Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی کوشش رنگ لے آئی،پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کا ایک اور ائر بس اے تھری ٹوئنٹی( A320) طیارہ ایک سال سے زائد عرصہ گرائونڈ رہنے کے بعد اڑان کے قابل ہو گیا ۔

    ترجمان پی آئی کے مطابق طیارہ گذشتہ سال مئی سے ناکارہ حالت میں بے توجہی کا شکار تھا۔ سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے گذشتہ سال نومبر میں چارج سنبھالنے کے بعد تمام گرائونڈڈ طیاروں کو قابل اڑان بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بوئنگ 777 طیارہ بھی ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گراونڈ رہنے کے بعد گزشتہ ماہ درست حالت میں کر دیا گیاتھا۔ پی آئی اے نے اس سلسلے میں حکومت سے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عملدرآمد نہیں کیا گیا اور مشکل حالات کے باوجود پی آئی اے نے اپنے وسائل کا موثر استعمال کیا ۔دو طیاروں کی بروقت بحالی کے بعد پی آئی اے کے حج آپریشن میں مزید آسانی ہو گئی ہے۔حج آپریشن بغیر کسی کرائے کے طیارے کے مکمل طور پر پی آئی اے کے اپنے طیاروں سے کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے طیارے کی بحالی ممکن بنانے پر پی آئی اے کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اور بالخصوص انجینئرنگ ، فلائٹ آپریشن، فنانس اور سپلائی چین مینیجمنٹ کے شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ائر بس بی ایل وی کی بحالی کے بعد اب پی آئی اے کا کوئی طیارہ ماسوائے معمول کی چیکنگ کے گراونڈ نہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایئر بس 320منگل کو رات 8بجے کراچی ایئرپورٹ سے اپنے ٹیسٹ فلائیٹ کی اور ایک گھنٹے بعد واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ،طیارے ایک سال سے زائد عرصے سے خرابی کی وجہ سے گرائونڈ کیا گیا تھا .

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں وفاقی کابینہ نے ایئر وائس مارشل ارشد خان کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ،ارشد محمود ملک نے 1978 میں پاکستان ائیرفورس میں شمولیت اختیار کی جبکہ 1983 میں فائٹر پائلٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سمیت ائیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج امریکا سے بھی تعلیم حاصل کی۔ارشد ملک چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں شاندار کیرئیر اور خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

    محمد اویس

  • بیرون ملک کتنی رقم لے جائی جا سکتی ہے ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں

    بیرون ملک کتنی رقم لے جائی جا سکتی ہے ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں

    بیرون ملک کتنی رقم لے جائی جا سکتی ہے ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں.

    تفصیلات کے مطابق .18 سال سے زائد عمر کا شخص 10 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی ملکی و غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جا سکتا ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 سال تک کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی لے جا سکتا ہے، بچہ سال میں 6 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جا سکتا ہے۔

    5 سال سے زائد اور 18 سال تک کے مسافر کو ایک وقت میں 5 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس عمر کے افراد سال میں 30 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے کر سفر کر سکتے ہیں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی ساتھ لے جا سکتے ہیں جبکہ سال میں 60 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

    ایف بی آر نے ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوع بھی قرار دیا ہے۔ سونا، چاندی،جواہرات اور سونے کے زیورات لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی، نوادرات، آثار قدیمہ، ملکی مفاد کے خلاف لٹریچر اور قابل اعتراض مواد لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • فردوس عاشق اعوان  بیماری کے بعد جلد صحتیاب ہور ہی ہیں

    فردوس عاشق اعوان بیماری کے بعد جلد صحتیاب ہور ہی ہیں

    فردوس عاشق اعوان جلدی سے صحتیاب ہورہی ہیں.انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال داخل کرایا گیا تھا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فردوش عاشق اعوان ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں.اس سے پہلے فردوس عاشق اعوان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اُن کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا تھا۔

    اپنے ٹویٹ پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الحمد اللہ صحت یاب ہوں، (آج) بدھ سے اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی شروع کر دوں گی، انہوں نے کہا کہ آپ سب کی دعائوں اور نیک تمنائوں کے ڈھیروں پیغامات کا شکریہ۔

  • موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے تجویز دی ہے کہ جو موبائل فون کی دکان کھولے پی ٹی اے سے لائسنس لے ،کسٹم حکام نے کہا کہ بیرون ملک سے اب کوئی ایک بھی فون لائے گا ڈیوٹی دے گا

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ لوگوں کی زندگی پی ٹی اے نے عذاب بنا دی ہے،کہتے ہیں 7 روز باہر رہنے والا مسافر موبائل فون نہیں لاسکتا، جس پر ڈائریکٹر ایف بی آر نے کہا کہ موبائل فونز پر پابندی ایف بی آر نے عائد کی ہے،

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    روبینہ خالد نے کہا کہ کمیٹی اس معاملہ پر ایف بی آر کو بھی طلب کرے گی .

