Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چوروں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے سے ایک چور اور ایک دیہاتی ہلاک جبکہ 2 دیہاتی زخمی ہو گئے۔

    ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس کے مطابق ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود قصبہ صاحب ڈنو سومرو میں نامعلوم چور عبدالعزیز سومرو کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے تو گھر مالک جاگ گئے اور چوروں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تو چوروں نے گھر مالکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مالک غلام نبی سومرو موقع پر جاں بحق اور 2 افراد عبدالکریم اور عبدالعزیز سومرو زخمی ہوگئے جبکہ گھر مالکان کی فائرنگ سے ایک چور بھی جاں بحق ہوگیا .

    چور کی لاش سول اسپتال ٹھل لائی گئی ہے جہاں اس کی شناخت ضلع شکار پور کے گاؤں گڑہی تیغو کے رہائشی نور محمد عرف کالی میرانی کے طور پر ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق چور کی لاش وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا ہوا تھا اس لیے لاش کو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حدود کے تھانہ پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں جیکب آباد کے قریب گڑہی حسن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد کنڈرانی میں کنڈرانی برادری کے دو گروہوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد مختار، خاوند بخش، اختیار علی اور مراد کنڈرانی اور دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ حدود کی پولیس نے پہنچ کر جاری جھگڑا ختم کرایا۔

  • ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار

    ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار

    ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا۔ آئین اور جمہوریت اس ملک میں ضرور ہیں لیکن صرف زبان پر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تین روزہ سالگرہ تقریبات کے آخری روزخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود، نثار کھوڑو اور وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام نے بھی خطاب کیا۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایک سو سترہ دن گزر گئے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ ہم نے قائد اعظم کے قول اور مقصد کو تبدیل کردیا، حکومت عوام کے حقوق گروی رکھ کر عوام کی قسمت کا معاہدہ کرتی ہے۔ قائداعظم کے پاکستان میں بادشاہت اور لاپتا افراد کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پاکستان کی جدوجہد صوبائی خودمختاری پر مبنی تھی جس کا ذکر قائد اعظم نے14نکات میں بھی کیا تھا۔ ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔

    رضا ربانی نے مزید کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے اور عوام کو سننے اور بولنے کی اجازت ہونے چاہیے جو کہ جموریت کا جز ہے۔ریاست کی خودمختاری کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے اگر بیرونی ذرائع سے عمل دخل ہوگا تو اس سے ریاست کی خود مختاری متاثر ہوگی۔ اس پاکستان میں میڈیا اور دیگر ریاستی اداروں کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔اگر منصف انصاف کرنے سے ہچکچانے لگے تو پھر ریاست کے امور کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ہم قائد اعظم کا جنم دن تو مناتے ہیں مگر اس کے پیغام اور افکار پر عمل نہیں کرتے۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس ملک کو لبرل سوچ کے مطابق بنایا تھا۔ ہم ان کے رہنما اصولوں پر چل کر اس ملک کو بنانا ہے۔

  • ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، حیدر آباد میں کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر چار میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اوڈیرو لال اسٹیشن کے قریب لگی جس کے بعد ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک لیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام مسافر بوگی سے اتر گئے

    کراچی ایکسپریس لاہور جارہی تھی۔ ٹرین ماسٹر نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے.

    ٹرین میں سوار ایک مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرین کو آگ لگنے کے واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ کراچی ایکسپریس بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی ھے ھم پیچھے والی بوگی میں سفر کر رھے ھیں۔ اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل تیز گام میں آگ لگی تھی جس کے باعث 74 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے.

  • ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ہالہ کے قریب افسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کا کہنا ہے کہ ہالہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11ہوگئی ،رکشےمیں سوار افراد مزدوری کرنے جارہے تھے،جاں بحق افراد میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. حادثہ کی اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے

  • دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پیپلزپارٹی پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی ایس 86 ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    دادو میں ضمنی انتخابات کے لیے 158 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 16 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں ایک لاکھ 99 ہزار 825 امیدوار حق راہ دہی کا استعمال کریں گے، ضمنی انتخاب کے لیے 1300 پولیس اہلکار جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے 1100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد پی ایس 86 جوہی میں خالی نشست پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے چچا زاد بھائی سید صالح شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی الیکشن کے لیے امداد لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی انتخاب کے لیے ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔

    دادو میں الیکشن مہم کے دوران گورنر سندھ اور پی پی کے اراکین اسمبلی نے دورہ کیا تھا جس پر دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا

  • نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کےقریب قومی شاہراہ پرافسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے.

