Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

    شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

    بلاول زرداری کے بعد بھی مسلم لیگ ن نے بھی شیخ رشید کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    ٹرین حادثے پر وزیراعظم شیخ رشید سے کب استعفیٰ مانگیں گے، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ رہنما طلال چودھری نے ٹرین حادثے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کر دیا .طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی شیخ رشید کو وزارت گالم گلوچ دے دیں، ریلوے کسی اور وزیر کو دیں.

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    طلال چودھری نے مزید کہا کہ 10 ماہ میں کسی حادثے کی رپورٹ سامنے نہیں آئی،کس کی وجہ سے مزید حادثے ہو رہے ہیں ،عمران نیازی اب استعفا کیوں نہیں مانگتے؟اب مغربی جمہوریت کا معیار بدل گیا یا یوٹرن لے لیا،خوشامدی نیازی ایکسپریس چلانےسے پہلےعوام کی جان کی حفاظت یقینی بنانے کا انتظام کرے .

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم استعفا تو نہیں لےسکتے،ریلوے کسی اُس شخص کودیں جس کے پاس وزارت کیلیے وقت ہو،وزیراعظم کو چاہیے جعلی کارکردگی کی حوصلہ شکنی کریں،وزیراعظم ٹریک سمیت ریل کے بنیادی مسائل پر توجہ دلائیں.

    احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان کی حفاظت کیلیے اقدامات اور ریل مسافروں کی انشورنس شروع کی جائے

  • باغی پول میں اکثریت نے چیئرمین سینٹ کےتبدیل کرنے کو غلط کہہ دیا

    باغی پول میں اکثریت نے چیئرمین سینٹ کےتبدیل کرنے کو غلط کہہ دیا

    باغی پول میں 73 فیصد لوگوں نےچیئرمین سینٹ کے ہٹائے جانے کے عمل کو غلط کہہ دیا ،22 فیصد نے اس عمل کی حمایت میں جواب دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ:باغی ٹی وی کے نئے پول کا رزلٹ آگیا. سوال تھا ” اپوزیشن کی چئیرمین سینٹ کو ہٹانے کی کوشش درست ہے؟. "اس بارے ناظرین نے اپنی رائے پیش کردی جس کے مطابق 73 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا کہ یہ اقدام درست نہیں.یعنی نہیں میں جواب دیا. 22 فیصد نے ہاں میں جواب دیاکہ ایسا کرنا دردست ہو گا.6 فیصدنے کہا کہ ہمیں اس بارے کوئی پتا نہیں ہے.

    اس بارے ناظرین نے کچھ تبصرے بھی کیے.
    عمران اکبر نے لکھا :یہ آصف زرداری کا یو ٹرن ہوگا
    شبانہ زبیر نےکھا کہ: یہ ان کا جمہوری حق ہے کہ اس کو تبدیل کریں یا نہ کریں
    فخراعظم نے لکھا کہ : تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا.

  • ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحیم یار خان ٹرین حادثہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ اور زخیوں کو پانچ لاکھ دئیے جائیں گے

    رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ، حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے.

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ شیخ رشید نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتا .

     

    پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

  • آصف زردای کی آنکھ میں تکلیف ہے، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، سینیٹر رحمن ملک

    آصف زردای کی آنکھ میں تکلیف ہے، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، سینیٹر رحمن ملک

    سینیٹررحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کی آنکھ میں تکلیف پرتشویش کا اظہار کیا ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدرکی صحت کومدنظررکھتےہوئےفوری طورپرگھرمنتقل کیاجائے، آصف زرداری دل،شوگراوربلڈپریشرکےمریض ہیں،

    سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کاخیال اورعلاج تسلی بخش نہیں ہورہا، آصف زرداری کوکچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی، ادھر حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ جو بھی جیل جاتا ہے وہاں‌ جا کر بیمار ہو جاتا ہے او ر پھر ان کی رہائی کی اپیلیں‌ شروع کر دی جاتی ہیں.

  • اسلام آباد میں پہلی بار فارما اینڈ ہیلتھ  کیئر ایکسپو کا آغاز ہو گیا، علی محمد خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

    اسلام آباد میں پہلی بار فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز ہو گیا، علی محمد خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار فارمااینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز ہو گیا ہے، اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی دواساز صنعت ترقی کر رہی ہے ، اسے مزیدآگے لے کر جائیں گے، مقامی صنعت کو اہمیت دینے سے فوائد حاصل ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ اس دو روزہ نمائش کا افتتاح بدھ کی صبح وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اورسی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے کیا، اس موقع پر چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نارتھ چوہدری انصر فاروق، سابق سی ای او ڈریب ڈاکٹر اسلم اور منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی بھی موجود تھے، دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو پرائم ایونٹ مینجمنٹ کے تحت منعقد کی جارہی ہے، افتتاح کے بعد وزیرمملکت نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پروڈکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں زراعت کو آگے لانا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اپنی انڈسٹری کو آگے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے مراعات لے کر آ رہے ہیں، کھاد کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے،اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت کا بجٹ کم ہواہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی کا کہنا تھا کہ پہلا فارما اینڈ فوڈ سمٹ بھی نمائش کا حصہ ہے، اس نمائش اور کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرون ممالک سے بھی مندوبین شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ نمائش بدھ اور جمعرات کی شام چھ بجے تک جاری رہے گی جس میں‌ فارما اینڈ ہیلتھ کیئرانڈسٹری سے وابستہ پارٹنرز اور نمائش کنندگان ہوں‌ گے. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسلام آباد میں‌ فارمااینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کا آغاز کیا گیا. اس اہم ایونٹ میں‌ لوگوں‌ کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.
    محمد اویس

  • چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کے حوالہ سے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا. اجلاس کی صدارت کنوینر کمیٹی اکرم خان درانی کریں گے۔ رہبر کمیٹی نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا فیصلہ کرے گی جبکہ نیا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لیے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے چیئرمین سینیٹ کے ناموں میں سینیٹر میر کبیر اور سینیٹر میر حاصل بزنجو بھی شامل ہیں، ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کیلئے نام پر مشاورت کی گئی. کل رہبر کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا جائے گا.

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    عمران خان کا دورہ امریکہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق دفترخارجہ نے شیڈول جاری کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم 21 سے23جولائی تک امریکاکادورہ کریں گے، دونوں رہنماؤں کےمنصب سنبھالنےکےبعدیہ پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 22جولائی کووزیراعظم امریکی صدرٹرمپ سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی معاملات پرغورکیاجائےگا، وزیراعظم امریکی کانگریس کےرہنماؤں اورسرمایہ کاروں سےبھی ملاقاتیں کریں گے، واشنگٹن میں مصروفیات کےدوران وزیراعظم نئےپاکستان کےویژن سےآگاہ کریں گے، وزیراعظم امریکاکےساتھ کثیرالجہتی تعلقات اوران کےفروغ پربھی زوردیں گے، وزیراعظم افغانستان کےپُرامن سیاسی حل کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم پرامن ہمسائیگی اورمذاکرات کےذریعےتنازعات کےحل پربھی زوردیں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کےدورہ امریکاسے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا موڑ آئے گا،

  • مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نام پر بھی مشاورت کی گئی.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازکے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں بڑی جماعتوں نے نئے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کے نام سے متعلق مشاور ت مکمل کرلی ہے اور اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا. واضح رہے کہ جمعرات کے دن صبح گیارہ بجے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا. آج دونوں رہنماؤں‌ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

  • نیب راولپنڈی کی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں، کون کہاں‌ سے پکڑا گیا؟ اہم خبر

    نیب راولپنڈی کی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں، کون کہاں‌ سے پکڑا گیا؟ اہم خبر

    قومی احتساب بیورو نے نیب کراچی کے تعاون سے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں‌ گرفتاریاں‌ کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اسد کھرل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے نیب کراچی کے تعاون سے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں‌ سندھ بینک کے صدر طارق احسان، سندھ بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو گرفتار کیا ہے.

    اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلال شیخ نامی ایک اور شخص کو حراست میں لیاگیا ہے. واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں نیب راولپنڈی کی ان گرفتاریوں‌ کو بہت زیادہ اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے. یہ گرفتاریاں‌ کراچی سے کی گئی ہیں. یہ بات بھی یاد رہے کہ نیب اس سے قبل بھی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں‌ کر چکا ہے.

  • سی ڈی اے کا عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑا فیصلہ، نادہندگان کی ہوئی فہرست بھی جاری

    سی ڈی اے کا عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑا فیصلہ، نادہندگان کی ہوئی فہرست بھی جاری

    وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے شعبہ ریونیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شعبہ ریو نیو کی جانب سے مختلف سیکٹرز کے 60 نادہندگان کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں سے متعدد کے خلاف بدھ کے روز کاروائی بھی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریو نیو کی مد میں کمرشل پراپرٹی مالکان کے خلاف کرو ڑوں روپے کے نادہند گان ہونے کے سبب گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کاروائیو ں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ان جا ئیدادوں کو سیل کر نا شامل ہے جن سیکٹرز میں ان کمرشل پراپرٹیز کو سیل کیا جارہا ہے ان میں سیکٹر آئی نائن کی 8،سیکٹر ایف ایٹ کی 3، سیکٹر آئی ایٹ 8،سیکٹر ایف ٹین کی 3، سیکٹر ایف الیو ن کی 2، سیکٹر جی ٹین کی 3،سیکٹر آئی ٹین کی 24، سیکٹر جی سکس کی 4 اور بلیو ایریاکی 4پراپرٹیز شامل ہیں،

    سی ڈی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ فہرستیں پہلی قسط ہیں جبکہ دیگر سیکٹرز کی کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کی فہرستیں بھی مکمل کی جارہی ہیں اور ان پراپرٹیز کو سیل کرنے سے ممکنہ طور پر اربوں روپے کا ریونیو حا صل ہو گا، سی ڈی اے نے نادہندگان کی پراپرٹیز کو سیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے بھی معاونت حا صل کر لی ہے اور سیل کرنے کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور تھانے کی پولیس بھی سی ڈی اے ریو نیو سٹاف کے ہمراہ ہو گی۔
    محمد اویس