Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • 
قرضوں کی تاریخ ساز قبل از وقت واپسی، حکومت کی معاشی حکمت عملی

    
قرضوں کی تاریخ ساز قبل از وقت واپسی، حکومت کی معاشی حکمت عملی

    
حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضے مقررہ مدت سے پہلے واپس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
    مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی۔ وزارتِ خزانہ نے 14 ماہ کے دوران 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مجموعی طور پر 2 ہزار 150 ارب روپے قرضہ قبل از وقت واپس کیا جا چکا ہے۔
    ‎خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ مالی سال 26 میں قبل از وقت قرض ادائیگیوں میں 65 فیصد حصہ اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا رہا، جو مالی نظم و ضبط اور بہتر قرض مینجمنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

  • وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان، ایکسپورٹرز کو ریلیف پیکج

    وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان، ایکسپورٹرز کو ریلیف پیکج

    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا، جبکہ حکومت کو ماہانہ 12 ارب روپے ریونیو بھی حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری کے لیے ویلنگ چارجز 9 روپے سے کم کر دیے جائیں گے۔
    ‎اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات نے مشکل حالات میں ملک کا نام روشن کیا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا سب سے بڑا چیلنج تھا، تاہم آج معیشت مستحکم ہے اور مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔
    ‎وزیراعظم نے کہا کہ حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں بلکہ نجی شعبہ معیشت کا اصل محرک ہوتا ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں کو کاروباری طبقے کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے دوست ممالک چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان ممالک نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔
    ‎شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی اور اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ رویوں میں واضح تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ نامور ایکسپورٹرز کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس میں 3 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا۔
    ‎وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی شفاف نجکاری کی گئی، کرپشن کے حامل ادارے بند کیے گئے اور حکومتی اخراجات میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے شوگر سیکٹر اور وزارت مواصلات میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے جاری رہیں گے۔

  • 
وزیراعظم شہباز شریف کا دفاعی استعداد اور فوج کی کامیابیوں پرخراج تحسین

    
وزیراعظم شہباز شریف کا دفاعی استعداد اور فوج کی کامیابیوں پرخراج تحسین

    
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم نے قربانی دی اور غریب نے مشکلات برداشت کیں، اب معیشت کی گروتھ کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہیں اور مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، جبکہ سیاسی و عسکری تعاون سے ملک کی ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، اور عالمی دوروں میں رویوں میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے۔
    ‎شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے عالمی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ایکسپورٹرز کو قرض پر شرح سود 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔
    ‎وزیراعظم نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ملکی ترقی کا محور قرار دیا، صنعتوں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم کیا اور کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر مضبوط فیصلے کریں۔
    ‎انہوں نے ملک میں ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی شفاف نجکاری اور اصلاحات سے اربوں کے اخراجات کم ہو رہے ہیں۔
    ‎وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات اور ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت دوبارہ حاصل کرے گا اور فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے متعدد اہم معاملات حل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ بھارت کو بھی اس کا احساس ہوگا۔

  • سپریم کورٹ،جہیز،حق مہر سے متعلق درخواستیں خارج

    سپریم کورٹ،جہیز،حق مہر سے متعلق درخواستیں خارج

    سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ حقِ مہر میں لکھی چیزوں کو شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے،اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حقِ مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی

  • ‎راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز نافذ کرنے کا فیصلہ

    ‎راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز نافذ کرنے کا فیصلہ

    
پاکستان کے بڑے شہروں میں یکساں اوقاتِ اذان اور نماز کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا آغاز ابتدائی مرحلے میں دو اہم شہروں سے کیا جائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اذان اور نماز کے نظام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علما اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
    ‎اجلاس میں نظامِ صلوٰۃ کے نفاذ پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ یکساں اذان اور نماز کا باقاعدہ کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اس نظام کے لیے قانون سازی پر بھی وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔
    ‎سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس فیصلے کے نفاذ کے اثرات چاروں صوبوں تک جائیں گے اور یکساں اذان و نماز سے اتحادِ امت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
    ‎تاجر برادری نے اذان کے بعد دکانیں رضاکارانہ طور پر بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جبکہ جمعہ کے دن سے یکساں نظام کے آغاز کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع

    ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع

    ‎ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں سے تقریباً 90 ارب روپے کی وصولی باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں پہلے ہی 44 سے 55 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور موجودہ قانون کے تحت ان سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
    ‎ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑی کمپنیوں سے آئندہ تین دن کے دوران 100 ارب روپے جمع کرنے کے لیے رابطے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپر ٹیکس سے متعلق آئینی عدالت کے فیصلے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے وصولیوں کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • عمران ،بشریٰ کے طبی معائنہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر

    عمران ،بشریٰ کے طبی معائنہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر

    بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹسز جاری کر دیے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں.بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ان کی فیملی کو تشویش ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی،پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

  • بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ نافذ

    بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ نافذ

    بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہنگامی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں اور زمینی سرحدوں پر اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ نیپاہ وائرس سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلیئرنس مکمل ہونے تک کسی بھی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کم از کم پانچ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان میں احتیاطی اقدامات کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    ادھر بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے بھی باقاعدہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے، تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ پاکستان میں تاحال نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جب کہ اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں اور وفاقی وزارت صحت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

  • ڈاکٹرز کی سفارش پر ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا،عطا تارڑ

    ڈاکٹرز کی سفارش پر ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔

    عطاء تارڑ نے کہا کہ آنکھوں کے ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ انہیں پمز لے جانا ضروری ہے، ڈاکٹرز کی سفارش پر ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا، جہاں مزید طبی معائنہ ہوا، ان کی رضا مندی کے بعد 20 منٹ کی طبی کارروائی ہوئی، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پر آنے والی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، طبی معائنے کے دوران بھی وہ مکمل صحت مند تھے، تمام قیدیوں کو ڈاکٹرز تک رسائی دینا رولز کے مطابق ہے۔