Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے

    سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے

    ٹھٹھہ/کندھ کوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں، نامہ نگار) سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ سمیت مختلف اضلاع میں دفاتر، اسکول اور اسپتالوں کی تالا بندی کی گئی۔

    ٹھٹھہ میں سینکڑوں ملازمین نے مکلی پارک سے ڈی سی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ ریلی میں مرد و خواتین ملازمین کے ساتھ وکلاء برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یونین رہنماؤں غلام نبی خشک، گلاب خان، سلمان ھالو، لطیف کھتری، احمد نواز پٹھان اور محمد حسن سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے پینشن میں کٹوتی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا سراسر ظلم ہے، حکومت فی الفور ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے۔

    ادھر کندھ کوٹ میں بھی احتجاج کے تیسرے روز سول اسپتال کی او پی ڈی مکمل طور پر بند رہی اور ملازمین نے ایمرجنسی بلاک کے سامنے دھرنا دیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے میں علی حسن قمبراڻي، قاضی اعجاز احمد ڈومکی، صدر دین بھلکانی، عبدالصمد ڈومکی اور منصور اعواڻ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت نے DRA اور پنشن کٹوتی ختم نہ کی تو 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے غیر معینہ مدت کا دھرنا دیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں) تھانہ ٹھٹھہ کی حدود میں ٹھٹھہ تا بگھاڑ موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت امیر ولد کانڈیرو گندرو ساکن ولیج اللہ بخش گندرو مکلی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم تھانہ ٹھٹھہ اور مکلی کے مختلف علاقوں میں رہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی جانے والی پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھی عبدو عرف عدو گندرو اور مشتاق جاکھرو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے مکمل کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

  • عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

    اینٹی اینکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد نے قرار دیا تھا کہ جامشورو کے دیہہ مول میں 893 ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیرقانونی ہے، متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے، اور یہ پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آتی،عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں، یہ انہدامی کارروائی 20 اور 21 ستمبر کی رات عمل میں لائی گئی تھی۔

    اینٹی اینکروچمنٹ ٹریبونل حیدرآباد کے احکامات کے بعد ریونیو حکام کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین پر انسدات تجاوزات کا آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیابحریہ ٹاؤن کراچی نے بھی مبینہ طور پر غیرقانونی قبضے کی زمین پر ہاوسنگ یونٹس اور کثیرالمنزمہ عمارتیں تعمیر کی ہیں۔

    چین ایئرکرافٹ کیریئر سے جدید لڑاکا طیارے لانچ کرنے والا دوسرا ملک بن گیا

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر المنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا تھانیب نے ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ کے زیر تفتیش مقدمات میں ایکشن لیا تھا اور، بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی تھیں۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں رقوم منتقل کر رہے ہیں، ملک ریاض کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،تھارٹی نے بطور قومی احتساب ادارہ اپنے مینڈیٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک بار پھر عوام کو آگاہ کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد اور دیگر کے خلاف دھوکا دہی کے متعدد مقدمات اس وقت زیر تفتیش ہیں۔

    گوجرانوالہ:سرجیکل فیکٹری میں چوری، "تاجو خنجر گینگ” کے تین ملزمان گرفتار

  • ٹھٹھہ: ‘اندھے قتل’ کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ: ‘اندھے قتل’ کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) ٹھٹھہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ولیج اگاریو پٹیل خاصخیلی میں پیش آنے والے ‘اندھے قتل’ کیس کو حل کر لیا ہے۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 13 ستمبر 2025 کو کھیتوں میں علی نواز ملاح نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، جس پر تھانہ ساکرو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی نے کیس کی اہمیت کے پیش نظر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

    اس ٹیم نے ایس ڈی پی او ساکرو قادر بخش خاصخیلی کی زیر نگرانی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سلیم ملاح اور غلام مصطفیٰ ملاح کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اس اہم کیس کو حل کرنے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ : دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ(باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں)ٹھٹھہ میں دو الگ الگ افسوسناک واقعات میں چار افراد، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    گھارو کے علاقے میں ایک معمولی تکرار پر مالک کورائی نامی شخص نے اپنے بھائی انس کورائی پر چاقو سے پے در پے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر گھارو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل بھائی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

    دوسرا دلخراش واقعہ جھرک کے قریب پیش آیا، جہاں تالاب سے پانی بھرتے ہوئے ایک خاتون کا پاؤں پھسل گیا۔ اسے بچانے کے لیے دو مزید خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی، لیکن بدقسمتی سے تینوں ڈوب گئیں۔ ایک خاتون پٹھانی ببر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسری دو خواتین مہک اور غزالہ کو مقامی افراد نے تالاب سے باہر نکال کر کوٹری ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکیں۔ تینوں خواتین کی میتیں جب ان کے گاؤں پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی

  • سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات،  آبادیوں کی منتقلی شروع

    سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات، آبادیوں کی منتقلی شروع

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    حیدرآباد میں دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب رہائش پذیر خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متاثرہ آبادیوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے بسنے والے افراد کو خالی کرایا جا رہا ہے تاہم کچھ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مانیٹرنگ سیل الرٹ ہے اور انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم میں حکام 24 گھنٹے موجود ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
    سیدہ تحسین عابدی کے مطابق 102 کمزور مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، محکمہ آبپاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ہے اور ان مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 92 کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں کتے کے کاٹے اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔مزید برآں مویشیوں کی حفاظت کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے 300 کیمپس قائم کر دیے ہیں۔

    خیبر پختونخوا سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس، وضاحت طلب

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

    حیدرآباد:پنجاب سے سیلابی پانی سندھ کی طرف بڑھنے لگا جس کے باعث گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے پر کنٹرول روم سکھر بیراج نے درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا۔