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    پیپلز پارٹی کے رحمان ملک نے تجویز دی کہ نیا قانون لایا جائے اور اس قانون کو معطل کردیا جائے، کسٹم حکام نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کردی ہے ،بیرون ملک سے اب کوئی ایک بھی فون لائے گا ڈیوٹی دے گا.

    تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

    رحمان ملک نے ایک اور تجویز دی کہ جو موبائل فون کی دکان کھولے پی ٹی اے سے لائسنس لے، رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کررہے ہیں،میری اپیل ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیےرومنگ ختم کی جائے، جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ کمپنی کنکشن کے ساتھ ملنے والے موبائل کسی اور نیٹ ورک پر نہیں چل سکتے.

  • وزیراعظم کا دورہ امریکا، ترجمان دفتر خارجہ میدان میں آگئے

    وزیراعظم کا دورہ امریکا، ترجمان دفتر خارجہ میدان میں آگئے

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں،مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس ضمن میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے برخلاف حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگن آرٹاگس نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، عمران خان کے دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے.عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات کریں‌ گے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

  • فلوز ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب، 12 جولائی کو ہڑتال کا اعلان متوقع

    فلوز ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب، 12 جولائی کو ہڑتال کا اعلان متوقع

    فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی سیلز ٹیکس کے خلاف 12 جولائی کو ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

    بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو ممبر بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن بھی سیلز ٹیکس کی وجہ سے 12 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کرنے جا رہی ہے،. فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں آٹے کی قلت ہو جائے گی.

    غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوں‌پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب فلور ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،

  • وزیراعظم کا ایک اور یو ٹرن، حماد اظہر سے ریوینیو کا قلمدان واپس

    وزیراعظم کا ایک اور یو ٹرن، حماد اظہر سے ریوینیو کا قلمدان واپس

    تحریک انصاف کا ایک اور یو ٹرن ،حفیظ شیخ کے سامنے وزیر اعظم بھی بے بس ہوگئے. حفیظ شیخ کی ناراضی کے بعد ریوینیو کا قملدان حماد اظہر سے واپس لے کر حفیظ شیخ کو پھر واپس کر دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر ایک دن بھی ریوینیو کے وفاقی وزیر نہ رہ سکے..حفیظ شیخ سے لیا گیا قلمدان مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ناراضگی پر واپس حفیظ شیخ کو دے دیا گیا…وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو کا قلمدان واپس لے لے کر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا..

    حماد اظہر کو نئی وزارت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا.حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا.حماد اظہر نے کل ہی وفاقی وزارت کا حلف اٹھایا تھا صدر پاکستان نے حماد اظہر سے نئ وزارت کا حلف لیا تھا. ..کابینہ ڈویژن نے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا..فیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا

  • کرپشن اورغربت کا خاتمہ بڑے چیلنجز ہیں: صدرمملکت

    کرپشن اورغربت کا خاتمہ بڑے چیلنجز ہیں: صدرمملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم اورصحت کی بہتری، کرپشن اورغربت کا خاتمہ بڑے چیلنجز ہیں

    صدر مملکت نے فنانس بل پر کیے دستخط، بجٹ نافذ ہو گیا

    فردوس عاشق اعوان کو صدر مملکت نے کیا ذمہ داری دیدی؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت ختم کرکےعوام کو معاشرے کر فعال شہری بنایاجاسکتا ہے،حکومت غربت کے خاتمے کےلیے مختلف اقدامات کررہی ہے

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو غربت میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،پاکستان خیرات دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے،صدر مملکت نے مزید کہا کہ ماضی میں بڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا،وزیراعظم تعلیم و صحت اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں

    کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

     

  • وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ ، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ایک اور عہدہ دے دیا.

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے ۔ اسد عمر کو عمران خان نے حکومت کی ابتدا میں وزیر خزانہ بنایا تھا تا ہم کابینہ میں ردو بدل ہوئی تو اسد عمر نے و زارت چھوڑی جس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا، اسد عمر نے مزید وزارت لینے سے انکار کیا تھا. تاہم بعدازاں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا ،اب وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کر رکن مقرر کیا ہے .

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری گزشتہ ماہ جون میں دی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس کونسل کے ممبر ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج جائیں گے کراچی

    وزیراعظم عمران خان آج جائیں گے کراچی

    وزیراعظم عمران خان آج کراچی جائیں گے .تاجر برادری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو گورنر سندھ نے کراچی کے دورہ کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ہوں گے.

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے، اور ان کے مسائل سنیں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات بھی ہو گی،وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانےسے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اورقوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ؟سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،