہے،

    ایس ایس پی میرپورخاص چوہدری اسد علی کو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی احکامات جاری کئے ، سماعت کی اگلی تاریخ 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

  • میرپورخاص: رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے،ایس ایس پی

    میرپورخاص: رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے،ایس ایس پی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) بنا کسی رنگ و نسل اور مذہب کے انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اسلام بھی یہی درس دیتا ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ریٹائرڈ ) اسد علی چودہری نے ہندو برادری کے بڑے تہوار یعنی ہولی کے تہوار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

    ایس ایس پی میرپورخاص اپنے آفس میں غیر مسلم پولیس اہلکاروں کو عید گفٹ دے رہے تھے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودہری نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے۔کہ ہم ایک دوسرے کی مذہبی رسومات کا احترام کریں۔عملی طور پر ایسا کر کے ہم کسی بھی دوسرے مذہب کے افراد کو اپنے مذہب کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔اور تحفے تحائف دینے سے محبت میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔

    کسی سے مسکرا کر بات کرنے لینے سے آپ سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔جب ہم نے ساتھ ساتھ رہنا ہے تو ہمیں ایک دوسرے سے محبتیں بھی بانٹنی چاہئیں