    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گدو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہےگدو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 819 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 3لاکھ 7 ہزار 956 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہےسکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 3ہزار 480 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 52ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73ہزار844 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پانی کا اخراج 2لاکھ 44ہزار 739 کیوسک ہے۔

    دوسری،جانب،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    پہلی ترجیح انسانی جانوں، مویشیوں اور بیراجوں کی حفاظت ہے،شرجیل میمن

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے وقت بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،مختلف شہروں میں یکم سے 3 ستمبر تک شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ، یکم سے 3 ستمبر تک دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

  • سینئر صحافی خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی

    سینئر صحافی خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی

    سینئر صحافی،خاور حسین کی میت آبائی علاقے سانگھڑ پہنچا دی گئی، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔

    سینئر صحافی خاور حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے صحافی، عزیز و اقارب اور علاقہ مکین موجود ہیں، حیدر آباد سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کہا تھا کہ خاور حسین کی میت کے دوبارہ پوسٹم ارٹم کے احکامات ملے تھے، پوسٹ مارٹم کے دوران تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا، فی الحال موت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، 2 دن میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اپنی فائنڈنگز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

    دوسری جانب، خاور حسین کے بھائی اعجاز حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی خوش مزاج اور باہمت شخص تھا، خودکشی نہیں کرسکتا تھا، خاور نے کسی پریشانی یا جھگڑے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ نے بھی اپنے بیٹے کی خودکشی کا تاثر یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے زمین یا کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں تھا،میرا بیٹا بہت بہادر اور دلیر تھا، خود سے گولی مار کر جان لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے، یہ قتل ہی لگتا ہے، لیکن اس وقت پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی سربراہی میں جائے وقوع کا دورہ کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد خان نے کہا کہ گاڑی سے ملنے والا اسلحہ خاور حسین کا اپنا لائسنس یافتہ تھا، خاور حسین کی حیدرآباد میں ساڑھے 5 بجے کی لوکیشن تھی، خاورر حسین کی سم آخری وقت تک استعمال میں تھی، کسی نے بھی فائرنگ کی آواز نہیں سنی، موبائل کی سم کہیں نہیں ملی۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی سے خاور حسین کی سانگھڑ آمد کا پتا چل جائے گا، خاور حسین کی فیملی سے بات چیت کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا، خاور حسین کی فیملی سے لازمی بات کی جائے گی، دیکھا جائےگا کہ خاور حسین کے کوئی ساتھ تو نہیں تھا، ٹول پلازہ کی فوٹیج بھی موجود ہے، اس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، فون سی ٹی ڈی کو بھیج دیا ہے، سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا جارہا ہے، خاور حسین کا موبائل فون ری سیٹ کیا گیا تھا، کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) نکالا گیا ہے۔

    آزاد خان نے کہا کہ سینئر صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، ایک اہم عینی شاہد ملا ہے، جس کی خاور حسین بات ہوئی تھی، عینی شاہدین سے گفتگو اور فارنزک شواہد جمع کیے گئے ہیں، ہم نے جائے وقوع کا دورہ کرکے خاور حسین کی گاڑی کا معائنہ کیا، کمیٹی کے رکن عرفان بلوچ اسلام آباد میں ہیں، صحافی خاور حسین کی موت افسوس ناک واقعہ ہے۔

    پاکستانی بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،فچ

  • صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

    حیدر آباد سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم جاری ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ خاور حسین کی میت کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے احکامات ملے تھے، پوسٹ مارٹم کے دوران تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا، فی الحال موت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا،2 دن میں ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اپنی فائنڈنگز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز سندھ نےصحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جاری کیا،دوبارہ پوسٹمارٹم کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے پولیس سرجن لیاقت یونیورسٹی اسپتال کو خط لکھا،ڈی جی ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم حیدرآباد میں کیا جائے گا۔

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    واضح،رہے کہ سینئر صحافی خاور حیسن کی ہفتے کی شب سانگھڑ میں ہوٹل کے باہر پارکنگ میں موجود گاڑی سے گولی لگی لاش ملی تھی،بعد ازاں خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی تھی،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کر رہے ہیں، جب کہ کمیٹی ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی عرفان بلوچ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ شامل ہیں۔

    دوسری جانب صحافی خاور حسین کے بھائی اعجاز حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی خوش مزاج اور باہمت شخص تھا، خود کشی نہیں کرسکتا تھا، خاور نے کسی پریشانی یا جھگڑے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا-

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے،نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے،نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    سینئیر صحافی خاور حسین کے اہلخانہ امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق خاور کے بھائی والد اور والدہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے،خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ، ان کی والدہ اور بھائی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے، وہ میت لے کر سانگھڑ جائیں گے، خاور حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عید گاہ گراؤنڈ سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق خاور کے والد کا کہنا ہے وہ خود اپنے آپ کو گولی نہیں مار سکتا، یہ ایک قتل ہے انہوں نے کہا کہ خاور بہت دلیر انسان تھا، ہمارا کسی سے کوئی تنازعہ یا جھگڑا نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ضلع سانگھڑ سے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی، جس پر صحافتی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھابعد ازاں خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی تھی،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کریں گے، جب کہ کمیٹی ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی عرفان بلوچ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ شامل ہیں،تحقیقاتی کمیٹی پراسرار موت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کرے گی۔

    حیدر آباد میں صحافی خاورحسین کی میت ہلال احمر سرد خانے سے سول ہسپتال منتقل کی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ میت کی جانچ کرے گا،میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر وسیم سمیت ٹیم کے دیگر ارکان میت کی جانچ کریں گے، خاور حسین کے والد اور والدہ سمیت بھائی اعجاز بھی سول ہسپتال میں موجود ہیں۔