  • سندھ میں گورنرراج ……..گورنر سندھ نے کیا انکشاف

    سندھ میں گورنرراج ……..گورنر سندھ نے کیا انکشاف

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود نہیں جانتے کہ وہ آزادی مارچ کیوں نکال رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کوبھی علم نہیں کہ وہ کیوں ریلی نکال رہے ہیں ،مولانا اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے ریلی نکال رہے ہیں،ریلی جلسے دھرنے جلوس اس وقت نکالے جاتےہیں جب عوام مشکل میں ہو،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما عنایت رند کے گھر نوابشاہ پہنچ گئے ،جہاں عیادت کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی.

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی حیدرآباد کے رہنما امین اللہ موسی خیل سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت و دعا مغفرت کی

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مولانا معصوم بچوں کوسڑکوں پرلاکرفساد کرنا چاہتے ہیں،سندھ میں گورنرراج نہیں لگ رہا اور نہ ہی ان ہاؤس تبدیلی ہورہی ہے، نیب اپنا کام کررہی ہے اور احتساب کا عمل بھی جاری ہے،سندھ کےعوام کی مرضی کے بغیر کوئی صوبہ نہیں بنے گا

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تومذاکرات یا وفاقی نمائندوں سے ملاقات کرانے کو تیار ہوں، فضل الرحمان ہرمرتبہ مارچ کی تاریخ تبدیل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کاوزارت عظمیٰ کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانا مدرسےکے بچوں سےمارچ کراناچاہتے ہیں جواچھاعمل نہیں ہے،

  • ملک بچانا ہے تو سری نگر میں جنگ لڑنا ہو گی، سراج الحق کا کشمیر مارچ سے خطاب

    ملک بچانا ہے تو سری نگر میں جنگ لڑنا ہو گی، سراج الحق کا کشمیر مارچ سے خطاب

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پہلی بارحیدرآبادمیں بہنوں، بیٹیوں، ماؤں کاسمندردیکھ رہا ہوں،

    وزراء کو تبدیل کرنے کی خبریں، سراج الحق نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ کشمیرکےمظلوم باب الاسلام سےبہت توقعات رکھتےہیں، م دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، کشمیریوں کاقصورصرف اتناہےکہ وہ کشمیربنےگا پاکستان کانعرہ لگاتےہیں، امریکامیں ٹرمپ کی کشتی ڈوب رہی ہےوہ کیا مدد کرے گا، اگرکہیں شکست کے آثارہیں تووہ ہمارے حکمرانوں کے چہروں پر ہیں، سری نگراجتماعی قبربن چکاہے، وہاں سانس لینامشکل ہوچکاہے، مجھےافسوس ہےکہ ہماری حکومت ہرمحاذپرناکام ہے،پاکستان کی حکومت کواقوام متحدہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے،

    ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

    سراج الحق کے قافلے کو حادثہ

    سراج الحق نے کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو ہمیں سرینگرمیں جنگ لڑنی ہو گی، کشمیری پاکستان کےساتھ الحاق چاہتے ہیں، مسلمانون نےہمیشہ ایمان کی قوت سے کامیابی حاصل کی، دشمن کی فوج کے ملک میں داخل ہونے کا انتظار نہ کریں، انہوں‌نے کہاکہ حکومت کہتی ہےکہ معیشت مضبوط نہ ہوتوکشمیریوں کونہیں بچاسکتے،

