Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • کمشنر حیدرآباد کا ٹھٹہ دورہ، انتظامی اجلاس اور اداروں کا معائنہ

    کمشنر حیدرآباد کا ٹھٹہ دورہ، انتظامی اجلاس اور اداروں کا معائنہ

    ٹھٹھہ (بلاول سموں) کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی صدارت میں ضلع ٹھٹہ کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ منور عباس سومرو، ایس ایس پی فاروق احمد بجارانی، ریونیو، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز، میونسپل، ٹاؤن کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    کمشنر فیاض حسین عباسی نے اجلاس میں افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے ایمانداری، محنت اور شفافیت کے ساتھ کام کیا جائے اور عوام کے جائز مسائل کو بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس منعقد کریں تاکہ کمیونیکیشن گیپ ختم ہو اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    اس سے قبل کمشنر نے لمس کیمپس ٹھٹہ کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی نے کیمپس کے انفراسٹرکچر، مختلف شعبہ جات، سرجری، طبی خدمات اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے تجربہ کار فیکلٹی اور اعلیٰ معیار کی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی وقار اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا قابلِ تحسین ہے اور انہیں امید ہے کہ یونیورسٹی طبی اور عوامی صحت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔

    بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے سول اسپتال مکلی کا دورہ بھی کیا، جہاں مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ہر مریض کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    کمشنر نے سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹہ، اسپیشل ایجوکیشن سینٹر مکلی اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کا بھی دورہ کیا، جہاں تدریسی عمل اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سوالات کیے۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اساتذہ کو ہدایت دی کہ طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے مزید محنت کریں اور معیاری تعلیم کے ساتھ اسکولوں میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں۔

  • ٹھٹھہ: اڈیرو بیراج نزد بکیرا سٹاپ پر سوزوکی نہر کی پل سے ٹکرائی، نہرمیں گرکر 2 افرادجاں بحق

    ٹھٹھہ: اڈیرو بیراج نزد بکیرا سٹاپ پر سوزوکی نہر کی پل سے ٹکرائی، نہرمیں گرکر 2 افرادجاں بحق

    ٹھٹھہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سوموں) گھوڑاباری بکیرا سٹاپ کے قریب اڈیرو بئراج میں گذشتہ رات دیر گئے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں انتظامیہ کی سنگین غفلت اور ریسکیو نظام کی کمزوری واضح ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک پک اَپ سوزوکی ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے باعث نہر کی پل سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی شدت کے باعث دو افراد، فقیرو مہر اور خمیسو کنڈرا نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

    متاثرہ خاندان اور مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد صبح تک کوئی ریسکیو کارروائی شروع نہیں ہوئی، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اگر بروقت ریسکیو پہنچ جاتا تو جانی نقصان کم ہو سکتا تھا۔

    صبح تک انتظامیہ کے نوٹس نہ لینے پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی کوششیں شروع کر دیں۔ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری نے فوری نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر کی ہدایت پر پیپلزپارٹی گھوڑاباری کے صدر اور ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری کے چیئرمین محمد رمضان پنہور موقع پر پہنچے اور جاری ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی۔

    ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پہلے خمیسو کنڈرا اور بعد ازاں فقیرو مہر کی لاشیں برآمد کیں، جس کے بعد تلاش کا عمل مکمل کر دیا گیا۔

    مقامی افراد نے ریسکیو اداروں کی تاخیر اور ابتدائی ردعمل میں کوتاہی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ذمہ داروں کا تعین کرے اور علاقے میں ریسکیو نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔

  • ٹھٹھہ: گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول مکلی میں صوبائی محتسب کے حوالے سے آگاہی سیمینار

    ٹھٹھہ: گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول مکلی میں صوبائی محتسب کے حوالے سے آگاہی سیمینار

    ٹھٹھہ (بلاول سوموں) ریجنل ڈائریکٹر محتسب ٹھٹھہ ہارون احمد خان نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول مکلی میں صوبائی محتسب کے ادارے کی اہمیت، فوائد اور طریقۂ کار کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہارون احمد خان نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کی جائز شکایات کے فوری حل کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور بغیر کسی وکیل کے شہریوں کو مؤثر انصاف فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محتسب کے مقصد، دائرہ کار اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔

    ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ محتسب کا ادارہ غیرجانبدار، مفت اور تیز انصاف کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ سرکاری محکموں میں ناانصافی، کام میں تاخیر، بدانتظامی، سرکاری افسران کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، عوامی خدمات میں غیر ضروری تاخیر، پبلک ڈیلنگ میں بدسلوکی، سرکاری ریکارڈ یا سرٹیفکیٹ کے حصول میں غیر قانونی رکاوٹیں، پولیس، تعلیم، صحت، میونسپل خدمات اور دیگر شعبوں میں انتظامی بے قاعدگیاں، شکایات کو نظر انداز کرنا—all یہ امور محتسب کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی صوبائی محکمے کے خلاف اپنی جائز شکایت صرف ایک سادہ کاغذ پر لکھ کر بھیج سکتے ہیں اور ان کے مسئلے کے جلد حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ "ہمارے دروازے ہر اُس شخص کے لیے کھلے ہیں جو انصاف چاہتا ہے۔”

    سیمینار کے دوران اسکول انتظامیہ نے بھی درپیش مسائل پیش کیے، جن کے حل کی یقین دہانی ریجنل ڈائریکٹر نے کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاكر فہیم، سینئر ہیڈ ماسٹر غلام نبی خشک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں سب رجسٹرار محمد حنیف پنہور، ہیڈ ماسٹر علی فرحان شیخ، علی اصغر بروہی، سلمان جاکرو، امیر عثمان، علی محمد سومرو سمیت اساتذہ، طلبہ اور اسکول انتظامیہ نے شرکت کی۔

  • بھارتی وزیر دفاع کے سندھ مخالف بیان پر حیدرآباد میں ہندوبرادری کا احتجاج

    بھارتی وزیر دفاع کے سندھ مخالف بیان پر حیدرآباد میں ہندوبرادری کا احتجاج

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ مخالف بیان پر مرکزی مسلم لیگ اقلیتی ونگ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا،احتجاج میں ہندو برادری کے مرد و خواتین، بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

    راجناتھ سنگھ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہندوستان مردہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،مظاہرین نے ہندوستان کا پرچم بھی نذر آتش کیا،مرکزی مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی سلامتی پر وار کیا ہے، سندھ پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، ھندوستان بھی پاکستان کا حصہ بن کر رہے گاہندوستان پاکستان مخالف جارحیت ختم کرے،

  • ٹھٹھہ: سول ہسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا

    ٹھٹھہ: سول ہسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون نے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا

    ٹھٹھہ (بلاول سموں) سول ہسپتال مکلی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا سنگین واقعہ سامنے آگیا، جہاں سجاول کے علاقے دڑو کی رہائشی حاملہ خاتون حلیماں ماچھی نے ہسپتال کے گائنی وارڈ میں توجہ نہ ملنے پر ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا۔ ماں اور نوزائیدہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ورثا کے مطابق حلیماں ماچھی کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی مگر گائنی وارڈ میں موجود ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور مریضہ کے اہل خانہ کو یہ کہہ کر وارڈ سے باہر نکال دیا کہ سٹاف موجود نہیں، باہر جائیں۔ ورثا کے مطابق زچگی کی تکلیف بڑھنے پر خاتون کو مناسب دیکھ بھال نہ مل سکی، جس کے باعث اسے فٹ پاتھ پر ہی بچے کو جنم دینا پڑا۔

    اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال مکلی جو ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے،غریب مریضوں کو مناسب سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ واضع رہے کہ جب سے سرکاری ہسپتالوں کا نظام مرف انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہےہسپتالوں میں ادویات کی کمی، ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں اور ورثا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ: عدالت میں پیش قیدی کی فرار کی کوشش، چھلانگ لگا کر زخمی

    ٹھٹھہ: عدالت میں پیش قیدی کی فرار کی کوشش، چھلانگ لگا کر زخمی

    ٹھٹھہ (بلاول سموں) عدالت کی تحویل میں موجود قیدی بشیر عرف دیو گندرو نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال مکلی منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق قیدی بشیر عرف دیو ولد عثمان گندرو، جس کے خلاف تھانہ ٹھٹھہ میں مقدمہ نمبر 122/2025 دفعہ 3/4 منشیات آرڈیننس کے تحت چالان کیا گیا تھا، بدین جیل سے قیدی پارٹی کے ہمراہ پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔ پیشی کے دوران اس نے فرار ہونے کی نیت سے پہلی منزل سے چھلانگ لگائی۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قیدی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا، جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ہڈیوں کو کوئی سنگین نقصان نہیں پہنچا۔

  • ٹھٹھہ: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے انتخابات، سال 2026 کی نئی باڈی منتخب

    ٹھٹھہ: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے انتخابات، سال 2026 کی نئی باڈی منتخب

    ٹھٹھہ (بلاول سموں)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے سالانہ انتخابات پریس کلب ٹھٹھہ میں منعقد ہوئے، جو تین رکنی الیکشن کمیٹی عبداللہ رانو، مقصود جوکھیو اور خدابخش بروہی کی نگرانی میں منظم اور پرامن ماحول میں مکمل ہوئے۔ انتخابات میں سال 2026 کے لیے عہدیداران باہمی مشاورت سے منتخب کیے گئے۔

    نو منتخب عہدیداروں میں صدر شبیر بھٹی، سینیئر نائب صدر ارجن مہیشوری، نائب صدر اکبر دلوانی، جنرل سیکریٹری بلاول سموں، جوائنٹ سیکریٹری راجا تنویر خاصخیلی، خزانچی اے بی شورو اور پریس سیکریٹری مرزا حسن بیگ شامل ہیں۔

    عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے، اور آج کے کامیاب انتخابات تنظیم کی مضبوطی اور فعال کردار کا ثبوت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یونین کا مقصد صحافیوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے، جبکہ زرد صحافت کے خاتمے اور "سیاہ کرداروں” کی روک تھام بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

    نو منتخب باڈی نے اعلان کیا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں تک جا کر پروفیشنل صحافیوں کو تنظیم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ کوئی صحافی خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ اجلاس میں سابقہ باڈی نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔

    انتخابات میں ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، دھابیجی، ساکرو، گھوڑا باری اور جنگشاہی سمیت مختلف پریس کلبوں سے پچاس سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کارروائی میں 3 گٹکا فروش اور 1 منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کارروائی میں 3 گٹکا فروش اور 1 منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

    ٹھٹھہ (بلاول سموں)
    ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر تھانہ گھارو، گاڑہو، مکلی اور دہابیجی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 انڈین گٹکا فروش/سپلائر اور 1 منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
    غلام نبی عرف کارو ولد عیسو خاصخیلی
    عصمت اللہ ولد سادا گل پٹھان
    حضور بخش ولد محمد صدیق کلمتی
    عبدالطیف ولد صدیق ملاح (منشیات فروش)

    کارروائی کے دوران پولیس نے 2400 پڑیاں انڈین گٹکا، 700 پڑیاں گٹکا ماوا، 510 گرام چرس اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

    ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

  • ٹھٹھہ: روبیلا اور خسرہ کے خلاف آگاہی سیمینار، 17 نومبر سے خصوصی ویکسینیشن مہم شروع

    ٹھٹھہ: روبیلا اور خسرہ کے خلاف آگاہی سیمینار، 17 نومبر سے خصوصی ویکسینیشن مہم شروع

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں)محکمہ صحت ٹھٹھہ کی جانب سے روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ، بروقت ویکسینیشن اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے وی کیئر ہاؤس مکلی میں ایک شاندار آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہرین صحت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روبیلا اور خسرہ مہلک وائرل بیماریاں ہیں جو بچوں کی صحت اور زندگی کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں، لیکن بروقت ویکسینیشن سے ان کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان بیماریوں پر قابو پانے کا واحد راستہ موثر ویکسینیشن مہم ہے اور محکمہ صحت ٹھٹھہ اس حوالے سے 17 سے 29 نومبر 2025 تک خصوصی مہم چلائے گا، جس میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    ڈاکٹر صفدر علی شاہ نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی ویکسینیشن کو کبھی نہ چھوڑیں، کیونکہ غفلت سے بچوں کے لیے نمونیا، دماغی سوجن، معذوری اور موت جیسے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت حفاظتی ٹیکہ زندگی بچانے کے مترادف ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے کہا کہ ضلع میں روبیلا اور خسرہ کی روک تھام حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صحت کو سمجھداری سے سنبھالیں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

    فوکل پرسن ڈاکٹر بخت علی، سول سرجن ڈاکٹر یامین شاہ اور ڈاکٹر راجیش کمار نے شرکاء کو بتایا کہ یہ وائرسی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، لہٰذا ہر بچے کی پہلی اور دوسری خوراک لازمی ہے۔ دیگر مقررین نے بھی بیماریوں کی علامات، بچاؤ اور ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

    یہ سیمینار ضلع میں روبیلا اور خسرہ کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لیے اہم قدم ثابت ہوا۔

  • حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ

    حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ

    حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 201 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ضلعی افسرِ صحت کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں لمس اسپتال کی لیبارٹری میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں دورانِ علاج انتقال کرنے والے 17 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں انتقال کرنے والے 14 افراد کے بارے میں تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ ڈینگی سے متاثر تھے یا نہیں، البتہ گھروں میں اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں.

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
    یوکرین میں روسی افواج کی پیش قدمی جاری ہے، صدر پیوٹن