Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل اور قانون دان اعتزاز احسن نے سیاست کے خم و پیچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔ دونوں بھائیوں کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اپنے پیسے بچا کر ملک سے باہر نکل گئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور لندن میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف نواز شریف کو سوٹ کیس میں بند کر کے لاسکتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے جبکہ انہوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • حکومت ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے کیا کرے؟ مصطفیٰ کمال نے دیا مشورہ

    حکومت ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے کیا کرے؟ مصطفیٰ کمال نے دیا مشورہ

    حکومت ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے کیا کرے؟ مصطفیٰ کمال نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ سندھیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور نہ ہی ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ مڈٹرم الیکشن ایک آئینی اور جمہوری عمل ہے، پی ٹی آئی کی حکومت بلیک میلنگ سے بچنے کیلیے مڈٹرم الیکشن کروائے،

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت کراچی میں ایم کیو ایم کی کرپشن پر چپ ہے اور 4 نشستوں والی پارٹی کے آگے بھی بلیک میل ہونے پر مجبور ہے، اگر پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کا واقعی مظاہرہ دکھانا چاہتی ہے تو مڈٹرم الیکشن کروا کر اکثریت لیکر آجائے، اسی طرح میئرز کے پاس اختیارات نہیں تھے تو 4 سال پہلے استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا، عوام میں شعور بیدار کر رہے ہیں کہ انکے ساتھ کھڑے ہوں جو انکے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی سے کشمور تک لوگ ہمارے ساتھ بلا رنگ و نسل کی تفریق کے جڑ رہے ہیں کیونکہ وہ حکمرانوں کی کارکردگی اور جھوٹے وعدوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ شہر ملک کی جان ہوتے ہیں اس لئے شہروں میں ترقیاتی کام ہو تو ملک ترقی کرتے ہیں، پہلے بھی کام کر کے دکھایا ہے، ہم کراچی بنا سکتے ہیں تو پورا سندھ اور پورا پاکستان بھی بنا سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے نرسری پارک میں منعقدہ دو روزہ فیملی فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے فیسٹیول میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے زمہ داران و کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بغیر کسی اختیار اور وسائل کے حیدرآباد والوں کے لیے شاندار فیملی فیسٹیول منعقد کر کے دکھایا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیک نیتی سے انسان اگر کچھ کرنا چاہے تو اسے کسی طور کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ سندھ کے لوگ سوچیں کہ ایسے باکردار اور اہل لوگوں کے ہاتھ میں اختیارات ہوں تو وہ سندھ کو ترقی یافتہ صوبوں کی فہرست میں شامل کرا سکتے ہیں۔

    فیسٹیول میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بھر سے نامور موسیقاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی جن کے گانوں پر نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور لطف اندوز ہوئے۔ کنسرٹ کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے پھولوں کی نمائش بھی کی گئی جس میں مختلف انواع و اقسام کے پھولوں سے تیار کردہ منفرد فن پاروں اور گلدستوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ جنہیں دیکھ کر اہلیان حیدرآباد محظوظ ہوتے رہے۔

    فیسٹیول میں مختلف کھانے کی اشیاء اور کھیلوں کے مقابلوں کے اسٹالز لگائے گئے جن پر دن بھر عوام کا جم غفیر رہا جبکہ اہلیان حیدرآباد میں پی ایس پی کی منفرد تقریب کو زبردست پزیرائی ملی۔ پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد اور فیملیز نے بڑی تعداد میں اس فیسٹیول میں شرکت کی اور پی ایس پی کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا۔ فیسٹیول اور پھولوں کی نمائش 22 فروری 2020 کو اختتام پذیر ہوگی۔

  • پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع  ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    حیدرآباد : باغی ٹی وی :پاک سرزمین پارٹی حیدارآباد میں تربیتی اجتماع کرنے جارہی ہے اس سلسے میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال حیدرآباد میں تربیتی اجتماع سے افتتاحی خطاب کررہے ہیں،*تربیتی اجتماع میں صدر پی ایس پی انیس احمد قائمخانی،اراکین نیشنل و سندھ کونسل،ڈویژنل ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. سیّد مصطفی کمال نے کہا کہ مایوس ہم وطنوں کاہاتھ تھام لیاہے ،وہ چاروں صوبوں میں امید کاپیغام پہنچارہے ہیں کیونکہ عوام کاناامیدہوناریاست،معیشت ،جمہوریت اورقومی سیاست کے مفادمیں نہیں۔اس موقع پر پی ایس پی کی بڑی تعداد نے شرکت کی . ان بچے خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے.واضح رہے کہ پی ایس پی کے تربیتی اجتماعات کا سلسہ سندھ بھر میں کیا جایرہا ہے اس کے بعد لاڑکانہ میں بھی پی ایس پی بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے.

  • سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ پر عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر توہین آمیز شیئرنگ اور بلیک میل کرنے کے الزام میں عدالتی کاروائی ،جوابدار کو 17 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا.

    سندھ کے علاقے ماتلی کے ایک شہری شاہ جہان عباسی نے وکیل فیاض احمد آرائیں کی معرفت سیشن جج بدین کی عدالت میں جوابدار محمد علی سوڈو والد علی نواز سوڈو کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جوابدار محمد علی سوڈو فیس بک اور واٹس اپ پر مسلسل اس کے خلاف توہین آمیز شیئرنگ اور غلط جھوٹا من گھڑت پروپیگنڈا کر کے بلیک میل اور حراساں کر رہا ہے جس سے اس کی عزت اور شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے.

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    درخواست گزار کا مؤقف اور ایڈووکیٹ فیاض آرائیں کے دلائل سنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سلیم لاڑک نے ایس ایچ او ماتلی تھانہ کو جوابدار محمد علی سوڈو کو 17 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ بدین ضلع میں منشیات فروشوں قبضہ اور سود خوروں پر مشتمل کا ایک منظم گروہ فیس بک واٹس اپ اور سوشل میڈیا کے دیگر اصلی اور فیک آئی ڈیز کے ذرائع سے سیاسی سماجی افراد شہریوں سرکاری افسران ملازمین اور صحافیوں کے خلاف توہین امیز الزامات ذاتیات پر حملے کی شیئرنگ منفی پروپیگنڈا اور حراساں کر کے بلیک میل کر کے اپنے مفاد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    بدین کی سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں پر مشتمل اراکین نے ایسے بلیک میلر عناصر کے خلاف کاروائی اور ان کو بے نقاب کرنے کے لیے مقامی تحقیقاتی اداروں کے علاوہ کراچی میں ڈاریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سے ملاقات کر کے تحریری اور زبانی شکایات ثابوت اور شواہد سے آگاہ کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو درخواستیں زیر تفتیش ہیں۔

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

     

    کراچی میں سوشل کرائم عروج پرخواتین سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں،وومن ہراسمنٹ ,ڈی فیمیشن سمیت سندھ بھر سے سات ہزار شکایتیں بذریعہ میل موصول ہوئیں ،کراچی سے رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں ،ایف آئ اے سائبر سرکل نے ساٹھ مقدمات درج کرلئے

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد شکایات میں 8 سو کیسز کی انکوائری جاری ہے، اپارم میسج کو نیٹ ورک چلانے والے جدید آلات استمعال کررہے ہیں

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئ اے سائبر سیل فیض اللہ کوریجو نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ ، کریڈٹ کارڈ بلاک ہونے والے میسج کو اگنور کریں، عوام ہر گز کسی اپارم میسج یا ای میل پر مانگی جانے والی ذاتی معلومات نہ دیں، کسی بھی فراڈ یا بلیک میلنگ سے متاثرین ایف آئ اے کی ویب سائٹ کے زریعے بھی شکایات درج کراسکتے ہیں ،

  • چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    چور اور گھر مالک کے مابین فائرنگ ، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چوروں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے سے ایک چور اور ایک دیہاتی ہلاک جبکہ 2 دیہاتی زخمی ہو گئے۔

    ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس کے مطابق ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود قصبہ صاحب ڈنو سومرو میں نامعلوم چور عبدالعزیز سومرو کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے تو گھر مالک جاگ گئے اور چوروں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تو چوروں نے گھر مالکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مالک غلام نبی سومرو موقع پر جاں بحق اور 2 افراد عبدالکریم اور عبدالعزیز سومرو زخمی ہوگئے جبکہ گھر مالکان کی فائرنگ سے ایک چور بھی جاں بحق ہوگیا .