  • تھرپارکر میں بچوں کی اموات رک نہ سکیں، بلاول ہاؤس بے خبر

    تھرپارکر میں بچوں کی اموات رک نہ سکیں، بلاول ہاؤس بے خبر

    تھرپارکر۔مٹھی۔ (اے پی پی)تھرپارکر میں بچے وبائی امراض کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں، گزشتہ دو روز کہ دوران پانچ بچے فوت ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے تھرپارکر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر جاری صحت،علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 206بچے ضلع بھی کی سرکاری اسپتالوں علاج کے لئے لائے گئے، جس میں سے77بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے صحتیاب کرکے ڈسچارج کردیا گیا،جبکہ130بچے اس وقت ضلع بھر کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں میں 206بچوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیااسی طرح پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی صحت کراکز میں 342بچوں کا علاج کیا گیا۔ میڈیکل سپریٹینڈنٹ سول ہسپتال مٹھی کی رپورٹ کے مطابق تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں جھرمریو کے رہائشی پہلاج کھراج کی نو مولود بچہ جس کا وزن2.7کلوگرام برتھ ایفگزیابیمارع کے باعث اور گاؤن گرڑی تعلقہ ڈیپلو کے رہائشی عبدالرزاق نہڑی کا نومولود بچہ جس کا وزن 2.2 کلوگرام تھا وقت سے پہلے پیدائش اور کم وزن کے باعث، گاؤں مٹھڑیوہالیپوٹا یوسی تگوسر نگرپارکر کے رہائشی خان محمد کا 24دن کا بچہ جس کا وزن 2.2 کلوگرام تھا نیونیٹل سیپسز، نمونیا اور دیگر وبائی امراض کے باعث، گاؤں تھاریوہالیپوٹا، تعلقہ اسلام کوٹ کے رہائشی ارباب ہالیپوٹاکا 24دن کا بچہ مختلف وبائی امراض کے باعث، گاؤں رمضان گرگیز یوسی مہرانو، تعلقہ مٹھی کے رہائشی غلام حسین کا نومولود بچہ جس کا وزن 1.7کلوگرام تھا برتھ ایسفگزیا وقت سے پہلے پیدائش اور انتہائی کم وزن کے باعث فوت ہوگئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال مٹھی نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ دو مریضوں کو مزید بہتر علاج کے لئے حیدرآباداور کراچی ریفر کیا گیاہے۔

  • پولیس کا مریض بچی کے ورثا پر تشدد تنازعہ شدت اختیار کرگیا

    پولیس کا مریض بچی کے ورثا پر تشدد تنازعہ شدت اختیار کرگیا

    تھرپارکر۔مٹھی۔(اے پی پی) مٹھی سول ہسپتال میں مقرر پولیس اہلکاروں اور ہسپتال عملے کا مریض بچی کے ورثاء خواتین اور مردوں پر تشدد۔پولیس نے بچی کے ماموں دلیپ کمار اور ہسپتال کے نائب قاصد کو حراست میں لے لیا۔ ورثاء اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا سول سرجن آفیس اور ہسپتال کے گیٹ پر احتجاج۔ تفصیل کے مطابق مٹھی سول ہسپتال میں داخل پانچ سالہ بچی نینہ بھیل کے ورثاء سے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود نائب قاصد کملیش مالہی اور پولیس اہلکاروں نے بد تمیزی کرتے ہو ئے دھکے دے کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ورثاء اور بی آئی ایف کے رہنما ایڈوکیٹ لجپت سورانی نے ہسپتال عملے اور پولیس اہلکاروں کے تشدد خلاف لواحقین کا سول ہسپتال کے گیٹ پر دہرنا دے دیا۔پولیس نے ایک نائب قاصد کملیش مالہی کو حراست میں لے۔مظاہریں کا دوسرے نائب قاصد کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے احتجاجی دہرنا دیا، دھرنے کے بعد پولیس نے زیر حراست مریضہ بچی کے ماموں دلیپ کمار کو چھوڑ دیا۔ دوسرے طرف اسپتال عملے نے بھی اپنی ساتھی کی گرفتاری خلاف احتجاج شروع کردیا، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مختیار ابڑو نے مظاہریں سے مذاکرات کرکہ ملوث عملے خلاف انکوائری کرنے بعد کارروائی کی یقین د ہانی کرائی جس پر لواحقین نے د ھرنا ختم کردیا۔ جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی زیر حراست نائب قاصد کو آزاد کرنے پر دھرنا ختم کر دیا۔