    چور کی لاش سول اسپتال ٹھل لائی گئی ہے جہاں اس کی شناخت ضلع شکار پور کے گاؤں گڑہی تیغو کے رہائشی نور محمد عرف کالی میرانی کے طور پر ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق چور کی لاش وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا ہوا تھا اس لیے لاش کو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حدود کے تھانہ پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں جیکب آباد کے قریب گڑہی حسن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد کنڈرانی میں کنڈرانی برادری کے دو گروہوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد مختار، خاوند بخش، اختیار علی اور مراد کنڈرانی اور دیگر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال ٹھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ حدود کی پولیس نے پہنچ کر جاری جھگڑا ختم کرایا۔

  • ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار

    ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار

    ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا۔ آئین اور جمہوریت اس ملک میں ضرور ہیں لیکن صرف زبان پر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تین روزہ سالگرہ تقریبات کے آخری روزخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود، نثار کھوڑو اور وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام نے بھی خطاب کیا۔

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایک سو سترہ دن گزر گئے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ ہم نے قائد اعظم کے قول اور مقصد کو تبدیل کردیا، حکومت عوام کے حقوق گروی رکھ کر عوام کی قسمت کا معاہدہ کرتی ہے۔ قائداعظم کے پاکستان میں بادشاہت اور لاپتا افراد کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پاکستان کی جدوجہد صوبائی خودمختاری پر مبنی تھی جس کا ذکر قائد اعظم نے14نکات میں بھی کیا تھا۔ ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔

    رضا ربانی نے مزید کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے اور عوام کو سننے اور بولنے کی اجازت ہونے چاہیے جو کہ جموریت کا جز ہے۔ریاست کی خودمختاری کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے اگر بیرونی ذرائع سے عمل دخل ہوگا تو اس سے ریاست کی خود مختاری متاثر ہوگی۔ اس پاکستان میں میڈیا اور دیگر ریاستی اداروں کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔اگر منصف انصاف کرنے سے ہچکچانے لگے تو پھر ریاست کے امور کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ہم قائد اعظم کا جنم دن تو مناتے ہیں مگر اس کے پیغام اور افکار پر عمل نہیں کرتے۔

    قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

    ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

    رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس ملک کو لبرل سوچ کے مطابق بنایا تھا۔ ہم ان کے رہنما اصولوں پر چل کر اس ملک کو بنانا ہے۔

  • ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ، مسافروں میں خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، حیدر آباد میں کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر چار میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اوڈیرو لال اسٹیشن کے قریب لگی جس کے بعد ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک لیا گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام مسافر بوگی سے اتر گئے

    کراچی ایکسپریس لاہور جارہی تھی۔ ٹرین ماسٹر نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے.

    ٹرین میں سوار ایک مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرین کو آگ لگنے کے واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ کراچی ایکسپریس بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی ھے ھم پیچھے والی بوگی میں سفر کر رھے ھیں۔ اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل تیز گام میں آگ لگی تھی جس کے باعث 74 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے.

  • ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ہالہ کے قریب افسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کا کہنا ہے کہ ہالہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11ہوگئی ،رکشےمیں سوار افراد مزدوری کرنے جارہے تھے،جاں بحق افراد میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. حادثہ کی اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے

  • دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پیپلزپارٹی پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی ایس 86 ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    دادو میں ضمنی انتخابات کے لیے 158 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 16 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں ایک لاکھ 99 ہزار 825 امیدوار حق راہ دہی کا استعمال کریں گے، ضمنی انتخاب کے لیے 1300 پولیس اہلکار جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے 1100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد پی ایس 86 جوہی میں خالی نشست پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے چچا زاد بھائی سید صالح شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی الیکشن کے لیے امداد لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی انتخاب کے لیے ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔

    دادو میں الیکشن مہم کے دوران گورنر سندھ اور پی پی کے اراکین اسمبلی نے دورہ کیا تھا جس پر دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا

  • نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کےقریب قومی شاہراہ پرافسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے.